Tag: فہرست جاری

  • کن شوگر ملوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی، فہرست جاری

    کن شوگر ملوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی، فہرست جاری

    اسلام آباد (30 جولائی 2025) مالی سال 2024-25 کے درمیان چینی ایکسپورٹ کرنے والی شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی۔ مجموعی طور پر 40کروڑ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 سے جون 2025 تک چینی برآمد کرنے والی شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی۔

    دستاویز کے مطابق ملک کی67شوگرملز نے 40کروڑ ڈالرمالیت کی چینی برآمد کی، مجموعی طور پر 7 لاکھ 49 ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی۔

    اس حوالے سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی ذخیرہ کرنے کی مدت دو سال ہے، 7.5 لاکھ ٹن چینی برآمد نہ کرتے تو وہ ضائع ہو جاتی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایکسپورٹ ہونے والی چینی کی ایکسپائری ڈیٹ اگست 2025 تھی۔

    sugar

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز  نے سب سے زیادہ 73 ہزار 900 ٹن چینی برآمد کی،
    جبکہ تاندلیاں والا شوگر ملز  نے 41 ہزار 412 ٹن چینی برآمد کی۔

    حمزہ شوگر ملز  نے 32 ہزار 486 ٹن چینی اور تھل انڈسٹریز اور المعیز انڈسٹریز  نے 29 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی۔

    شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کا برآمدی کوٹہ پیداواری استعداد کے مطابق دیا گیا، چینی کی برآمد میں کوئی فیورٹ ازم نہیں کیا گیا۔

    ہارون اختر جب چینی ایکسپورٹ کررہے تھے تو شوگر ملز مالک تھے اور کابینہ کا حصہ بھی نہیں تھے، سندھ کی80 فیصد شوگر ملز خسارے میں جارہی ہیں۔

    صدر آصف علی زرداری اور ان کےخاندان کی 3 شوگر ملز بھی بند ہیں، ملک بھر میں 13 شوگر ملز برائے فروخت ہیں مگر ان کو کوئی خریدنے والا کوئی نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادوں کی شوگر ملز کو ایکسپورٹ کا کوئی اضافی کوٹہ نہیں ملا۔

  • کمزور ترین پاسپورٹ کن ممالک کے ہیں؟ فہرست جاری

    کمزور ترین پاسپورٹ کن ممالک کے ہیں؟ فہرست جاری

    دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور شہریت کے حوالے سے سروسز فراہم کرنے والی لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا کے 106 پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کی ہے۔

    سال 2024 کے دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں سب سے کمزور ترین پاسپورٹ اس بار بھی افغانستان کا ہے جبکہ پاکستان کو چوتھے نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔

    ’ہینلے اینڈ پارٹنرز‘ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق 106 ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ 103 نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ جن کمزور پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں عراق 104، یمن 105 اور افغانستان 106 رینکنگ پر موجود ہے جبکہ انڈیا اس فہرست میں 81ویں نمبر پر ہے۔

    اس ادارے کی رواں سال کی جائزہ رپورٹ کے مطابق، افغانستان کا عالمی سطح پر سب سے کمزور پاسپورٹ ہے کیونکہ یہ پاسپورٹ دنیا کے صرف 12فیصد ممالک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افغانستان کے پاسپورٹ کا ویزہ فری اسکور محض 28 ہے، جو بین الاقوامی سفر کے مواقع حاصل کرنے کے حوالے سے افغان پاسپورٹ رکھنے والوں کو درپیش شدید مشکلات کی عکاسی کرتا ہے۔

    مذکورہ فہرست میں دوسرے نمبر پر شام، تیسرے پر عراق، چوتھے پر پاکستان، پانچویں نمبر پر یمن، چھٹے نمبر پر صومالیہ، ساتویں نمبر پر فلسطین، آٹھویں نمبر پر نیپال، نویں نمبر پر لیبیا اور دسویں نمبر پر شمالی کوریا موجود ہیں۔

  • دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

    دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

    دنیا بھر کی طاقتور افواج کی فہرست جاری کردی گئی ، جس میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت امریکا ہے جبکہ پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور افواج کی فہرست جاری کردی ، جس میں امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہے۔

    فہرست میں پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے، گلوبل فائر پاور انڈیکس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی فوج کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے اور پاکستانی فوج کی موجودہ افرادی قوت 6 لاکھ 54 ہزار ہے، اس لحاظ سے پاکستان 145 ممالک میں سے ساتویں نمبر پرہے۔

