Tag: فیاض الحسن چوہان

  • عوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے: فیاض‌ الحسن چوہان

    عوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے: فیاض‌ الحسن چوہان

    لاہو: وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے کس سے ٹکرائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورپاک فوج ایک کتاب، ایک پیج، ایک سطر، ایک پچ پرہیں.

    فیاض چوہان نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عوام کے ہیروعمران خان ہیں،وہ بھارتی ایجنٹ یا کاروبار کرنے والے شخص نہیں.

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ دن چلےگئے، جب مودی ایک شخص کے خاندان کی تقریب میں آتا تھا، بھارت نے جارحیت کی، تو ایساجواب ملے گا کہ صدیوں اس پرگفتگو ہوگی.

     فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یا آرمی چیف سمیت کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، بھارتی سیاست دان الیکشن کے لئے پاکستان کو استعمال نہ کریں،  مودی سرکارکوتونیندمیں بھی پاک آرمی سے ڈر لگتاہے۔

    مزید پڑھیں: اگر بھارت سے جنگ ہوئی، توعوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: فیاض الحسن چوہان

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ قیادت سوشل میڈیا پرحکومت کے خلاف پر وپیگنڈا کر رہی ہے، ن لیگ والوں کو کہتا ہوں کہ رسی جل گئی مگربل نہیں گیا.

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خاتون اوّل کی بیٹی کے خلاف سوشل میڈیاپرغلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے خلاف جھوٹی مہم کی مذمت کرتے ہیں.

  • اگر بھارت سے جنگ ہوئی، توعوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: فیاض الحسن چوہان

    اگر بھارت سے جنگ ہوئی، توعوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور:‌ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم بھارت سےجنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ ہوئی، تو عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑ یں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فیاض‌ چوہان کا کہنا تھا کہ پانی اور کشمیر بنیادی مسائل ہیں، آئیں بیٹھ کربات کریں.

    فیاض چوہان نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں ، آپ بھی ایٹمی طاقت ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، بہتر ہیں، ساتھ بیٹھ کر بات کریں.

    انھوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی، تو پاک فوج اکیلی نہیں لڑےگی، عوام ساتھ لڑیں گے، البتہ ہم خطے امن چاہتے ہیں.


    مزید پڑھیں: ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ،بھارتی آرمی چیف کی پھرہرزہ سرائی


    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اب عوام فکرنہ کریں، وزیراعظم عمران خان ہیں. وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آج پاکستان پاک فوج کی وجہ سے قائم ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی آرمی چیف  جنرل بپن راوت کی جانب سے انتہائی غیرپیشہ ورانہ بیان آیا تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے.

  • پنجاب حکومت کا پچھلی حکومت کے اچھے پروجیکٹس ختم نہ کرنے کا اعلان

    پنجاب حکومت کا پچھلی حکومت کے اچھے پروجیکٹس ختم نہ کرنے کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے شروع کردہ اچھے پروجیکٹس ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا، صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اورنج لائن ٹرین سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ اطلاعات نے کہا ’پنجاب کابینہ میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پرانی حکومت کے اچھے پروجیکٹس کو ختم نہیں کیا جائے گا۔‘

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں کمیشن تمام سفارشات وزیرِ اعلیٰ کو پیش کرے گا، پنجاب پولیس کو خیبر پختونخوا پولیس کی طرح غیر سیاسی کیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈز سے متعلق اہم فیصلوں سمیت پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا ہے، ڈیم بناؤ تحریک میں پنجاب کابینہ نے وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے 100 روزہ پروگرام کے لیے ہمیں ٹاسک دیا، کفایت شعاری مہم کو افسر شاہی پر بھی لاگو کیا جائے گا، کمیٹی تعین کرے گی کہ کس افسر کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  دھاندلی کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بننے تک کوئی کام نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف


    انھوں نے سابقہ دو حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’گزشتہ 10 سالوں میں بیڈ گورننس کی انتہا کی گئی، وقت کے ساتھ ساتھ گزشتہ حکومت کی کرپشن سامنے لاتے رہیں گے۔‘

