Tag: فہیم اشرف

  • فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کرنے کا مقصد کیا ہے؟ سابق کپتان نے سوال اٹھا دیا

    فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کرنے کا مقصد کیا ہے؟ سابق کپتان نے سوال اٹھا دیا

    پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بدترین کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ایک مقامی نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں سابق کپتان محمد حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں انڈیا کی ٹیم ہم سے بہت بہتر ٹیم ہے، مگر ہم پلاننگ میں بھی بہت زیادتی کرتے ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ مجھے فہیم اشرف کو ٹیم میں سلیکٹ کرنے کی کوئی ایک وجہ بتادیں؟ ان کنڈیشنز میں جہاں آپ کے پاکستان میں 3 سے 4 میچ ہوں گے، 2 میچ ہوسکتا ہے آپ کے دبئی میں جائیں، فہیم اشرف کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، وہ ٹیم میں کیا کررہے ہیں؟ ہم نے کوئی لیگ اسپنر کیوں نہیں لیا، ہم نے اپنی مرضی سے ہی سب کچھ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی لوگ بیٹھ کر فیصلے لے رہے ہیں، کس ڈیل کے اوپر عثمان خان ٹیم کے ساتھ ہے، مجھے بتادیا جائے، انہوں نے کہا کہ میں نے اس ملک کے لئے 19 سال کرکٹ کھیلی، شعیب اختر نے 20سال کھیلے، ملک نے 22 سال کھیلا، اتنے برے فیلئر کے بعد ٹیم کے ساتھ رہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

    سابق کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو بولنگ ٹرائیکا شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے بڑے ایونٹ جتوانے کی امیدیں رہیں لیکن یہ ہر بار ناکام ہوئے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ یہ بولنگ ٹرائیکا 2022 کے میلبرن ٹی 20 ایونٹ، 2023 کے ایشیا کپ، آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ، 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مکمل ناکام رہا۔

    اسی طرح بابر اعظم کو اس وقت پاکستان کا سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہے، چلو مان لیا ہوگا، لیکن وہ انضمام الحق نہیں۔ انضمام الحق مشکل ترین صورتحال میں پاکستان کو میچ جتواتے تھے، لیکن اس (بابر اعظم) کو 10 سال ہوگئے کرکٹ کھیلتے ہوئے آج تک اپنی کارکردگی سے بھارت کیخلاف ایک میچ نہیں جتوا سکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے آج تک آسٹریلیا میں اس کے خلاف ایک میچ نہیں جتوایا۔ اس کو سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہے لیکن وہ اب تک سینا ممالک (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) میں کبھی مین آف دی سیریز نہیں رہا۔

    پاکستان ٹیم میں گروپنگ پر یونس خان نے کیا کہا؟ محمد عامر نے لب کشائی کردی

    حفیظ نے کہا کہ اب پھر پی ایس ایل آ رہا ہے اور یہ تمام کھلاڑی سب دوبارہ ہیرو بن جائیں گے، لیکن ہمیں اشتہاری ہیرو نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کے حقیقی ہیرو چاہئیں۔

    سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ جن کھلاڑیوں پر ہمارا تکیہ تھا، وہ پاکستان ٹیم کے لیے کارکردگی نہیں دکھا رہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ جو برسوں سے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے ہیں اور کارکردگی دکھانے کے باوجود چانس ملنے کے منتظر ہیں۔ انہیں آزمایا جائے۔

  • ’چیمپئنز ٹرافی میں فہیم اشرف کپتان بھی ہوسکتے تھے‘

    ’چیمپئنز ٹرافی میں فہیم اشرف کپتان بھی ہوسکتے تھے‘

    چیمپئنز ٹرافی کے پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی سرپرائز انٹری پر سب حیران ہیں سینئر اسپورٹس جرنلسٹ نے اس پر اظہار خیال کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں بھی فہیم اشرف کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں حیران کن شمولیت پر بحث اور تبادلہ خیال ہوا۔ سینیئر اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

