Tag: فہمیدہ مرزا

  • فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

    فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

    کراچی : الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں این اے 223 سے ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

    الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 71 ،70 اور 72 سے ذوالفقار مرزا کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر بھی سماعت کی۔

    وکیل فہمیدہ مرزا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل فائل کردی ہے ، بینک سے لون کمپنی کے نام پر لیا تھا اپنے نام پر نہیں۔

    جس پر وکیل اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ امیدوار کو اثاثے ،واجبات کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے تو ،وکیل فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے ، اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

    الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کردی اور ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا

  • ٹوکیو اولمپکس: فلسطین کے کوچ پاکستانی ایتھلیٹس کو گائیڈ کرتے رہے: فہمیدہ مرزا

    ٹوکیو اولمپکس: فلسطین کے کوچ پاکستانی ایتھلیٹس کو گائیڈ کرتے رہے: فہمیدہ مرزا

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑی طلحہ طالب کے کوچ کی جگہ ٹوکیو فیڈریشن کے خاص آدمی کو بھیجا گیا، ایونٹ کے دوران فلسطین کے کوچ ایتھلیٹس کو گائیڈ کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے ٹوکیو اولمپکس سے متعلق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں انکشافات سے آگاہ کر دیا۔

    فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ اولمپک کے معاملات پر اسٹینڈنگ کمیٹی اور قومی اسمبلی میں تشویش ہے، کھلاڑی طلحہ طالب کے والد کوچ ہیں، لسٹ کے مطابق ان کی ایکریڈیشن نہیں کروائی گئی۔ طلحہ طالب کے والد کی جگہ ٹوکیو فیڈریشن کے خاص آدمی کو بھیجا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بیڈ منٹن میں کوئی بچی جاتی ہے تو سیکریٹری جنرل کو ساتھ بھیجا جاتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹس نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا، ماسک بھی نہ پہنے، یہ بھی سننے کو ملا کہ فلسطین کے کوچ ایتھلیٹس کو گائیڈ کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ کسی کو بھی پاکستان کا نام بدنام نہیں کرنے دیا جائے گا، معلوم ہونا چاہیئے کوئی کہیں جاتا ہے تو پاکستان کا جھنڈا کس کے ہاتھ میں ہے، میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ معاملات اولمپک کمیٹی کے حوالے نہیں کیے جا سکتے۔ آئندہ کوئی بھی پاکستان کا نام استعمال کرے گا تو حکومت آن بورڈ ہوگی۔

  • عزیر بلوچ کو فریال تالپور نے پاکستان سے نکلوایا، فہمیدہ مرزا

    عزیر بلوچ کو فریال تالپور نے پاکستان سے نکلوایا، فہمیدہ مرزا

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر عدلیہ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈُ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ عزیر بلوچ کو فریال تالپور نے پاکستان سے نکلوایا، قائم علی شاہ، فریال تالپور عزیر بلوچ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ فریال تالپور عزیر بلوچ کے گھر چلی گئیں لیکن ان کو یہ پتا نہیں تھا کہ یہ کس کا گھر ہے، وہ عزیر بلوچ کے گھر کس لیے گئی تھیں یہ نہیں پوچھا جاتا۔

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں فریال تالپور کے بغیر پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، کس نے عزیر بلوچ کو امن ایوارڈ دیا یہ بھی دیکھنا چاہئے، اگست 2009 کے بعد عزیر بلوچ نے اپنا قد بڑا کیا، لیاری میں کس کا سکہ چلے گا اس بات کی جنگ ہورہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ لیاری میں امن کمیٹی تو 2008 سے پہلے ہی بنالی گئی تھی، کراچی میں مختلف پارٹیاں مختلف جرائم پیشہ افراد کو استعمال کرتی تھیں، جے آئی ٹی میں لکھا ہے رحمان ڈکیت کا ان کاؤنٹر 2008 میں ہوا ہے، بتایا جائے 2008 میں ووٹوں کے لیے امریکا سے کون رحمان ڈکیت کو فون کرتا تھا۔

