Tag: فٹبال

  • کرکٹ بال سے فٹبال کھیلنے کی کوشش؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    کرکٹ بال سے فٹبال کھیلنے کی کوشش؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

    فٹبال اور کرکٹ دنیا کے دو مقبول کھیل ہیں افغان کھلاڑی نے کرکٹ بال سے وہ کمال دکھایا کہ فٹبال کھیلنے کا گمان ہو گیا۔

    فٹبال اور کرکٹ دنیا کے دو مقبول کھیلوں میں شمار ہوتے ہیں، تاہم فٹبال میں کرکٹ سے بڑے سائز کی گیند استعمال ہوتی ہے لیکن رواں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں افغان کرکٹ اسٹار نے کرکٹ گیند سے وہ سلوک کیا جس سے فٹبال کھیلنے کا گمان ہوا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان نے اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جو افغان ٹیم ہار گئی تھی تاہم میچ کا ایک دلچسپ ویڈیو کلپ اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

    اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان پروٹیز بیٹر کو گیند کراتے ہیں اور اس کے شاٹ کو پیر سے روکتے ہیں۔

    اس دوران وہ فٹبالر کے انداز میں کئی بار پیر اور ایڑی سے گیند کو اوپر نیچے اچھالتے ہیں اور پھر ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔

    اس دلچسپ ویڈیو کو ’’کل وقتی کرکٹر، پارٹ ٹائم فٹبالر‘‘ کے عنوان سے آئی سی سی ہندی آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے اور اس کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے اور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

     

  • کھیل کے میدان سے پاکستان کیلئے بُری خبر

    کھیل کے میدان سے پاکستان کیلئے بُری خبر

    زیورخ: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی ہے۔

    فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف قوانین کے مطابق آئین سازی نہیں کرسکی، قوانین کےمطابق آئین سازی ہونے تک معطلی برقرار رہے گی، معطلی تب ختم ہوگی جب کانگریس مجوزہ ترامیم منظور کرے گی۔

    واضح رہے کہ اے ایف سی اور فیفا پاکستان فٹبال فیڈریشن الیکشن کے قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، ترمیم کے نتیجے میں کوئی بھی آزاد شخص پی ایف ایف کا صدر بننے کا اہل ہوجائیگا۔

    ریال میڈرڈ اور برازیل کے سابق کپتان نے ریٹائرمنٹ لے لی

    دوسری جانب پی ایف ایف کانگریس ممبران نے بھاری اکثریت سے ترمیم کو مسترد کردیا ہے، ارکان کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف کا صدر وہ بن سکتا ہے جو پی ایف ایف فٹبال سرکٹ کا حصہ ہو، پی ایف ایف کے کسی بھی قانون میں ترمیم کا حق کانگریس ممبران کو ہے۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ پی ایف ایف کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اپریل 2021 میں بھی فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا ۔ اس وقت اشفاق حسین گروپ کی جانب سے پی ایف ایف دفاتر پر قبضہ تھا، یہ پابندی جون 2022 میں ختم ہوئی تھی ۔

    فیفا کے فیصلے کے بعد پاکستان کی ٹیمیں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گی اس کے علاوہ، فیفا سے ملنے والی تمام مالی اور تکنیکی معاونت بھی معطل رہے گی۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

    کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

    فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں۔

    رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے انتھک محنت اور لگن سے اپنا نام بنایا، جس کے سبب دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں، رونالڈو نے اپنے کیریئر کے دوران 900 گول کرنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے 2016 میں یورو کپ جیتا، جس کلب کے لیے کھیلے اہم اثاثہ ثابت ہوئے اس کے علاوہ پرتگال کو کئی اہم فتوحات دلوائیں۔

    انہوں نے اسپورٹنگ، مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ، یووینٹس اور النصر کے ساتھ کھیلتے ہوئے فتوحات حاصل کیں، 5 چیمپئنز لیگ ٹائٹل اپنے نام کیے، 5 مرتبہ بیلن ڈور ایوارڈ بھی جیتا۔

    واضح رہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رونالڈو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس کھیل کی دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