    شاہد ہاشمی نے کہا کہ شکر کریں کہ محمد رضوان نے ون ڈے میں اچھی کپتانی کر لی ورنہ فہیم اشرف کی چیمپئنز ٹرافی میں بحیثیت کپتان بھی ٹیم میں واپسی ہو سکتی تھی۔

    سینئر اسپورٹس رپورٹ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی سلیکشن کے لیے اگر معیار بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے۔ ایک تو وہ ٹی 20 فارمیٹ ہے، دوسرا اس لیگ کا اسٹینڈرڈ کوئی نہیں۔ بی پی ایل میں نہ ورلڈ کلاس بولرز کھیلے اور نہ ہی ورلڈ کلاس بیٹر۔

    انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کا یہ فیصلہ بیک فائر نہ کرے۔ فہیم اور خوشدل شاہ رنز کریں۔ پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے لازمی دو میچز جیتنے ہوں گے اور اس کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف فاتحانہ آغاز کرنا ضروری ہوگا۔

    شاہد ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ محمد رضوان کے پاس فائنل الیون چننے کا اختیار ہونا چاہیے ناکہ سلیکشن کمیٹی کے پاس اور محمد رضوان کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کس طرح سے بہترین فائنل الیون کا انتخاب کرتے ہیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ قومی کپتان ٹورنامنٹ کے اسکواڈ میں افتخار احمد کی شمولیت چاہتے تھے۔ وہ تو نہ مل سکے، اب افتخار کا کام انہیں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ سے لینا ہوگا۔

    شاہد ہاشمی نے بھارتی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بمراہ کا جھٹکا بھارتی ٹیم کے لیے بہت بڑا ہوگا لیکن بلیو شرٹس کے پاس بیک اپ بہت ہے اس لیے انہیں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔

     

  • فہیم اشرف کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیوں کیا؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

    فہیم اشرف کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیوں کیا؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی اچانک شمولیت پر سب حیران ہیں تاہم ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اس کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان کی میزبان میں آغاز ہو رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن اسکواڈ کا سب سے آخر میں اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، تاہم اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی اس پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ بالخصوص آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی کئی سال بعد اچانک ٹیم میں واپسی پر شائقین کرکٹ کے ساتھ سابق کھلاڑی بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

    ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید سامنے آئے ہیں اور انہوں نے فہیم اشرف کی اسکواڈ میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فہیم اشرف کو ٹیم میں اس لیے لائے ہیں، کیونکہ ٹاپ سیون میں ہمیں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی ضرورت تھی۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ بہترین کمبی نیشن کے طور پر قومی ٹیم تشکیل دی ہے، تاکہ ضرورت پرفاسٹ باؤلر اوراسپن آل رائونڈر دستیاب ہوں۔ ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔

    اسکواڈ میں صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر کی شمولیت پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ابرار احمد کے ہوتے ہوئے سفیان مقیم کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہے۔ خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا کنڈیشن کے مطابق 20 اوورز بھی کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو تین سو سے زائد رنز بنانے چاہیئں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ہر ٹیم آسانی سے تین سو پلس رنز بنالیتی ہے۔

    عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کو پاکستان ٹیم کے لیے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے ذریعے پاکستان ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی کے لیے گیئر اپ ہونے کا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جب کہ اس سے قبل 8 فروری سے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-waseem-akram-on-faheem-ashraf-selection/

  • ’فہیم اشرف پاکستان کے بین اسٹوکس کی واپسی ہوگئی ہے‘

    ’فہیم اشرف پاکستان کے بین اسٹوکس کی واپسی ہوگئی ہے‘

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فہیم اشرف کی شمولیت پر شدید تنقید کی ہے۔

    سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فہیم اشرف پاکستان کے بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے، چیک کریں عامر جمال پاگل ہے ڈومیسٹک کھیل رہے ہیں ٹیم کے ساتھ رہے اور باہر ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کو بنگلادیش پریمیئر لیگ کی پرفارمنس پر لے آئے ہیں یا پھر کچھ اور ہے میرے سمجھ سے باہر ہے۔

    گزشتہ روز وسیم اکرم نے بھی آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘آؤٹ آف بلیو’ قرار دیا اور کہا تھا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔

