Tag: فٹنس پرعدم توجہ

  • پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا

    پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا

    لاہور: پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور منیجر معین خان سے ایک عہدہ واپس لینے کا بھی واضح امکان ہے۔

    گوررننگ بورڈ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے قرار داد پیش کی جائے گی جس میں آئی سی سی کی صدارت کے لئے چیئرمین پی سی بی کی جگہ کسی دوسرے شخص کا نام تجویز کر کے کرکٹ کی عالمی تنظیم کو بھجوایا جائے گا۔

    اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معین خان کے چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر کے حوالے سے دو عہدوں پر بحث کی جائے گی جس کے بعد اراکین کی مشاورت سے نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے ، پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے لئے قومی ٹیم کے مستقل نائب کپتان کا تقرر کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی جس کے لئے سابق کپتان محمد حفیظ مضبوط امیدوارہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی جو اس وقت پی سی بی ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ بھی ہیں آئی سی سی کی صدارت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

  • پی سی بی کافٹنس پرعدم توجہ دینے والے 11 کھلاڑیوں پرجامانہ عائد

    پی سی بی کافٹنس پرعدم توجہ دینے والے 11 کھلاڑیوں پرجامانہ عائد

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس پر عدم توجہ دینے کے باعث گیارہ کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا، بہترین فٹنس پر پانچ کھلاڑیوں کو بونس دیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا گذشتہ روز فٹنس ٹیسٹ لیا، جس میں گیارہ کھلاڑی معیار پر پورا نہ اترسکے، پی سی بی نے ان گیارہ کھلاڑیوں پر تنخواہ کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ شاہد آفریدی، عبد الرحمان، عمرا کمل اور رضا حسن پر فٹنس پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے تنخواہ کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال سنڑل کنڑیکٹ میں شامل پانچ کھلاڑیوں کو بہترین فٹنس پر بونس دینے کا اعلان بھی کیا، سپرفٹ مصباح الحق، احمد شہزاد اور بلاول بھٹی کو دس فیصد اضافی بونس دیا جائے گا، عمرامین اور شام مسعود کی فٹنس سب کھلاڑیوں سے بہتر ہونے کی وجہ سے سترہ اعشاریہ پانچ فیصد انعامی بونس ملے گا۔