Tag: فٹبال کا جنون

  • فٹبال کا جنون: نسیم شاہ اور محمد یوسف مانچسٹر پہنچ گئے، ویڈیو دیکھیں

    فٹبال کا جنون: نسیم شاہ اور محمد یوسف مانچسٹر پہنچ گئے، ویڈیو دیکھیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور قومی ٹیم کے سابق کرکٹر و بیٹنگ کوچ محمد یوسف فٹبال میچ دیکھنے مانچسٹر پہنچ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  قومی ٹیم کے سابق کرکٹر و بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ان ہمراہ نسیم شاہ بھی موجود ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مانچسٹر کی گراؤنڈ میں فٹبال میچ جاری ہے، جہاں پاکستان کے موجودہ اور سابق کھلاڑی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    محمد یوسف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کل نسیم شاہ کے ساتھ مانچسٹر میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور  نیو کیسل کے درمیان میچ دیکھتے ہوئے بہت اچھا وقت گزرا‘۔

    انہوں نے نسیم شاہ کی ری ہیب سے متعلق بتایا کہ ’ صحت یاب ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کا حوصلہ بلند ہے، اس باصلاحیت نوجوان کے لیے ڈھیروں دعائیں، خوش رہیں۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کر دیا ہے انہوں نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ کارڈیو اور اسٹریچنگ کرتے نظر آئے تھے۔

  • فٹبال کا جنون، سپرمارکیٹ میں بھی نظر آنے لگا، ویڈیو دیکھیں

    فٹبال کا جنون، سپرمارکیٹ میں بھی نظر آنے لگا، ویڈیو دیکھیں

    برازیلیا: برازیل میں فٹبال کا جنون لوگوں میں کس حد تک موجود ہے اس بات کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  سے لگایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل وہ ملک ہے جہاں فٹبال کو قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ برازیل کی ٹیم اب تک 5 بار فیفا چیمپئن بن کر ابھری ہے۔

    برازیل نے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی پیدا کیے جن میں ورنالڈو، رونالڈینیو اور روبٹا کارلوس ودیگر قابل ذکر ہیں علاوہ ازیں ایسے بھی نوجوان پلیئرز سامنے آئے جن کی مہارت کو دیکھ کر دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک نوجوان سپرمارکیٹ میں موجود ہے اور اُس نے ہاتھوں میں بہت سارا سامان تھاما ہوا ہے کہ اچانک ڈبا اُس کی گود سے نیچے گرنے لگا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے فٹبال کی طرح ڈبے کو  نہ صرف گرنے سے بچایا بلکہ اُسے دوبارہ اپنی گود میں کامیابی سے رکھ لیا۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں جنہوں نے مذکورہ شخص کی مہارت کو خوب سراہا اور اُسے اپنی داد سے بھی نوازا، کچھ صارفین نے تو مشورہ دیا کہ اسے قومی فٹبال ٹیم میں جگہ دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