    فہرست کے مطابق انڈیا چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں،ترکیہ آٹھویں اوراٹلی دس ویں نمبر پرہے۔

    گلوبل فائر پاور انڈیکس ہر سال فوجی قوت کےمطابق ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے،جس میں ایک سو پینتالیس ممالک کی رینکنگ کی بنیاد ساٹھ سے زائد فیکٹرز کو مدنظر رکھ کرکی جاتی ہے۔

    جن میں ملٹری یونٹس کی تعداد، ملک کی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسےعوامل شامل ہیں۔

    دوسری جانب دنیا کی 10 کمزور ترین افواج رکھنے والے ممالک میں بھوٹان، ملڈووا، سرینیم، صومالیہ، بنین، لائبیریا، بیلیز، سیئرا لیون، سینٹرل افریقن ریپبلک اور آئس لینڈ شامل ہیں۔

  • 2024: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

    2024: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

      واشنگٹن: ہینلے انڈیکس جانب سے رواں برس 2024 کیلئے دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہینلے انڈیکس کی 2024 کی فہرست میں دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ سنگا پور، جاپان، فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین کا قرار پایا جس کے پاسپورٹ پر بغیر ویزا کے دنیا بھر کے 227 میں سے 194 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

    ہینلے انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں دوسرے نمبر پر 3 ممالک ہیں جن میں فن لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن شامل ہیں، ان ممالک کے شہری دنیا کے 193 ملکوں میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

    ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر 4 یورپی ممالک آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کو دنیا کے 192 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔

    یونان، مالٹا اور سوئٹزرلینڈ اس فہرست میں پانچویں نمبر جبکہ آسٹریلیا، جمہوریہ چیک، نیوزی لینڈ اور پولینڈ چھٹے نمبر پر ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کس نمبر پر ہیں؟

    دوسری جانب، کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والے 104 ملکوں میں افغانستان کا پہلا اور پاکستان کا مسلسل چوتھے سال چوتھا نمبر ہے، پاکستان کے شہریوں کو 34 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔

    ’بدترین‘ پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچے صرف 3 ممالک ہیں جن میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔

    ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی میں بھارت کا نمبر 80واں ہے جس کے شہریوں کو 57 ملکوں تک ویزا فری رسائی حاصل ہے جبکہ چین 62ویں نمبر پر ہے جس کے شہری 85 ملکوں میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

    اگرچہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک نے پاکستان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ان کی مجموعی درجہ بندی بدستور کم ہے، بنگلہ دیش 42 ممالک تک بغیر ویزا کے رسائی کے ساتھ 97 ویں نمبر پر ہے۔

    سری لنکا صرف ایک درجہ ترقی کے ساتھ 96ویں نمبر پر ہے، نیپال 98 ویں نمبر پر ہے۔

  • اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جاری

    اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین قومی، سینیٹ وصوبائی اسمبلی کے نام جاری کردیے ، جن میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو، شفقت محمود، علیم خان ، پرویزاشرف اور زرتاج گل شامل ہیں، اراکین کو31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینےوالے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جاری کردی ، جس میں اراکین قومی،سینیٹ وصوبائی اسمبلی کے نام جاری کئے۔

    قومی اسمبلی کے 200سے زائداراکین نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، جن میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو ،برجیس طاہر , راناتنویر،شفقت محمود، فخر امام، فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔

    چوہدری نثار،راجہ بشارت ، علیم خان ، پرویزاشرف، نور الحق قادری، فواد احمد اور زرتاج گل نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے11اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، جن میں فدا محمد، حاصل بزنجو، مہر تاج، تاج آفریدی، اورنگزیب خان ، ہلال الرحمان، محمد ایوب، شمیم آفریدی اور دیگر سینیٹرز بھی شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی اراکین کی بڑی تعدادنےگوشوارےجمع نہیں کرائے، گوشوارےجمع کرانےتک رکنیت غیرفعال کی جائےگی اور جلد اراکین کو کام سےروکنےکانوٹیفکیشن جاری کرےگا، اراکین کو31دسمبرتک گوشوارےجمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

