Tag: فٹنس مسائل

  • عامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے

    عامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے

    ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فزیو نے قومی ٹیم کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال کی ٹریٹمنٹ بھی کی ہے۔ انہوں نے اپنی تکلیف کے دوران پاکستان کے لئے بیٹنگ کی اور 4 چوکوں کی مدد سے 34رنز بنائے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے، پہلی اننگ میں پاکستانی اسپنرز انگلینڈ پر قہر بن کر ایسا ٹوٹے کہ پوری انگلش ٹیم 291 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پہلے سیشن میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

    پاکستانی اسپنرز انگلش بیٹرز پر قہر بن کر ایسا ٹوٹے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں 800 سے زائد رنز بنانے والی ٹیم کو پہلی اننگ میں 300 رنز بھی نہ بنانے دیے۔ ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے تمام وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد نے 7 اور نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگ اور 47 رنز کی عبرت ناک شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

    شکیب الحسن 3 ماہ بعد بنگلادیش روانہ ہو گئے

    مذکورہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور پاکستان مسلسل شکستوں کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر سب سے آخری نویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جس کے بعد اس کے فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے۔

  • فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پا سکے

    فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پا سکے

    لاہور: فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے جس کی وجہ سے وہ قائد اعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی شامل نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حسن علی کا فٹنس حاصل کرنے کے لیے ری ہیب کا عمل طویل ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے وہ قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں خیبر پختونخوا کے خلاف سینٹرل پنجاب کی نمائندگی نہیں کر رہے۔

    فاسٹ بولر ستمبر میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں بھی شامل نہ ہو سکے۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب میں بھی حصہ لیا تاہم بولر کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پاکر 100 فیصد فٹ نہیں ہوسکے۔

    یہی وجہ ہے کہ کراچی میں شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی وہ شریک نہیں ہوسکے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے لیکن وہ ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں، ٹیم کے فزیو کے ساتھ وہ ری ہیب کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ 100 فیصد فٹنس کے بعد وہ آئندہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