Tag: فٹبال

  • فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لیلیٰ بلوچ کار حادثے میں جاں بحق

    فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لیلیٰ بلوچ کار حادثے میں جاں بحق

    کراچی: پاکستان کی خواتین فٹ بال کی ٹیم میں شامل اسٹرائیکر شاہ لیلیٰ احمد زئی بلوچ گزشتہ شب ایک کار حادثے میں انتقال کر گئیں۔

    خاندانی ذرائع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ لیلیٰ کار کی مسافر سیٹ پر سفر کر رہی تھیں جب حادثہ ہوا۔ دو دریا کراچی میں پیش آنے والا حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا جس میں کار الٹ گئی۔ لیلیٰ کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    layla-2
    حادثے کا شکار گاڑی
    layla-3
    حادثے کا شکار گاڑی

    دوسری جانب پاکستان فٹ بال کے فیس بک صفحہ پر بھی اس کی تصدیق کی گئی۔ فٹ بال پاکستان ڈاٹ کام کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا گیا، ’شاہ لیلیٰ نے پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ بہت سی لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں‘۔

    انہوں نے شاہ لیلیٰ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

    شاہ لیلیٰ سابق سینیٹر روبینہ عرفان کی بیٹی ہیں اور وہ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم اور بلوچستان کی صوبائی ویمن فٹبال ٹیم کی اسٹرائیکر تھیں۔ ان کی عمر 20 سال تھی۔

    لیلیٰ نے 7 برس کی عمر میں فٹبال کھیلنی شروع کی۔ انہیں فیفا کی جانب سے کم ترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ لیلیٰ کی تدفین ان کے آبائی علاقے قلات میں کی جائے گی۔

  • وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ فٹبال کے بھی فین نکلے

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ فٹبال کے بھی فین نکلے

    کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی فٹبال کےفین نکلے، وزیر کھیل مہر بخش کے ساتھ فٹبال کھیلی اور دو گول بھی کر ڈالے۔

    سندھ کے نئے سائیں کرکٹ کے بعد فٹبال کے بھی مداح نکلے، سپرفٹ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ یوم دفاع کے موقع پر میدان میں اتر آئے اور بلدیہ اسٹیڈیم میں فٹبال کے جوہر دکھائے۔

    مُراد علی شاہ کا عوامی انداز،  کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بلدیہ اسٹیڈیم میں جاری فٹبال میچ میں صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر بھی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے، دونوں وزیروں نے خوب فٹبال کھیلی اور گول بھی اسکور کیے، وزیر اعلی سندھ نے شاندار مووز بنائے اور دو گول اسکور کیے۔

    وزیرکھیل مہر بخش صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے، تاہم دونوں ٹیموں میں مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔


    WATCH: match b/w CM Sindh, Sports Minister… by arynews

     

  • ریواولمپکس: فٹبال فائنل میں برازیل نے جرمنی کو شکست دے دی

    ریواولمپکس: فٹبال فائنل میں برازیل نے جرمنی کو شکست دے دی

    ریو ڈی جنیرو : ریو اولمپکس میں میزبان برازیل نے جرمنی کو فٹبال میں پنلٹی ککس میں شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا.

    تفصیلات کے مطابق اولمپکس فٹبال کے فائنل میں میزبان برازیل اور جرمنی کے درمیان میچ مقررہ وقت اور اضافی وقت میں ایک ایک گول سے برابررہا.

    برازیل کی جانب سے نیمار نے میچ کے 27 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے برازیل کو برتری دلوائی.جرمنی کی جانب سے کپتان میکسیمیلین مائر نے گول کر کے اسکور برابر کیا.

    پنلٹی ککس میں برازیل نے جرمنی کو پانچ چار سے شکست دی.آخری اور فیصلہ کن پنلٹی برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار نے لگائی.

    دو سال قبل جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کو سات ایک سے شکست دی تھی.اگرچہ یہ فیفا ورلڈ کپ تو نہیں لیکن فٹ بال کا جنون رکھنے والے ملک برازیل کے لیے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنا اور جرمنی کو شکست دینا بہت اہم بات ہے.

