Tag: فٹ بال

  • ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    میڈرڈ: مشہور زمانہ اسپیشن کلب ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق مایہ ناز فٹ بالر کرسٹینانو رونالڈو کے کلب ریال میڈرڈ نے ایک کانٹے دار میں‌ مقابلے میں‌ جرمن چیمپیئن بائرن میونخ کو شکست دے دی.

    گذشتہ رات برنا باؤ اسٹیڈیم میں عالمی دنیا کے دو بڑے کلب ٹکرائے، جن کی نمائندگی عالمی فٹ بال کے ممتاز ستارے کر رہے تھے.

    واضح رہے کہ گذشتہ لیگ میچ میں ریال میڈرڈ نے کامیابی حاصل کی تھی اور اسے ایک گول کی برتری حاصل کی تھی، بائرن میونخ نے میچ کا مثبت آغاز کیا اور جلد ہی برتری حاصل کر لی.

    البتہ گیارہویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے اسٹار اسٹرائیکر کریم بینزیما ہیڈر پر شان دار گول کرتے ہوئے اپنے مداحوں‌ کو واپس کھیل میں لے آئے.

    دوسرے ہاف میں گول کیپر کی ایک معمولی غلطی کی وجہ سے ریال میڈرڈ نے ایک اور گول داغ دیا، 63 ویں منٹ میں بائرن نے مقابلہ برابر کردیا، بعد میں بھی جرمن کلب نے کئی تابڑ توڑ حملے کیے، مگر ریال میڈرڈ کی دفاعی لائن مزید کوئی گول نہیں ہونے دیا اور یوں‌ نیٹ ایگریگیٹ پر ریال میڈرڈ نے تین کے مقابلے میں چار گول سے فائنل میں انٹری دے دی۔

    فائنل کھیلنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا، جب انگلش کلب لیورپول اور اطالوی کلب روما میں ٹاکرا ہوگا، لیگ میچ میں لیورپول فاتح‌ ٹھہرا تھا اور تجزیہ کار اسے ہی فیورٹ ٹھہرا رہے ہیں.

    یاد رہے کہ لیوپورل کو ممتاز مصری فٹ بال محمد صلاح کی خدمات حاصل ہیں، جنھیں گذشتہ دنوں سال کا بہترین انگلش فٹ بالر کا ایوارڈ بھی ملا ہے.


    زخمی رونالڈ موبائل پر کیا دیکھ رہے تھے؟ ریال میڈرڈ کے کوچ زیڈان کا دلچسپ جواب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • لائنل میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا نے لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    لائنل میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا نے لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    بارسلونا: لیجنڈ فٹ بالر لائنل میسی کی جادوئی پرفارمینس نے بارسلونا کا ایک بار پھر لالیگا کا ٹائٹل جتوا دیا، یہ گذشتہ دس سال میں ساتواں‌ موقع ہے، جب میسی کے کلب نے یہ کارنامہ انجام دیا.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دونوں ڈیپوریٹو کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نامور ارجنٹینی کھلاڑی لائنل میسی چھائے رہے، انھوں نے تین لگاتار گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی. اس جیت کے ساتھ بارسلونا اسپینش لیگ لالیگا کی ایک بار پھر چیمپیئن بن گئی. 

    یاد رہے کہ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کو اطالوی کلب روما کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جسے چیمپئنز لیگ کا سب سے بڑا اپ سیٹ تصور کیا جاتا ہے، البتہ بارسلونا جلد ہی اس ناکامی سے ابھر آئی.

    ڈیپورٹیو کے خلاف میچ میں میسی کا جادو سر چرھ کربولا، پہلے ہاف میں میسی نے ایک گول بنایا، دوسرے ہاف میں بھی حریف ٹیم کے ڈیفینڈرز میسی کو نہ روک پائے۔

    خیال رہے کہ لائنل میسی رواں سیزن میں سب سے زیادہ پیسہ بنانے والے فٹ بالر ہیں، وہ ایک منٹ کے عوض تیس ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں اور ان کی حالیہ کارکردگی نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ اس کے حق دار ہیں.

    بارسلونا نے حریف ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیتے ہوئے مجموعی طور پر پچیسویں مرتبہ اسپینش لالیگا کا ٹائٹل جیتا۔ فتح کے بعد بارسلونا کے مداحوں نے شان دار جشن منایا.


    لائنل میسی: ایک منٹ کے تیس ہزار ڈالرز وصول کرنے والا دنیا کا امیر ترین فٹ بالر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لائنل میسی: ایک منٹ کے تیس ہزار ڈالرز وصول کرنے والا دنیا کا امیر ترین فٹ بالر

    لائنل میسی: ایک منٹ کے تیس ہزار ڈالرز وصول کرنے والا دنیا کا امیر ترین فٹ بالر

    بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی رواں سیزن میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹ بالر بن گئے، انھوں‌ نے اس میدان میں‌ اپنے حریف رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا.

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی نے رواں‌ سیریز میں‌ اپنے روایتی حریف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کی ایک منٹ کی آمدنی تیس ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے.

    یاد رہے کہ لائنل میسی کو میراڈونا ثانی کہا جاتا ہے، وہ ہسپانوی کلب بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہیں‌، ان کا شمار عہد حاضر کے عظیم فٹ بالرز میں‌ ہوتا ہے۔ میسی اور پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو کے درمیان سخت مسابقت پائی جاتی ہے.

    دونوں ہی کھلاڑی کبھی گولز کی تعداد، کبھی آمدنی کی دوڑ میں ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آتے ہیں، البتہ رواں سیرن میں ارجنٹینی سپراسٹار نے پرتگالی گولز کی مشین کو شکست دے دی ہے۔

    لائنل میسی کا ایک منٹ کا معاوضہ تیس ہزار ڈالرزہوچکا ہے، بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی نے تنخواہ، بونس اور کمرشل ریونیو سے مجموعی طور پر154ملین ڈالرز کمائے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سیزن میں رونالڈو 87.5 ملین یورو کے ساتھ سرفہرست اور میسی 76.5 ملین یورو کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔


    نامور فٹ بالر لیونل میسی نے 600 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے

    کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے

    پرتگال : معروف فٹبالر اور فیفا پلیئر آف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے ہیں یہ انُ کی چوتھی اولاد ہے.

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے یہ سال خوشخبریوں سے بھر پور ہے جہاں وہ رواں سال سب سے زیادہ پیسے کمانے امیرترین کھلاڑی بنے وہیں ان کے آنگن میں ایک اور بیٹی کی صورت میں ایک نعمت آئی ہے.

    پرتگال ٹیم کے کپتان کرسٹینا رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی نو مولد بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کی سب سے بڑی بیٹی بھی وہاں موجود ہے.

    رونالڈو جو اب چار بچوں کے باپ بن چکے ہیں نے اپنے مداحوں سے نومولود بیٹی کے لیے دعاؤں، نیک تمناؤں اور خواہشات کے اظہار کی درخواست کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچی کا نام آلانا مارٹینا رکھا ہے.

     

    مسلسل دوسری بار فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے بتیس سالہ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں اور دنیائے فُٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں معروف فٹبالر میرا ڈونا نے کہا تھا کہ کرسٹینا رونالڈو اس سیارے پر سب سے بہترین کھلاڑی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