Tag: فہد شیخ

  • ’آپا شمیم‘ کے اختتام پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    ’آپا شمیم‘ کے اختتام پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ کا اختتام ’شمیم باجی‘ کے انتقال پر ہوا جبکہ کشف ڈاکٹر بن گئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں فائزہ حسن، سلیم شیخ، زوہا توقیر، راحت غنی، سجاد پال، منور سعید، احمد رندھاوا، راشد فاروقی، نوین نقوی ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    آج اے آر وائی ڈیجیٹل کی آخری قسط نشر ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ آپا شمیم کو فالج ہوجاتا ہے اور وہ بسر پر آجاتی ہیں، عبدالباری اور کشف ان کی دیکھ بھال کرتے لیکن وہ انتقال کرجاتی ہیں جبکہ ڈاکٹر بن جاتی ہیں۔

    فائزہ حسن کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    آپا شمیم کی اداکاری نے مداحوں کو جذباتی کردیا اور شائقین ڈرامے کے اختتام کی تعریف کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’اللہ سب کو ہدایت دے اس سے پہلے کہ وہ آپا شمیم جیسے انجام کا سامنا کریں۔‘

    مداحوں کا خیال تھا کہ ’آپا شمیم‘ کا اختتام سبق پر مبنی ہے، ایک مداح نے لکھا کہ ’ظالم لوگوں کے لیے موت ہی حتمی حقیقت ہے، آخرکار ہر ایک کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔‘

    علاوہ ازیں ڈرامے کی مرکزی کردار زوہا توقیر نے بھی انسٹاگرام پر ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور پہلے ڈرامے میں ساتھ دینے پر فائزہ گیلانی، فہد شیخ ودیگر کا شکریہ ادا کیا۔

    زوہا توقیر نے ڈرامے کے ہدایت کار ذیشان علی زیدی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by zoha tauqeer (@zohatauqeerofficial)

  • فہد شیخ نے ’آپا شمیم‘ کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کردی

    فہد شیخ نے ’آپا شمیم‘ کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ نے سوشل میڈیا  پر’ آپا شمیم‘ کے سیٹ سے نئی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فہد شیخ نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ سے متعلق نئی اپڈیٹ دی ہے۔

    ویڈیو میں اداکار فہد شیخ کو آپا شمیم کے ساتھ سیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے اس دوران اداکار اپنا سین ریکارڈ کروارہے ہیں ساتھ ہی وہ کچھ کھاتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

    یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں فہد شیخ اور زوہا توقیر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ڈرامہ شام 7 بجے  اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں فائزہ حسن، فہد شیخ، منور سعید، سلیم شیخ، زوہا توقیر، راحت غنی، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    ’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

  • ’میں لڑکیوں سے ہاتھ نہیں ملاتا‘ فہد شیخ نے ’جلن‘ کی یاد تازہ کردی

    ’میں لڑکیوں سے ہاتھ نہیں ملاتا‘ فہد شیخ نے ’جلن‘ کی یاد تازہ کردی

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی یاد اداکار فہد شیخ نے تازہ کردی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فہد شیخ نے ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ منال خان ان سے ہاتھ ملارہی ہوتی ہے جسے وہ یہ کہتے ہوئے کردیتے ہیں کہ ’میں لڑکیوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔‘

    اس پر منال خان کہتی ہیں کہ ’دن بدل گئے ہیں لیکن سوچ نہیں بدلی ہے۔‘

    فہد شیخ کہتے ہیں کہ ’ٹھیک کہا، آج بھی مجھے چمکتی ہوئی چیزیں متاثر نہیں کرپاتیں۔‘

    واضح رہے کہ جلن میں فہد شیخ نے ’احمر‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ منال خان اس ڈرامے میں ’نشا‘ منفی کردار میں دکھائی دی تھیں جو اپنے بہنوئی سے چکر چلاتی ہیں۔

    آخری قسط میں نشا ٹریفک حادثے میں جھلس کر زخمی ہوجاتی ہے اور اس کا چہرہ بری طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ میشا کو چھوڑ کر نشا نے شادی کرنے والے اصفی (عماد عرفانی) کا انتقال ہوجاتا ہے۔

    اصفی کی موت پر اس کی بہن (نادیہ حسین) کہتی ہے کہ چلو مرنے کے بعد تم دونوں پھر مل گئے اب تمہیں کوئی جدا نہیں کرسکتاجبکہ نشا حادثے کے بعد گھر نہیں جاتی اور کسی دوسری جگہ منتقل ہوتی ہے جہاں اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اور خواتین اس پر طنز کرتے ہوئے اس کا ماضی دوسروں کو بتارہی ہوتی ہیں۔

