Tag: فوٹیج

  • موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے ایک اور خاتون کو ہراساں کا واقعہ

    موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے ایک اور خاتون کو ہراساں کا واقعہ

    لاہور میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے ایک اور خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم یہ واقعہ لاہور ٹاؤن شپ میں پیش آیا۔

    پیلی شرٹ پہنے موٹر سائیکل سوار کی خاتون کو ہراسا کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج  سامنے آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے ردعمل پر ملزم فرار ہوگیا لیکن تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے فوٹیج کی مدد سے جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

    پولیس نے مزید یہ بتایا کہ چند روز قبل مسلم ٹاؤن میں بھی رکشہ ڈرائیور خاتون کو ہراساں کررہا تھا، رکشہ ڈرائیور کو بھی ہراساں کرنے پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار شخص کی جانب سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس کیس میں اب تک مذکورہ شخص کی شناخت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

  • بھارت میں ٹماٹر چوری کی بڑی واردات، فوٹیج وائرل

    بھارت میں ٹماٹر چوری کی بڑی واردات، فوٹیج وائرل

    بھارت میں ٹماٹر کی قیمت بلند سطح پر ہے جس سے بھارت کے ہر عام و خاص شہری متاثر ہورہے ہیں۔

    بھارت میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے بعد کئی دلچسپ و عجیب ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سے اب سامنے آنے والی ویڈیو ایک چوری کی واردات کی ہے۔

    یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں موجود ایک سبزی منڈی میں پیش آیا، جہاں کسان ٹماٹر فروخت کرنے کے لیے 75 کلو ٹماٹر لے کر سبزی مارکیٹ پہنچا تاہم ایک موٹر سائیکل سوار چور وہاں سے 3 ٹوکری لے کر فرار ہوگیا۔

    https://twitter.com/dialnewsinfo/status/1683013071214886913?s=20

    اس واردات کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور بار بار چکر لگاتا ہے اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹماٹر سے بھری ہوئی 3 ٹوکری چوری کرکے فرار ہوجاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سر پر ہیلمٹ کی وجہ سے چور کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

    شلپا شیٹی کو ’ٹماٹر‘ نے کھری کھری سنا دی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے پر معروف شخصیات دلچسپ ویڈیو بھی وائرل کر رہی ہیں جیسا کہ گزشتہ دنوں معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی۔

    https://twitter.com/dialnewsinfo/status/1683013127439532033?s=20

  • اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ کے قریب اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی لگنے سے ٹنڈو آدم سے تیماداری کے لیے آنے والا شخص گلزار جاں بحق ہوگیا۔

    یونیورسٹی روڈ پر اسپتال کے اندر اناڑی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، خصوصی فوٹیج اے آر وائے نیوز  نے حاصل کرلی ہے۔

    ویڈیو میں تین سیکیورٹی گارڈ کو آپس میں باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے  ان تینوں سے کچھ دور بینچ پر مقتول گلزار کو سوتے دیکھا جاسکتا ہے، باتیں کرتے کرتے سیکیورٹی گارڈ زبیر رائفل سے کھیلتا رہا۔

    اسپتال کے اندر سوتے شخص کو گولی مارنے والے کم عمر گارڈ کے اہم انکشافات

    اچانک سے ٹرگردبا اور رائفل سے گولی نکل کر گلزار کو جالگی، پاس موجود سیکیورٹی گارڈ چلنے والی گولی سے بال بال بچا،کسی کو پتہ نا چلا کہ سوتے ہوئے گلز کی گردن میں گولی جالگی ہے۔

    تکلیف کی شدت سے مقتول گلزار اٹھ بیٹھا تو بھگدڑ مچ گئی، ویڈیو میں سیکیورٹی گارڈز اور عملے کو دوڑیں لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تیماردار اسپتال گارڈ کی اتفاقیہ گولی سے جاں بحق