    وسیم اکرم کے علاوہ سابق کرکٹرز کامران اکمل اور باسط علی نے بھی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ خوشدل شاہ کی واپسی پر سوالیہ نشان اٹھایا اور ٹورنامنٹ میں ان کی جگہ سفیان مقیم اور بالنگ آل راؤنڈر کیلیے عامر جمال کے ناموں کے حمایت کی۔

    واضح رہے کہ فہیم اشرف نے اپنا آخری ون ڈے میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 11 ستمبر 2023 میں ایشیا کپ میں کھیلا تھا جہاں پاکستان کو بدترین شرکت کا منہ دیکھنا پڑا تھا جب کہ خوشدل شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا آخری میچ 7 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا۔

  • فہیم اشرف بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے کیسے ٹیم میں آجاتے ہیں؟ فینز بھڑک اٹھے

    فہیم اشرف بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے کیسے ٹیم میں آجاتے ہیں؟ فینز بھڑک اٹھے

    پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے لیے منتخب ہونے پر کرکٹ فینز شدید برہم ہوگئے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

    فہیم اشرف کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرپرائز انٹری سوالیہ نشان بن گئی، 2023 میں ناقص کارکردگی پر ٹیم سے ڈراپ ہونے والے آل راؤنڈر کو حیران کن طور پر چیمپئمز ٹرافی 2025 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جس پر مداح بھڑک اٹھے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے، مداحوں نے سوال کیا کہ عرفان خان، وسیم جونیئر اور عامر جمال کو منتخب کیوں نہیں کیا گیا جبکہ اس پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

    اعداد و شمار ان کے باہر ہونے کی کہانی سنار ہے ہیں اور یہ اسکواڈ میں واپسی کا ساتھ نہیں دے رہے، غیرمعیاری بنگلہ دیش لیگ میں فہیم اشرف کی بولنگ سے سلیکٹرز متاثر ہوئے۔

    فہیم کے منتخب ہونے پر بھڑاس نکالتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ یہ تو پرینک ہوگیا، ایک شخص نے شکوہ کیا کہ فہیم اشرف ہمیشہ کیسے ٹیم میں آجاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 2017 میں ڈیبیو کیا، 7 سالوں میں 34 ون ڈے کھیلے اور صرف 26 وکٹیں لیں، ان کی بولنگ اوسط رنز کی اوسط میں بدل گئی اور رنز کی اوسط بولنگ اوسط میں بدل گئی اس کے باوجود انھیں اہم ایونٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

  • قومی کرکٹر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش

    قومی کرکٹر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے، ولادت نجی اسپتال میں ہوئی۔

    کرکٹ فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش لاہور کے نجی اسپتال میں ہوئی، دونوں بچے صحت مند ہیں۔ فہیم اشرف کے والد کا جڑواں بچوں کی ولادت پر کہنا تھا کہ پوتوں کی پیدائش پرانتہائی خوش ہوں۔

    ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹر فہیم اشرف کے پتوکی میں واقع گھر میں جڑواں بچوں کی ولادت پر خوشی کا سماں ہے۔

    فہیم اشرف بھی دلہنیا لانے کو تیار، مہندی کی ویڈیو سامنے آگئی

     

    خیال رہے کہ قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف پھچلے سال 25 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی۔

  • فہیم اشرف بھی دلہنیا لانے کو تیار، مہندی کی ویڈیو سامنے آگئی

    فہیم اشرف بھی دلہنیا لانے کو تیار، مہندی کی ویڈیو سامنے آگئی

    قومی کرکٹر امام الحق کی ممکنہ اہلیہ کی مہندی کی ویڈیو سامنے آنے کے  بعد آل راؤنڈر فہیم اشرف کی تقریب کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    اس ماہ پاکستان وائٹ بال کے اوپننگ بیٹر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، گزشتہ رات فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب ان کے آبائی علاقے پھول نگر میں ہوئی جس میں آل راؤنڈر کے رشتہ دار اور دوستوں نے شرکت کی، فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر کو ہوگا جبکہ ولیمہ ایک روز بعد ہوگا۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ولیمہ پنجاب کے پھول نگر میں دوپہر کو طے ہے جس میں بابراعظم، محمد رضوان، شاداب خان کے علاوہ کئی کرکٹرز کی شرکت متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اسکواڈ 30 نومبر کو روانہ ہوگا، دونوں کرکٹرز روانگی سے قبل اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

  • ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا آل راؤنڈر کسے ہونا چاہیے؟ عبدالرزاق نے بتادیا

    ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا آل راؤنڈر کسے ہونا چاہیے؟ عبدالرزاق نے بتادیا

    سابق کرکٹرعبدالرزاق نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کے انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

    قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم تجربے کے مطابق فیصلہ کریں تو فہیم اشرف کو ورلڈ کپ کے لیے جانا چاہیے۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ قومی ٹیم میں ایک اور ہونہار آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر بھی موجود ہے لیکن انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے کم میچز کھلا کر ہی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ محمد سیم جونیئر کو ہم خیبرپختونخوا سے لائے ہیں میرے خیال انہیں پاکستان ٹیم میں بہت جلد منتخب کرلیا گیا تھا۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ وسیم جونیئر کو زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے تھی اور سلیکٹ ہونے سے پہلے وہاں پر لمبے اسپیل سے بولنگ کرنا چاہیے تھی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر اب پاکستان کے لیے چند میچز کھیلتے ہیں اور باقی میچوں میں باہر بیٹھ جاتے ہیں، آپ کبھی بھی اس طرح سے کھلاڑی کو تیار نہیں کرسکتے۔

  • شاداب خان اور فہیم اشرف نے ماضی کی یاد تازہ کردی

    شاداب خان اور فہیم اشرف نے ماضی کی یاد تازہ کردی

    ڈربی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور فہیم اشرف نے لارڈز میں پارٹنر شپ کی یاد تازہ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2018 میں انگلینڈ کے خلاف ساتویں وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت قائم کی تھی، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم اچھے دوست ہیں بیٹنگ کے دوران ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا جس سے بیٹنگ کرنے میں آسانی ہوئی، امید ہے اس بار بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    فہیم اشرف نے بتایا کہ 2018 کے دورہ انگلینڈ میں مجھ سے جب بھی کوئی غلطی ہوتی تھی تو شاداب یہ نہیں کہتا تھا کہ یہ کیا کردیا بلکہ وہ یہی کہتا تھا کہ کوئی بات نہیں اگلی مرتبہ اچھا کھیلو گے۔

    لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے بال لیفٹ کرنے کی بھی تعریف کرتے تھے، کئی مرتبہ ایک دوسرے کا اعتماد بڑھانے کے لیے جھوٹی تعریف بھی کرتے تھے۔

    یاد رہے کہ 2018 میں انگلینڈ کے خلاف شاداب خان اور فہیم اشرف نے لارڈز کے تاریخی میدان میں ساتویں وکٹ کی شراکت میں 72 قیمتی رنز جوڑے تھے۔

  • آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو وائرل

    آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو وائرل

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنے آبائی علاقے میں ٹریکٹر چلایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے فہیم اشرف کے ساتھ ان دوست بھی موجود ہیں۔

    فہیم اشرف کو ٹریکٹر ریورس کرنے میں کچھ مشکل ضرور پیش آئی لیکن بعد میں انہوں نے ٹریکٹر ریورس کرلیا۔

    مداحوں کی جانب سے آل راؤنڈر کے اس منفرد انداز کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف 4 ٹیسٹ، 20 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کوئی سیریز شیڈول نہ ہونے کے سبب آرام کررہے ہیں جبکہ اپریل کے تیسرے ہفتے میں ورلڈ کپ کے لیے ٹریننگ کیمپ لگائے جانے کا امکان ہے، قومی ٹیم 23 اپریل کو لندن روانہ ہوگی جہاں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلی جانی ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 8 مئی کو اوول، گیارہ مئی کو ساؤتھمپٹن، 14 مئی کو برسٹل، 17 مئی کو ٹرینٹ برج اور 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

    ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہوگا اور قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