Tag: فٹبال ورلڈکپ

  • فٹبال ورلڈکپ سے قبل ارجنٹائن کو بڑا دھچکا

    فٹبال ورلڈکپ سے قبل ارجنٹائن کو بڑا دھچکا

    ارجنٹائن  کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی قطر فٹبال ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی کے انجرڈ ہونے کی تصدیق فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے کی ہے۔

    پی ایس جی کلب کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ لیونل میسی پاؤں میں انجری ہونے کے باعث اتوار کو ہونے والے لیگ ون کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

    تاہم کلب کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ میسی اگلے ہفتے تک مکمل صحت یاب ہوکر ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے کہ رواں سال قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔

    گزشتہ ماہ ارجنٹائن کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 35 سالہ میسی نے کہا کہ’ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں اس سال اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا،جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا تھا’۔

    یاد رہے کہ میسی نے 2016 میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔

    میسی نے 2005 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 164میچز کھیلے اور 90 گولز کیے۔

  • فٹبال ورلڈکپ: بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ارجنٹینا کے میسی کے نام

    فٹبال ورلڈکپ: بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ارجنٹینا کے میسی کے نام

    برازیل : فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے باوجود ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ایونٹ میں سب سے زیادہ گولز کرنے پر کولمبیا کے جیمز روڈریگز کو گولڈن بوٹ سے نوازا گیا۔

    فٹبال ورلڈ کپ کا بیسواں ایڈیشن سابق چیمپینز ارجنٹینا کی شکست کے بعد ختم ہوا لیکن اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے اپنے عمدہ کھیل سے سب کے دل کو مول لیا، میسی نے ایونٹ نے چار گول ہی اسکور نہیں کیے بلکہ اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر میسی کو گولڈن بال سے نوازا گیا۔

    کولمبین ٹیم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ضرور ہار گئی لیکن کولمبیا کے نوجوان اسٹارئیکر جیمز روڈیگز ورلڈ کپ میں چھ گول کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے، جیمز کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا، ایونٹ میں حریف ٹیموں کے حملے ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار جرمن گول کیپر نے انجام دیا۔

    جرمن گول کیپر نوئیر حریف کھلاڑیوں کے حملے ناکام کرنے کو ناکارہ بنانے کیلئے دیوار بن کر ڈٹے رہے، نوئیر کو گولڈن گلوز دئیے گئے۔