Tag: فیئر ویل

  • سیریزمیں کامیابی مصباح اوریونس کیلئے شاندار فیئر ویل ہے، انضمام الحق

    سیریزمیں کامیابی مصباح اوریونس کیلئے شاندار فیئر ویل ہے، انضمام الحق

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز میں جیت مصباح الحق اور یونس خان کیلئے بہترین الوداعیہ ہے، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، نئےکھلاڑی سامنےآئیں گے۔

    ان خیالات کااظاہر انہوں نے ایل سی سی اے لاہورمیں حمزہ شہباز شریف گولڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران تقریب تقسیم انعامات میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ جاوید میاں داد، عمران خان ،وسیم اکرم اور وقاریونس جیسے کھلاڑیوں کے جانے سے بھی کرکٹ رکی نہیں، مصباح الحق اور یونس خان نے اپنے کیرئیر کی بہترین اننگ کھیلی مگر ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا، ان کی اگلی اننگ کا آغاز بھی جلد ہو گا، جس کیلئے انہیں اسی طرح محنت سے کام کرنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے جیت پوری ٹیم کی طرح یونس اور مصباح کیلئے بھی خوبصورت تحفہ ہے، تقریب تقسیم انعامات میں جیتنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور ٹرافیاںدی گئیں اس موقع پر قومی کرکٹ اور سیاست سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

  • فیئر ویل دینے کی تیاری، نجم سیٹھی کا شاہد آفریدی کو فون

    فیئر ویل دینے کی تیاری، نجم سیٹھی کا شاہد آفریدی کو فون

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی کو فیئر ویل دینے کو تیار ہوگیا، معاملات طے کرنے کیلئے نجم سیٹھی نے آفریدی کوفون کرکے لاہور بلالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو شایان شان فیئر ویل دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ بوم بوم کوالوداع کہنے کی تیاری کی جارہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفریدی کو فیئر ویل دینے پر آمادگی ظاہرکردی۔

    چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان فیئر ویل دینے کےحوالے سےبات چیت ہوئی، نجم سیٹھی نے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے آفریدی کو لاہور بلالیا۔

    نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اصل ہیرو ہے، پی سی بی الوداعی تقریب کا انعقاد کرنے کوتیارہے۔ شاہد آفریدی جس طرح چاہتے ہیں انہیں فیئرویل دیں گے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل آفریدی نے ایک پریس کانفرنس میں پی سی بی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کسی فیئرویل کی ضرورت نہیں اور نہ ہی مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عزت کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے شائقین کی محبت ہی کافی ہے لیکن پی سی بی کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ہے۔