  • مواخذے کی کارروائی ، صدرٹرمپ پرعائد الزامات کی فہرست جاری

    مواخذے کی کارروائی ، صدرٹرمپ پرعائد الزامات کی فہرست جاری

    واشنگٹن : ایوان نمائندگان کی عدلیہ کمیٹی نے مواخذے کی کارروائی کے سلسلے میں امریکی صدرٹرمپ پرعائد الزامات کی فہرست جاری کردی ہے ، صدرٹرمپ پراختیارات کے ناجائزاستعمال اورکانگریس کی کارروائی میں رکاوٹیں ڈالنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں ایوان نمائندگان کی عدلیہ کمیٹی نے باقاعدہ طور پرالزامات کی فہرست جاری کردی ہے، ٹرمپ پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں،جس میں سیاسی مخالف کی تفتیش کے لیے یوکرین پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا، جو ملک سے دھوکا دہی ہے۔

    ڈیموکریٹس نے دوسرا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسکینڈل کے حوالے سے ہونے والی کانگریس کی تفتیش میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کے اکثریتی ایوان میں ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹنگ ہوگی، جو اگلے ہفتے ہوسکتی ہے جس کے بعد سینیٹ میں ٹرائل ممکنہ طور پر جنوری میں ہوگا۔

    دوسری جانب ری پبلکن کی جانب سے نہ تو ایوان نمائندگان اور نہ ہی سینیٹ میں ٹرمپ کی برطرفی کے حق میں کوئی حمایت تاحال سامنے نہیں آئی۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی قانونی کمیٹی کے چیئرمین جیرالڈ نیڈلر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کارروائی کریں گے کیونکہ ٹرمپ نے امریکا کے آئین کو خطرے میں ڈال دیا ہے، 2020 کے انتخابات کی شفافیت کو دھندلا کردیا اور قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں :  مواخذے کی کارروائی، آئینی ماہرین نے بھی ٹرمپ کے خلاف بیانات دے دیے

    اسپیکر نینسی پیلوسی اور مواخذے کی کارروائی میں شامل ڈیموکریٹس کے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ٹرمپ کے خلاف الزامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‘کوئی بھی، یہاں تک کہ صدر بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

    جیرالڈ نیڈلر نے کہا ہمارے انتخابات جمہوریت کے لیے ایک بنیادی پتھر ہیں، ہمارے اگلے انتخابات کو صدر کی جانب سے خطرہ ہے جو پہلے ہی 2016 اور 2020 کے انتخابات کے لیے بیرونی مداخلت طلب کرچکے ہیں۔

    صدرٹرمپ نے سینٹ پرزوردیا کہ وہ جلد ازجلد ان کے خلاف کارروائی کاآغازکرے جبکہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا صدرٹرمپ چاہتے ہیں کہ ان پرمقدمہ کیا جائے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی قسم کے غلط کام کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے انکوائری کو دھوکا قرار دیا جبکہ ایوان نمائندگان کی سماعت کو نامناسب قرار دیتے ہوئے شریک ہونے سے انکار کرنے والے وہائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیموکریٹس 2016 کے انتخابات کو غیر موثر کرنے کے لیے ایک بے بنیاد اور جانب دارانہ کوششیں کررہے ہیں۔

    وائٹ ہاﺅس کی ترجمان اسٹیفنی گریشام کا کہنا تھا کہ صدر سینیٹ میں جھوٹے دعوﺅں پر خطاب کریں گے اور توقع ہے کہ تمام خدشات ختم ہوں گے کیونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ 25 ستمبر 2019 کو دیموکریٹس کی رکن اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اعلان کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عہدے اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت مواخذے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

    خیال رہے امریکی تاریخ میں آج تک صرف دو امریکی صدور کا مواخذہ ہوا ہے، جن میں 1998 میں بل کلنٹن جبکہ 1868 میں اینڈریو جانسن کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • خوش و خرم ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

    خوش و خرم ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

    عالمی خوشی کی رپورٹ 2019 کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر 75ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ انڈیکس کی جانب سےعالمی خوشی کی رپورٹ 2019 میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا جس کے مطابق پاکستان کی 7 درجے ترقی ہوئی اور پاکستان 67 نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت تنزلی کے بعد 140 ویں نمبر پر موجود ہے۔

    فن لینڈ میں صحت و صفائی، اچھی تعلیم، مفت طبی سہولیات کے ساتھ متعدد بنیادی ضروریات کی عوام تک آسانی سے رسائی کے باعث اس ملک کو سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔

    فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب ڈنمارک اور ناروے کو شامل کیا گیا ہے۔

    خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں افغانستان 154، متحدہ عرب امارات 21، امریکا 19، روس 68 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات

    دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور تعریف کے قابل شخصیات میں بل گیٹس پہلے، باراک وباما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    اسی طرح سپر اسٹار جیکی چین تیسرے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چھٹے اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 14، ترک صدر رجیب طیب اردوان 19، بھارتی سپر اسٹار امیتابھ بچن 12، پوپ فرانسس 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    سروے کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست میں سابق امریکی صدر اوباما کی اہلیہ مشل اوباما کو رکھا گیا ہے، ہالی ووڈ اسٹار انجیلینا جولی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    پاکستان کی ملالہ یوسف زئی چھٹے نمبر پر براجمان ہیں، ہیلری کلنٹن 8ویں، ٹیلر سوئفٹ 10، جرمن چانسلر انجیلا مرکل 12 اور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • پی ایس ایل چوتھا ایڈیشن: کراچی کنگز میں اس بار کون سے کھلاڑی شامل ہیں، فہرست جاری

    پی ایس ایل چوتھا ایڈیشن: کراچی کنگز میں اس بار کون سے کھلاڑی شامل ہیں، فہرست جاری

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن فور کے لئے تمام فرنچائز کے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، کراچی کنگز نے محمد عامر، بابر اعظم اور کولن منرو کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے سیزن فور کے لئےاپنے  آٹھ سپر اسٹارز کھلاڑیوں کو اس سال بھی برقرار رکھا ہے۔

    جاری ہونے والی فہرست میں پلاٹینئیم کٹیگری سے نیوزی لینڈ کے کولن منرو، فاسٹ بولر محمد عامر، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بابر اعظم سیزن فور کے لئے بھی کراچی کنگز کا ہی حصہ رہیں گے۔

    ڈائمنڈ کٹیگری سے جنوبی افریقہ کے کولن انگرم، عماد وسیم اور عثمان شنواری کراچی کنگز کے شیر ہوں گے جبکہ گولڈ کٹیگری میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور انگلینڈ کے روی بوپارہ کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے سلور کٹیگری سے کسی کھلاڑی کو برقرار نہیں رکھا۔ اس کے علاوہ دیگر پانچ فرنچائز نے بھی برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4 ، تمام کیٹگریز کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری، انٹرنیشنل کرکٹر بھی شامل

    پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ڈرافٹنگ میں ہر فرنچائز کو دس کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت تھی، ہر ٹیم 3 پلاٹینیم، 3 ڈائمنڈ، 3 گولڈ، 5 سلور اور 2 ایمرجنگ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

    ہر ٹیم کو ڈرافٹنگ میں چار چار کھلاڑیوں کو لینے کی اجازت تھی ڈرافٹنگ کی تقریب 20 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

  • عمران اورایدھی سب سے زیادہ سراہےجانےوالوں میں شامل

    عمران اورایدھی سب سے زیادہ سراہےجانےوالوں میں شامل

    دنیا کےتیس قابل احترام پسندیدہ اور مقبول افراد کی فہرست جاری کر دی گئی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی بھی مقبول افراد کی فہرست میں شامل کر لئے گئے۔

    دی ٹائمز کی جانب سے دنیا کی انتہائی قابل احترام شخصیات کے حوالے سے کرائی گئی عالمی سطح کی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں دو پاکستانی شخصیات عمران خان اورمعروف سماجی کارکن عبداستار ایدھی بھی عالمی سطح پر اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

    بل گیٹس دنیا کے تمام سیاستدانوں کو پچھاڑکر سب سے زیادہ قابل احترام پسندیدہ اور مقبول افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ سروے کے دوران برطانیہ،فرانس، جرمنی ،روس ،امریکہ ،آسٹریلیا ،پاکستان، انڈونیشیا ،بھارت، چین، مصر، نائجیریااوربرازیل کے تیرہ ہزار آٹھ سو پچیانوے افراد سے رائے لی گئی ہے۔

    قابل احترام شخصیات کی اس فہرست میں عمران خاں بارہویں اور عبدالستار ایدھی انتیسویں نمبر پر ہیں فہرست میں دلائی لامہ ، ملکہ ایلزبتھ ، انجلینا جولی ،جارج ڈبلیو بش ، انجیلا مرکل،ہلیری کلنٹن،بھارتی بلےباز سچن ٹنڈولکر ،اداکار امیتابھ بچن اوربھارت کے سابق صدر عبدالکلام سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں