Tag: فٹ

  • صائم ایوب کے حوالے سے بڑی خبر

    صائم ایوب کے حوالے سے بڑی خبر

    ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر لندن میں زیر علاج پاکستانی بیٹر صائم ایوب کا ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اوپننگ بلے باز صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر انہیں علاج کے لیے فوری لندن لے جایا گیا۔ اب ان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا ہے کہ لندن میں صائم ایوب کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بیٹر کا آپریشن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کرکٹر کو سرجری کی ضرورت نہیں اور وہ ری ہیب پلان پر عمل کر کے مکمل فٹ ہو سکتے ہیں۔

    تاہم ان کے بحالی پروگرام کے ذریعے فٹنس حاصل کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، اس لیے ان کی چیمپئئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوجوان اوپنر صائم ایوب کی سرجری نہیں ہوگی تاہم ری ہیب میں مزید وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کی فہرست تیار کر لی ہے۔ تاہم انہیں ڈاکٹروں کی مکمل رپورٹ کا انتظار ہے۔

    ذرائع کے مطابق صائم ایوب کی مکمل رپورٹس کا جائزہ لینے اور ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد اسکواڈ کے ناموں کی فہرست بورڈ سربراہ محسن نقوی کو دی جائے گی اور ان کی منظوری کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے زخمی اوپنر کے فٹ نہ ہونے پر متبادل کھلاڑی بھی منتخب کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کے لیے 11 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے علاوہ تمام 7 ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-kit-logo-image/

  • بغیر ورزش فٹ رہنے کے طریقے

    بغیر ورزش فٹ رہنے کے طریقے

    صحت مند رہنے کے لیے ورزش کرنا نہایت آسان اور مفید حل ہے جو جسم کو فعال رکھ کر بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے اور اور دیرپا مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔

    تاہم زندگی کی مختلف مصروفیات میں ورزش کا وقت نہیں نکل پاتا نتیجتاً لوگ 8 گھنٹے دفتر اور بقیہ وقت گھر میں بیٹھ کر گزارنے کے بعد موٹاپے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    تاہم آج ہم آپ کو انہی معمولات زندگی میں فٹ رہنے کے کچھ طریقے بتا رہے جو باآسانی قابل عمل ہیں۔


    سیڑھیاں چڑھیں

    دفتر میں اور گھر کے کاموں کے لیے مختلف مالز اور سینٹرز میں الیکٹرانک سیڑھیوں یا لفٹ کے بجائے عام سیڑھیوں کا استعمال کریں۔ یہ جسم کی ورزش کا سب سے آسان طریقہ ہے۔


    رقص کریں

    رقص جسم کے تمام اعضا کو حرکت میں لا کر جسم کو فعال بناتا ہے۔ بند کمرے میں اپنی پسندیدہ دھن پر یا کوئی کام کرتے ہوئے رقص کرنا، جب آپ کو کوئی نہ دیکھ رہا ہو، ورزش کا بہترین طریقہ ہے۔


    گھر کے کام

    زندگی کے مصروف شیڈول میں ایک مصروفیت گھر کے مختلف کام بھی ہیں۔ گھر کے مختلف کام جن میں آپ کا جسم زیادہ سے زیادہ حرکت کرے آپ کے جسم کی کیلوریز میں کمی کرتا ہے۔


    صبح جلدی اٹھیں

    ورزش کرنے کے لیے کوئی لمبا چوڑا شیڈول ترتیب دینے کی ضرورت نہیں۔ اپنے معمول سے صرف 15 منٹ قبل اٹھیں جب تمام اہل خانہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہوں۔

    یہ 15 منٹ ہلکی پھکی ورزش جیسے چہل قدمی یا یوگا کرتے ہوئے گزارے جاسکتے ہیں۔


    مختصر وقت کی ورزش

    اگر جم جانا آپ کے معمولات میں شامل ہے یا آپ کے گھر میں ورزش کی مشینیں موجود ہیں تو آپ ان پر 30 منٹ یا ایک گھنٹہ صرف کرنے کے بجائے وقت بچانے کے لیے صرف 10 سے 15 منٹ بھی صرف کرسکتے ہیں۔

    یاد رکھیں اگر باقاعدگی سے ورزش کی جائے خواہ وہ مختصر وقت کے لیے ہی ہو تب بھی اس سے نہایت حیران کن فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