Tag: فٹبال کلب

  • لیونل میسی کا فٹبال کلب بارسلوںا کو چھوڑنے کا فیصلہ

    لیونل میسی کا فٹبال کلب بارسلوںا کو چھوڑنے کا فیصلہ

    بارسلونا: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نامور فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا۔انہوں نے انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا۔

    نامور فٹبالر کی جانب سے کلب چھوڑنے کی خبر کے بعد بارسلونا کے حامیوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوئی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے۔

    خیال رہے کہ بارسلونا کے ساتھ لیونل میسی کا اگلے سال تک کا معاہدہ ہے اور اس میں ایک اور شق کے مطابق اگر کوئی اور کلب میسی کو خریدنا چاہتا ہے تو اس کے لیے انہیں 70 کروڑ یوروز ادا کرنے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز، بالون ڈی اور 6 بار اپنے نام کرنے والے لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور یہ ان کے کیرئیر کا واحد کلب ہے جس سے وہ مسلسل 16 سال تک منسلک رہے۔

  • شعلوں سے گھرے شیر نے اسٹیڈیم میں لوگوں کی سانسیں روک دیں

    شعلوں سے گھرے شیر نے اسٹیڈیم میں لوگوں کی سانسیں روک دیں

    ارجنٹائن میں ایک معروف اسٹیڈیم کی بحالی کے بعد اس کے افتتاح کے موقع پر ایک قوی الجثہ شیر اسٹیڈیم کی چھت پر چڑھ آیا جسے دیکھ کر شائقین کی سانسیں رک گئیں۔

    ارجنٹائن کے فٹبال کلب اسٹوڈیونیٹس نے اپنے اسٹیڈیم کی بحالی کے بعد اس کا افتتاح کیا تو اس موقع پر ہزاروں شائقین نے تقریب میں شرکت کی۔ ایسے میں شائقین کے لیے ایک دنگ کردینے والا مظاہرہ پیش کیا گیا جب شعلوں سے گھرے ایک قوی الجثہ شیر نے اپنی انٹری دی۔

    یہ شیر دراصل ہولو گرام تھا جسے دیکھ کر شائقین نے اپنا دل تھام لیا۔ بھاری بھرکم، شعلوں سے گھرے، چیختے چنگھاڑتے شیر نے وہاں موجود لوگوں پر سحر طاری کردیا۔

    شیر نے پہلے اسٹیڈیم کی چھت پر چہل قدمی کی اس کے بعد گراؤنڈ پر چھلانگ لگائی۔ جہاں جہاں اس شیر کے پاؤں پڑے وہاں وہاں شعلہ بھڑک اٹھا۔

    پورے گراؤنڈ کا چکر لگانے کے بعد شیر نے ایک آخری چنگھاڑ ماری اس کے بعد شعلوں میں غائب ہوگیا۔

    ارجنٹائن کا مذکورہ اسٹیڈیم سنہ 2005 میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ اب اس اسٹیڈیم کے دوبارہ کھلنے اور یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد کھلاڑیوں اور عام افراد نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

  • برازیل کے فٹبال کلب میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

    برازیل کے فٹبال کلب میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

    ریوڈی جنیرو: برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے فٹبال کلب میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریوڈی جنیرو کے مشہور فٹبال کلب فلیمینگو میں لگنے والی آگ کے باعث 10 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ فٹبال کلب کے احاطے میں موجود عمارت میں اس وقت لگی جب کھلاڑی اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔

    افسوس ناک حادثے میں ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب برازیلین اسٹار فٹبالرز پیلے اور رونالڈینو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے برازیلین فٹبال کے لیے دکھ کا دن قرار دیا ہے۔

    برازیل کے 200 سال پرانے میوزیم میں آتشزدگی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم ملک کے 200 سال قدیم نیشنل میوزیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیشنل میوزیم میں آگ لگنے کے واقعے کو برازیل کے لیے افسوس ناک دن قرار دیا ہے۔

  • برطانیہ میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، فٹبال کلب کا مالک ہلاک

    برطانیہ میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، فٹبال کلب کا مالک ہلاک

    لندن : برطانیہ کی لایئسٹر سٹی فٹبال کلب کے مالک کا ہیلی کاپٹر  اسٹیڈیم کے باہر حادثے کا شکار ہوا تھا فٹبال کلب سے حادثے کے نتیجے میں مالک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مشہور کنگ پاور فٹبال اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز لایئسٹر سٹی کلب اور ویسٹ ہیم کے درمیان کھیلی جانے والی پریمئر لیگ کے اختتام پر گراؤنڈ کے مالک کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

    لایئسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں تھائی ارب پتی، دو اسٹاف ممبر دو پائلٹ شامل ہیں، جن کی ہلاکت کی تصدیق لایئسٹر سٹی کلب نے بھی کردی ہے۔

     

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ سوفر گذشتہ 20 برس سے طیارے اور ہیلی کاپٹر اڑا رہے تھے، ہلاک پائلٹ اپنے نجی صحافتی ادارے کا براڈسٹنگ ہیلی کاپٹر بھی اڑا چکے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ارب پتی شہری وکائی سریوڈھن اپرابھا نے سنہ 2010 میں لایئسٹر سٹی اسٹیڈیم خریدا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے چند لمحے بعد ہی حادثے کے باعث زمین بوس ہوگیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں مقامی وقت کے مطابق 10:20 پر نجی ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث گر تباہ ہوا تھا، حادثے کے نتیجے میںوکائی سریوڈھن سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں حادثے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی، متاثرہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے ابھی تک شولے بھڑک رہے ہیں جس کے باعث ہیلی کاپپٹر میں مزید کتنے کے افراد تھے معلوم نہیں ہوسکا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ فائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پریمیر لیگ کی کوریج کرنے والے کیمرہ مین نے خبر رساں ادارے کا بتایا کہ میں میچ کی تصاویر بنا رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے کی آواز سنی اور جائے حادثہ پر پہنچا تو دیکھا وکائی سریوڈھن اپرابھا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لایئسٹر سٹی کلب نے وکائی سریوڈھن اپرابھا کی ملکیت میں سنہ 2016 میں پریمئر لیگ جیتی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں برس مئی میں آئر لینڈ کے علاقے بوگ لینڈ میں پیراشوٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