Tag: فوڈ

  • افطار میں مزیدار پنیر سموسے تیار کریں

    افطار میں مزیدار پنیر سموسے تیار کریں

    آج افطار میں مزیدار پنیر سموسے تیار کریں جس کی آسان ترکیب آپ کو بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    کاٹیج چیز: 1 پیالی

    ہرا مصالحہ: نصف کپ

    پیاز چوکور کٹی ہوئی: 1 عدد

    بادام اور بھنے کاجو: مٹھی بھر

    کالی مرچ موٹی کٹی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    سموسہ پٹی: 20 عدد

    تیل: تلنے کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے بادام، کاجو اور کالی مرچ پیس کر پنیر میں ملا دیں اور ہرا مصالحہ اور پیاز بھی ملا دیں۔

    سموسہ پٹی پر تھوڑا مصالحہ رکھ کے تکونا شیپ دیں۔

    میدہ کی لئی سے سموسہ بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر تل لیں۔

    تلنے کے بعد کاغذ پر رکھتے جائیں۔

    افطار میں کیچپ اور چٹنی کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

  • حیدر آبادی پارچے کھانا چاہیں گے؟

    حیدر آبادی پارچے کھانا چاہیں گے؟

    حیدر آباد دکن کے کھانے اپنے خاص مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکانے کے باعث مختلف اور مزیدار ذائقوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو مزیدار حیدر آبادی پارچے بنانے کی ترکیب بتارہے ہیں۔

    اجزا

    چکن بون لیس: آدھا کلو

    لال مرچ: 1 سے آدھا کلو

    ادرک: 1 چائے کا چمچ

    لہسن: 1 چائے کا چمچ

    دہی: 1 پاؤ

    بھنا اور کٹا ہوا دھنیہ: 1 چائے کا چمچ

    بھنا اور کٹا ہوا زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    تلی ہوئی پیاز: آدھا کپ

    کچا پپیتا: 1 چائے کا چمچ

    ناریل: 1 چائے کا چمچ

    بادام: 12 عدد

    پیاز: 2 عدد

    ہرا دھنیہ: آدھا کپ

    ہری مرچ: 4 سے 5 عدد

    ترکیب

    چکن بون لیس کو پارچوں میں کاٹ لیں۔

    بادام اور ناریل کو بھون کر باریک پیس لیں۔

    دہی میں ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، پپیتا، دھنیہ، زیرہ، تلی پیاز، بھنا مصالحہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

    بارچوں پر اچھی طرح مصالحہ لگا کر لگن دیگچی میں پھیلائیں۔

    ساتھ ہی ایک چوتھائی کپ تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر دم لگائیں۔

    پیاز کے رنگز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں۔

  • آج افطار میں بنائیں مزیدار پوٹاٹو کرسپی

    آج افطار میں بنائیں مزیدار پوٹاٹو کرسپی

    آلو کے مزیدار خستہ فرنچ فرائز تو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، آج ہم آپ کو گھر میں مزیدار پوٹاٹو کرسپی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    آلو کدو کش کیے ہوئے: 4 عدد

    کارن فلور: 1 کپ

    کالی مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    چائنیز نمک: آدھا کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: تلنے کے لیے

    کیچپ: سرونگ کے لیے

    ترکیب

    سب سے پہلے آلوؤں کو پانی میں بھگو لیں۔

    پھر ان آلوؤں کو ایک پیالے میں نکال لیں، اور اس پر کارن فلور، کالی مرچ، چائنیز نمک اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

    پھر اس کو تیل میں ڈال کر فرائی کرلیں۔

    گرما گرم پوٹاٹو کرسپی تیار ہے۔

  • مزیدار ڈرم اسٹک گھر میں تیار کریں

    مزیدار ڈرم اسٹک گھر میں تیار کریں

    ماہ رمضان میں ہر خاتون خانہ چاہتی ہوں گی کہ اس مقدس ماہ میں اہل خانہ کو ایسے پکوان کھلائیں جو ذائقہ دار ہونے کے ساتھ غذائیت بخش بھی ہوں۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو ڈرم اسٹک بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    چکن ڈرم اسٹک: 8 عدد

    شہد: 2 کھانے کے چمچ

    وورچیسٹر ساس: کھانے کے چمچ

    لہسن: دو جوئے پسے ہوئے

    نمک: حسب ذائقہ

    ٹماٹو کیچپ: 4 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    سوائے چکن کے تمام اشیا ایک برتن میں ڈال کر مکس کرلیں۔

    ڈرم اسٹک کو زیادہ گوشت والے حصہ سے نچلی طرف چھری سے کاٹیں اور اس میں ساس اور تمام مکس اجزا ڈال دیں۔

    اب اسے فریج میں رکھ دیں۔

    اوون گرم کریں اور اس کا درجہ حرارت تقریباً 200 ڈگری رکھیں۔

    اب چکن کو ایلومینیم فوائل سے ڈھانپ کر اسے اوون میں 15 منٹ تک پکائیں اور چکن کو الٹ کر مزید 30 منٹ تک پکائیں۔

    مزیدار ڈرم اسٹک تیار ہیں۔

  • افطار میں گرما گرم گرلڈ سینڈوچ پیش کریں

    افطار میں گرما گرم گرلڈ سینڈوچ پیش کریں

    ہر روز افطار میں خاتون خانہ کو نہ صرف اہلخانہ کے لذت کام و دہن کا خیال رکھنا پڑتا ہے بلکہ یہ کوشش بھی ہوتی ہے کہ افطار میں پیش کی جانے والی اشیا صحت بخش بھی ہوں۔

    آج ہم آپ کو افطار میں مزیدار گرلڈ سینڈوچز بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    ڈبل روٹی: 1 عدد

    میدہ: 2 کھانے کے چمچ

    مکھن: 1 کھانے کا چمچ

    پنیر کدو کش کیا ہوا: 1 پیالی

    چینی: 1 چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    سفید مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    تازہ دودھ: 1 پیالی

    چکن ابلے ہوئے باریک ٹکڑے: آدھی پیالی

    ترکیب

    ایک پین میں پہلے آدھا مکھن ڈال کر گرم کریں، پھر میدہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اور پین آنچ پر سے ہٹا لیں۔

    5 منٹ کے لیے ٹھنڈا کریں پھر دودھ ڈال کر لکڑی کا چمچ چلاتے رہیں اور 2 منٹ بعد چولہے پر دوبارہ پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    جب یہ سوس گاڑھا ہوجائے تو سمجھ لیں کہ وائٹ سوس تیار ہے۔

    اب اس وائٹ سوس میں چینی٬ سفید مرچ اور چکن ملا دیں۔

    سلائسز کے درمیان میں سے دو ٹکڑے کرلیں۔ اس کے اوپر پہلے مکھن لگائیں پھر وائٹ سوس ملی چکن پھیلا کر لگائیں۔

    اس کے اوپر پنیر رکھیں اور کالی مرچ چھڑک کر ایک بڑی ٹرے میں پھیلا کر رکھ دیں۔

    اوون کو پہلے سے 370 ڈگری فارن ہائیٹ پر گرم کر لیں اور اس میں تمام سلائس دس منٹ کے لیے گرل کریں۔

    پنیر پگھلنے اور گولڈن براؤن ہونے کے بعد سینڈوچز تیار ہیں۔

    گرما گرم گرلڈ سینڈوچ سرو کریں۔

  • افطار کے دستر خوان کو شاشلک اسٹکس ود رائس سے سجائیں

    افطار کے دستر خوان کو شاشلک اسٹکس ود رائس سے سجائیں

    افطار میں روزانہ پکوڑے، سموسے اور دہی بڑے کھانا تو عام سی بات ہے، آج افطار میں کچھ منفرد پیش کریں۔ شاشلک اسٹکس ود رائس یقیناً آج کے افطار کو منفرد بنا دیں گے۔

    اجزا

    چکن بون لیس، کیوبز میں کٹا ہوا: 250 گرام

    لہسن ادرک پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    اجینو موتو (چائینیز سالٹ): آدھا چائے کا چمچ