    بلدیاتی نظام کے حوالے سے پنجاب کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، اس معاملے کو علیم خان دیکھ رہے ہیں جب کہ انتظامی بنیادوں پر صوبۂ جنوبی پنجاب بنانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

  • وزرا کے ہاتھوں کسی بھی شہری کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرِ اعظم

    وزرا کے ہاتھوں کسی بھی شہری کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرِ اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی سخت سرزنش کر دی، وزیرِ اعظم نے کہا وزرا کے ہاتھوں کسی بھی شہری کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے پنجاب کے وزیرِ اطلاعات کے شرم ناک رویے پر ایکشن لے لیا، عمران خان نے انھیں سخت سست کہا، وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کو ہدایت کی کہ آئندہ وہ بیانات جاری کرتے ہوئے سخت احتیاط سے کام لیں، انھوں نے کہا ’ہر طبقے کے لوگ عوام کے لیے قابلِ قدر ہوتے ہیں، کسی بھی شخص کی تذلیل برادشت نہیں۔‘

    خیال رہے کہ صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے اداکارہ نرگس اور میگھا کی تذلیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انھیں ذمہ داری دی جائے تو وہ نرگس کو حاجی بنادیں گے اور میگھا کو تیس روزوں کی بجائے تین ماہ روزے رکھوا دیں گے۔


    نوازشریف اور مریم کا نام آئین اورقانون کے مطابق ای سی ایل میں ڈالا گیا: وزیراطلاعات پنجاب


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ثقافتی انڈسٹری غلاظت سے بھری ہوئی ہے، وہ ایک ماہ میں کلچر انڈسٹری کو ہر غلاظت سے پاک کر سکتے ہیں۔

    تذلیل آمیز بیان پر اداکارہ نرگس اور میگھا نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کر دیا تھا، جس پر انھوں نے ویڈیو معافی مانگی۔

  • طاقت کے استعمال میں مولانا اپنی حیثیت کو نظر انداز کررہے ہیں‘ نعیم الحق

    طاقت کے استعمال میں مولانا اپنی حیثیت کو نظر انداز کررہے ہیں‘ نعیم الحق

    کراچی: ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان پر مولانا فضل الرحمان کے غنڈوں نے حملہ کیا، طاقت کے استعمال میں مولانا اپنی حیثیت کو نظر انداز کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے فیاض الحسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے غنڈوں نے فیاض الحسن چوہان پر حملہ کیا جب کہ فیاض الحسن نے مباحثے میں صرف حقائق بیان کئے تھے گفتگو کے جواب میں طاقت کے استعمال کی کوششیں ہورہی ہیں۔

    نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی حمایت میں اپنی حیثیت کو نظر انداز کررہے ہیں، شر انگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

    نعیم الحق نے مولانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان گالم گلوچ اور غنڈہ گردی سے باز رہیں ان کے حق میں بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکن فیاض الحسن چوہان پر تقریر کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا تھا۔

  • پی ٹی آئی نے میٹرو بس منصوبہ نیب میں لے جانےکی دھمکی دیدی

    پی ٹی آئی نے میٹرو بس منصوبہ نیب میں لے جانےکی دھمکی دیدی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے میٹرو بس منصوبے میں کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو واجب الادا رقوم کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے عدم ادائیگی کی صورت میں معاملہ قومی احتساب بیورو میں لے جانے کی دھمکی دی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹرو منصوبے میں کام کرنے والی کمپنی الطاف اینڈ سنز کے سربراہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کمپنی کو رقم کی عدم ادائیگی ظالمانہ اور سفاکانہ اقدام ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کی شفافیت روز اول سے سوالات اور شکوک و شبہات کا شکار ہے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل منصوبے میں دو ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کیلئے قائم اسٹیشنوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شیشے کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اطلاعات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے مذکورہ کمپنی کو دس روز میں واجب الادا رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ معاملے کو نیب میں لے کر جائیں گے ۔