Tag: فٹبال اسٹیڈیم

  • کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی(26 جولائی 2025): بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب غیر قانونی تعمیرات مسمار کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

     مقدمہ تپیدار سب ڈویژن بلدیہ ٹاؤن کی مدعیت میں سعیدآباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ نامزد اور نامعلوم شر پسند عناصر کیخلاف درج کیا گیا، متن کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ افسران، ملازمین کے ہمراہ غیرقانونی تعمیرات مسمار کررہا تھا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق اس آپریشن کے دوران اچانک 10 سے 15 صورت شناس افراد ہاتھوں میں ڈنڈے لے کر آگئے، ایک شخص جس کے ہاتھ میں پستول تھا اسے سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں، مسلح شخص نے گالم گلوچ کی اور کام بند نہ کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی۔

    تپیدار سب ڈویژن نے بتایا کہ اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے ہجوم کو بھگانے کی کوشش کی تو فاروق شاہ اور اختر آئے، فاروق شاہ اور اختر نے ہجوم کو مشتعل کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک شخص کو اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے پکڑلیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق پکڑےگئے شخص کا نام بعد میں گل نواز معلوم ہوا جبکہ دیگر وہاں سے فرار ہوگئے، اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف نے پکڑے گئے شخص کو تھانہ پولیس کے حوالے کردیا۔

  • تنزانیہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    تنزانیہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

    تنزانیہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھگدڑ اس وقت ہوئی جب تنزانیہ اور الجزائر کی مقامی ٹیموں کے درمیان سی اے ایف کنفیڈریشن کپ کے پہلے مرحلے کا فائنل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔

    اسٹیدیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقع سے متعلق مزید تحقیقات کر رہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس وسطی افریقی ملک کیمرون میں افریقی نیشن کپ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

    انتظامیہ کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے 50 ہزار سے زائد افراد نے اسٹیدیم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران بھگدڑ مچی گئی تھی۔