    کام کے محاذ پر فہد شیخ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں ’عبدالباری‘ کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ منال خان شادی کے بعد انڈسٹری سے دور ہیں۔

  • عبدالباری نے کشف سے محبت کا اظہار کردیا

    عبدالباری نے کشف سے محبت کا اظہار کردیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں عبدالباری نے بالآخر اہلیہ کشف سے محبت کا اظہار کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں اداکار فہد شیخ (عبدالباری)، زوہا توقیر (کشف)، راحت غنی (سائرہ)، فائزہ حسن (شمیم باجی)، سلیم شیخ، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے عبدالباری اور کشف کی شادی جن حالات میں ہوئی تو اس دوران دونوں کو ایک دوسرے کو قبول کرنا ممکن نہیں تھا، کشف کلاس فیلو کو پسند کرتی تھیں جو رشتہ لانے کے بجائے پڑھائی کے لیے امریکا چلا گیا پھر عبدالباری اور کشف کی شادی ہوگئی۔

    تاہم گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ کشف اور عبدالباری ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

    اب انسٹاگرام پر عبدالباری نے کشف کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ساتھ ہی مداحوں سے رائے بھی مانگی ہے۔

    فہد شیخ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عبدالباری نے بالآخر قبول کرلیا کہ وہ کشف سے کتنا پیار کرتا ہے؟ ٹھیک کیا؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

    مداحوں کی جانب سے بھی جواب دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کشف اور عبدالباری ان کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی ہے۔

  • ہر لڑکی عبدالباری جیسے شوہر کی مستحق ہے، زوہا توقیر

    ہر لڑکی عبدالباری جیسے شوہر کی مستحق ہے، زوہا توقیر

    اداکارہ زوہا توقیر کا کہنا ہے کہ ہر لڑکی عبدالباری جیسے شوہر کی مستحق ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں اداکار فہد شیخ (عبدالباری)، زوہا توقیر (کشف)، راحت غنی (سائرہ)، فائزہ حسن (شمیم باجی)، سلیم شیخ، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ گھر والوں کی جانب سے کشف کو باتیں سنانے پر عبدالباری ان کے حق میں بولتے ہیں جس سے اہلیہ بھی خوش ہوجاتی ہیں۔

    تاہم اب فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زوہا توقیر نے اسٹوری شیئر کی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔

    انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں عبدالباری کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، زوہا نے لکھا کہ ’ہر لڑکی عبدالباری جیسے شوہر کی مستحق ہے۔‘

    واضح رہے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ کی 30 اقساط نشر ہوچکی ہیں جبکہ ڈرامے کو روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

  • کیا عبدالباری اور کشف کی محبت شروع ہوگی؟

    کیا عبدالباری اور کشف کی محبت شروع ہوگی؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں کیا عبدالباری اور کشف کی محبت شروع ہوگی؟

    ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں فائزہ حسن، فہد شیخ، منور سعید، سلیم شیخ، زوہا توقیر، راحت غنی، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    ’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بہن کی شادی غیروں میں ہوتی ہے تو اسے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دوسری بہن کو چچا کے گھر میں شادی کے بعد مسائل پیش آتے ہیں۔

    تاہم فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد شیخ نے ساتھی اداکارہ زوہا توقیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    فہد شیخ نے پوسٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہ ’کیا ان کی لو اسٹوری شروع ہوپائے گی؟‘

    مداحوں بھی اداکار کی پوسٹ کا جواب دے رہے ہیں، ایک مداح نے لکھا کہ عبدالباری خوش قسمت ہے، دوسرے صارف کا بھی کہنا ہے کہ ان کی محبت کی کہانی شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔‘

    تقی نامی صارف نے لکھا کہ ’ڈرامے میں دونوں کی کیمسٹری اچھی لگ رہی ہے۔‘

    واضح رہے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ کی 30 اقساط نشر ہوچکی ہیں جبکہ ڈرامے کو روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

  • فہد شیخ کس کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے؟

    فہد شیخ کس کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے؟

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ لائیو شو میں نانی کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘۔ ’جلن‘ اور ’آزمائش‘ میں شاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار فہد شیخ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو زندگی میں سب سے زیادہ کس بات پر افسوس ہے؟

    فہد شیخ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ مجھے ساری زندگی یہ افسوس رہے گا کہ شاید میں اپنی نانی کو تھوڑا اور وقت دے سکتا۔

    اداکار نے بتایا کہ نانی نے ہی میری پرورش کی، ان کی وفات آٹھ ماہ قبل ہوئی، زندگی کی کچھ مصروفیات ایسی ہیں کہ انہیں وقت نہیں دے سکا جس کا زندگی بھر افسوس رہے گا۔

