Tag: فون پر بات

  • سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار

    اسلام آباد : سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار کردیا اور کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرون ملک بات کرانے کی اجازت نہیں۔

    عدالت نے قیدیوں سے فون پر بات کرانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرلیے اور 18 اکتوبر تک ایس او پی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفون پربات کرانے کی نئی درخواست دائر کی تھی ، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

  • آپ بھی وزیر اعظم سے فون پر بات کر سکتے ہیں، کل کا شیڈول جاری

    آپ بھی وزیر اعظم سے فون پر بات کر سکتے ہیں، کل کا شیڈول جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے، اس سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کل وزیر اعظم پاکستان عوام سے براہ راست بات چیت کے لیے ان کے فون کالز لیں گے، اس کے لیے تین دورانیوں پر مشتمل شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

    پہلا دورانیہ دن ساڑھے 11 بجے سے 11 بج کر 58 منٹ تک ہوگا، اس کے بعد 5 منٹ کا وقفہ کیا جائے گا۔

    دوسرا دورانیہ 12 بج کر 3 سے شروع ہوگا اور یہ 12 بج کر 29 منٹ تک جاری رہے گا، تین منٹ کے وقفے کے بعد تیسرا دورانیہ شروع ہوگا۔

    تیسرا دورانیہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک ہوگا، اس طرح مجموعی طور پر وزیر اعظم عمران خان کُل 77 منٹ تک فون پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان فون پر عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے، اس سلسلے میں رابطہ نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    رابطہ نمبر ہے:
    051-9224900

    وزیر اعظم سے عوام کی بات چیت ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