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ رحمان ڈکیت کے ان کاؤنٹر کے بعد عزیر بلوچ منظر عام پر آیا، رحمان ڈکیت کو پیپلزپارٹی کی حمایت کے لیے فون کیے جاتے تھے، 2011 میں ذوالفقار مرز انے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، کراچی میں ذوالفقار مرزا کے استعفیٰ کے بعد قتل بڑھ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ علی زیدی جو جے آئی ٹی لائے ہیں اس پر بھی دستخط موجود ہیں، چاہتی ہوں عدالت جائیں تاکہ اصل جے آئی ٹی سامنے آئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو چاہئے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی پر سوموٹو ایکشن لے، میرے پاس شواہد ہیں اسے بھی سامنے لاؤں گی۔

  • رہبر کمیٹی سے کل ملاقات ہے، وزیر اعظم کے استعفے پر بات نہیں کریں گے: پرویز خٹک

    رہبر کمیٹی سے کل ملاقات ہے، وزیر اعظم کے استعفے پر بات نہیں کریں گے: پرویز خٹک

    اسلام آباد: اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی کی شرط ہے کہ جلوس کو نہ روکا جائے، ہم نے ان کو جلوس کی اجازت دی ہے، لیکن وزیر اعظم کے استعفے پر بات نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اپوزیشن کے آزادی مارچ کے سلسلے میں مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر رابطہ کیا، وزیر دفاع نے انھیں اپوزیشن کے ساتھ اب تک کیے گئے رابطوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ رہبر کمیٹی سے کل باقاعدہ مذاکرات کی پہلی نشست ہوگی۔

    بعد ازاں، پرویز خٹک نے وزیر اعظم کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے فون پر رابطے کیے اور ملاقاتیں طے کیں، انھوں نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما فہمیدہ مرزا اور ایم کیو ایم کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

    قبل ازیں، پرویز خٹک نے کل ہونے والے مذاکرات پر بھی وزیر اعظم سے مشاورت کی، کے پی میں احتجاجی ڈاکٹروں سے مذاکرات پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا، وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔

    فہمیدہ مرزا اور ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جب رہبر کمیٹی سے میٹنگ ہوگی تو کوئی لائحہ عمل طے ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت چلے اور کوئی نقصان نہ ہو، رہبر کمیٹی کے مزید مطالبات پر بات کریں گے، کل میٹنگ میں امید ہے کہ فیصلہ ہو جائے گا۔

    پرویز خٹک نے کہا ہم جلوس اور دھرنوں کے عادی ہیں، کسی کو آزادی اظہار سے نہیں روکا جائے گا، عدالت نے اجازت دے دی ہے تو ہم مظاہرین کو کیوں روکیں گے، ہم نے اپوزیشن کا مارچ میں رکاوٹ نہ بننے کا مطالبہ مان لیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول نے کہا کہ ہم کسی کے بھی احتجاج اور مارچ کو اس کا جمہوری حق سمجھتے ہیں، اپوزیشن کو جلسے جلوس ریلیوں کا حق ہے وہ کریں، تاہم کسی سے استعفیٰ مانگنے کے لیے صرف دھرنا کافی نہیں ہوتا۔

    جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کل رہبر کمیٹی سے میٹنگ میں تمام فیصلے طے کیے جائیں گے، ہر چیز کو جمہوری طریقے سے ہینڈل کیا جانا چاہیے۔

  • پہلے قائد اعظم گیمز کا مقصد معذور بچوں کو مکمل سپورٹ دینا ہے: فہمیدہ مرزا

    پہلے قائد اعظم گیمز کا مقصد معذور بچوں کو مکمل سپورٹ دینا ہے: فہمیدہ مرزا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پہلے قائد اعظم گیمز کا مقصد معذور بچوں کو مکمل سپورٹ دینا ہے، وزیر اعظم ملک کے ہر کونے میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں معذور افراد کے لیے پہلے قائد اعظم گیمز پیرا اولمپک کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے خصوصی شرکت کی۔

    وفاقی وزیر نے کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ کھیلوں کے میدان میں شمولیت کو ہم زیادہ بہتر بنانے کو ترجیح دیتے ہیں، پہلی قائد اعظم گیمز کا مقصد معذور بچوں کو مکمل سپورٹ دینا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کے ہر کونے میں کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، عمران خان ہر وزیر سے معذور افراد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بریفنگ لیتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایئر پورٹس پر بزرگ اورمعذور افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