    رونالڈو اور میسی برسوں سے اس بحث کا حصہ رہے ہیں کہ ان دنوں میں سے بہتر کون ہے؟ رونالڈو نے خود اعتراف کیا ہے کہ میرا خیال ہے لوگ میسی، پیلے اور میراڈونا جیسے عظیم فٹبالرز کو ترجیح دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب تک کا سب سے مکمل فٹبالر ہوں، لوگ میسی، میراڈونا یا پیلے کو پسند کرتے ہوں گے اور میں اس کا احترام کرتا ہوں مگر میں ایک مکمل کھلاڑی ہوں۔

    ہسپانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے فٹبال کی تاریخ میں اپنے سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا اور یہ میں سچے دل سے کہہ رہا ہوں۔

    رونالڈو سعودی عرب میں سب سے زیادہ کس چیز سے متاثر ہوئے؟

    انٹرویو کے دوران رونالڈو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے اور میسی کے درمیان گزشتہ 15 سالوں میں کبھی بھی خراب تعلقات نہیں رہے۔

  • اس پہیلی کا جواب صرف ذہین لوگ ہی دے سکتے ہیں

    اس پہیلی کا جواب صرف ذہین لوگ ہی دے سکتے ہیں

    ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کرکے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    اگر آپ خود کو ذہین سمجھتے ہیں تو اس تصویر میں ایک چھوٹا سا فرق تلاش کریں اور اپنی ذہانت کا اندازہ لگائیں کیونکہ ذہین افراد کی خاصیت ہوتی ہے کہ وہ ایک نظر میں دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں۔

    آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت خاص اور دلچسپ ہے، جس کا جواب یقیناً مشکل ہے کیوں کہ یہ آپ کی بصارت کا امتحان ہے۔

    درج ذیل پہیلی میں نظر آنے والی تصویر میں بہت ساری فٹبالز نظر آرہی ہیں جو بظاہر ایک جیسی ہیں لیکن ایسا نہیں ان میں ایک فٹبال دیگر سے بالکل علیحدہ ہے۔

    Football

    کیا آپ فرق تلاش کر سکے؟ اگر نہیں تو تصویر کو دوبارہ دیکھیں اور اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ صرف ایک ہی جگہ فرق ہے۔

    صرف انتہائی تیز والی آنکھوں والے لوگ ہی اس تصویر میں موجود مختلف ایک فٹ بال کو 4 سیکنڈ میں تلاش کرسکتے ہیں۔ کیا آپ بھی ان میں سے ایک ہیں؟ اس کا فیصلہ خود کریں۔

    کیا آپ اس تصویر میں فرق کو پہچان سکے ہیں؟ اور اگر آپ اس پہیلی کا جواب اب تک نہیں ڈھونڈ پائے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، تو جواب جاننے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

    پہیلی

    نوٹ : اگر آپ مقررہ 4 سیکنڈ میں تصویری پہیلی کا جواب دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں تو کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

  • مراکشی فٹبال فیڈریشن کا فیفا سے احتجاج

    مراکشی فٹبال فیڈریشن کا فیفا سے احتجاج

    دوحا: مراکش کی فٹ بال فیڈریشن نے فرانس اور مراکش کے درمیان ورلڈ کپ سیمی فائنل کے میچ کے دوران ریفری کے غلط فیصلو کے خلاف فیفا سے احتجاج ریکارڈ کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق مراکش فٹ بال فیڈریشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میکسیکو کے ریفری سیزر راموس نے میچ کے پہلے ہاف میں جب فرانسیسی کھلاڑی تھیو ہرنینڈز نے مراکش کے کھلاڑی سوفیان بوفال کے خلاف فاؤل کیا تو وہ مراکش کو پنالٹی کک دینے میں ناکام ہوئے۔

    بیان کے مطابق فاؤل پر مراکش کو پنالٹی کک ایوارڈ کرنے کے بجائے ریفری نے بوفال کو ہی یلو کارڈ جاری کیا۔

    مراکش فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ متبادل کھلاڑی کو نیچے گرانے پر بھی میچ کے آفیشل اس کو دوبارہ دیکھنے میں بھی ناکام ہوئے۔

