Tag: فوٹیج

  • امریکی دعویٰ مسترد، آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون طیارے کی فوٹیج جاری

    امریکی دعویٰ مسترد، آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون طیارے کی فوٹیج جاری

    تہران : ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’فوٹیج پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جس میں امریکی جنگی جہاز کو فوکس کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل پر ایک فوٹیج نشر کی گئی جس میں خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسرکے قریب ایک ڈرون کو دکھایا گیا ہے۔

    امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون ایرانی تھا جسے مار گرایا گیا ہے جبکہ ایران نے صدر ٹرمپ کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیا ہے،فوٹیج میں امریکی بحری جنگی جہاز کو فوکس کیا گیا ہے۔

    ایرانی ٹی وی چینل کی طرف سے نشر کی گئی خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ فوٹیج پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کی گئی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔

    ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق جس ڈرون طیارے کے بارے میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسے مار گرایا گیا ہے وہ بدستور امریکی جنگی جہاز کی تصاویر بنا رہا ہے۔

    ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے جمعرات کو اس وقت دفاعی کارروائی کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آ کر جہاز اور اس کے عملے پر دھونس جما رہا تھا، اسے بار بار وارننگ دی گئی مگر انتباہ کے باوجود ڈرون طیارہ پیچھے نہیں ہٹا جس پر اسے مار گرایا گیا۔

  • ڈی ایس پی فیروزآباد کا نوجوانوں پر مبینہ تشدد، فوٹیج آے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی

    ڈی ایس پی فیروزآباد کا نوجوانوں پر مبینہ تشدد، فوٹیج آے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی

    کراچی: فیروزآباد تھانے میں‌ پولیس کے تین نوجوانوں پر مبینہ تشدد کا واقعہ ڈرامائی رنگ اختیار کر گیا. واقعے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
    تفصیلات کے مطابق نوجوانوں‌ پر بیہمانہ تشدد کا آئی جی سندھ کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد واقعے کی ایف آر درج ہوگئی ہے اور مرکزی ملزم قدیس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    ایس پی جمشید ٹاؤن ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کے والد غلام مصطفےٰ کی مدعیت میں درج کروائی گئی ہے۔
    نامزد ملزم ایف آئی آر میں شامل الزامات سے انکاری ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ تنازع لڑکیوں کو چھیڑنے سے شروع ہوا، جس کے بعد اس نے فیروز آباد تھانے فون کر پولیس موبائل بلوا لی۔
    واضح رہے کہ نامزد ملزم ڈیس ایس پی فیروز آباد کا دور کا رشتہ دار ہے۔ ملزم نے اس واقعے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے توقع نہیں تھی کہ بات اتنی بڑھ جائے گئی۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی ایس پی فیروز آباد کا ایف آئی آر میں کہیں ذکر نہیں، پولیس اپنے پٹی بند بھائی کو بچانے میں لگی ہے۔ حالاں کہ فوٹیج ڈی ایس پی فیروز آباد یعقوب بٹ کو نوجوانوں پرتشدد کرتے ہوئے واضح‌ دیکھا جاسکتا ہے
    ابتدا میں ایس پی جمشید ٹائون ڈاکٹر رضوان نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرنا ان کے اختیار میں نہیں، اعلیٰ حکام کی جانب سے اجازت ملنے پرمقدمہ درج ہوگا۔
    ایف آئی آر کٹوانے والے غلام مصطفےٰ کا کہنا ہے کہ ان پر کسی قسم کا دبائو نہیں، وہ کیس کو آخر تک لے کر جائیں گے اور انھیں یقین ہے یہ ڈی ایس پی کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پارا چنارمیں خود کش حملہ آورکی ویڈیو اے آروائی کوموصول

    پارا چنارمیں خود کش حملہ آورکی ویڈیو اے آروائی کوموصول

    پارا چنار : گزشتہ دنوں پارا چنار میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد کی دوسرے دھماکے سے قبل کی ویڈیو اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں دو خود کش دھماکے ہوئے تھے جس میں 70سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے.

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مشکوک شخص سفید رنگ کی گاڑی سے اتر رہا ہے، بعد میں وہ گاڑی واپس چلی گئی، جائے حادثہ پر بھی مبینہ خود کش حملہ آور کو دیکھا جا سکتا ہے۔


    مزید پڑھیں: پاراچناردھماکا، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی


    فوٹیج میں سرخ دائرے میں موجود شخص حملہ آور ہوسکتا ہے۔ حملہ آور دوڑتا ہوا آگے بڑھا لیکن نظر بندی چوک پر لیویز اہلکار کھڑے ملے تو واپس پلٹا، اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • گوجرانوالہ: تاجرکا قتل، اے آروائی نیوزنے فوٹیج حاصل کرلی

    گوجرانوالہ: تاجرکا قتل، اے آروائی نیوزنے فوٹیج حاصل کرلی

    گوجرانوالہ : عید کے دن تاجر کے قتل کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی، قاتل بہت سکون سے آیا تاجر پر فائرنگ کی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابقمعروف بزنس مین اور نجی پلازہ کے مالک محمد یوسف جنہیں عید کے پہلے روز فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حا صل کرلی۔