    فہمیدہ مرزا نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھی گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ کشمیر پر جارحانہ بھارتی قبضے کو 30 روز گزر گئے، ہم کشمیر کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیری جوانوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جا رہا ہے، نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز استعمال کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے بہترین سہولیات کی فوری فراہمی کا حکم جاری کیا۔

    وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے احکامات پر تمام ایئرپورٹس مینجرز کو فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ اور معذور افراد کے لیے پک اینڈ ڈراپ لوکیشنز پر رہنمائی کے سائن بورڈز نصب کیے جائیں، اور وھیل چئیرز کاؤنٹرز کے قیام اور ریمپس کی سہولت فراہم کی جائے۔

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، پاکستان کو ہر فورم پر آواز اٹھانی ہوگی: فہمیدہ مرزا

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، پاکستان کو ہر فورم پر آواز اٹھانی ہوگی: فہمیدہ مرزا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بھارت نے جو کچھ کیا، وہ یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پوائنٹ اسکورنگ، سیاسی ایجنڈے کو مشترکہ اجلاس میں نہیں لانا چاہیے.

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کے ذمے دار سابق حکمران ہیں، بھارت میں اپوزیشن نے بھی غیرقانونی اقدام کی مذمت کی ہے، مودی سرکار کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرناچاہتی ہے.

    مزید پڑھیں: ھارت نے صرف کشمیر  نہیں، چین کی خود مختاری پر بھی حملہ کیا ہے: مراد سعید

    انھوں نے کہا کہ اہم قومی امور کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، بھارتی اقدام بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت کیا کرنے جا رہا ہے، پاکستان کو ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھانا ہوگی.

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بھارت نے مس ایڈونچر کیا، تو سب سیسہ پلائی دیوار کی طرح ایک ہوں گے، جوہری طاقتوں کا خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسئلہ کشمیرپرپارلیمانی ڈپلومیسی کوبھی سرگرم کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ زندہ ہے اور  زندہ رہے گا، ہم سب کو متحد ہو کرایک پیغام دیناہوگا، ، بھارت کےخلاف ہرفورم آواز اٹھائی جائے.

  • اٹھارہویں ترمیم چند خاندانوں کے فائدے کیلئے نہیں بنی تھی، فہمیدہ مرزا

    اٹھارہویں ترمیم چند خاندانوں کے فائدے کیلئے نہیں بنی تھی، فہمیدہ مرزا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ پر غیرمنتخب لوگ قابض ہیں،18ویں ترمیم چند خاندانوں کے فائدے کیلئے نہیں بنی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سندھ کی موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور اسمبلی منتخب نمائندے نہیں چلارہے ہیں۔

    صوبے پر غیرمنتخب لوگ قابض ہیں، سندھ میں بڑی تعداد میں بچے اسکول نہیں جاتے اور جن اسکولوں میں بچے پڑھنے جاتے ہیں ان کی حالت بہت خراب ہے، صوبے میں تعلیم کی حالت بہت بری ہے۔

    اسٹینڈرڈ آف لوونگ کسی کو دیکھنا ہے تو بدین اور تھرپارکر آکر دیکھیں، فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ جمہور کو مار کر جمہوریت مضبوط نہیں کی جاسکتی۔

    یہاں جمہور کا قتل ہورہا ہے اور بات جمہوریت کی ہورہی ہے،18ویں ترمیم چند خاندانوں کے فائدے کیلئے نہیں بنی تھی،18ویں ترمیم کا مقصد یہ تھا کہ اس کے فائدے جمہور تک پہنچنے چاہیے تھے، ماضی کے حکمران بتائیں آپ نے 18ویں ترمیم پر عمل کیا ہی کب ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور اسمبلی منتخب نمائندے نہیں چلارہے ہیں صوبے پر غیرمنتخب لوگ قابض ہیں، سندھ کی بات کریں تو غربت کا براہ راست تعلق کرپشن سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حساب لگایا جائے کہ ہر صوبے کو 9نو سال میں کتنا پیسہ گیا اور کہاں خرچ ہواَ؟؟30ہزار ارب قرضہ لینےوالے11ماہ کی حکومت سے حساب مانگ رہے ہیں۔

  • فہمیدہ مرزا، احسان مانی ملاقات،  کھیلوں میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کا فیصلہ

    فہمیدہ مرزا، احسان مانی ملاقات، کھیلوں میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کا فیصلہ

    اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ڈاکٹر فہمیدا مرزا سے ملاقات ہوئی، جس میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق اب تک کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا.

