Tag: فوٹو شوٹ

  • سمندر کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

    سمندر کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

    کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل Ciara Antoski نے فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں 163.38 فٹ گہرائی میں فوٹو شوٹ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل ان دونوں نے ہی 2021 میں زیرآب 21 فٹ گہرائی میں ماڈل فوٹو شوٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر اور ماڈل نے نئے فوٹو شوٹ کے لیے کئی ماہ تک تکنیکی تربیت حاصل کی جبکہ دیگر پہلوؤں میں بھی مہارت حاصل کی تاکہ تصاویر یا ویڈیو کا معیار خراب نہ ہوسکے۔

    یہ منفرد فوٹو شوٹ زیرآب موجود بحری جہاز کے ملبے پر مکمل کیا گیا۔ اور اب یہ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) سے وابستہ فوٹو جرنلسٹ مُعتز ہلال عزایزۃ نے غزہ کی کوریج کے لیے فرانس میں اہم اعزاز ’فریڈم پرائز‘ اپنے نام کیا تھا۔

    مُعتز عزایزۃ کو فرانس کے شہر کان (Caen) میں منعقدہ ایک تقریب میں غزہ میں جنگ کی جرات مندانہ اور دستاویزی نوعیت کی کوریج کرنے کے لیے ان کے کام پر ’انعامِ آزادی‘ سے نوازا گیا تھا۔

    جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینی سرزمین پر جارحیت کی تو ابتدائی کئی مہینے عزایزۃ غزہ میں مقیم رہے، اس دوران انھوں نے روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو رپورٹس دیں، اور اسرائیلی افواج کے حملوں اور فلسطینی عوام کے مصائب کی تصاویر دنیا کو دکھائیں، جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی فالوئنگ میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔

    فریڈم پرائز کے حوالے سے فرانسیسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس انعام کے لیے فرانس اور دنیا بھر سے 15 سے 25 سال کی عمر کے افراد کسی ایسے متاثر کن شخص یا تنظیم کا انتخاب کرتے ہیں، جس نے آزادی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہو۔

    فوٹو جرنلسٹ معتز نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا ہم فلسطینی 1948 سے اسرائیلی قبضے کے مظالم کا شکار ہیں، میری خواہش تھی کہ جب میرا ملک اسرائیلی قبضے سے آزاد ہو تو اس فریڈم پرائز سے نوازا جائے۔

    غزہ میں میرے لوگ اب بموں اور بھوک سے مر رہے ہیں، جب کہ دنیا خاموش ہے اور کوئی بھی اس نسل کشی کو نہیں روک سکتا۔ کوئی بھی اسرائیل کو اس کے جرائم کا جواب دہ نہیں ٹھہرا سکا۔

    آسمان کے راز بتاتی نا قابل فراموش تصاویر کیسے بنائیں؟ فلکیاتی فوٹوگرافر کے مشورے

    لیکن ہم اپنی آزادی کے لیے بے خوفی سے اور بغیر تھکے لڑیں گے جب تک کہ ہم آزادی کا چہرہ نہ دیکھ لیں، ہماری زمین کی، میری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ یاد رکھیں کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا کوئی بھی آزاد نہیں ہے۔

  • گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں فوٹو شوٹ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس ، انکوائری کا حکم

    گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں فوٹو شوٹ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس ، انکوائری کا حکم

    لاہور : گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں فوٹو شوٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ وفاقی وزرا نے ڈیزائنر اور ماڈل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں فوٹوشوٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

    عثمان بزدار نے کہا ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیتی برادری کے جذبات کااحترام کرتےہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہونے پر دکھ ہے، ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی اورہوتی ہوئی نظر بھی آئے گی۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے کرتارپورمیں ہونے والے واقعےکی چھان بین شروع کردی، پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، متعلقہ برانڈ اور ماڈل کے انتظام کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

    کرتارپور کے احاطے میں فوٹوشوٹ، وزرا کا ردعمل


    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیزائنر اور ماڈل کو سکھ برادری سے معافی مانگنی چاہیے، گوردوارہ کرتارپور ایک مذہبی علامت ہے فلم کا سیٹ نہیں۔

    معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بے وقوف اور نا سمجھ۔ ڈیزائنر کو سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگنی چاہیے۔ برانڈ نے وضاحت کی کہ تصویریں کسی تیسرے فریق سے حاصل کیں۔ یہ بیہودہ منطق ہے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپنےآفیشل اکاؤنٹس پر استعمال کر رہے تھے تو کیا آپ اندھے تھے؟ کرتاپورسکھومت کے بانی گروناننک کی جائےپیدائش ہے، یہاں ہونے والی ماڈلنگ پرسکھوں میں شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے۔

  • بھارتی ماڈل کا گائے کے ماسک میں فوٹو شوٹ

    بھارتی ماڈل کا گائے کے ماسک میں فوٹو شوٹ

    نئی دہلی: بھارت میں گائیوں کے تحفظ کے لیے تشدد اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسی رجحان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک بھارتی ماڈل نے گائے کا ماسک پہن کر فوٹو شوٹ کروایا جس پر انتہا پسندوں نے ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

    ایک پروجیکٹ کے تحت یہ تصاویر کھینچنے والافوٹو گرافر سجاتر گھوش اس وقت پورے بھارت کا موضوع گفتگو بن چکا ہے۔ اس کے جرات مندانہ اقدام پر ایک طرف تو اسے سراہا جارہا ہے تو دوسری طرف انتہا پسند اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

    ان تصاویر کے ذریعے گھوش مودی سرکار سے پوچھ رہا ہے کہ کیا بھارت میں مال مویشی عورت سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں؟

    ایک انٹرویو میں اس نے کہا، ’کسی گائے کے ساتھ برا سلوک ہونے پر لوگ فوراً اس گائے کا بدلہ لینے کے لیے میدان میں اتر آتے ہیں۔ لیکن زیادتی کا شکار کسی عورت کو انصاف کے حصول میں سالوں لگ جاتے ہیں، پھر بھی وہ انصاف پانے میں ناکام رہتی ہے‘۔

    گھوش کی کھینچی گئی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہیں۔

    یاد رہے کہ مودی کے برسر اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمان دشمنی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ لاتعداد مسلمانوں کو گائے لانے لے جانے یا ذبح کرنے کے شبہ میں بے دردی سے قتل کیا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں گائے محفوظ لیکن عورتیں غیر محفوظ ہیں، جیا بچن

    دوسری جانب ملک میں خواتین سے زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے اور خود مودی سرکار نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ رونما ہوتا ہے۔

    اس بھیانک مسئلے کی طرف توجہ دلانے کی پاداش میں اب سجاتر گھوش کو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    آسٹریا: سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کا مداحوں کے لیے بڑاتحفہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے قبل دونوں اسٹارز کےنئےفوٹوشوٹ کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں دونوں اسٹارز کی فلم شوٹنگ سے قبل کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پروائرل ہوچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاہے۔

    s3

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی ان نئی تصاویر نےایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کیا دونوں ایک بار پھر ایک دوسرےکےقریب آگئےہیں؟۔

    مزید پڑھیں:سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    خیال رہےکہ حال ہی میں کترینہ کیف فلمی کیریئر میں مسلسل ناکام فلموں کے باعث شدیدپریشانی کا شکار تھیں اور شاید یہی وجہ تھی کہ ان کےدوست سلمان خان نےانہیں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بطور ہیروئن لینے کافیصلہ کیاتھا۔

    s2

    سپراسٹار سلمان خان اس فلم میں ایکشن کردار نبھارہے ہیں اور فلم کے سب سے خوفناک منظر میں وہ بھیڑیوں کے ساتھ لڑتے ہوئےنظر آئیں گے۔

    یاد رہےکہ بالی ووڈ کےسپراسٹار سلمان خان اور باربی ڈول کتریہ کیف 4سال بعد ایک بار پھر’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘میں جلوہ گرہوں گے۔

    s1

    واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