Tag: فہد مصطفیٰ

  • رباب نے اپنے الوداعی پیغام میں کیا کہا؟

    رباب نے اپنے الوداعی پیغام میں کیا کہا؟

    بلاشبہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، اس ڈرامے نے پڑوسی ممالک کے ناظرین کو بھی اپنی طرف متوجہ کررکھا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ کبھی میں کبھی تم‘نے تیزی سے کئی ممالک کے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس وقت یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔

    ڈرامے کی دلکش اور متاثر کرنے والی کہانی  کے ساتھ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے شاندار پرفارمنس کو  مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، تاہم اس ڈرامے میں رُباب کا کردار ادا کرنے والی نعیمہ بٹ نے بھی اپنی اداکاری سے سب کر متاثر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

    اداکارہ نعیمہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اشعار پیش کرتے ہوئے اپنے ناظرین سے رخصت ہونے کی اجازت طلب کی اور ان تمام لالچی شوہروں کی بیویوں کو پیغام بھی دے دیا۔

    نعیمہ بٹ نے لکھا کہ ’’یہ مشورہ ان تمام لوگوں کیلئے ہے جنہوں نے اپنے پارٹنر کو دھوکا دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا،’آج کیلئے فی الحال اتنا ہی آپکی طرح میں بھی مایوس ہوں، لیکن امید پر دنیا قائم ہے، دل دکھا ہے لیکن ٹوٹا تو نہیں ہے، اور امید کا دامن چھوٹا تو نہیں ہے ‘۔

    دوسری جانب نعیمہ بٹ نے کیپشن میں لکھا کہ رُباب کی طرف سے الوداع، بس اتنا ہی ہے، دوستو! اگر میں نے رباب کا کردار ادا کر کے ایک کو بھی ایک مضبوط عورت بننے کی ترغیب دی ہے تو یہاں میرا کام مکمل ہوا‘۔

    نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ’اگلی بار تک یاد رکھیں دُنیا اور یہاں کے رشتوں کے لیے ’بے تعلقی‘ ہی وہ لفظ ہے جو ہمیں اپنانا چاہیے، زندگی ہی وہ واحد حقیقت ہے جو ہمیشہ چلتی رہتی ہے اور کسی کے لیے نہیں رکتی، زندگی کے ساتھ بہیں اور پچھلے رشتوں میں نہ الجھیں، اگر کچھ چھوٹتا ہے تو چھوڑ دینا چاہیے، کیونکہ ہمیں آگے بڑھنا ہے! ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ ڈرامہ کبھی میں کبھی تم اختتام کی جانب رواں دواں ہے، ولن کا کردار ادا کرنے والی جوڑی عدیل اور رباب اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں کیونکہ رباب پر لالچی شوہر عدیل کے تمام فریب آشکار ہوجانے کے بعد اس نے عدیل سے بدلہ لیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

    خیال رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کی ہدایات بدر محمود دی ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار فہد مصطفی، عمادعرفانی، سینیئر اداکار جاوید شیخ، بشری انصاری، مایا خان، زینب مظہر اور دیگر شامل ہیں۔

  • پتہ نہیں شاہین بیٹ لے کر پہلے کیوں آ جاتا ہے: فہد مصطفیٰ

    پتہ نہیں شاہین بیٹ لے کر پہلے کیوں آ جاتا ہے: فہد مصطفیٰ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے شکست کے بعد بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر پاکستان کے اداکار و ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ہماری ٹیم کا اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری ٹیم نے ماضی سے سیکھنا چھوڑ دیا ہے، ہمارے کرکٹرز نے سینئر کھلاڑیوں کو سننا اور ان سے سیکھنا چھوڑ دیا ہے۔

    اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی سوشل میڈیا کے مطابق  اتنے بڑے لیجنڈز ہوگئے ہیں کہ انہیں اپنے سینئر کھلاڑیوں کی باتیں بے وقوفی لگتی ہے، ہمارے کھلاڑیوں کے فین مومنٹ ہی ختم نہیں ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ گیم میں کم بیک کرنے کے لیے شعیب اختر کی طرح مخالف ٹیم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا چاہیے، اسٹیڈیم کے باہر اپنی دوستی رکھنی چاہیے، گراؤنڈ کے اندر نہیں۔

    اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اگر آپ کو کسی کام کے لیے پیسے مل رہے ہیں تو اسے بہترین طریقے سے انجام دینا آپ کا کام ہے، ہم یہ کہنے سے ڈرتے ہیں کہ شاداب اچھا کھلاڑی نہیں ہے، لیکن ایسا ہے انہوں نے 2019 سے کوئی بہترین پرفارمنس نہیں دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے بھی ایک موزوں کھلاڑی ہے، انہوں نے انٹرنیشل میچز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن پتہ نہیں شاہین شاہ آفریدی ہمیشہ کیوں پہلے کھیلنے کے لیے چلے جاتے ہیں۔

    فہد مصطفیٰ نے سوال اٹھایا کہ نسیم شاہ کو بعد میں کیوں بھیجا جاتا ہے، کبھی شاہین شاہ پہلے بیٹنگ کے لیے آجاتے تو کبھی حارث رؤف، شاہین کی جگہ ایسی کنڈینش میں نسیم شاہ سے بیٹنگ کروانی چاہیے تھی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار  پاکستانی ٹیم بھارتی بلے بازوں کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی لیکن بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم میچ نہ جیت سکی، بھارت ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 120 رنز کا ہدف ملا۔

    قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو چھ رنز سے کامیابی ملی، آخری گیند کے لیے وکٹ پر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی موجود تھے۔

    نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر  10 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

  • فہد مصطفیٰ کی گووندا سے ملاقات، ویڈیو وائرل

    فہد مصطفیٰ کی گووندا سے ملاقات، ویڈیو وائرل

    دبئی: معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی ایوارڈ شو میں بھارتی اداکار گووندا سے ملنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

    دبئی میں ہونے والے ایوارڈز شو مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2022 میں کئی پاکستانی، بھارتی اور عرب فنکاروں نے شرکت کی، پاکستان سے معروف اداکاروں ہمایوں سعید، سجل علی اور فہد مصطفیٰ نے شرکت کی۔

    بالی ووڈ اداکاروں گووندا، رنویر سنگھ، جھانوی کپور، سنی لیونی، شہناز گل، نرگس فخری اور بھومی پڈنیکر نے بھی شو میں شرکت کی۔

    اس موقع پر فہد مصطفیٰ اور سجل علی کو ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    فہد مصطفیٰ اپنا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر آئے تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے گووندا کی وجہ سے اداکاری شروع کی۔

    فہد کا کہنا تھا کہ وہ گوندا کے بہت بڑے فین ہیں اور ان کی اداکاری کا انداز اپناتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اسے اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں کہ آج وہ اس اسٹیج پر کھڑے ہیں جہاں کبھی گووندا تھے۔

    اس کے بعد فہد مصطفیٰ اسٹیج سے اتر کر سیدھے سامنے بیٹھے گووندا کے پاس گئے اور جھک کر ان سے ملے جس پر گووندا بھی کھڑے ہوگئے اور فہد کو گلے لگایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@maryam__blogs4)

    اس کے بعد فہد مصطفیٰ رنویر سنگھ سے بھی ملے اور ان سے کچھ دیر گفتگو کی۔

    ایوارڈ شو میں دیگر پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے بھی ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور خوب تصاویر بنوائیں۔

  • ناموراداکار فہد مصطفیٰ ایشیا کے بڑے فلمی میلے میں دھوم مچائیں گے

    ناموراداکار فہد مصطفیٰ ایشیا کے بڑے فلمی میلے میں دھوم مچائیں گے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار اور ملک کے مقبول ترین گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ کی فلمیں اب بھارت  میں ہونے والے فلمی میلے میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں ۔

    پاکستان کی فلم انڈسٹری اب بہت تیز ی سے اپنے قدموں میں پر کھڑی ہورہی ہے اور یہاں سے ایک کے بعد عمدہ فلمیں اور اداکار منظر عام پر آرہے ہیں ، یہی نہیں یہ فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اب تیزی سے جگہ بنا رہی ہیں۔

    یہی سبب ہے کہ اپنی فلم انڈسٹری پر نازاں بھارت بھی اب پاکستانی فلموں پر توجہ دینے پر مجبور ہوگیا ہے اور اسی سلسلے میں فہد مصطفیٰ کی سپرہٹ فلمیں’نامعلوم افراد‘، ’نامعلوم افراد2‘ اور ’ایکٹر ان لا‘ بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کری ایٹیو ہیریٹیج میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

    جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے یہ خبر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شیئر کی ۔ فلم فیسٹیول رواں ماہ بھارتی شہر نئی دہلی میں 10 دسمبر کو منعقد ہوگا اور 16 دسمبر تک جاری رہے گا ، اس موقع پر فیسٹیول میں ایشیا کی بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی لہٰذا اس فیسٹیول کے لئے فہد مصطفیٰ کی فلمیں منتخب ہونا انتہائی خوش آئند بات ہے۔

  • کراچی کنگز اس سیزن میں نئے روپ میں‌ نظر آئے گی، آخرتک لڑیں گے: کپتان عماد وسیم

    کراچی کنگز اس سیزن میں نئے روپ میں‌ نظر آئے گی، آخرتک لڑیں گے: کپتان عماد وسیم

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اس بار ٹیم نئے روپ میں نظر آئے گی.

