Tag: فوٹیج وائرل

  • کبیروالا میں پوتے کی ضعیف دادا پر تشدد کی فوٹیج وائرل

    کبیروالا میں پوتے کی ضعیف دادا پر تشدد کی فوٹیج وائرل

    (13 جولائی 2025) کبیروالا میں سفاک پوتے نے اپنے ضعیف دادا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے تھانہ عبدالحکیم کی حدود میں واقع علاقہ فاروق اعظم میں ضعیف بزرگ پر تشدد کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پوتے کو اپنے بزرگ دادا پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پوتے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دادا نے گلی میں شہری کو گزرنے سےمنع کیا جس پر پوتے نے تنازع کھڑا کردیا اور طیش میں آکر اپنے دادا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب ساہیوال میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے آکر جان دے دی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

  • شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزمان شہریوں کو کیسے اغوا کرتے تھے؟ فوٹیج سامنے آگئی

    شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ملزمان شہریوں کو کیسے اغوا کرتے تھے؟ فوٹیج سامنے آگئی

    سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کے ہاتھوں شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 4 اغواء کار کو گوفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ نے شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 4 اغواء کار کو گوفتار کیا تھا، ملزمان شہریوں کو اغواء کرتے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج  اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی۔

      سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ نے 30 اپریل کو صدر پارکنگ پلازہ سے شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا جو خود کو ایف آئی اے ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

    سرکاری نمبر  کی کالی ویگو، اسلحہ، واکی ٹاکی اور ہتھکڑیاں بھی رکھتے تھے، ملزمان نے 13 اپریل کو پی آئی بی سے اسماعیل کو اغواء کیا تھا، جس کی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کی ہے۔

    اسماعیل اپنے دوستوں کے ساتھ گلی میں بیٹھا تھا کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی کالی ڈبل کیبن میں ملزمان پہنچے سفید شلوار قمیض میں سرکاری ادارے کے افسران جیسا حلیے بنائے دو ملزمان اسماعیل کی جانب گئے اسے بازو سے پکڑا اور گاڑی میں بٹھادیا۔

    ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزمان اسمعاعیل کو اغواء کرکے اسٹیل ٹاون میں ایک گوادم پر لے گئے جہاں اس سے بٹ کوائن کے بارے میں تفصیلات حاصل کی پھر دھمکی دی کہ تم ہنڈی حوالہ کا کام کرتے ہو۔

    راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ اس کے بعد مغوی کا آئی فون لیا اور رقم کیلئے بعد میں رابطہ کا بول کر مغوی کو ملیر  15 اسٹاپ شارع فیصل پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    کراچی کی خبریں

  • کراچی: ڈاکوؤں نے آفس جانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، فوٹیج وائرل

    کراچی: ڈاکوؤں نے آفس جانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، فوٹیج وائرل

    کراچی : ڈاکوؤں نے آفس جانے والے شہری کو گھر کے باہر لوٹ لیا، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15 میں آفس جانے والے شہری کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان چند سیکنڈز میں واردات کر کے فرار ہوگئے۔

    اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے ار وائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں شہری کو گھر سے باہر موٹر سائیکل نکالتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو آتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سے ملزم اترتا ہے موبائل  اور پرس لیتا ہے، پھر واپس شہری کے پاس آتا ہے اور موٹرسائیکل کی چابی نکال کر لے جاتا ہے، ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ہیلمٹ، ماسک اور کیپ کا استعمال کیا۔

  • کراچی: کالج طلبا پرنسپل آفس میں گھس گئے، دھمکیاں، فوٹیج وائرل

    کراچی: کالج طلبا پرنسپل آفس میں گھس گئے، دھمکیاں، فوٹیج وائرل

    کراچی: شہر قائد میں طلبا بدمعاش بن گئے، شپ اونر کالج میں طالب علموں کی جانب سے پرنسپل کو دھمکیاں دی گئیں جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے انور خان کے مطابق یہ واقعہ نارتھ ناظم آباد میں واقع گورنمنٹ شپ اونر کالج میں پیش آیا جہاں طالب علموں سے کہا گیا کہ وہ اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور کلاسز ضرور لیں کیوں کہ میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ کی جانب سے طلبا کی کلاسز میں 75 فیصد حاضریوں کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    طلبا نے پرنسپل کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور پرنسپل صلاح الدین کے دفتر میں گھس کر ان کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا، دھمکیاں دیں، بدکلامی کی اس دوران ان کی داڑھی کو ہاتھ لگا کر بھی حقارت آمیز باتیں کی گئیں بعدازاں انہوں نے پرنسپل کو مارنے کی بھی کوشش کی جس کوشش کو اساتذہ و عملے نے ناکام بنایا۔

    کالج پرنسپل نے بتایا کہ ایک طالب علم کو کلاس لینے کی ہدایت کی تھی جس پر طالب علم نے دفتر میں داخل ہو کر قابل اعتراض زبان استعمال کی۔

    کالج پرنسپل نے سندھ پروفیسرز لیکچرر ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم اور سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہےکہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

    اس ضمن میں سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی ہے، ایسوسی ایشن کے عہدے دار پروفیسر فیروز صدیقی نے کہا ہے کہ اساتذہ کو تحفط فراہم کیا جائے۔

  • گوجرانوالہ: بھتہ نہ دینے پر تاجر قتل، فوٹیج وائرل

    گوجرانوالہ: بھتہ نہ دینے پر تاجر قتل، فوٹیج وائرل

    گوجرانوالہ: بھتہ نہ دینے پر ٹارگٹ کلر نے دکان میں گھس کر تاجر کو قتل کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ میں تاجر بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر ہیں، علی پور چٹاں میں بھتہ خوروں نے رقم نہ دینے پر تاجر کو دکان میں گھس کر قتل کردیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوان دکان میں داخل ہوئے اس دوران خواتین اور مرد گاہک بھی موجود ہیں ان کے سامنے نوجوان نے تاجر پر گولیاں چلادیں جس سے کپڑوں کا تاجر عمران موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    وڈیو دیکھیں:


    گولیاں چلتے ہی دکان میں بھگدڑ مچ گئی اور ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔
    خیال رہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی ڈاکو را ج اور بھتہ خوروں کے سامنے پولیس بے بس ہے، چند ماہ قبل ہی گوجرانوالہ میں ایک تاجر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی تھی۔

    یہ پڑھیں: گوجرانوالہ: تاجرکا قتل، اے آروائی نیوزنے فوٹیج حاصل کرلی