Tag: فٹنس

  • حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف کا شکار

    حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف کا شکار

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، کمر کے بعد اب پسلیوں کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی قائداعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کے لیے کراچی گئے تھے، میچ سے پہلےحسن علی نے بائیں طرف پسلیوں میں تکلیف کا بتایا، کراچی میں ابتدائی اسکین رپورٹ میں ہئیرلائن فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔

    حسن علی کا لاہور میں بھی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فاسٹ بولر ستمبر میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب میں بھی حصہ لیا تاہم بولر کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پاکر 100 فیصد فٹ نہیں ہوسکے۔

    جبکہ پسلیوں کی تکلیف نے حسن علی کے کیریئر پر سوالات اٹھا دیے، فٹنس مسائل کے باعث فاسٹ بولر کراچی میں شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی وہ شریک نہیں ہوسکے تھے۔

  • دنیا کو اپنی فٹنس سے حیران کرنے والی 84 سالہ خاتون

    دنیا کو اپنی فٹنس سے حیران کرنے والی 84 سالہ خاتون

    لندن: برطانیہ کی عمر رسیدہ خاتون نے اپنی پھرتیوں سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی خاتون کی عمر چوراسی برس ضرور ہے مگر اُن کی چابک دستی دیکھ کر نوجوان بھی دنگ رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنی فٹنس کی وجہ سے درختوں پر چڑھنے اور جھولا جھولنے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون کا نام ایلن نوبل بندر پڑ گیا کیونکہ وہ درختوں پر چلنے والی دنیا کی عمر رسیدہ خاتون ہیں۔

    چار سو میٹر تک درختوں پر جھولتے ہوئی ایلن کے ساتھ اکثر اُن کے تین پوتے بھی موجود ہوتے ہیں۔ ایلن گزشتہ دو برسوں سے لندن میرا تھن میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

    ایلن نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب آپ خود کو بوڑھا سمجھنا شروع کردیتے ہیں تب ہی بڑھاپا آتا ہے، میں نے زپنگ کو بطور چیلنج تسلیم کیا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ نوجوانوں کی طرح میں بھی ہر کام کرسکتی ہوں۔

  • کیا آپ نے جم جانے کے لیے وارڈروب بنایا ہے؟

    کیا آپ نے جم جانے کے لیے وارڈروب بنایا ہے؟

    کیا آپ اپنی فٹنس کا خیال رکھنے کے لیے باقاعدگی سے جم جاتے ہیں ، اگر ہاں تو پھر اس کے لیے ایک باقاعدہ وارڈروب آپ کی روز کی مشقت کو دلچسپ بنا سکتا ہے۔

    عموماً باڈی بلڈنگ یا فٹنس کے لیے جم جانے والے افراد ایک عام سے ٹی شرٹ اور اسپورٹ ٹراؤزر میں جم کا رخ کرتے ہیں جس میں ورک آوٹ کرنا ان کے لیے آرا م دہ ہو، لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جم جانے کے لیے بھی ایک وارڈروب ہونا چاہیے ۔

    اگر نہیں سوچا تو آج سے سوچنا شروع کریں کہ یہ عمل آپ کی روزمرہ کی باڈی بلڈنگ کا ایک پیشہ ورانہ رخ دے گا، اور آپ اپنے روٹین کے ورک آؤ ٹ میں حیرت انگیز اور خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

    اگر آپ واقعی یہ وارڈروب بنانے جارہے ہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس وارڈروب میں کیا کیا ہونا چاہیے۔

    شرٹ

    ایکسرسائز کے لیے بغیر آستینوں والی شرٹ آپ کو جم میں لگے آئینوں کے ذریعے اپنے ورک آؤٹ کے مسلز پر فوری اثرات جانچنے میں مدد دیتی ہے ، اگر آپ ہلکے رنگوں کی شرٹ استعمال کریں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ اب تک کتنا پسینہ بہا چکے ہیں۔