    ان خیالات اظہار انھوں‌ نے پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو جیتو پاکستان میں‌ شرکت کے موقع پر کیا. ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے باز بابر اعظم بھی ان کے ساتھ تھے.

    اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ جیت ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن اس سیزن میں لڑکے جان مارتے نظر آئیں گے، ٹیم بالکل نئے روپ میں‌ سامنے آئے گی۔

    سپراسٹار فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں شرکت کرنے والے باصلاحیت آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ہم ہر میچ میں‌ آخرتک لڑیں گے، نتیجہ بھی مختلف ہوگا.

    یاد رہے کہ کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم ہے، تیسرے ایڈیشن کے لئے منتخب ہونے والا اسکوڈ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں‌ پر مشتمل ہے.

    کراچی کنگز: تھیم سانگ میں شاہد خان آفریدی جلوہ گر ہوں گے

    اس مضبوط ٹیم میں‌ بوم بوم شاہد آفریدی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے. ٹی ٹوئنٹی کے بہترین آل راونڈرعماد وسیم ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں. پاکستان کے بہترین بالر محمد عامر کی خدمات بھی کراچی کنگز کو حاصل ہیں.

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

    اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے کولن انگرم، انگلینڈ کے روی بوپارہ، اوئن مورگن، جو ڈینلی اور ٹائمل ملز بھی ایکشن میں‌ نظر آئیں‌ گے۔ کراچی کنگز کو لینڈل سیمنز،عثمان شنواری، تابش خان، حسن محسن، محمد طحہ کی خدمات حاصل ہوں‌ گے.

    تجزیہ کاروں‌ کو یقین ہے کہ سپراسٹارز پر مشتمل کراچی کنگز اس بار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • ماہ رمضان میں ’جیتو پاکستان‘ کی سب سے بلند ریٹنگ

    ماہ رمضان میں ’جیتو پاکستان‘ کی سب سے بلند ریٹنگ

    کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ نے ریٹنگ کی دوڑ میں ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ’جیتو پاکستان‘ پاکستان کے کسی بھی چینل کی سلاٹ ریٹنگز میں سب سے اوپر آگیا۔

    پاکستان کا مقبول ترین گیم شو ’جیتو پاکستان‘ اپنی مقبولیت کی بلندیوں پر ہے اور یکم رمضان سے 6 رمضان کے دوران اس شو نے ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 20.1 ریٹنگ حاصل کر کے تمام پروگرامز کو مات دے دی۔

    پروگرام کی مقبولیت کے پیچھے اس کے میزبان فہد مصطفیٰ کے بے ساختہ انداز کا کردار بھی ہے جو اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول اور پسندیدہ اداکار بھی ہیں۔

    پاک بھارت میچ کے دوران اس شو کو حاصل ہونے والی ریٹنگ نے اسپورٹس چینلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    ریٹنگز جاری ہونے کے بعد اے آر وائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے فہد مصطفیٰ، اے آر وائی اور جیتو پاکستان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت نے جیتو پاکستان کو ملک کا سب سے پسندیدہ شو بنا دیا۔

    شو کی ریٹنگ کے بعد کئی معروف شخصیات اور فنکاروں نے فہد مصفطیٰ اور سلمان اقبال کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فہد مصطفیٰ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے پرجوش

    فہد مصطفیٰ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے پرجوش

    پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کا دبئی میں 9 فروری سے آغاز ہونے جا رہا ہے اور افتتاحی تقریب کی میزبانی کی ذمہ داری اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول پروگرام ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ کو سونپی گئی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں فہد مصطفیٰ نے اپنے مداحوں کے لیے خود اس خوشخبری کا اعلان کیا۔

