Tag: فیاض الحسن چوہان

  • پی ٹی آئی نے رپورٹنگ کے ذریعے میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کروایا، فیاض الحسن چوہان کا الزام

    پی ٹی آئی نے رپورٹنگ کے ذریعے میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کروایا، فیاض الحسن چوہان کا الزام

    لاہور: مرکزی ترجمان استحكام پاكستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے مسلسل رپورٹنگ کے ذریعے میرا ٹک ٹاک  اکاؤنٹ بلاک کروایا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان استحكام پاكستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے مسلسل رپورٹنگ کے ذریعے میرا اکاؤنٹ بلاک کروایا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کروا کر پی ٹی آئی نے اپنی شکست تسلیم کی ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم اگر میرا مقابلہ نہیں کرسکتی تو ریاست کا کیا مقابلہ کرے گی۔

    مرکزی ترجمان استحكام پاكستان پارٹی نے کہا کہ میرا جُرم “سب سے پہلے پاکستان” کا نعرہ لگا نا ہے، میرا جُرم تحریکِ فساد فی الارض کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کرنا ہے، ابھی تو میں سوشل میڈیا پر بھرپور متحرک نہیں ہوں تو پی ٹی آئی کی ہوا اُکھڑ گئی ہے، پی ٹی آئی میدان میں مقابلہ کرے گیدڑوں کی طرح راہ فرار حاصل نہ کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کی جنگ سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سیاست کے میدان پر جاری رہے گی، بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ملک دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرنے پر میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کروایا گیا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم تگڑی رہے پاکستان کے لیے اور تحریکِ فساد فی الارض کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بندے کو اسرائیل بھیجا،  فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بندے کو اسرائیل بھیجا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بندے کو   اسرائیل بھیجا، ان کے دور میں پہلا وفد اسرائیل گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دینے کے حوالے سے ایجنڈا اب ناکام ہو گیا ، فروری میں سابق وزیر اعظم نے ہستے بستے معاہدے کو توڑا تھا ، سابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ایک ایجنڈے کے تحت معاہدے کو توڑا۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اپریل سے دسمبر تک پروپیگنڈہ کیا گیا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے، آئی ایم ایف نےسخت نےشرائط منوائیں، اسکو بیرونی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل تھی لیکن آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر لیکر میدان میں آیا، 2 ارب ڈالر سعودی عرب نے دیئے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بندے کو ویزا جاری کر کے اسرائیل بھیجا گیا ، انکے دور میں پہلا وفد اسرائیل گیا اور تمام معاملات کو حل کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر اسرائیلی لابی کی ہوا تیز کی جارہی ہے،اسرائیل کو کسی بھی صورت پاکستان نے تسلیم نہیں کیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

  • پاکستان کی معیشت کیسے ڈوبی؟   فیاض الحسن چوہان نے بتادیا

    پاکستان کی معیشت کیسے ڈوبی؟ فیاض الحسن چوہان نے بتادیا

    لاہور: پاکستان استحکام پارتی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی ، جو ایک منظم سازش تھی اور ،پھر دلوالیہ کا پروپیگنڈا کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں2 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے اس اقدام سے پاکستان کی معیشت کو بھرپور سہارا ملے گا۔

    فیاض الحسن چوہان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے ڈیڑھ سال سے پاکستان میں نفرت اور فسادکی سیاست کی گئی۔

    پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی ،جو ایک منظم سازش تھی، پھر دلوالیہ کا پروپیگنڈا کیا گیا۔ ملک میں ہرہفتے ماردھاڑ اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں ہرہفتے ماردھاڑ اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا لیکن آرمی چیف کی بھر پور کوشش سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا ہے۔

  • ’چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی چلانے کے 3 دعویدار ہیں‘

    ’چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی چلانے کے 3 دعویدار ہیں‘

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی چلانے کے تین دعویدار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آئی پی پی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی اور چیئرمین کی اہلیہ پارٹی چلانا چاہتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کوئی مذہب نہیں کہ نہیں چھوڑی جاسکتیں، 9 مئی کے واقعات کا ماحول بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا پارٹی میں رہتے ہوئے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار نہ کریں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما ضائع ہورہے تھے، ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے دوسرے آپشن کی طرف تو جانا ہی تھا، ہمارا مقصد تھا کہ عوام کی خدمت کرنے والے رہنماؤں کو ایک جگہ جمع کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ملٹری کورٹ کوئی نئی چیز نہیں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں 17 کیسز ملٹری کورٹ میں چلے۔

    آئی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ 10 سے 12 دنوں میں فوجی عدالت کی کاغذی کارروائی مکمل ہوجائے گی اور انہی کیسز کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوں گے۔

  • فیاض الحسن چوہان  کا جہانگیر خان ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ

    فیاض الحسن چوہان کا جہانگیر خان ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ

    لاہور : جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی اور ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہے، اب تک پچاس کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ، جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر خان ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا عدم تشدد اور بدعنوانی سے پاک سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب کے سابق وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    جہانگیرترین آج سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس سے بھی ملاقات کریں گے۔۔

  • ‘آج عمران خان حکومت کے سامنے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈز رکھیں گے’

    ‘آج عمران خان حکومت کے سامنے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈز رکھیں گے’

