Tag: فیاض الحسن

  • ‘نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر  پاکستانی قوم افسردہ ، سوائے بیگم صفدراعوان کے’

    ‘نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر پاکستانی قوم افسردہ ، سوائے بیگم صفدراعوان کے’

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیا جشن منارہا ہے جبکہ پاکستانی قوم افسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدراعوان کے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیاجشن منارہاہے اور بیگم صفدراعوان نے بھی اپنے والدکےنقش قدم پرچلنے کی روش برقرار رکھی، ثابت ہوگیا شریف خاندان،مودی کاسچا عزیزدارہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی سےمحبت اوروطن سےدشمنی شریف خاندان نےاپنےعمل سےثابت کی، قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پرافسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدراعوان کے۔

    ترجمان نے کہا کہ بیگم صفدراعوان کے پاکستانیت کےلباس میں ملک دشمنی چھپی ہے، شریف خاندان سرسے پاؤں تک منافقت اورملک دشمنی کی تصویرہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کے خاندانی مفادات کی ہرڈورکاسراپاکستان سے باہر ملتا ہے، منافقت کی انتہا یہ ہے کہ اقتدارشریف خاندان کو پاکستان میں چاہیے۔

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے: فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ماضی میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی خراب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان اور پریس کانفرنس کے جواب میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دورہ امریکہ کے بعد عمران خان کی تعریف سابق بھارتی جج جسٹس کانجو سے لے کر سابق سفارتکار اور بیوروکریٹ بھی کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دشمن ملک بھی اعتراف کر رہا ہے کہ عمران خان نے اقوامِ متحدہ میں میلہ لوٹ لیا۔ صوبائی وزیرِ کالونیز نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے بیانات قابلِ مذمت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی خراب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک آج اس حالت تک پہنچا ہے، عمران خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ اور کشمیر کا مقدمہ کامیابی سے لڑا ہے۔

    کل عوام نے یوم تشکر اور لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا: فیاض چوہان

    فیاض الحسن چوہان نے زور دیتے ہو ئے کہا کہ موچی گیٹ، لاڑکانہ میں بڑے بڑے جلسے کرنے والی پارٹیاں آج اس مقام پر آپہنچی ہیں کہ انہیں جمعیت علمائے اسلام (ایف) جیسی علاقائی جماعت کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد معاشی استحکام حاصل کرے گا۔

  • عمران خان چوروں لٹیروں اور نوسر بازوں کے خلاف کھڑے ہیں: فیاض الحسن

    عمران خان چوروں لٹیروں اور نوسر بازوں کے خلاف کھڑے ہیں: فیاض الحسن

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان چوروں لٹیروں اور نوسر بازوں کے خلاف کھڑے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا قائد اور اس کی ٹیم پاکستان کو بچانے کی جدوجہد کررہی ہے، نیب کی پیشیوں پر وکٹری بنانے والے چوروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے، چوروں لٹیروں کا احتساب جاری رہے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    عمران خان کو اناڑی کہنے والے خود عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں فیاض‌ الحسن چوہان نے کہا تھا کہ عمران خان کو اناڑی کہنے والوں کے اپنے باپ اور تایا عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور خود حمزہ جیل، حوالات اور عدالت کےچکرلگا رہے ہیں، اس پرکہتےہیں عمران خان صاحب اناڑی ہیں۔

  • جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان ملوث ہیں، فیاض الحسن چوہان

    جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان ملوث ہیں، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ دھرنے میں اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر میں سے کچھ کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔

    اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اداروں کو دھمکیاں دینا مسلم لیگ ن کا وتیرہ رہا، تحریک لبیک پاکستان کی قیادت آج انہی کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کچھ شواہد اور اطلاعات ایسی موصول ہوئیں کہ پنجاب کے مختلف علاقوں بالخصوص شیخوپورہ میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامی آرائی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان شامل تھے، پنجاب حکومت جلد اس حوالے سے حقائق سامنے لائے گی کہ اپوزیشن نے تین دن تک کیا کردار ادا کیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کوآئے صرف 2ماہ ہوئے ہیں اور باتیں ہونا شروع ہوگئیں، ملک 10 سال کی کرپشن کے باعث ڈیفالٹ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: دھرنے کے دوران جلاؤ گھیراؤ: 2 روز میں ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار

    اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے ریاست کی رٹ کی بات کی ہم نے اس پر عمل کیا اور فتوے دینے والوں کو عدالت کا راستہ دکھایا‘۔

    دوسری جانب پروگرام میں شرکت کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے وزیراطلاعات پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ کل صبح حقائق میڈیا کے سامنے لائیں، اگر کوئی کارکن اس میں ملوث ہوا تو اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

    یاد رہے کہ آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف ملک بھر میں مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ملک کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان بھی پہنچا۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب : مختلف شہروں سے ہنگامہ آرائی اورجلاؤ گھیراؤ میں ملوث201افراد گرفتار

    مظاہرین نے کئی مقامات پر تشدد کا راستہ بھی اپنایا اور سیکڑوں گاڑیوں کو نذر آتش کیا جبکہ عام لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا، حکومت نے مظاہرین کے خلاف گزشتہ روز سے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جس کے تحت اب تک 1 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا۔