    ٹراؤزر کا انتخاب

    بہت سے لوگ اکثر جینز کی پتلون یا شارٹ نیکر میں جم چلے جاتے ہیں، جبکہ ورک آؤٹ کرنے کے لیے سویٹ پینٹس یا پاجامے انتہائی مناسب ہیں، اگر آپ گہرے رنگوں کے پاجامے استعمال کریں تو اور بھی بہتر ہے ۔ اس سے پسینہ بہنے پر آپ کے زیریں جسم کے خدوخال نمایاں نہیں ہوں گے۔

    فٹ وئیر

    یقیناً آپ نے دفتری استعمال کے جوتے الگ اور پارٹی کے جوتے الگ کررکھے ہوں گے ، اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے جم کے لیے بھی جوتے مختص کریں ، بہتر یہ ہے کہ یہ جاگرز یا اسنیکرز ہوں ، چپل میں جم جانا انتہائی معیوب لگتا ہے اور کبھی کبھار ہاتھ سے ویٹ لفٹنگ کا سامان گر جانے کی صورت میں آپ کے پاؤں کو زیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی رہتا ہے

    ہیڈ بینڈ

    کسی بھی کھیل یا ورک آؤٹ کی طرح باڈی بلڈنگ میں بھی بال حد سے زیادہ تنگ کرتے ہیں، اگر آپ جم جاتے ہیں تو آپ کو اس کا اندازہ ضرور ہوگا، سو ایک اچھا سا ہیڈ بینڈ آپ کے ان مسائل کو حل کرسکتا ہے۔

  • ورلڈ کپ میں کپتان کون ہوگا، مکی آرتھر نے بتادیا

    ورلڈ کپ میں کپتان کون ہوگا، مکی آرتھر نے بتادیا

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی فٹ اور ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں،ون ڈے سیریز سے کئی مثبت چیزیں سامنے آئیں، عابد علی کی کارکردگی نے بہت متاثر کیا، ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق ہم بہت کلیئر ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پاس ہرکھلاڑی کا انفرادی منصوبہ تیار ہے،انگلینڈ میں بھرپور تیاری کریں گے، تمام اہم کھلاڑیوں کو فٹنس کے معیار پر پورا اترنا ہوگا، فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا ۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیاسے سیریزمیں5-0 سے شکست مایوس کن ہےلیکن دورے میں پانچ سنچریاں بنیں، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تاکہ ٹیلنٹ کو دیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز سے کئی مثبت چیزیں سامنے آئیں، عابد علی کی کارکردگی نے بہت متاثر کیا،

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل 11 میچز ملیں گے، انگلینڈ میں بھرپور تیاری کریں گے، تمام اہم کھلاڑیوں کو فٹنس کے معیار پر پورا اترنا ہوگا، فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ ہمیشہ پہلی ترجیح ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کریں، ہمیں اس پر کام کرنا ہے، آئندہ 2 روز میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہوگا۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز احمد فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہیں اور وہ پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں ،جب کہ محمد عامر بڑے میچ کا بولر ہے، اس کی فارم اچھی نہیں تھی،محمد عامر کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ انضمام الحق کے ساتھ نشست میں ہوگا۔مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سے متعلق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کا رویہ دورے میں اچھا رہا اس نے متاثر کرنے کے لیے بہت محنت کی تاہم ان کا واقعہ بھی مجھے میڈیا منیجر نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ہمارے ساتھ کافی عرصے سے ہیں ان کے رویے میں فرق واضح ہے، بدقسمتی سے عمر اکمل دورے میں بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلئے شامل کیے جانے والے نئے کرکٹرز کو ماضی میں اس طرح کی ٹریننگ کے مواقعے نہیں ملے اس لیے معیار کا فرق بھی نظر آیا، ورلڈ کپ کے امیدواروں کی فٹنس کو لاہور میں جانچا جائے گا،جلد ہی معاون کو چز کے ساتھ ملاقات میں کھلاڑیوں کے مسائل اور ان میں بہتری لانے کے امکانات پر بات کروں گا۔

  • دبئی نے ایک ماہ میں 15 ریکارڈ توڑ دیئے

    دبئی نے ایک ماہ میں 15 ریکارڈ توڑ دیئے

    دبئی : دبئی کی وجہ شہرت کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے اس بار اس شہر نے مجموعی طور پر صرف ایک ماہ میں پندرہ عالمی ریکارڈ توڑے جن میں تین ریکارڈ دبئی پولیس نے اپنے نام کیئے۔