    اس ملاقات میں وفاقی وزیرکو  پی سی بی کے آئین، انتظامی ڈھانچے میں متوقع تبدیلیوں پربریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے پروفیشنل ازم کو فروغ دینا ضروری ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دے کرصوبائی سطح پر 6 ٹیمیں بنانا چاہتے ہیں.

    پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ صوبے اپنی سطح پرکھیل کے فروغ کے لئے کام کریں گے، ریجنز کا انحصار پی سی بی پر کم ہوگا.

    اس موقع پر وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم فیڈریشنز کے انتظامی اخراجات ادا کرنے کے متحمل نہیں، کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے.

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی ہو گئی، ویڈیو جاری

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی، کٹ میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ نمایاں ہے، اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

  • فہمیدہ مرزا، چینی سفیرملاقات: باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تعاون بڑھانے پر اتفاق

    فہمیدہ مرزا، چینی سفیرملاقات: باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کھیلوں، سیاحت سے متعلق تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا.

    تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داران کی اس ملاقات میں قابل عمل دائر کار، منصوبوں کی فہرست کی تیاری پر بھی اتفاق ہوا.

    اس موقع پر وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاک چین تعلقات مثالی ہیں، ان میں مزید مضبوطی چاہتےہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ پاک چین تعاون کے واضح نتائج نظر آئیں.

    اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات بے احد اہم ہیں، وزیراعظم کے دورہ چین پر 2019 کو دوستی کا سال قراردیا گیا.

    مزید پڑھیں: عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا: چینی سفیر یاؤ ژنگ

    چینی سفیر سفیر یاؤ ژنگ نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر کا دورہ چین بھی نہایت اہم ہے ، لوکل گورنمنٹ، صوبائی سطح پرتعلق، تعاون کے فروغ کا آغاز ہوگا.

    یاد رہے کہ 14 فروری 2019 کو چینی سفیر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور شراکت دار ہیں، چین کی حکومت پاک چین تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔

  • قومی اسمبلی: فہمیدہ مرزا کی فریال تالپور پر کڑی تنقید، پی پی ارکان کا شدید احتجاج

    قومی اسمبلی: فہمیدہ مرزا کی فریال تالپور پر کڑی تنقید، پی پی ارکان کا شدید احتجاج

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سابق وفاقی اسپیکر  فہمیدہ مرزا نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

    تفصیلات کے مطابق آج تقریر کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور پر کڑی تنقید کی، پیپلزپارٹی ارکان نے فہمیدہ مرزا کی تقریر کے دوران شورشرابا کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا.

    [bs-quote quote=”میرے گھر پر حملے کی ہدایت فریال تالپور کے گھر سے دی جارہی تھیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فہمیدہ مرزا”][/bs-quote]

    فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ پرجو حملہ ہوا تمام میڈیا نے دکھایا، میڈیا پر حملہ ہوا، جس پر مقدمات بھی چلے،21 ویں صدی میں نقاب پوش لوگ کراچی کی سڑکوں پر آگئے، یہ نقاب پوش افراد کون تھے، سندھ حکومت نے اس ضمن میں کیا کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر حملے کی ہدایت فریال تالپور کے گھر سے دی جارہی تھیں،  دستاویز ات کے ساتھ میرے پاس ثبوت موجود ہیں، مجھے مجبور مت کریں، فریال تالپور بغیر عہدے کے وزیراعلیٰ بنی پھر رہی تھیں.

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اگر مجھے بات نہ کردی گئی، تو میں بھی کسی ممبر کو بات نہیں کرنے دوں گی، پی پی ارکان کی گفتگو کےدوران میں نے ان کی بات سنی، یہ وہ پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جس کو انھوں نے نوچ کھایا.