Tag: فوڈ

  • 70 افراد کے لیے صرف ایک پیزا

    70 افراد کے لیے صرف ایک پیزا

    اگر آپ کے گھر میں ڈیلیوری بوائے ایک بہت بڑا سا پیزا ڈیلیور کر جائے تو آپ کیا کریں گے؟

    امریکا کا بگ ماماز پیزا نامی ریستوران اتنا بڑا پیزا تیار کر کے آپ کے گھر پہنچا سکتا ہے کہ اسے 60 سے 70 افراد کھا سکتے ہیں۔

    یہ ریستوران دنیا کا سب سے بڑا ڈیلیوری کیا جانے والا پیزا بناتا ہے جسے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔

    اس پیزا کی تیاری میں 20 پاؤنڈز ڈو، 5 پاؤنڈز پنیر اور 3 پاؤنڈز پیپرونی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    تیاری کے بعد اسے ایک بڑے سے ڈبے میں رکھ کر گاڑی کی چھت پر رکھا جاتا ہے جو اسے اس کے مطلوبہ مقام تک پہنچاتی ہے۔

    کھانے کے لیے اسے 200 ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے۔

    اس پیزا کی قیمت 300 ڈالرز ہے، اور کیلی فورنیا کے دفاتر میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

  • گوشت کھا کر اکتا گئے؟ آج کھانے میں مزیدار بھنڈی مصالحہ بنائیں

    گوشت کھا کر اکتا گئے؟ آج کھانے میں مزیدار بھنڈی مصالحہ بنائیں

    عید الاضحٰی اپنے اختتام کو پہنچی تاہم عید کی دعوتیں ابھی بھی جاری ہیں۔

    3 دن تک بہت سے لوگ گوشت کی مختلف ڈشز کھا کر یقیناً اکتا گئے ہوں گے تو ایسے میں ہم آپ کو مزیدار بھنڈی مصالحہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    بھنڈی: آدھا کلو

    تیل: آدھا کپ

    لہسن: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    کلونجی: آدھا چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر باریک کٹے ہوئے: 3 عدد

    پیاز تلی ہوئی : 1 عدد

    ہری مرچ: 4 عدد


    ترکیب

    سب سے پہلے تیل میں بھنڈیاں فرائی کر لیں یہاں تک کہ وہ براؤن ہو جائیں۔ پھر انہیں نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

    اب اسی تیل میں لہسن، نمک، پسی لال مرچ، کلونجی اور ہلدی فرائی کریں اور تھوڑا سا پانی شامل کر دیں۔

    پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

    آخر میں فرائی کی ہوئی بھنڈیاں، ہری مرچ اور تلی پیاز شامل کر کے دس منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔

    مزیدار بھنڈی مصالحہ تیار ہے۔

  • آج دستر خوان کو وائٹ چکن کڑاہی سے سجائیں

    آج دستر خوان کو وائٹ چکن کڑاہی سے سجائیں

    چکن کڑاہی گو کہ ایک پسندیدہ ڈش ہے تاہم وائٹ چکن کڑاہی کو اس لیے بھی زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں عام کڑاہی کی نسبت مرچ مصالحوں کی مقدار ذرا کم ہوتی ہے۔

    چونکہ ابھی تک پاکستان میں موسم سرما کا آغاز ہوا نہیں، اور ابھی تک جھلستی دھوپ مختلف شہروں کے باسیوں کو پریشان کیے ہوئے ہے، تو ایسے میں کھانے میں ہلکی پھلکی وائٹ چکن کڑاہی پیش کرنا آپ کے اہل خانہ کو آپ کی تعریف کرنے پر مجبور کردے گا۔


    اجزا

    چکن: 500 گرام

    دہی: 250 گرام

    لہسن ادرک پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    ہری مرچ: 4 سے 5 عدد

    دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ، خشک، کُٹا ہوا

    زیرہ: 1 کھانے کا چمچ، کُٹا ہوا

    کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ، کُٹی ہوئی

    کریم: نصف کپ

    نمک: حسب ذائقہ

    ادرک: 1 درمیانہ ٹکڑا

    ہرا دھنیہ: آدھی گٹھی


    ترکیب

    ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی کر لیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے۔

    اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لیے پکائیں۔

    اب زیرہ، خشک دھنیہ، کالی مرچ، نمک، دہی اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے۔

    پھر ہری مرچ اور کریم شامل کر کے پکائیں اور اچھی طرح مکس کر کے چولہے سے اتار لیں۔

    گرما گرم وائٹ چکن کڑاہی تیار ہے۔ ہرا دھنیا اور ادرک سے گارنش کر کے سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رنگوں سے سجی کافی

    رنگوں سے سجی کافی

    کہتے ہیں کہ دل تک پہنچنے کا ایک راستہ معدے سے ہو کر گزرتا ہے۔ اگر آپ کسی کے دل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو اسے مزیدار کھانے بنا کر کھلائیں۔

    لیکن شاید یہ تکنیک ہر شخص پر کام نہیں کر سکتی۔ خاص طور پر ان افراد کے لیے تو بالکل ہی نہیں جو کھانے پینے کا خاص شوق نہیں رکھتے۔

    لیکن اب جو تصاویر آپ دیکھنے جارہے ہیں وہ ہر شخص کو متاثر کریں گی چاہے وہ کھانے پینے کا شوقین ہو یا نہ ہو، بھلا رنگ اور پھول کسے اچھے نہیں لگتے؟

    امریکی شہر لاس ویگاس کی رہائشی بریستا میسن نے کھانے پینے کی اشیا کو بھی رنگین کر کے انہیں آرٹ کے شاہکار میں تبدیل کردیا۔

    15

    14

    13

    اس کے لیے اس نے فوڈ کلر کا استعمال کیا۔

    12

    11

    9

    ایک خوبصورت رنگین کافی بنانے کے لیے وہ دودھ میں فوڈ کلر کی آمیزش کرتی ہے اور اس کے بعد اس دودھ کو کافی میں شامل کیا جاتا ہے، جس کے بعد بننے والی کافی پینے سے زیادہ محفوظ کر کے رکھنے کی چیز معلوم ہوتی ہے۔

    10

    7

    دیکھیے وہ کس طرح ’رنگین کافی‘ پیش کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کرتی ہے۔

    6

    3

    2

  • شیشہ کی طرح شفاف کیک کھانا چاہیں گے؟

    شیشہ کی طرح شفاف کیک کھانا چاہیں گے؟

    آپ نے لذیذ کیک تو بے شمار دیکھے ہوں گے جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے ایسے کیک دیکھے ہیں جنہیں کھانے کے بجائے سجاوٹ کے لیے رکھنے کا دل چاہے؟

    روس کی رہائشی مٹھائیاں تیار کرنے والی حلوائی اولگا ایسے کیک تیار کرتی ہیں جو سنگ مرمر کی طرح شفاف ہیں۔

    10

    9

    13

    8

    وہ کہتی ہیں انہیں میکرونز (میٹھے بسکٹ) بہت پسند ہیں اور انہی کو ملا کر یہ منفرد کیک تیار کیے گئے ہیں۔

    7

    4

    6

    5

    3

    شیشے کی طرح چمکتے ان کیکس میں کیا خاص اجزا ملائے جاتے ہیں؟ اولگا ایک مسکراہٹ کے ساتھ اس سوال کا جواب دینے سے گریز کرتی ہیں۔

    2

    1

    11

    12

    عام مٹھائیاں بنانے کے بعد اب یہ کیک اولگا کی شہرت اور دولت کا سبب بن چکے ہیں اور لوگ دور دور سے ان کے کیک خریدنے آتے ہیں۔

  • مزیدار کڑاہی کباب تیار کریں

    مزیدار کڑاہی کباب تیار کریں

    بارش کا موسم ہے اور رمضان بھی، تو آج افطار میں کڑاہی کباب بنایئے اور اپنے گھر والوں سے داد وصول کیجیئے۔

    :کڑاہی کباب بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    ہرا دھنیا: آدھی گڈی

    ادرک، لہسن: 1 چائے کا چمچ

    کارن فلور: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

    بیکنگ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

    زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ

    ہری مرچ: 2 عدد

    ڈبل روٹی کا توس: 1 عدد

    :ترکیب

    قیمے کو صاف کر کے اس میں ہرا دھنیہ، ادرک، لہسن، کارن فلور، نمک، دھنیہ، بیکنگ پاؤڈر، زیرہ، گرم مصالحہ، ہری مرچ، پیاز اور ڈبل روٹی کے توس کو اچھی طرح ملا لیں۔