    ویڈیو میں وہ بہت پر جوش دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے مداحوں کو بھی اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بننے کی دعوت دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک کی ٹیم کراچی کنگز کی قیادت سری لنکن کھلاڑی کمار سنگا کارا کر رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، کرس گیل، روی بوپارہ اور مہیلا جے وردنے وغیرہ شامل ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کا دوسرا سیزن 9 فروری سے 7 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد ہوگا۔

  • رواں ہفتے فنکاروں نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا؟

    رواں ہفتے فنکاروں نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا؟

    آج کل ہر شخص اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کچھ نہ کچھ شیئر کرنے میں مصروف رہتا ہے۔ اداکار اور فنکار بھی اس میں کسی سے پیچھے نہیں۔

    وہ اپنی شوٹنگز اور دیگر سرگرمیوں کے دوران کھینچی جانے والی مختلف تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ ہم نے کچھ پاکستانی فنکاروں کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں دیکھا کہ انہوں نے رواں ہفتے کیا شیئر کیا۔

    گزشتہ ہفتے چونکہ برائیڈل فیشن ویک جاری تھا جس میں فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زیادہ تر فنکاروں نے وہیں سے اپنے پسندیدہ لمحات شیئر کیے۔

    ماہرہ خان نے برائیڈل ویک کے دوران پہنے جانے والے خوبصورت جوڑے میں اپنی تصویر شیئر کی۔

    🌹 #divanipakistan @divanipakistan

    A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    ماڈل مہرین سید نے بھی برائیڈل ویک کے دوران کھینچی جانے والی تصویر شیئر کی۔

    ❤️

    A photo posted by Mehreen Syed (@imehreensyed) on

    عاطف اسلم نے اپنی ایک مداح کی جانب سے بنائی جانے والی یہ ویڈیو شیئر کی۔

    Thank you Sara for taking out time and making this video for me 🙂 hugs #aadeez #atifaslam

    A video posted by Atif Aslam (@atifaslam) on

    گلوکارہ زوئی وکاجی نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ اس موقع پر وہ اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کی تعریف کرنا نہ بھولیں۔

    فہد مصطفیٰ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی۔

    Love Birds 😍

    A photo posted by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on

    علی ظفر اپنی اس تصویر میں سوچوں میں مگن نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے نئے گانے پر کام کر رہے ہیں۔

    Mix.

    A photo posted by Ali Zafar (@ali_zafar) on

    ماورا ہوکین نے ایک فوٹو شوٹ کے دوران رکشہ میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ شرارے کے ساتھ جوگرز پہنے نظر آرہی ہیں۔

    آرٹ کے دلدادہ عمران عباس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وان گوگ کی مختلف پینٹنگز کی ویڈیو بنائی گئی ہے۔

    ‘Loving Vincent’ by Dorota Kobiela & Hugh Welchman. Which painting by Van Gogh would you like to see being animated?

    A video posted by IMRAN ABBAS عمران عباس (@imranabbas.official) on

  • بھارتی اداکار اوم پوری اورپاکستانی اسٹارفہد مصطفی کی چنیوٹ آمد

    بھارتی اداکار اوم پوری اورپاکستانی اسٹارفہد مصطفی کی چنیوٹ آمد

    چنیوٹ : انڈین ادکاراوم پوری کی پاکستانی ادکاروں سمیت چنیوٹ آمد اورمعروف فاسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈین ادکاراوم پوری اور پاکستانی اداکارفہد مصطفے نے دیگر فنکاروں کے ہمراہ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کا دورہ کیا اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ انڈین اور پاکستان میں صرف ایک لائن کا فرق ہے۔

    پاکستان اوربھارت کے لوگوں کے دل ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اس لیے دونوں ممالک کو گولے بارود کی جنگوں کی بجائے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہوگا یہی وجہ ہے کہ نئی نسل جھگڑے نہیں چاہتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ والدین کوچاہیے کہ وہ بچوں سے پوچھ کران کے مستقبل کا تعین کریں کیوں کہ کسی بھی ملک کا اصل سرمایہ طالب علم ہوتا ہےاس لیے میں طالب علموں کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

    اس موقع پرانہوں نے پاکستان میں بننے والی اپنی فلم کا ٹریلر پاکستانی ادکاروں کے ساتھ ہمراہ دیکھا جس کے بعد اُن کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی میں طلباء بھی کی ذہنی استعداد بنانے کا ذریعہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اوم پوری پ-اکستان میں بننے والی اپنی فلم کے فروغ کی مہم کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے ہیں جہاں وہ پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ مختلف جگہوں کا دورہ کر کے لوگوں کو اپنی فلم سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