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے قتل چھپانے کی کوشش کی، بینچ اور زمین پر گرنے والے خون کو مکمل طور پر دھو دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے گلشن اقبال تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

  • منگھوپیر میں پولیس کے ہاتھوں شہری کے قتل ہونے کی فوٹیج  سامنے آگئی

    منگھوپیر میں پولیس کے ہاتھوں شہری کے قتل ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: منگھوپیر میں دبئی سے 16 سال کے بعد شادی کے لیے آنے والا نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے کی فوٹیج  سامنے آگئی۔

    2 روز قبل منگھوپیر تھانے کی حدود میں چونگی موڑکے قریب دبئی سے 16 سال کے بعد شادی کے لیے آنے والا نوجوان شادی کے ایک ماہ بعد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیو ز نے حاصل کرلی۔

    رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج فائرنگ کرنے کے بعد کی ہے، فوٹیج میں پولیس اور سادہ لباس افراد کو موٹر سائیکل اور موبائل پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویڈیو میں ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے،  ملزمان کی مزید فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس حکام نے اس واقعے کے بعد کہا تھا کہ اے وی ایل سی سینٹرل کی ٹیم نے ڈی ایس پی سینٹرل اے وی ایل سی کی سربراہی میں بغیرکسی اطلاع کے منگھوپیر تھانے کی حدود میں چونگی موڑکے قریب ناکا لگایا ہوا تھا اور نوجوانوں پر فائرنگ اے وی ایل سی سینٹرل کی ٹیم میں شامل ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی ) نے کی ہے، جو کہ موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

     

  • لاہور میں کمسن بچہ اغوا، سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آگئی

    لاہور میں کمسن بچہ اغوا، سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آگئی

    لاہور: آراے بازار کینٹ سے ساڑھے 4 سال کے بچےکو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے آراے بازار کینٹ سے ساڑھے 4 سال کے بچےکو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں بازار کی نرسری سے خاتون کو بچے کو لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ سی سی ٹی وی میں مغوی  محمد یوسف  کو ڈھائی بجے اغوا کار خاتون کیساتھ دیکھا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ مقامی تھانے میں موجود ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے دوسری جانب بچے کے والد کا کہنا ہے کہ 3 روز گزرنے کے باوجود بھی میرے بچے کو بازیاب نہ کرایا جاسکا ہے۔

  • ناظم آباد میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ، فوٹیج سامنے آگئی

    ناظم آباد میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ، فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ناظم آباد ڈکیتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ مسلح ڈکیت شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    کراچی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں روز اضافہ ہورہا ہے، ناظم آباد بلاک تھری میں 2 مسلح  ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار  ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے فلمی انداز میں شہری کو دھکا دے کر گرایا، گلی سے گزرنے والی سوزوکی ڈرائیور بھی رک گیا قریب سے گذرنے والے شہری حادثہ سمجھ کر متاثرہ شخص کے پاس پہنچے تو ملزم نے پستول لہرا دیا۔

    دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 15 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان شہری کا تعقب کرتے ہوئے پہنچے تھے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے ہیملٹ پہنا ہوا تھا تاہم  واردات کے بعد  دونوں ڈکیت الگ الگ موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

  • پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ  جھگڑے میں نوجوان ہلاک، فوٹیج سامنے آ گئی

    پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک، فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے آر وائی  نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں ہجوم کے تشدد سے نوجوان محسن جاں بحق ہوگیا تھا۔

    جھگڑے کے بعد مقتول محسن کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں ملزمان کو مقتول پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس حکام کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم نے ضمانت کروالی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • اسکول کے طلبہ سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    اسکول کے طلبہ سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں اسکول کے طلبہ سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی نمبر 6 نزد مکی مسجد کی گلی میں کل صبح ساڑھے آٹھ بجے اسکول کے طلبہ سے لوٹ مار کی گئی تھی، اس واقعے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    موٹر سائیکل پر سوار 2 لٹیرے اسکول کے طالب علموں سے اسلحے کے زور پر موبائل اور پیسے چھین کر لے گئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد اسٹوڈنٹس ایک مقام پر کھڑے ہیں، اچانک موٹر سائیکل سوار ملزمان آتے ہیں اور انھیں لوٹ کر چلے جاتے ہیں۔

