Tag: فون کالز

  • جعلی نیب اہلکار فون کالز پر شہریوں سے رقم کا مطالبہ کرنے لگے

    جعلی نیب اہلکار فون کالز پر شہریوں سے رقم کا مطالبہ کرنے لگے

    اسلام آباد: نیب پشاور کو جعلی اہلکار سامنے آنے کی شکایات موصول ہوئی ہے، شہریوں کو مختلف نمبروں سےکالز موصول ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان نیب نے بتایا ہے کہ پشاور میں شہریوں کو مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوئی ہیں جس میں کالز کرنے والے افراد خود کو نیب کے اعلیٰ افسران ظاہر کر رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جعلی نیب اہلکار شہریوں سے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رقم کا مطالبہ کرنے والی ایسی تمام کالیں جعلی اور فراڈ پر مبنی ہیں۔

    اس طرح کی کالز ادارے اور انتظامیہ کو بدنام کرنے کی منظم مہم کا حصہ ہے۔ نیب افسران کسی بھی فرد سے براہ راست رابطہ نہیں کرتے۔

    نیب ترجمان نے کہا کہ جعل سازوں کے خلاف سائبر کرائم ونگ اور دیگر اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ عوام ایسی کالز کی اطلاع فوری طور پر نیب کو دیں۔

  • اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کو نہ دیں، اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو خبردار کردیا

    اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کو نہ دیں، اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو خبردار کردیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شہری کسی بھی فون کالز پر اکاؤنٹ کے حوالے سے اپنی ذاتی تفصیلات نہ دیں بلکہ ایسی کالز کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختف شہروں میں ناملعلوم افراد کی جانب سے سادہ لوح لوگوں کو فون کرکے ان سے ان کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔

    دھوکے باز افراد ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکال کر ان کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیتے ہیں، مختلف شہروں میں ہونے والے واقعات کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اعلامیہ کے ذریعے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ شہری فون کالز پر کسی کو بھی ذاتی تفصیلات بتانے سے گریز کریں۔

    اپنے شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاؤنٹ یا پاس ورڈزکی معلومات کسی سے شیئر نہ کئے جائیں، ترجمان اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ شہری اس قسم کی جعلی فون کالز کی فوری طور پر اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں اور معلومات افشا ہونے پر متاثرین اپنے متعلقہ بینک سے رجوع کریں۔

    جعلی فون کالز کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن نمبر021،273727111 پر فوری دی جائیں، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک کھاتے داروں سے ذاتی معلومات کا کبھی تقاضا نہیں کرتا، مذکورہ دھوکے باز عناصر اسٹیٹ بینک اور دیگراداروں کے اہلکار بن کر معلومات حاصل کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بینک اکاؤنٹ ہیک، کالا باغ میں ریٹائرڈ اہل کار کی رقم غائب

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بینک صارفین کو بے وقوف بناکر اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والے گروہ کے کارندے کبھی بینک نمائندے بن کر کسی موبائل یا لینڈ لائن نمبر سے فون کر کے عام لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ یہ بھی اطلاع سامنے آئی تھی کہ کچھ لوگ پاک فوج کا نام استعمال کر کے لوگوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کررہے ہیں۔

  • ڈونلڈٹرمپ کا اوباماپرفون ٹیپ کرنے کاالزام

    ڈونلڈٹرمپ کا اوباماپرفون ٹیپ کرنے کاالزام

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسابق امریکی صدر براک اوباما پرصدارتی مہم کےدوران فون کالزٹیب کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نےگزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ’افسوس ناک! ابھی معلوم ہوا ہےکہ اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں میری جیت سے ایک ماہ قبل میرا ’فون ٹیپ کیا‘۔ کچھ نہیں ملا،یہ مشتبہ کارروائی ہے۔‘

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’ایک اچھا وکیل اس معلومات سے مقدمہ بنا سکتے ہیں کہ سابق صدر اوباما اکتوبر میں انتخاب سے قبل فون ٹیپ کر رہے تھے۔‘

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل عدالت نے فون ٹیپ کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

    دوسری جانب سابق صدر براک اوباما کےترجمان کیون لوئس کا کہنا تھا کہ کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فون کالز کی نگرانی کے الزامات بالکل جھوٹے ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ اوباما انتظامیہ کایہ اصول تھا کہ ان کی انتظامیہ کا کوئی بھی شخص کسی بھی عدالتی تفتیش میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔

    واضح رہےکہ اس سےقبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریپبلکن سیاست دانوں کے خلاف احتجاج اور قومی راز افشا ہونے کے پیچھے سابق صدر براک اوباما کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