    دبئی میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے چلتے پھرتے جم اور فٹنس کلب کی 30 روزہ مفت مہم کے دوران تیس دن میں پندرہ عالمی ریکارڈ توڑے گئے جو کہ کسی بھی شہر کا اب تک کا انفرادی اور تاریخ ساز ریکارڈ ہے۔

    گنیز بک آف ریکارڈ کی مارکیٹنگ منیجر لیلا عیسیٰ کا کہنا تھا کہ دبئی وہ منفرد شہر ہے جسے خلیجی ریاستوں میں ریکارڈ توڑنے والے شہر کی حیثیت حاصل ہے ہم روزانہ کی بنیاد پر اس شہر کے رہائشیوں کی جانب سے کسی نی کسی ریکارڈ کو توڑنے کے منظر کو دیکھتے آئے ہیں۔

    بھاری بھرکم ایئر کرافٹ کو کھینچ کر اس میں رنگین گیندوں کو چھانٹی کرنے سے دنیا کی سب سے بڑی وہیل چیئر ریس سے لے کر تیس سیکنڈ کے دوران تیز رفتار ترین کودنے کی ورزش تک ہر ریکارڈ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ تھا۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی مارکیٹنگ منیجر کا کہنا تھا کہ کسرت اور فتںس ٹریننگ کے پروگرام ہمیشہ سے ہی خوشگوار احساس کا باعث ہوتے ہیں جسے دبئی انتظامیہ نے عام لوگوں تک پہنچایا یہاں تک کہ کئی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔


     دبئی، سستی بھگائیں، ورزش کی عادت اپنائیں، ایک ماہ کا مفت فٹنس جم پروگرام 


    انہوں نے مزید بتایا کہ دبئی پولیس نے تین ریکارڈ توڑ کر دنیا کو خوشگوار پیغام دیا ہے جن میں 56 پولیس آفیسرز نے عرب امارات کے 303 ٹن وزنی طیارے کو 100 میٹرز تک کھینچنا بھی شامل ہے۔

    اطالری نژاد خاتون جنہوں نے ایک ہاتھ سے تیس رنگین گیندوں کو گھومانے کا کرتب دیکھا کر ریکارڈ اپنے نام کیا کا کہنا تھا کہ یہ بہت دلچسپ عمل تھا جس میں تفریح کا سامان بھی تھا اور ایک مقصد اور جنون بھی۔ تاہم کبھی نہیں سوچا تھا کی کھیل کھیل میں عالمی ریکارد بنا پاؤں گی۔

    یہ نئے ریکارڈز میں زیادہ تر فٹنس چیلنج کے دو مسلسل ایونٹس میں بنائے گئے جس کے لیے گنیز بک آف ریکارڈ نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے اور انتظامیہ کے ساتھ شاپنگ مالز، مصروف شاہراہوں اور فیسٹیولز کے درمیان انجام پائے۔

    خیال رہے کہ کسرت اور فٹنس کی جدید سہولیات سے آراستہ چلتے پھرتے جم کی مفت مہم آغاز 20 اکتوبر 2017 کو ہوا تھا جسے ایک جنی کمپنی نے متعارف کرایا اور انتظامیہ کا بھرپور تعاون رہا اور اس دوران شاپنگ سینٹرز، ساحل سمندر اور مصروف شاہراہوں پر ورزش کی سہولت فراہم کی گئی۔

  • فٹنس کے معمولات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد ہوشیار

    فٹنس کے معمولات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد ہوشیار

    کیا آپ ورزش کرتے ہوئے اس کی تفصیلات سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک پر شیئر کرنے کے عادی ہیں؟ تو یقیناً آپ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔

    ہم میں سے اکثر افراد اپنی ورزش کے معمولات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے عادی ہیں۔ کہ آج ہم نے جم میں فلاں ورک آؤٹ کیا، یا فلاں ورزش کرتے ہوئے اتنا وقت صرف کیا، یا صرف یہ کہ آج کام شروع کرنے سے قبل 15 منٹ کی واک کی۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا رشتوں کے لیے زہر قاتل

