Tag: فچ

  • فچ کا پاکستان میں معاشی استحکام میں پیش رفت کا اعتراف

    فچ کا پاکستان میں معاشی استحکام میں پیش رفت کا اعتراف

    عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان میں معاشی استحکام میں پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔

    فچ نے پاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پرپیش رفت کررہا ہے، اقتصادی استحکام کی بحالی اور بیرونی قرضوں کی تعمیر نو کیلئے پیش رفت جاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔

    فچ نے کہا زرِمبادلہ کے ذخائر تین ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں، زرِمبادلہ کے یہ ذخائرمالی ضرورت سےکم ہیں، پرائمری سرپلس آئی ایم ایف کے ہدف سے زیادہ رہا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف کے ہدف سے کم رہی۔

    فچ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھنے اور بیرونی فنانسنگ ضرورت میں کمی جولائی میں مثبت ریٹنگ کا سبب ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف کے جائزے میں تاخیر منفی ریٹنگ کا سبب ہوسکتی ہے۔

  • ٔپاکستان کو آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری سے قبل کیا کرنا ہوگا؟

    ٔپاکستان کو آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری سے قبل کیا کرنا ہوگا؟

    اسلام آباد : معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی اور رپورٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہوگا اور پاکستان کو چین،سعودی عرب،یو اے ای سے باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلئے مزید 3فیصد اضافے کی ضرورت ہے.

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف کوانرجی شعبےاورریاستی ملکیتی اداروں میں اسٹرکچرل اصلاحات کی یقین دہانی کرائی گئی، پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی۔

    ادارے نے کہا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

    معاشی درجہ بندی کے ادارے نے پاکستان کا درجہ ٹرپل سی پلس کر دیا ہے ، اس سے پہلے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی، درجہ بندی میں بہتری کی اہم وجہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 7ارب ڈالر کی قرض دینے کی یقین دہانی کرائی۔

    پاکستان کی ریٹنگ 7 ماہ کے بعد بہتر کی گئی ہے ، دسمبر 2023 سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی۔

  • پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر

    پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے 7 ماہ بعد پاکستان کا درجہ ٹرپل سی پلس کر دیا، دسمبر 2023 سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی۔

    معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہترکردی، اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا درجہ ٹرپل سی پلس کر دیا گیا ہے، اس سے پہلے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی۔

    رپورٹ میں کہنا ہے کہ درجہ بندی میں بہتری کی اہم وجہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 7ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کرائی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دسمبر 2023 سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی، پاکستان کی ریٹنگ 7 ماہ کے بعد بہتر کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوگا اور عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے، کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجرا بہتر ہو سکے گا۔

  • آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی، فچ

    آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی، فچ

    عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔

    معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے ایشیائی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کی وجہ کئی ایشیائی ممالک غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں۔

    فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا، سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات عمل سست روی کا شکار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ممالک کیلئے قرضوں کا حصول مشکل ہوتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امید ہے الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بہتر معاشی پالیسیز لائیں گی، امید ہے سری لنکا آئی ایم ایف سے مزید معاشی تقویت حاصل کرے گا۔

    فچ نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان، سری لنکا کو چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

  • پاکستان کی کرنسی پر مزید دباؤ آسکتا ہے، فچ

    پاکستان کی کرنسی پر مزید دباؤ آسکتا ہے، فچ

    اسلام آباد: فچ کے ڈائریکٹر  نے کہا ہے کہ غیر ملکی ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستان کی کرنسی پر مزید دباؤ آسکتا ہے۔

    فچ کے ڈائریکٹر نے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو رواں مالی سال تک ادائیگی کرنی ہے جس سے پاکستانی کرنسی پر مزید دباؤ آسکتا ہے۔

    ڈائریکٹر فچ نے کہا کہ  پاکستان کو رواں مالی سال تک 3.7 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، پاکستان کو مئی میں 70 کروڑ ڈالر اور جون میں 3 ارب ڈالر  واپس کرنا ہوں گے۔

    فچ ڈائریکٹر نے بتایا کہ غیر ملکی ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستان کی کرنسی پر مزید دباؤ آسکتا ہے۔

    فچ ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے 2.4 ارب ڈالر کے رول اوور کی توقع ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کی ضرورت ہے۔

  • موڈیز کے بعد فچ نے بھی پاکستانی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دے دیا، پاکستان کا خیر مقدم

    موڈیز کے بعد فچ نے بھی پاکستانی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دے دیا، پاکستان کا خیر مقدم

    اسلام آباد : موڈیزکی طرح فچ نے بھی پاکستان کی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دے دیا، پاکستان نے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عالمی معاشی ریٹنگ کے ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فچ نے پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بی مائنس برقرار رکھی۔

    ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ موڈیزکی طرح فچ نے پاکستان کی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیا ، عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے، کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ آؤٹ لک جائزہ سے مستحکم کر دی تھی، جب کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی B تھری پر برقرار رکھی گئی۔

    بعد ازاں وزارتِ خزانہ کی جانب سے موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ مستحکم کرنے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ موڈیز کا یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