    رائل مراکشی فٹ بال فیڈریشن نے متعلقہ باڈی کو لکھا ہے کہ وہ ریفری کے فیصلوں پر نظر ثانی کریں جن کی وجہ سے مراکش 2 پنالٹی ککس سے محروم ہوا جو کہ کئی سپیشلسٹ ریفریز کی نظر میں پنالٹی بنتے تھے۔

    خیال رہے کہ بدھ کو کھیلے گئے میچ میں فرانس نے مراکش کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی۔ مراکش کی ٹیم کانسی کے تمغے کے لیے سنیچر کو کروشیا کا مقابلہ کرے گی۔

    توقعات کے برخلاف مراکش نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بیلجیئم، اسپین اور پرتگال کی مضبوط ٹیموں کو شکست دی۔

    اگر تیسری پوزیشن کے میچ میں مراکش کروشیا کو ہرانے میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی افریقی ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتے گا۔

  • فٹبال کا بخار عروج پر، ہاتھیوں کا ’ورلڈ کپ‘ میں بچوں کے ساتھ مقابلہ، ویڈیو وائرل

    فٹبال کا بخار عروج پر، ہاتھیوں کا ’ورلڈ کپ‘ میں بچوں کے ساتھ مقابلہ، ویڈیو وائرل

    ایوتھایا: قطر میں فیفا ورلڈ کپ کھیلے جانے کے دوران دنیا بھر میں فٹ بال کا بخار عروج پر ہے، تھائی لینڈ میں ہاتھیوں نے بھی اپنے ’ورلڈ کپ‘ میں بچوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔

    اس سلسلے میں روئٹرز نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں ہاتھیوں کو مہارت کے ساتھ نہ صرف گول کرتے ہوئے بلکہ گول کیپر کے طور پر گول بچاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہاتھی بھی فٹ بال کے سحر میں مبتلا ہیں، دنیا کے اس مقبول کھیل کا یہ سنسنی خیز مقابلہ تھائی لینڈ کے شہر ایوتھایا میں ہوا، جہاں ہاتھیوں نے اسکول کے بچوں کے ساتھ فٹ بال میچ کھیلا۔

    مختلف ممالک کے جھنڈوں سے پینٹ کیے گئے بلند قامت، بھاری بھر کم ہاتھیوں کو فٹبال کے پیچھے بھاگتے اور لاتیں مارتے دیکھا گیا، ہاتھیوں نے جس مہارت کا مظاہرہ کیا، دیکھنے والے یہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    اس میچ میں 13 ہاتھیوں نے اپنی فٹ بال کی مہارت کو مقامی اسکول کے بچوں کے خلاف آزمایا، منتظمین کا کہنا تھا کہ اس میچ کا مقصد مقامی سیاحت کو فروغ دینا اور کھیلوں کے لیے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

    ایک طالب علم نے کہا کہ اس میچ نے مجھے ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے مزید پرجوش کر دیا ہے، کیوں کہ میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا، میں کبھی نہیں جانتا تھا کہ ہاتھی فٹ بال کھیل سکتے ہیں۔

  • رونالڈو انسٹا گرام پر 50 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے

    رونالڈو انسٹا گرام پر 50 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے

    دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے۔

    پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نہ صرف فٹ بال کی دنیا میں اپنا نام بنایا بلکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

    انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر فٹبالر لیونل میسی ہیں جن کو 37 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد فالو کررہے ہیں۔

    قطر میں فیفا ورلڈ کپ جاری ہے جس میں کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لیونل میسی کے ساتھ ایک تصویر بھی 19 نومبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جو چند گھنٹوں میں ہی اس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر دوسری سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر بن گئی۔

    یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے جو بنیادی طور پر ایک اشتہار کا حصہ ہے، اس تصویر کو لیونل میسی نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا۔

  • فٹبالر کا 70 گز دوری سے حیران کن گول (ویڈیو وائرل)

    فٹبالر کا 70 گز دوری سے حیران کن گول (ویڈیو وائرل)

    ایک امریکی فٹبالر نے 70 گز (64 میٹر) دوری سے ایک ناقابل یقین گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔

