Tag: فوٹیج

  • کراچی: مواچھ گوٹھ میں کمسن بچے کی مین ہول میں گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: مواچھ گوٹھ میں کمسن بچے کی مین ہول میں گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 3 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز مواچھ گوٹھ کے نورشاہ محلے میں کھلے گٹر میں گرنے سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے لاش گٹر سے نکالی، تاہم بدقسمتی سے بچہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

    اب اس افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں مواچھ گوٹھ کے رہائشی 3 سالہ عبدالرحمان کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ مین ہول کی طرف پہنچتے وقت کسی اور جانب دیکھ رہا تھا، بے دھیانی کی وجہ سے بچہ مین ہول میں گر گیا۔

    خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد بچے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے بچہ کھیلتا ہوا گٹر میں گرا۔

  • ملیر ہالٹ حادثہ کیسے پیش آیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    ملیر ہالٹ حادثہ کیسے پیش آیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    24 مارچ کو کراچی کی سڑکوں پردندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا تھا، ہائی وے کی جانب سے تیز رفتاری سے آنے والا واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور سڑک سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا تھا۔

    ملیر ہالٹ حادثے میں میاں، بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ ڈالے، ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ڈیلیوری کے لیے جانے والی خاتون اور مرد جاں بحق

    جاں بحق میاں بیوی کی شناخت عبد القیوم اور زینب کے نام سے ہوئی تھی، جاں بحق نوجوان سرکاری ملازم تھا اور کوہی گوٹھ لانڈھی کے اسپتال سے اہلیہ کا معائنہ کروا کر واپس آرہا تھا۔

    تاہم اب اس افسوسناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں واٹرٹینکر کو تیزی سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واٹر ٹینکر تیزی سے فٹ پاتھ پر چڑھا اور سڑک کی دوسری جانب نکل گیا، حادثہ ہوتے ہی سڑک پر ٹریفک رک گئی اور لوگ اتر کر دیکھنے لگے۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: جمشید کوارٹرز میں پولیس مقابلے میں ملزم کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے پیچھا کرنے کے بعد ملزم پر گولی چلادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جمشید کوارٹرز میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے اس مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    فوٹیج میں پردہ پارک کے قریب پولیس اہلکاروں کو ملزم کاتعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹر سائیکل سوار ملزم پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر اسلحہ پھینک دیتا ہے، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منیر جاں بحق ہوگیا۔

    فوٹیج میں ملزم منیر کو اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ملزم منیر عادی جرائم پیشہ تھا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزم موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا، مارے گئے ملزم منیر پر 3 تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزم کے ساتھیوں مظفر چانڈیو اور نادر علی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • فوٹیج: ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر ہوٹل میں بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا

    فوٹیج: ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر ہوٹل میں بیٹھے شہریوں کو لوٹ لیا

    کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4کے بھولو ہوٹل میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 کے ہوٹل میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر ہوٹل میں بیٹھے متعدد شہریوں کو لوٹا، واردات کے دوران  ڈاکو کا دوسرا ساتھی ہوٹل کے باہر کھڑا رہا، واردات سے قبل ملزمان ہوٹل کے باہر کھڑے ہو کر جائزہ لیتے رہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو نے ہوٹل کے کیش کاونٹر پر بیٹھے افراد سے لوٹ مار نہیں کی، پولیس حکام کے مطابق تاحال ہوٹل انتظامیہ اورلوٹ مار کے شکار شہریوں میں سے کسی نے قانونی کارروائی کیلئے رابطہ نہیں کیا۔

  • کراچی میں دہشتگردوں سے مقابلے کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی میں دہشتگردوں سے مقابلے کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں سے مقابلے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں صبح دہشتگردوں نے  غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کیا، دہشتگردوں نے وین پر فائرنگ کی جبکہ وین کے پیچھے موجود سیکیورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کی۔

    دہشتگرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ مارا گیا جس کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    یہ ویڈیو ایک شہری نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے وقت ریکارڈ کی، ویڈیو میں دہشتگرد اور پولیس اہلکاروں کو ایک دوسرے پر فائر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں ایک شخص کو سڑک پر تڑپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، دوسرے منظر میں پولیس اہلکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے، اہلکاروں نے مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا تھا۔

    فوٹیج میں زخمی سیکیورٹی اہلکار کو بیہوش ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور اس خودکش دھماکے کے بعد تباہی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ حملے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں حملہ کرنے والے دہشتگرد پیدل چل کر  گاڑی کے قریب آئے، حملہ آوروں کے پاس دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی بوتیلں اور آنسو گیس شیل بھی تھیں۔

