Tag: فہد مصطفی

  • ’دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں‘ فہد مصطفیٰ کی بھارت کو دوٹوک وارننگ

    ’دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں‘ فہد مصطفیٰ کی بھارت کو دوٹوک وارننگ

    معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفیٰ نے بھارتی جارحیت پر بھارت کو دوٹوک وارننگ دیدی ہے۔

    فہد مصطفیٰ پاکستان کے اداکار اور پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو جیتو پاکستان کے میزبان ہیں، انہوں نے ہمیشہ اپنی پاکستانی شناخت کو فخر سے ظاہر کیا ہے اور جب بھی کوئی تنازعہ کھڑا ہوتا ہے تو وہ پاکستان کے لیے واضح بیانات دیتے آئے ہیں۔

    تاہم اب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد انہوں نے پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ بھی دی ہے۔

    فہد مصطفیٰ نے اے آروائی ڈیجیٹل پر اپنے شو جیتو پاکستان کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج ہمیں تو مزہ ہی آگیا ہم سب کا دل خوش ہوگیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جہاں ہندو مسلمان سکھ عیسائی سب برابری ہیں، اور سب کے برابر کا تحفظ اور عزت حاصل ہے، یہ وہ ملک نہیں جہاں صرف ہندوؤں کا راج ہو، یہ وہ ملک ہے جہاں ہر بچہ سکون سے سانس لے سکتا ہے۔

    پاکستان کے اداکار و ہوسٹ نے کہا کہ ہم پاکستانی بڑے دل کے مالک ہیں، ہمارے ذہن کھلے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم بھارتیوں سے زیادہ برداشت اور وسعتِ نظر رکھتی ہے۔

    اداکار نے کہا کہ  سب سے بڑا کریڈٹ پاکستانی میڈیا کو جاتا ہے جنہوں نے انتہائی مثبت رپورٹنگ کی اور وہی سب دکھایا جو اصل میں ہوا دوسروں کی طرح جھوٹ کا سہارا نہیں لیا، یہاں جو کچھ بھی ہوا بھارت نے اسے محسوس کیا۔

    انہوں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، مگر امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا مؤثر جواب دیا جاتا ہے۔

  • اہم شخصیات کا ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں خیالات کا اظہار اورعوام کو پیغام

    اہم شخصیات کا ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں خیالات کا اظہار اورعوام کو پیغام

    پاکستان کے معروف شخصیات نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام دیا ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار اور گیم شو ہوسٹ فہد مصطفی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فوج عظیم ہے انکی قربانیاں ملک کیلئے ہم سب جانتے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج ہمارے ساتھ کھڑی رہی۔

    اداکارفہد مصطفی کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے بغض رکھنا پاکستان سے دشمنی کرنے کے برابر ہے، اپنی سیاست ضرور کریں لیکن پاک فوج کو درمیان میں نہ لائیں۔

    سماجی کارکن رمضان چھیپا نے کہا کہ املاک پرحملے، چادر چار دیواری کی پامالی اسلامی، سیاسی کلچر نہیں، اپنے ہی ہاتھوں سے خود کو نقصان پہنچانا کہاں کی عقلمندی ہے، اپنی ہی املاک کو جلانا کہاں کا انصاف ہے، ایسے واقعات سے دنیا بھر میں ہمارا امیج متاثر ہوتا ہے۔

    گلوکار، اداکار و میزبان فخرِ عالم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے فخر ہے افواج پاکستان پر،میں پاک فوج کیساتھ کھڑا ہوں، پاکستان زندہ آباد۔

    اینکر پرسن شازیہ خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کیا شہداکی بچیوں نے اپنی ماؤں سے پوچھا نہیں ہوگا، انہی شر  پسندوں کیلئے میرے باپ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، آج شہید کی اہلخانہ پوچھ رہے ہیں جو کام دشمن نہ کر سکا وہ تم کیسے کر گئے۔

  • فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہے، فہد مصطفی

    فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہے، فہد مصطفی

    کراچی: پاکستانی اداکار اور ملک کے سب سے بڑے گی شو کے میزبان فہد مصطفی نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کےلئے انہیں بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اپنے ہی ملک میں ان کے پاس بہترین آفرز موجود ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق جہاں متعدد پاکستانی اداکار بالی وڈ کی آفر ملنے کا انتظار کرتے ہیں وہیں اداکار فہد مصطفی نے انڈین فلمی صنعت کے بجائے پاکستانی سنیما کا انتخاب کیا ہے۔ حال ہی میں فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ وہ ٹریفک میں پھنس چکے ہیں جس کے باعث ان کے مداح ان سے خالی وقت میں کچھ سوالات کرنا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔

    اس دوران فہد مصطفی کی ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ ہندوستان کب جائیں گے اور کیا وہاں سے واپس آئیں گے یا نہیں۔

     

    اس سوال پر فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر آئی تھی تاہم ان کے پاس یہاں بہتر آفرز ہیں جس کے باعث وہ یہی رہیں گے۔

     یاد رہے کہ پاکستانی اداکار اور گلوکار فواد خان اس وقت بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک بن چکے ہیں جس کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان بھی شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گلوکار اور اداکار علی ظفر اور عاطف اسلم بھی بولی وڈ میں اپنا سکہ جمع چکے ہیں۔