Tag: فچ رپورٹ

  • فچ رپورٹ میں سیاسی چیلنجز اور موجودہ حکومت کے حوالے سے انکشافات

    فچ رپورٹ میں سیاسی چیلنجز اور موجودہ حکومت کے حوالے سے انکشافات

    معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارے فچ کی رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، پاکستان میں سیاسی صورتحال کے درپیش چیلنجز بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

    فچ کی رپورٹ میں فروری کے انتخابات میں ن لیگ کے مینڈیٹ کو کمزور قرار دے دیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے انتخابات کے نتائج میں توقع سے کمزور مینڈیٹ حاصل کیا، پی ٹی آئی کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ اور اتحادیوں کی پوزیشن کمزورہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مئی 2023 سے جیل میں ہیں مگراب بھی عوام میں مقبول ہیں، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا 22 ارب ڈالر کا بیرونی قرض میچور ہورہا ہے۔

    فچ کی جانب سے رواں مالی سال، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی اعشاریوں پر پیش گوئی کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالرز تک بڑھنے کے توقع ہے۔

    رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.9 فیصد رہنےکی پیش گوئی ہے، آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.9 فیصد سے کم ہوکر 6 تک رہنے کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

    فچ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کےدوران مرکزی بینک کا منافع جی ڈی پی کا 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن رکھا گیا توعوام کا عدم اطمینان بڑھ سکتا ہے، فچ رپورٹ

    پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن رکھا گیا توعوام کا عدم اطمینان بڑھ سکتا ہے، فچ رپورٹ

    اسلام آباد : عالمی ادارے فچ نے خبردار کیا ہے کہ غیریقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف سے معاہدہ مشکل بنا سکتی ہے اور اگر پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن رکھا گیا توعوام کا عدم اطمینان بڑھ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارےفچ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کو خطرات لاحق ہیں، غیریقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف سے معاہدے کو مشکل بناسکتی ہے۔

    عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیےآئی ایم ایف کا پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے تاہم آئی ایم ایف کیساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے۔

    فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند سال میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، رواں ماہ پاکستان کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالرہیں، فروری 2023 میں خالص زرمبادلہ کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی ضرورت ہے،آئندہ چند ماہ میں پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائربہتر ہوسکتے ہیں، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان 18میں صرف 9 ارب ڈالر حاصل کرے گا جبکہ نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔

    فچ کے مطابق انتخابات میں پی ٹی آئی کےامیدواروں نے مضبوط کارکردگی پیش کی، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں تاہم نئی حکومت کے لیے آئی ایم ایف سے پروگرام ایک چیلنج ہوگا۔

    رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن رکھا گیا تو عوامی عدم اطمینان مزید بڑھ سکتا ہے۔

    عالمی ادارے نے مزید کہا کہ حکومت بن جانے کے بعد آئی ایم ایف سے بات چیت میں تیزی آئے گی، لیکن بات چیت میں ناکامی اور بیرونی قرض کی ادائیگیوں میں تاخیر نقصان دہ ہوسکتی ہے اور پاکستان کا ڈیفالٹ رسک بڑھ سکتا ہے۔

    فچ کی رپورٹ میں خبردار کیا غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے جبکہ امدادی اداروں اور ممالک سےفنڈنگ میں تاخیر سےاصلاحات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے، امید ہے کہ نئی منتخب حکومت فوری طور پر آئی ایم ایف سے رابطہ کرے گی۔