Tag: فکسنگ اسکینڈل

  • بھارتی تحفظات مسترد، آئی سی سی نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی

    بھارتی تحفظات مسترد، آئی سی سی نے عمر اکمل کو کلین چٹ دے دی

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز میں عمر اکمل کی شمولیت پر آئی سی سی نے بھارتی اعتراضات مسترد کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت پر آئی سی سی نے بھارتی تحفظات مسترد کرتے ہوئے عمر اکمل کو کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کے مطابق عمر اکمل کے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں کوئی پابندی نہیں ہے، فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں جب تک عمر اکمل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمر اکمل کے خلاف ورلڈ کپ کے دوران فکسنگ کی پیش کش کے بیان کی تحقیقات جاری ہیں لیکن ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی کا عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ

    مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے انہیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 22 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹیسٹ بیٹسمین نے آئی سی سی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا تھا تاہم بین الاقوامی ادارہ عمر اکمل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوا، آئی سی سی معاملے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔

    عمر اکمل نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 میں انھیں میچ کے دوران 2 گیندیں چھوڑنے کے عوض 2 لاکھ ڈالرز کی پیش کش ہوئی تھی جسے انھوں نے مسترد کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ عمر اکمل پہلے ہی پاکستان ٹیم سے باہر تھے جس کا سبب ڈسپلن اور خراب فارم تھی، موجودہ تحقیقات کے بعد ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔

  • ناصر جمشید کا پی سی بی کےنام ویڈیو پیغام

    ناصر جمشید کا پی سی بی کےنام ویڈیو پیغام

    لندن : پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کرکٹرناصر جمشید نےاپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے نہیں چھپ رہا اور نہ ہی میں نے گھر تبدیل کیاہے۔

    ناصر جمشید کا پی سی بی سےکہنا تھا کہ پہلے برطانیہ میں ہونے والی این سی اے کی تحقیقات کو مکمل ہونے دیا جائے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نےناصرجمشید کو جواب جمع کرانے کے لیے 14دن کی مہلت دے دی۔ترجمان پی سی بی کاکہناہےکہ ناصرجمشید ویڈیو پیغام نہیں بلکہ تحریری جواب جمع کروائیں۔،

    خیال رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹریبونل تشکیل دیا تھا۔


    عرفان نے غلطی مان لی‘ دس لاکھ جرمانہ اور1 سال کی پابندی عائد


    بعدازاں فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بکیز نے ان سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس بارے میں نہ بتا کر بہت بڑی غلطی کی جس پر محمد عرفان پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیاتھا۔


    ناصر جمشید پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں فرد جرم عائد


    واضح رہےکہ دوروزقبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کر دی تھی جبکہ شاہ زیب حسن کا کیس ٹریبونل کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

  • سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ

    سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے غیر فعال صدر سری نواسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہتے ہیں سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ بی سی سی آئی نے سپریم کورٹ سے سری نواسن کی بطور صدر بحالی کا مطالبہ کیا، سماعت میں اعلٰی عدالت نے بی سی سی آئی کے غیر فعال صدر سری نواسن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ججز نے سوال کیا کہ بی سی سی آئی کا سربراہ آئی پی ایل کی ٹیم کا مالک کیسے بن سکتا ہے۔ مفادات کے ٹکراؤپر سری نواسن وضاحت پیش کریں، سری نواسن کو مفادات کے ٹکراؤ سے بالا تر ہونا چاہیے۔

     بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل میں کوئی فرق نہیں، آئی پی ایل بھارتی بورڈ ہی کی پیداوار ہے، آئی پی ایل اور بی سی سی آئی ایک دوسرے سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ فکسنگ سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سری نواسن یہ نہ سمجھے انہیں کلین چٹ مل گئی ہے۔ مدگل کمیشن کی تحقیقات کو درست مانتے ہیں، بی سی سی آئی چند افراد کو بچانے کی کوشش نہ کرے۔۔ بھارتی بورڈ فکسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے۔

  • آئی پی ایل اسکینڈل:سری نواسن سمیت سات افراد کے نام سامنے آگئے

    آئی پی ایل اسکینڈل:سری نواسن سمیت سات افراد کے نام سامنے آگئے

    دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں آئی سی سی کے چئیرمین سری نواسن سمیت سات افراد کے نام ظاہرکردیئے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت چوبیس نومبر کو ہوگی۔

    بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران اعلٰی عدالت نے مدگل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے تیرہ میں سے سات نام ظاہر کردیئے۔ رپورٹ میں آئی سی سی کے چئیرمین سری نیواسن کا نام بھی الزامات کی زد میں ہے۔

    سری نواسن کے داماد گوروناتھ میاپن راجستان رائیلز کے مالک راج کندا اور آئی پی ایل کے سی ای اوسندر رامن سمیت کئی کرکٹرز کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

    سپریم کورٹ کو دی جانے والی مڈگل رپورٹ میں اسٹورٹ بینی ، سیموئل بدری اور اویس شاہ کا نام بھی شامل ہے۔ چنئی سپر کنگز کے دو کھلاڑی بھی فکسنگ میں ملوث پائیں گئے ہیں۔

    مزید چھ ناموں کا اعلان چوبیس نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران کیا جائے گا۔آئی پی ایل فکسنگ تحقیقات کے وجہ سے سپریم کورٹ کے کہنے پر بی سی سی آئی کے انتخابات بھی آئندہ برس جنوری تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