    امریکی فٹبال کلب ’رئیل سالٹ لیک‘ کے 22 نمبر والی جرسی کے فٹبالر آرون ہریرا نے جمعرات کو میچ کے دوران ایک ناقابل یقین گول کیا، جس کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب آرون ہریرا کو ایک دفاعی کھلاڑی نے فٹبال پاس کیا تو انھوں نے ستر گز کی دوری سے بھی ایک دل کش کک ماری، اور فٹبال سیدھا گول میں جا کر گرا۔

    لیگز کپ شوکیس 2022 میں یہ گول ریئل سالٹ لیک کے کھلاڑی نے میکسیکو کی ٹیم ’اٹلس‘ کے خلاف کیا ہے، شائقین کو اس گول نے ششدر کر دیا ہے۔

    ہریرا نے میچ کے 17 ویں منٹ میں جب دیکھا کہ اٹلس ٹیم کا گول کیپر نیٹ سے کچھ فاصلے پر ہے، تو انھوں نے ساتھی کھلاڑی کی طرف سے کیے گئے پاس کا بھرپور فائدہ اٹھایا، اور وہیں سے میزائل کی طرح اسے گول کی طرف داغ دیا۔

    فٹ بال سیدھا جا کر گول کے ایک کونے میں داخل ہو گیا، یہ ایک ایسا گول تھا جس نے ناظرین کو حیران اور پرجوش کر دیا۔

  • برازیلی فٹبالر سعودی بچوں کو فٹبال سکھانے لگے

    برازیلی فٹبالر سعودی بچوں کو فٹبال سکھانے لگے

    ریاض: سابق برازیلی فٹبالر سعودی بچوں کو فٹبال سکھانے لگے ہیں، اس سلسلے میں انھوں نے ایک ایونٹ میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں بچوں کو فٹبال سکھانے کے لیے عالمی کھلاڑی میدان میں آ گئے۔

    ریاض ہوم کمنگ فیسٹیول کے تحت مسسول پارک اسٹیڈیم میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسٹار ریٹرن 2022 ایونٹ ہوا۔

    مشہور زمانہ برازیلی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی رونالڈینو، کاکا اور کارلوس نے میدان میں آ کر بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی اور بچوں کو فٹبال کے بارے میں بتایا۔

    بچوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر فٹبال کھیلی اور خوب انجوائے کیا، اس ایونٹ کا مقصد بچوں میں فٹبال کا شوق اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

    اسٹار ریٹرن 2022 ایونٹ سعودی عرب میں پہلی بار ہوا ہے، برازیلی کھلاڑیوں نے بچوں کے لیے اسکول بیگ پر یادگار آٹو گراف بھی دیے۔ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس ایونٹ میں سو سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔

  • دوسری مرتبہ پاکستان آنے کی خواہش پوری ہو گئی: فرنچ فٹبالر

    دوسری مرتبہ پاکستان آنے کی خواہش پوری ہو گئی: فرنچ فٹبالر

    لاہور: فرانسیسی فٹبالر کرسچن کیرمبو بھی فٹبال کپ کی ٹرافی پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قطر 2022 فٹبال کپ کی ٹرافی پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے، اس کے ساتھ فرانس کے سابق پروفیشنل فٹبالر کرسچن کیرمبو بھی پہنچ گئے ہیں۔

    فرنچ فٹبالر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ دوسری مرتبہ پاکستان آؤں، یہ خواہش آج پوری ہو گئی ہے۔

    فرنچ ٹیم کے سابق ڈیفنسو مڈ فیلڈر نے کہا دوسری مرتبہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، خواہش تھی کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان آؤں جو پوری ہوئی۔

    فٹ بال شائقین کے لئے خوشخبری ، فیفاکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

    فیورٹ ٹیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں ان کی فیورٹ ٹیم فرانس ہے، پاکستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہاں اگر زیادہ سے زیادہ فٹ بال کھیلی جائے گی تو اسے فروغ ملے گا۔

    واضح رہے کہ قطر 2022 فٹبال کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ چکی ہے، ٹرافی رونمائی کی مرکزی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوگی، فیفا ورلڈ کپ ٹرافی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے تاشقند سے لاہور پہنچی، یہ ٹرافی سابق فرنچ فٹ بالر کرسچن کیرمبو لے کر آئے ہیں جو 1998 میں فرانس کے فاتح فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے۔