Tag: فول پروف سیکیورٹی

  • فول پروف سیکیورٹی نہ دینے پر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات، وزیراعظم  کو مراسلہ ارسال

    فول پروف سیکیورٹی نہ دینے پر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات، وزیراعظم کو مراسلہ ارسال

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی کے لیے مراسلہ بھجوا دیا، جس میں کہا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی نہ دینے پر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی کے لیے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

    مراسلہ جوذیشل ایکٹوازم کے اظہر صدیق کی جانب سے بھجوایا گیا، مراسلے میں کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں ، وہ ملک میں عوامی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں اور جلسوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے عمران خان کوفول پروف سیکیورٹی دی جائے، فول پروف سیکیورٹی نہ دینے پر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق حکومت نے مریم نواز کو بھی فول پروف سیکورٹی فراہم کر رکھی ہے، فول پروف سیکیورٹی فراہم نہ کی گئی تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

  • پی ایس ایل 6 کا انعقاد : فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل 6 کا انعقاد : فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

    کراچی : پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی نوید شیخ کی زیرصدارت پاکستان سپر لیگ 6 کی سیکیورٹی اور انتظامات سےمتعلق جائزہ اجلاس کمشنرہاؤس میں ہوا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، پی سی بی نمائندےاورڈپٹی کمشنرزکی بریفنگ دی گئی اور پی ایس ایل 6کےسیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دی گئی۔

    اجلاس میں پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پرکمشنرکراچی نویدشیخ نے کہا ٹریفک کی روانی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں ، ٹریفک کی وجہ سےشہریوں کوتکلیف نہ ہو۔

    کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ اسٹیڈیم کےاطراف اورراستوں کوسجایاجائے گا اور کھلاڑیوں کے ایکشن کٹ آؤٹس شارع فیصل ودیگرمقامات پر آویزاں کئے جائیں۔

    نویدشیخ کا کہنا تھا کہ ضروری راستوں کو بند کیا جائے اور ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

    خیال رہے پی ایس ایل سکس کے آغاز میں صرف ایک دن رہ گیا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب کل شام کوہوگی اور پہلےمیچ میں دفاعی چیمپئن کراچی اور کوئٹہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

    میگا ایونٹ سے پہلے ٹیموں کی جم کے پریکٹس جاری ہے، دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز آج نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

  • لاہور: پی ٹی آئی کی ریلی کو فول پروف سیکیورٹی دینے سے انکار

    لاہور: پی ٹی آئی کی ریلی کو فول پروف سیکیورٹی دینے سے انکار

    لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی کو فول پروف سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ پوری ریلی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تاہم تین جگہ پر چیکنگ کی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ریلی کو تین مقامات پر روک کرچیک کیا جائے گا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی کو سیکیورٹی دیں گے اور ریلی کے تمام شرکا کو بیرئیر لگا کر تین مقامات پرچیک کیا جائےگا تاہم پوری ریلی کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی مشکل کام ہے اس لیے کہ تحریک انصاف کی ریلی سے متعلق سیکیورٹی خدشات ہیں۔

    اس ضمن میں‌ وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو کل کی ریلی پر دہشت گردی کے خدشات سے آگاہ کردیا ہے.