    راولپنڈی : تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج عمران خان حکومت کے سامنے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈز رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے یوم انقلاب کے حوالے سے بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے عظیم الشان اسٹیج تیار ہوگیا ہے ، جہاں عمران خان لاکھوں شرکا سے خطاب کریں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رات سےہی ہزاروں کی تعدادمیں لوگ مری روڈپرموجودہیں اور لوگ بڑی بے تابی سے اپنے لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج عمران خان حکومت کے سامنے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈزرکھیں گے، فچارٹر آف ڈیمانڈز کا پہلا نقظہ فری اور فوری الیکشن ، دوسرا نقظہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا قیام اور تیسرا نقظہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصفانہ،غیر جانبدارانہ تحقیقات ہے۔

    حقیقی آزادی مارچ پاکستان کو سنوارنے کے لئےاہم سنگ میل ثابت ہو گا ، آج کا دن یوم انقلاب ہے جو پاکستان کا مقدر بدلنے جا رہا ہے۔

  • فیاض چوہان کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول

    فیاض چوہان کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول

    لاہور : عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض چوہان کو نامعلوم موبائل کالز سے دھمکیاں موصول ہوئیں ، جس میں کہا پی ٹی آئی نہ چھوڑی تو سنگین نتائج کیلئے تیار رہو۔

    تفصیلات کے مطابق نامعلوم موبائل کالز سے عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض چوہان کو دھمکیاں ملنے لگیں ، اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ مریم نوازاوران کےمیڈیاسیل کی کارستانی ہے، بیگم صفدر کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل اداروں اور عوام میں خلیج پیدا کررہا ہے۔

    عمران خان کےمیڈیا ایڈوائزر نے بتایا کہ مجھے نو کالر آئی ڈی سے کال آئی اور 2 دن میں پی ٹی آئی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی، بصورت دیگرسنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نو کالر آئی ڈی سافٹ ویئر کے ذریعے کال کر کے تاثر دیا گیا کہ کسی ادارے کی طرف سے کال ہے۔

    ن لیگ اور بیگم صفدر اس وقت عمر وعیارکی سیاست پر گامزن ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی قائدین اورکارکنان کاحوصلہ پست نہیں کیاجاسکتا، ادارے بیگم صفدر اعوان کے اسٹرٹیجک میڈیا سیل کا فوری نوٹس لیں۔

  • اپوزیشن نے  فیاض الحسن چوہان کی دوستانہ کرکٹ میچ کی دعوت پر ٹیم تشکیل دے دی

    اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی دوستانہ کرکٹ میچ کی دعوت پر ٹیم تشکیل دے دی

    لاہور : اپوزیشن نے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی دوستانہ کرکٹ میچ کی دعوت پر ٹیم تشکیل دے دی ہے،فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ٹیموں کا میچ یادگار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان سے سیدعلی حیدرگیلانی کا رابطہ ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی کرکٹ میچ کی دعوت پرٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    علی حیدر گیلانی اپوزیشن ٹیم کے کپتان ہوں گے اور حکومتی کرکٹ ٹیم کےسربراہ فیاض الحسن چوہان ہوں گے ، اس سلسلے میں 8ستمبرکوعلی حیدرگیلانی اورفیاض الحسن چوہان کی ملاقات ہوگی ، ملاقات میں میچ کی تاریخ اور دیگر معاملات طے کیے جائیں گی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ٹیموں کا میچ یادگار ہوگا۔

    پنجاب کی اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ملک ندیم کامران ،تنویراسلم ، ظہیراقبال ،جہانگیر خانزادہ ، رضاعلی ربیرہ ، صہیب بھرت ،میاں نوید،بلال اکبر،نعیم صفدر، عثمان محمود، حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔

  • فیاض الحسن چوہان کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ کی تجویز

    فیاض الحسن چوہان کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ کی تجویز

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ گورنر ہاؤس یا قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ، اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ اور ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ سے رابطہ ہوا ، جس میں انھوں نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ کی تجویز دی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میچ ستمبر میں گورنر ہاؤس یا قذافی اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا، اس سلسلے میں حکومتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جب کہ اپوزیشن کو بھی جلد اپنی ٹیم کو حتمی شکل دینے کی درخواست کردی ہے۔

    خیال رہے چند ہفتے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم فیاض الحسن چوہان کےپاس جیل خانہ جات کا بھی چارج رہے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقررکرنے کی منظوری دی جبکہ وزارت اطلاعات ونشریات وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس ہی رہیں گی۔

  • جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، فیاض الحسن چوہان کا قلمدان واپسی پربیان

    جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، فیاض الحسن چوہان کا قلمدان واپسی پربیان

    لاہور : محکمہ اطلاعات پنجاب سے سبکدوشی کے بعد فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ میرا ایمان ہے جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے ، وزیراعظم کا سپاہی ہوں، ہرذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات پنجاب سے سبکدوشی کے بعد فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا ایمان ہے جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، وزارت اطلاعات کی واپسی کی زیادہ خوشی میجر گورو آریا،’’را ‘‘کو ، مکس اچار پارٹی اور ن لیگ کو ہوئی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن ٹولےکی کرپشن ،لوٹ مارکی منجی ٹھوکتارہوں گا، وزیراعظم کا سپاہی ہوں،ہرذمہ داری بھرپور طریقے سےنبھاؤں گا۔

    گذشتہ روز وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے قلمدان واپس لے لیا گیا اور فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب تعینات کر دیا گیا تھا۔

    فیاض الحسن چوہان کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

    خیال رہے نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پھر سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھانے کی خواہش مند تھیں تاہم وزیراعظم نے انہیں پنجاب میں یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لیے قائل کیا تھا۔