    یاد رہے کہ برازیل نے اولمپکس فٹ بال میں تین بار چاندی اور دو بار کانسی کے تمغے جیتے ہیں.لندن میں ہونے والی 2012 کی اولمپکس میں برازیل کو میکسیکو نے فائنل میں شکست دی تھی.

    دوسری جانب جرمنی 1988 کے بعد سے پہلی بار اولمپکس فٹ بال میں حصہ لے رہا تھا۔ 1988 میں جرمنی نے مغربی جرمنی کے طور پر حصہ لیا تھا اور کانسی کا تمغہ جیتا تھا.جرمنی نے کبھی بھی اولمپکس فٹبال میں سونے کا تمغے حاصل نہیں کیا.

    واضح رہے کہ برازیل نے جرمنی کو شکست دے کر اولمپکس میں فٹ بال میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا ہے.

  • بیونس آئرس میں میسی کا مجسمہ

    بیونس آئرس میں میسی کا مجسمہ

    بیونس آئرس: ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں مشہور فٹبالر لیونل میسی کا مجسمہ بنادیا گیا۔ یہ مجسمہ ان کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

    ارجنٹینی عوام نے لیونل میسی سے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر بیونس آئرس میں ان کا مجسمہ بنا دیا۔ لگاتار 3 فائنلز ہارنے کے بعد میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔messi-4

    ارجنٹینا کے صدر نے بھی فون پر میسی سے بات کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کی۔ ذرائع کے مطابق پیر تک میسی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

    بیونس آئرس میں شہر کے میئر نے شہر میں مجسمے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میسی ناقدین پر کان نہ دھریں۔ ٹیم کو ان کی ضرورت ہے اس لیے 2018 ورلڈ کپ تک ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

    messi-2

    واضح رہے کہ کوپا امریکہ کے فائنل میں چلی سے شکست کے بعد میسی نے نم آنکھوں کے ساتھ انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع کہہ دیا تھا۔ میسی نے کوپا امریکا کپ کے فائنل میں پینلٹی کک ضائع کر دی تھی، جس کے بعد انہیں مداحوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    messi-3

    ارجنٹینا کے 29 سالہ میسی نے 5 دفعہ دنیا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کی۔ اپنے کلب بارسلونا کو حال ہی میں لالیگا چمپیئن بنوانے میں بھی میسی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • میسی چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

    میسی چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

        میڈرڈ: بارسلونا کے اسٹار فٹ بالرلائنل میسی چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

    میسی نے ایک ہفتے کے دوران دوسرا ریکارڈ بنادیا،گزشتہ دنوں میسی اسپینش لالیگا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑی بنے تھے اور اب چیمپئینز لیگ میں بھی انہوں نے اپنی دھاک بٹھادی ہے۔ بارسلونا کے اسٹار فٹبالر نے اپول نکوسیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک کر کے چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ میچ سے قبل میسی نے لیگ میں اکہتر گول کئے تھے اور مزید تین گولز نے انہیں سرفہرست بنادیا۔ اس سے قبل میسی اور ریئل میڈرڈ کے راؤل اکہتر گول کر کے برابر تھے۔ راؤل نے اکہتر گول ایک سو بیالیس میچوں میں کیے تھے جبکہ میسی نے چوہتر گول اکیانوے میچوں میں بنائے۔

  • لائنل میسی ایک اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

    لائنل میسی ایک اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

    بارسلونا : گزشتہ کئی سالوں سے دنیائے فٹبال پر حکمرانی کرنے والے بارسلونا کے اسٹرائیکر لائنل میسی نے ہسپانوی سیزن لالیگا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کاریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    ہسپانوی فٹبال سیزن لا لیگا کے میچ میں سیویلا کیخلاف بارسلونا کے اسٹرائیکر لائنل میسی نے مسلسل تین گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    چار مرتبہ کے پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیتنے والے میسی نے دو سو نواسی میچز کھیلتے ہوئے دو سو ترپن گول اسکور کیے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایتھلیٹکو کلب کے ٹیلمو زارا کےپاس تھا جنھوں نے پندرہ سالہ کیریئر میں دو سو اکیاون گول اسکور کیے تھے۔