    :ویڈیو دیکھیں 

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاجر گاڑی میں سوار ہوتا ہے کہ گھر کے باہر گھات لگایا قاتل گھر میں داخل ہوا اور گا ڑی میں بیٹھے تاجر پرفائرنگ شروع کردی جس سے تاجر محمد یوسف موقع پرجاں بحق ہو گیا۔

    سفاکانہ کا رروائی کے بعد قاتل نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے بچوں اور شہریوں پر بھی فائرنگ کی اور بڑے اطمینان سے موٹر سائیکل پر بیٹھ کرفرارہوگیا۔

  • بھارتی میڈیا کی گورداسپور واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھونڈی کوشش

    بھارتی میڈیا کی گورداسپور واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھونڈی کوشش

    کراچی : گورداسپورواقعے پر بھارتی میڈیا نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مبہم فوٹیج کا سہارا لےکرپاکستان پر پھرالزام دھر دیا۔بھارت کے مکرو فریب کا پردہ ایک بار پھر چاک ہو گیا اور ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اس بار بھی دشمنی کی ساری حدیں پار کرگیا۔ پاکستان نےا یک بھارتی جاسوس طیارہ کیا گرایا بھارت کی تو گھگھی ہی بندھ گئی.

    پہلے اسے اپنا ماننے سے انکار کیااور جب ثبوت دیئے تو چپ لگ گئی۔ تین حملہ آوروں سے ہزاروں مہان بھارتی سورماؤں نے بارہ گھنٹے مقابلہ کیا لیکن پھر بھی ان پر قابو نہ پاسکے اور منہ کی کھائی تو الزام  پاکستان پر لگا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا گورداسپورحملےکی جھوٹی فوٹیج لےآیا۔ ایسی فوٹیج جس میں کچھ واضح ہی نہیں، پھر پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے غیرواضح فوٹیج کو بنیاد بنا کر پاکستان پرحملےکاالزام دھردیا۔

    سب سے بد تر صورتحال تو یہ ہے کہ اس بوکھلائے ہوئے بھارتی میڈیاکویہ بھی معلوم نہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کب اورکہاں کی ہیں۔


    Indian media’s alleged video footage of… by arynews

  • یوحنا آباد خود کش حملے اور محمد نعیم کو جلائے جانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    یوحنا آباد خود کش حملے اور محمد نعیم کو جلائے جانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    یوحنا آباد : لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خود کش حملے کے فوری بعد کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے جبکہ دوسری فوٹیج میں محمد نعیم کو جلاتے دکھایا گیا ہے۔

    لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خود کش حملوں کے فوری بعد اور محمد نعیم کو جلائے جانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، ،پہلی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر طرف لاشیں اور زخمی بکھرے پڑے ہیں ، زخمیوں اور بچ جانے والوں کی آہ و بکا نے قیامت صغری ٰکا منظر برپا کر رکھا ہے۔

    حکومت پنجاب نے یوحنا آباد دھماکوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے ، یوحنا آباد میں مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں محمد نعیم کے جلا نے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ محمد نعیم کو مشتعل مظاہرین زندہ جلا رہے تھے تو اس کے کپڑوں سے شناختی کارڈ بر آمد ہوا ۔

    محمد نعیم قصور کے گاؤں شیر کوٹ کا رہائشی تھا، محمد نعیم کی فیروز پور روڈ پر شیشے کی دکان تھی۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں یوحناآباد واقعہ کے خلاف احتجاج کے دوران لوٹ مار کرنے والے ایک سو اسی افراد کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ میں چالیس افراد نامزد جبکہ ایک سوچالیس نا معلوم افراد شامل ہیں۔

  • پشاور:مغوی سری لنکن باشندہ پولیس کی مبینہ قید میں نکلا

    پشاور:مغوی سری لنکن باشندہ پولیس کی مبینہ قید میں نکلا

    پشاور :حیات آباد سے لاپتہ ہونے والا سری لنکن غیر ملکی باشندہ کا اغوا کاروں کی بجائے پولیس کی مبینہ قید میں رہنے کا انکشاف ۔اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی ،تفصیلات کے مطابق بیس روز سے پولیس آنکھ مچولی کھیل رہی ہے کبھی تھانوں میں چھپا تی ہے کبھی سلاخوں کے پیچھے کبھی تہ خانوں میں حیات آباد سے لاپتہ ہونے والا غیر ملکی باشندہ محمد زمان کی روداد اے آر وائی نیوز نے فلم بند کر لی۔

    محمد زمان سری لنکا کا باشندہ ہے ،خیال کیا جارہا تھا کہ محمد زمان کو اغواء کیا گیا لیکن انکشاف ہوا کہ وہ پولیس کی قید میں ہے، ستائیس جون کو جب عدالت میں اسے پیش کیا گیا تو جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کئے۔ اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد زمان نے کہا کہ اس پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا پھر بھی پولیس نے قید کر رکھا ہے۔غیر ملکی باشندے کی فوٹیج بننے کے بعد سری لنکن باشندے کو پولیس نے پھر غائب کردیا۔