    فوٹیج کے مطابق گلی سے گزرتے مسلح لٹیرے طلبہ کو جمع دیکھ کر واپس آئے، اور ان سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیا چھین لیں۔

    فرار ہوتے لٹیروں میں سے ایک نے ایک طالب علم کی موٹر سائیکل کی چابی بھی لے لی، سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر رہی ہے۔

  • وزیرستان کے شہری کا قتل، فوٹیج سامنے آ گئی (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

    وزیرستان کے شہری کا قتل، فوٹیج سامنے آ گئی (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شہری شیر محمد کے افسوس ناک قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے قتل کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت سہراب گوٹھ تھانے میں درج کر دیا ہے، سرکار کی مدعیت میں اس لیے مقدمہ درج کیا گیا کیوں کہ مقتول کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کا تعلق وزیرستان سے ہے، ابتدائی طور جو معاملہ سامنے آیا ہے وہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، اہل کاروں کو موقع واردات سے 9 ایم ایم کے دو خول ملے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شیر محمد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، فوٹیج کے مطابق شیر محمد کو موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے قتل کیا تھا۔

    مقتول الاصف اسکوائر کباڑ مارکیٹ میں لوڈنگ گاڑی چلاتا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مقتول کباڑ مارکیٹ میں سوزوکی کے قریب آیا، اور گاڑی کے پاس کھڑا ہو گیا، اسی دوران موٹر سائیکل سوار قاتل موقع پر پہنچ گئے۔

    مقتول پر موٹر سائیکل پر سوار دونوں قاتلوں نے فائرنگ کی، ایک قاتل نے ہیلمٹ جب کہ دوسرے نے منہ پر کپڑا لپیٹ رکھا تھا۔

  • کم عمر لڑکوں کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

    کم عمر لڑکوں کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں لوٹ مار عروج پر ہے، ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کم عمر لڑکوں نے ایک پکوان سینٹر پر کئی افراد کو لوٹ لیا، کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز اور لٹیروں کے طوفان سے شہریوں کو بچانے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کر سکے۔

    سامنے آنے والی فوٹیج میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 5 مسلح ملزمان کو دھڑلے کے ساتھ لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ واردات 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے انجام دی، ابتدا میں دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ نکال کر دکان میں لوٹ مار کرنے لگے، ذرا دیر بعد ایک اور موٹر سائیکل پر پیلی ٹی شرٹ میں ملبوس پانچواں لٹیرا بھی پستول نکال کر آ گیا۔

    واردات میں شامل لٹیروں کو پکوان سینٹر کی دکان میں موجود عملے اور دیگر افراد سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لٹیروں نے بلاخوف و خطر واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق لٹیروں نے پکوان سینٹر پر موجود عملے سے ان کے موبائل فون اور نقدی چھینی، فوٹیج میں واضح دکھائی دے رہا ہے کہ لٹیروں کا یہ گروپ لڑکوں پر مشتمل ہے۔

    واردات کے دوران لڑکوں نے مختلف ڈیزائن اور رنگ کے فیس ماسک پہنے ہوئے تھے، شام کے وقت ہونے والی واردات کی فوٹیج میں لوگوں کو بھی آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مختلف فیس ماسک پہنے لٹیرے

    فوٹیج میں جہاں کم عمر لٹیروں کا جرم کے وقت اطمینان حیران کن ہے وہاں، یہ صورت حال کراچی پولیس کے منہ پر ایک زناٹے دار تمانچہ بھی ہے، جن کے ہوتے ہوئے روزانہ شہری لٹ رہے ہیں اور سامنے آنے والی فوٹیجز کو بھی اپنے لیے پریشانی کا باعث نہیں سمجھ رہے۔