    اس کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

    اب اس آمیزے کے لمبے لمبے کباب بنالیں اور تل لیں۔

    :کری بنانے کے لیے

    پیاز کو تل لیں۔

    پھر اس میں ادرک لہسن تلے ہوئے ٹماٹر اور ہری مرچیں شامل کریں۔

    اس کے بعد اس میں تلے ہوئے کباب شامل کر کے دم پر رکھیں۔

    آخر میں ہرا دھنیہ چھڑک کر پیش کریں۔

  • دنیا کا بہترین ریستوران کون سا ہے؟

    دنیا کا بہترین ریستوران کون سا ہے؟

    نیویارک: امریکہ میں دنیا کے 50 بہترین ریستورانوں کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں اٹلی کا ریستوران بازی لے گیا۔

    امریکہ میں دنیا کے بہترین ریستوران کے مقابلے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اٹلی کے اوشتریا فرانچسکانا ریستوران کے روایتی کھانے اور ماحول کو بہترین قرار دیا گیا۔ اس ریستوران نے روایتی کھانوں میں نئی جدت بھی پیدا کی۔

    italy-7

    italy-8

    italy-5

    یہ ریستوران گزشتہ برس دوسرے نمبر پر رہا تھا۔

    italy-6

    italy-4

    italy-3

    دنیا کے بہترین ریستوران کی فہرست ٹریڈ پبلیکیشن ریسٹورنٹ میگزین کی جانب سے 2002 سے مرتب کی جارہی ہے۔ یہ فہرست 972 خانساموں، فوڈ رائٹرز اور غذائی ماہرین کی رائے کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔

    اس سال فہرست میں شامل دنیا کے 50 بہترین ریستورانوں میں سے نصف یورپی ریستوران ہیں، 6 امریکی ہیں، 6 جنوبی امریکی ہیں جبکہ 5 ایشیا کے ریستوران ہیں۔

    مذکورہ تقریب میں دنیا کے بہترین خانساموں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ فرانسیسی شیف پیری ہرمی کو دنیا کے بہترین پیسٹری شیف کے اعزاز سے نوازا گیا۔


  • مزیدار جھینگا کڑاہی بنانے کی ترکیب

    مزیدار جھینگا کڑاہی بنانے کی ترکیب

    بعض لوگ سی فوڈ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک ترکیب بتانے جارہے ہیں جو نہ صرف سی فوڈ کھانے کے شوقین افراد کی لذت دہن کا سامان بنے گی بلکہ اس میں مشرقی کھانوں کی بھی جھلک آئے گی۔

    :جھینگا کڑاہی بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    جھینگے: 250 گرام

    ہرا دھنیا: ایک گڈی باریک کترا ہوا

    ٹماٹر: 4 عدد باریک کاٹ لیں

    ہری مرچیں : 4 عدد لمبائی میں باریک کاٹ لیں

    لیموں : 2 عدد

    سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ

    پسا ہوا لہسن، ادرک: ایک، ایک کھانے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ

    ثابت دھنیہ: ایک کھانے کا چمچ

    ادرک: 2 کھانے کے چمچے باریک کٹی ہوئی

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: ایک پیالی

    :ترکیب

    دھنیا، کالی مرچیں اور زیرہ ملا کر پیس لیں۔

    کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جھینگوں کو دھو کر صاف کرلیں اور پھر اسے پانچ منٹ تک پکا کر نکال لیں۔

    اس کے بعد اسی کڑاہی میں ٹماٹر، لہسن، ادرک، لال مرچ، پسا ہوا مصالحہ، ہری مرچیں، ایک لیموں کا رس اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔

    اسے بھون کر جھینگے شامل کریں اور چند منٹ تک مزید پکائیں۔

    پھر ہرا دھنیا ملاکر ڈش میں نکال لیں۔

    جھینگا کڑاہی تیار ہے۔ اس میں ایک لیموں کا رس، ادرک اور نمک شامل کر کے گرما گرم پیش کریں۔