    بظاہر ایسی پوسٹ دیکھنے میں بہت حوصلہ افزا لگتی ہیں جو دیگر افراد کو بھی ورزش کی ترغیب دیتی ہیں، مگر لندن کی برنل یونیورسٹی میں جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد خود پسند ہوتے ہیں جو ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایسے افراد دراصل غیر ارادی طور پر دوسروں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد ایسی پوسٹ پر لائیکس اور کمنٹس کے ذریعے توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے جو کسی بھی طرح نارمل ہونے کی نشانی نہیں ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ ایسے افراد اپنی زندگی کی چھوٹی سے چھوٹی کامیابی کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن سکیں۔

    مزید پڑھیں: آپ کی فیس بک پروفائل آپ کی شخصیت کی عکاس

    یہ پہلی تحقیق نہیں جس میں سوشل میڈیا کے استعمال اور نفسیاتی مسائل میں تعلق کو ظاہر کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی کئی بار تحقیق میں بتایا جا چکا ہے کہ سوشل میڈیا مختلف نفسیاتی، دماغی و سماجی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سرفراز اچھا پرفارمر ہے‘ ہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں‘ کامران اکمل

    سرفراز اچھا پرفارمر ہے‘ ہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں‘ کامران اکمل

    لاہور : ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل کا کہناہےکہ میری کرکٹ فٹنس اور پرفارمنس کے ساتھ ہوگی اور ٹیم میں مجھےجوبھی رول دیاگیااس پرپورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    تفصیلات کے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نےکہاکہ ٹیم میں شامل ہواتواچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    انہوں نےکہاکہ سرفراز اچھا پرفارمر ہےہمارے درمیان کوئی جیلسی نہیں لیکن چاہتاہوں کہ بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیم میں مستقل جگہ بناسکوں۔

    کامران اکمل کا میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہناتھاکہ کچھ عرصے سے صرف بیٹنگ پرتوجہ دے رہا تھا،کیونکہ بیٹسمین کی حیثیت سے ذمہ داری زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کا کہناتھاکہ کوچز کے ساتھ کام کرنے سے پرفارمنس پرکافی فرق پڑاہے۔

    مزید پڑھیں:جس نے کرپشن کی وہ کیریئر ختم سمجھے، شہریار خان

    یاد رہےکہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نےکہاتھاکہ جس نے کرپشن کی وہ کیرئیر ختم سمجھے،اب بکیز دوستوں اور رشتہ داروں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کاکہناتھاکہ اب صرف فٹ کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اگر فٹ نہ ہوا تو سینیئر کھلاڑی بھی ٹیم سے باہر ہوگا۔

  • کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آخری مرحلہ آج سے لاہور میں شروع

    کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آخری مرحلہ آج سے لاہور میں شروع

    لاہور: ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آخری مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوگیا، کپتان مصباح الحق سمیت چند کھلاڑی جنوری کے وسط میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سینڑل کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے، کپتان مصباح الحق ہیمسٹرنگ انجری کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوں گے، مصباح الحق، احمد شہزاد، یونس خان، سرفراز احمد اور ذوالفقار بابر جنوری کے وسط میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

     پی سی بی نے سینڑل کانٹریکٹ کے مطابق ہر چار ماہ بعد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی جانچ کا یہ آخری مرحلہ ہوگا۔

  • مصباح الحق نے اچھی فٹنس کی مثال قائم کی ہے، توفیق عمر

    مصباح الحق نے اچھی فٹنس کی مثال قائم کی ہے، توفیق عمر

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ جب تک کھلاڑی فٹ ہیں وہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں، بڑھتی عمر کیساتھ اچھی فٹنس کی مثال مصباح الحق نے قائم کی۔ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اگر مکمل فٹ ہو تو طویل عرصے تک کرکٹ کھیل سکتا ہے، مصباح الحق سب کیلئے آئیڈیل ہیں، توفیق عمر کا کہنا تھا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر وہ مایوس ہونے کے بجائے کم بیک کیلئے محنت کرتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق ورلڈ کپ میں انکی دعائیں پاکستان کےساتھ ہیں جو کسی بھی وقت کلک کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ سکتی ہے۔