    سویا سوس: 1 کھانے کا چمچ

    چلی سوس: 1 کھانے کا چمچ

    تل کا تیل: 2 چائے کے چمچ

    ٹماٹر کیوبز میں کاٹ لیں: 1 عدد

    شملہ مرچ: 1 عدد

    پیاز: 1 عدد

    تیل: حسب ضرورت

    چاول (ابلے ہوئے): 1 کپ

    چکن پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر: حسب ذائقہ

    ترکیب

    سب سے پہلے ایک پیالے میں چکن، لہسن ادرک پیسٹ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، چائینز سالٹ، سویا سوس، چلی سوس اور تل کا تیل ڈال کر مکس کریں۔

    چار گھنٹوں تک میری نیٹ ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    سوس پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کریں۔

    اس میں بھی لہسن پیسٹ، چائینز سالٹ اور چکن پاؤڈر ڈال کر چمچ ہلائیں۔

    چاول، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر فرائی کریں اور چاولوں کو مولڈ میں نکال کر سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    شاشلک میں میری نیٹ کیے ہوئے گوشت کے کیوبز ٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچوں کے کیوبز کے ساتھ ترتیب سے پرو کر شاشلک اسٹکس تیار کر لیں۔

    نان اسٹک فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں اسٹکس کو مسلسل پلٹتے ہوئے فرائی کریں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔

    سرونگ ڈش میں شاشلک اسٹکس رکھیں اور مولڈ میں رکھے ہوئے رائس کو ڈش میں الٹ کر سیٹ کریں۔

    شاشلک اسٹک ود رائس آپ کے دستر خوان کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔

  • اس مزیدار مشروب سے اپنا وزن گھٹائیں

    اس مزیدار مشروب سے اپنا وزن گھٹائیں

    وزن گھٹانے کی دقت سے وہی لوگ واقف ہوں گے جو اس مشکل مرحلے سے گزر رہے ہوں گے۔ مزے مزے کی غذاؤں سے دور رہنا اور تھکا دینے والی ورزشیں کرنا وزن کم کرنے میں آپ کی دلچسپی کو ختم بھی کرسکتا ہے۔

    تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسے ذائقہ دار مشروب کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ کے منہ کا ذائقہ بھی خراب نہیں کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ آپ کا وزن بھی گھٹائے گا۔

    اس مشروب کو تیار کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت پڑے گی۔

    انناس: نصف کپ

    سرکہ: 1 چائے کا چمچ

    لیموں کا رس: 1 چائے کا چمچ

    پانی: نصف گلاس

    اجوائن: 1 چٹکی

    کالی مرچ: 1 چٹکی

    تمام اشیا کو بلینڈر میں یک جان کر کے مشروب تیار کرلیں اور تازہ تیار کیا ہوا ہی پیئیں۔ فریج میں رکھ کر بعد میں استعمال کرنے سے گریز کریں۔

    یاد رکھیں، وزن کم کرنے میں 70 فیصد کردار غذاؤں کا ہوتا ہے جنہیں چھوڑنا یا اپنانا ضروری ہوتا ہے۔ مکمل نتائج حاصل کرنے کے لیے ورزشوں کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔

  • مزیدار قیمے کی کچوریاں تیار کریں

    مزیدار قیمے کی کچوریاں تیار کریں

    کچوریاں ایسی شے ہے جو عموماً سب ہی کو پسند ہوتی ہیں۔ آپ انہیں گھر میں بھی نہایت آسانی سے تیار کرسکتے ہیں اور افطار میں پیش کرسکتے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    نمک: حسب ذائقہ

    ادرک لہسن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

    پیاز کٹی ہوئی: 2 عدد درمیانی

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    ثابت دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

    کالی مرچ پسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

    سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

    ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی: 3 سے 4 عدد

    ہرا دھنیہ: 1 ایک گٹھی

    لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ

    میدہ: 1 کلو

    میٹھا سوڈا: 1 چائے کا چمچ

    اجوائن: آدھا چائے کا چمچ

    گھی: حسب ضرورت

    ترکیب

    میدہ میں نمک٬ میٹھا سوڈا٬ اجوائن اور 4 کھانے کے چمچ گھی ڈال کر 8 سے 10 منٹ تک اچھی طرح گوندھیں۔ گوندھنے کے بعد ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر 10 سے 15 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ تک گرم کریں۔

    قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔

    اب ثابت دھنیہ اور زیرہ ڈال کر 2 سے 3 منٹ بھون لیں۔

    چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیہ اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں۔

    ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کریں۔ دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ گرم گھی میں سنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔

    کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں۔

    چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

  • افطار کے لیے ماش کی دال کے مزیدار میٹھے دہی بڑے بنائیں

    افطار کے لیے ماش کی دال کے مزیدار میٹھے دہی بڑے بنائیں

    افطار میں دہی بڑے پیش کیے جانا تو عام سی بات ہے جو نمکین اور میٹھے دونوں طرح کے بنائے جاسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ماش کی دال کے میٹھے دہی بڑے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    ماش کی دال دھلی ہوئی: ایک پاؤ

    دہی: آدھا کلو

    ادرکـ ذرا سا ٹکڑا

    دہی بڑوں کا مصالحہ

    تیل: فرائی کے لیے حسب ضرورت

    ترکیب

    ماش کی دال رات بھر بھگونے کے بعد اس میں ادرک کا ٹکڑا ڈال کر گرینڈ کرلیں اور گاڑھا پیسٹ تیار کر لیں۔

    تیل گرم کر کے ہاتھ سے یا چمچے سے چھوٹی چھوٹی بوندیاں بنا لیں اورفرائی کر کے انہیں پانی میں ڈالتے رہیں۔

    دو سے تین منٹ بعد بوندیوں کو نکالتے رہیں کہ ان کا پانی نکل جائے۔

    ماش کی دال کے ساتھ کشمش کی چٹنی

    اجزا

    کشمش: 50 گرام

    املی: 5 سے 6 دانے

    کالی مرچ کٹی ہوئی: آدھا چمچ

    چینی: کھانے کے تین چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    ترکیب

    کشمش کی چٹنی کے لیے ایک کپ پانی لیں۔ اس میں کشمش، املی کے دانے، کالی مرچ اور چینی ملا کر اچھی طرح گرینڈ کرلیں۔

    آخر میں معمولی سا نمک ڈال لیں۔

    اب دہی میں 6 سے 7 کھانے کے چمچ چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں تیار کی گئیں بوندیوں کو ملا لیں۔

    اس کے بعد اوپر سے کشمش کی چٹنی ڈالیں اور دہی بڑوں کے مصالحے کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔

  • آج افطار کا دستر خوان مزیدار چپلی کباب سے سجائیں

    آج افطار کا دستر خوان مزیدار چپلی کباب سے سجائیں

    پشاور کے چپلی کباب پاکستان بھر کے علاوہ دنیا بھر میں بھی اپنی لذت اور ذائقہ کے لیے مشہور ہیں۔ چپلی کبابوں کے بننے کی خوشبو نہ صرف مقامی افراد بلکہ باہر سے آنے والوں کو بھی اپنی طرف کھینچتی ہے۔

    چپلی کباب خاص طور پر گائے کے گوشت سے بنائے جاتے ہیں مگر یہ بکرے، بھیڑ اور مرغی کے گوشت سے بھی بن سکتے ہیں۔ چپلی کباب پشتو کے لفظ چپرخ سے نکلا ہے، جس کا معنی ہے گول، یا چپٹا۔

    آج ہم آپ کو مزیدار چپلی کباب بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جنہیں افطار میں پیش کر کے آپ گھر والوں کی داد وصول کرسکتے ہیں۔

    اجزا

    باریک قیمہ: 500 گرام

    پیاز: 1 سے 2 عدد، باریک کٹی ہوئی

    ٹماٹر: درمیانہ سائز کے 2 عدد چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے

    ہری مرچ: 2 سے 4 عدد، باریک کٹی ہوئی

    ہرا دھنیہ اور پودینہ: حسب ذوق

    انڈا: 1 عدد، پھینٹا ہوا

    تیل: آدھا کپ

    چپلی کباب مصالحہ: ایک پیکٹ

    ترکیب

    قیمے میں چپلی کباب کا مصالحہ ملالیں۔

    ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیہ، پودینہ اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اس کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے قیمہ رکھ دیں۔

    اب حسب ضرورت بڑے اور باریک کباب بنا لیں۔

    تیل میں کباب تل لیں۔ سلاد اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم چپلی کباب پیش کریں۔