  • فوٹیج: دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو مار ڈالا

    فوٹیج: دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو مار ڈالا

    راولپنڈی میں دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو مار ڈالا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے افشاں کالونی میں دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو قتل کردیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں دو نقاب پوش ڈاکوؤں کو بزورِ اسلحہ دکان میں واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکو واردات کر کے جانے لگے تو عاقب نامی دکاندار نے اُن کے پیچھے جاکر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دکاندار سے چالیس ہزار روپے اور موبائل فون لوٹے تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

  • سُنار کی دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    سُنار کی دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    حیدرآباد: بھارت میں دن دہاڑے ایک سنار کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، مسلح ملزمان لاکھوں مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد کے علاقے اکبر باغ میں دن دہاڑے جیولری شاپ میں پیش آنے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیولری شاپ پر نقاب پوش ڈکیت نے گھس کر وہاں موجود دکان کے مالک پر خنجر سے قاتلانہ حملہ کر کے تقریبا 15 سے 20 لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کے قریب اور اندر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جلد ہی حملہ آور لٹیروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • آر جے مال میں آگ کتنے بجے کہاں اور کیسے لگی؟ فوٹیج سامنے آگئی

    آر جے مال میں آگ کتنے بجے کہاں اور کیسے لگی؟ فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: آر جے مال میں آگ کتنے بجے کہاں اور کیسے لگی؟ چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے دوسری منزل پر موجود فوڈ کورٹ کو کیسے مکمل جلادیا، اے آر وائے نیوز نے خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے راشد مہناس روڈ پر واقع آر جے مال میں آگ چوتھی منزل کے ٹی بار میں 6 بجکر 12 منٹ پر لگی تھی، فوٹیج میں 6 بجکر  12 منٹ 40 سیکنڈ پر اسپارک دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 بجکر 17 منٹ پر چوتھی منزل پر آگ میں شدت آچکی تھی، چوتھی منزل پر فالس سیلنگ میں مکمل طور پر آگ لگ چکی تھی۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جلتے ہوئے اجزا کے ٹکڑے گرنے سے فوڈ کورٹ میں بھی آگ لگی،  6 بجکر 22 منٹ پر فوڈ کورٹ مکمل طور پر جل چکا تھا، آگ لگنے سے تمام منزلوں پر شدید دھواں جمع ہو گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 نومبر کو کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کے سبب دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    فائر بریگیڈ کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاپنگ مال میں عوام کے تحفظ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔

    پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال فائر اسٹیشن کو 6 بجکر 29 منٹ پر اطلاع دی گئی، چوتھی منزل کے مالکان کو منیجر مدثر نے 7 بجے اطلاع  دی، فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کو  آگ لگنے کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی، جب ےک فائربریگیڈ پہنچی تو تیسری اور چوتھی منزل پر آگ لگ چکی تھی۔

  • کراچی کا ایک اور محنت کش شہری لوٹ گیا، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    کراچی کا ایک اور محنت کش شہری لوٹ گیا، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    کراچی : شہرِ قائد میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، وارداتوں میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، آج بھی ایک محنت کش شہری کو ڈکیت نے لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں پان کی دکان پر یہ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں 4 ڈکیت  محنت کش کی جمع پونجی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پان کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی  اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے، 50 ہزار کی سگریٹ اور سامان لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

    ویڈیو میں 2 ملزمان کو پان کے کیبن میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، رقم لوٹنے کے بعد ملزمان نے دکان سے سگریٹ و دیگر سامان بھی بوری میں بھر کر لے گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دو ملزمان نے باہر چوکیدار اور ٹیکسی ڈرائیور کو پکڑے رکھا تھا، ملزمان پان کی دکان کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے، واردات کے بعد چاروں ملزمان 2 موٹر سائیکل پر فرار ہوئے۔

  • فوٹیج: وائٹ کرولا گینگ کی بڑی واردات، 1 کروڑ مالیت کی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار

    فوٹیج: وائٹ کرولا گینگ کی بڑی واردات، 1 کروڑ مالیت کی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار

    کراچی: شارع فیصل کے علاقے میں وائٹ کرولا گینگ نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں واردات کی جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل گلشن 10 میں کرولا گینگ نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مکینوں کو یرغمال بنا کر 1 کروڑ مالیت کی ملکی، غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

     

    فوٹیج میں ملزمان کو وائٹ کرولا میں واردات کیلئے آتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے واردات کی رپورٹ درج کرلی جس کے بعد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    بڑھتی وارداتوں سے شہری خوف کا شکار ہیں، شارع فیصل سےملحقہ علاقوں میں ڈکیت گینگ ایک ہفتے کے دوران درجنوں شہریوں کو قیمتی اشیا سے محروم کرچکے ہیں۔