    فہد شیخ نے بتایا کہ نانی کے انتقال پر اتنا رویا کہ والدہ مجھے تسلیاں دیتی رہیں۔

    میزبان نے پوچھا کہ نانی کی کونسی بات ہے جو آپ کو یاد ہے؟

    انہوں نے بتایا کہ میری نانی کو کوئی بات بری نہیں لگتی تھی، وہ مجھ سے بہت محبت کرتی تھیں، وہ ساری زندگی بتاتی تھیں کہ لوگوں سے ملنا جلنا رکھیں اب وہ نہیں رہیں تو میں ان کی بات پر عمل کررہا ہوں۔

    فہد شیخ نے کہا کہ لاہور سے کراچی آکر بہت سے اداکار کام کررہے ہیں میں انہیں یہی تلقین کرتا ہوں کہ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہیں اور انہیں وقت دیں۔

  • ’مار بھی سکتی ہوں‘ جلن میں اریج کا نشا کو کرار اجواب، مداح خوش

    ’مار بھی سکتی ہوں‘ جلن میں اریج کا نشا کو کرار اجواب، مداح خوش

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اریج کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ (حاجرہ یامین) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز ’جلن‘ ڈرامے کی 25 ویں قسط نشر کی گئی جس میں اریج نے نشا (منال خان) کو کھری کھری سنادیں، مداحوں کی جانب سے اریج کے کردار کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    گزشتہ قسط میں نشا احمر (فہد شیخ) کے گھر پہنچتی ہے تو وہاں اسے اریج بتاتی ہے کہ میں احمر کی بیوی ہوں، نشا اریج سے کہتی ہے تم تو چلی گئی تھیں واپس آگئی جس پر اریج کہتی ہے کہ مجھے یہاں دیکھ کر مایوسی ہورہی ہے۔

    نشا جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ تمہیں دیکھ کر میں مایوس کیوں ہوں گی، احمر سے ملنے آئی ہوں، اریج نشا سے سوال کرتی ہے کہ احمر لگتا کیا ہے تمہارا۔

    نشا کہتی ہے کہ لگتا ہے احمر نے ٹھیک طریقے تعارف نہیں کروایا میرا، اریج نشا کو لاجواب کرتے ہوئے بولتی ہے ہاں تعارف بہت اچھا کرایا کہہ رہے تھے کہ تم وہی کزن ہو جس نے اپنی سگی بہن کے شوہر سے شادی کرلی، کافی شرمناک تعارف ہے، اریج نشا کی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کو روک دیتی ہے اور اس کے منہ پر دروازہ بند کردیتی ہے۔

    نشا اس پر آگ بگولہ ہوجاتی ہے اور بولتی ہے کہ میرے منہ پر دروازہ بند کیا میں نے تو اپنی سگی بہن کو برداشت نہیں کیا تو تم کیا چیز ہو، نشا جانے لگتی ہے کہ شوہر اصفی (عماد عرفانی) اسے راستے میں مل جاتا ہے، اصفی نشا سے سوال کرتا ہے کہ تم وہاں کیا کرنے گئی تھیں۔

    نشا اور اصفی کی تکرار چل ہی رہی ہوتی ہے کہ اتنے میں اریج وہاں آجاتی ہے اور کہتی ہے کہ ان کا ابھی تک دل نہیں بھرا ہے دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے سے، کیوں آتی ہے یہ احمر کے پاس، اریج اصفی سے کہتی ہے کہ براہ مہربانی اپنی بیوی کو سنبھالیے، وہ میشا تھی جو خاموشی سے آپ کی زندگی سے چلی گئی میں اریج ہوں احمر کے ساتھ کچھ بھی کرنے کی کوشش کی تو مار بھی سکتی ہوں۔

    ڈرامے کے ایک سین میں احمر اپنی اہلیہ اریج سے کہتا ہے کہ تم مجھے کتنا جانتی ہو، اگر مجھے تھوڑا بہت بھی جاتنی ہوتیں تو سمجھ چکی ہوتیں میری زندگی سے جو ایک بار چلا گیا وہ واپس نہیں آتا اور نشا کو تو میں دو سال قبل چھوڑ چکا ہوں۔

    ڈرامے کی 26ویں قسط کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ احمر اریج کو کہتا ہے کہ تمہیں لگتا ہے تم مجھے پسند ہو جس پر اریج ہاں میں سر ہلادیتی ہے پھر احمر کہتا ہے کہ تم مجھے پسند نہیں ہو اریج۔

    ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اریج احمر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرپائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

    دوسری جانب اریج کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج تو اریج نے کمال کردیا، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اریج نے بہت اچھی اداکاری کی ہے-