Tag: فٹ بال میچ

  • فٹ بال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی، 43 افراد گرفتار

    فٹ بال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی، 43 افراد گرفتار

    پیرس: فرانسیسی پولیس نے فٹ بال ٹیم کی فتح پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 43 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفر کاسٹنٹر نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے الجزائر فٹ بال ٹیم کی فتح کے پر جشن منانے کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جھڑپوں میں ملوث 43 افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا  کہ پولیس نے 2019 کے افریقہ  فٹ بال کپ کے چوتھے مرحلے میں الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کی آئیوری کوسٹ کے خلاف  کامیابی کے بعد ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت افریقی کپ کے اس  میچ میں الجزائری ٹیم کی فتح پر  ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ ہوا جبکہ شرپسند عناصر نے دکانوں کو بھی لوٹا۔

    انہوں نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم اس صورتحال پر فوری قابو نہیں پاسکے جس کی وجہ سے عوام کا بہت بڑا نقصان ہوا البتہ فرانسیسی فوج اور پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت سمیت تمام علاقوں میں ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے قابلِ تعریف اقدامات کیے۔

  • فٹ بال میچ کے دوران کیلے کا چھلکا پھینکنے پر تماشائی گرفتار

    فٹ بال میچ کے دوران کیلے کا چھلکا پھینکنے پر تماشائی گرفتار

    لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران میدان میں کیلے کا چھلکا پھینکنے پر ٹوٹنہم کے ایک فین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر میں دو بڑی کلب ٹیمیں ٹوٹنہم اور آرسنل کل امارات اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں اور میچ کے 10ویں منٹ میں آرسنل کے فٹبالر پیٹری ایمرک اوبامینگ نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

    اس موقع پر آرسنل کی ٹیم گول کا جشن منانے میں مصروف تھی کہ اچانک ٹوٹنہم کے شائقین نے کئی چیزیں میدان میں پھینکنا شروع کردیں جن میں کیلے کا چھلکا بھی شامل تھا۔

    ٹوٹنہم کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور گرفتار فین سے تفتیش کے بعد اس پر میدان میں پابندی عائد کی جائے گی۔

    گزشتہ روز ہونے والے میچ میں غیر مناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر مزید 6 فٹ بال شائقین کو گرفتار کیا گیا جس میں فاتح ٹیم آرسنل کے دو شائقین بھی شامل ہیں۔

    اس میچ میں آرسنل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 4-2 سے فتح اپنے نام کی اور لگاتار 19 ویں میچ میں اپنی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھا۔

    واضح رہے کہ آرسنل کے نئے منیجر کی یونائی ایمری کی قیادت میں پہلی فتح تھی، ایمری نے کہا کہ آرسنل کی ٹوٹنہم کے خلاف بہت بڑی کامیابی ہے، یہ میرے لیے بہت اہم میچ تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، ٹوٹنہم کے خلاف کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا لیکن ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ گزشتہ ہفتے ٹوٹنہم نے ایک بڑی ٹیم چیلسی کو شکست دی تھی۔

  • فرانس اورسوئیڈن کےمیچ سےقبل اسٹیڈیم میں1منٹ کی خاموشی

    فرانس اورسوئیڈن کےمیچ سےقبل اسٹیڈیم میں1منٹ کی خاموشی

    پیرس :فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فرانس اورسوئیڈن کے میچ سےقبل پیرس حملوں کےمتاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق پیرس کے اسٹیڈیم دی فرانس میں میزبان فرانس اور سوئیڈن کی ٹیم کے درمیان فٹ بال میچ میں صدراولاندے سمیت اعلیٰ حکام اورہزاروں کی تعدادمیں تماشائیوں نے شرکت کی۔

    post-1

    اس موقع پرفرانس کے صدر اولاندے کا پیرس حملوں کے متاثرین کویاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرنےوالےہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔

    post-3

    فرانسیسی صدر اولاندے کا کہناتھا کہ ہمیں حملوں میں زندہ بچ جانےوالے افراد کا خیال رکھنا ہوگا اوران کی بحالی کےکیے کام کرتے رہناہوگا۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہمیں متحدرہتےہوئےدہشت گردی کوشکست دیناہوگا۔

    post-2

    مزید پڑھیں:پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور مزید2خودکش حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 13 نومبر کو فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں تقریباََ137افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ درجنوں افراد ان حملوں میں زخمی ہوئے تھے۔

    post4

    واضح رہے کہ فرانس اور سوئیڈن کے درمیان پیرس کے اسٹیڈیم دی فرانس میں کھیلے جانے والے فٹ بال میچ میں فرانس نے سوئیڈن کو1-2سے شکست دے دی۔