Tag: فیاض الحسن چوہان

  • کراچی میں کچرا کچرا ہو رہا ہے: فیاض الحسن چوہان

    کراچی میں کچرا کچرا ہو رہا ہے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچرا کچرا ہو رہا ہے، پنجاب سے 18 لاکھ ٹن کچرے کا صفایا کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے 52 ارب اخبارات پر لگا کر اپنے آپ کو خادم اعلیٰ شو کروایا، عثمان بزدار نے ثابت کر دیا وہ وسیم اکرم پلس ہیں۔ عثمان بزدار نے اپنی تشہیر نہیں کی خاموشی سے کام کیا، 20 اضلاع میں سوا 7 لاکھ مالیت کا انصاف کارڈ دیا گیا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بیوقوف بنانے والے نام نہاد خادم اعلیٰ نے کچھ نہیں کیا، آئندہ مالی سال میں 36 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ دیں گے، 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب میں لگے گا۔ عثمان بزدار نے ہر محکمے میں اصلاحات کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے ایک سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مریم نواز نے نیب کو بتایا ان کے دادا نے شیئرز ان کو منتقل کیے۔ شریف خاندان نے دو نمبریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ نام نہاد حکومت کے 2 شوق تھے، سڑک اور کرپشن کی چھنک۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے 18 لاکھ ٹن کچرے کا صفایا کیا گیا، کراچی میں کچرا کچرا ہو رہا ہے۔ زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی پر پابندی لگائی گئی، 36 اضلاع میں پولیس خدمت مراکز قائم کیے گئے۔ نادہندہ کمپنیوں سے سوا 2 ارب کی ریکوری کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بھارت برسات کے موسم میں پانی چھوڑتا ہے، پراپرٹی ٹیکس کی کلیکشن میں ایک ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ جنگلات میں ایک کروڑ سے زائد پودے لگائے گئے۔ 157 ایکڑ زمین مذاہب کے نام پر قبضہ کی گئی تھی، اسے واگزار کروالیا۔ معذور افراد کے لیے ہم قدم پروگرام شروع کیا گیا، بے روزگار افراد کے لیے احساس پروگرام شروع کیا گیا۔

  • مودی سرکارسن لےجوخون میں نہاتے ہیں وہ تاریخ بدلتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    مودی سرکارسن لےجوخون میں نہاتے ہیں وہ تاریخ بدلتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی سرکارسن لےجوخون میں نہاتےہیں وہ تاریخ بدلتےہیں ، ن لیگ بکھرگئی اس کو بگاڑنے میں مریم صفدر کا بڑا حصہ ہے،مریم نواز کی گرفتاری سے شہباز شریف کوزیادہ خوشی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر سے متعلق پوری دنیا نے بھارت کا رویہ دیکھ لیا، مقبوضہ کشمیر میں 5روز سے بدترین کرفیو نافذ کیاگیا ہے، کشمیری عوام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا بلڈگروپ پی پازیٹو ہے پاکستان پازیٹو ہے، مودی سرکارسن لےجوخون میں نہاتےہیں وہ تاریخ بدلتے ہیں، کشمیری عوام تاریخ بدل رہے ہیں، بھارتی اقدام پر دنیا بھر میں کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں۔

    ن لیگ سےدرخواست ہےپاکستان کےعوام کوبےوقوف نہ بنائیں اور اپنی سیاست کیلئےکشمیرکاز کواستعمال نہ کریں

    صوبائی وزیر نے کہا ن لیگ سےدرخواست ہے پاکستان کے عوام کو بے وقوف نہ بنائیں اور اپنی سیاست کے لئے کشمیر کاز کواستعمال نہ کریں، کشمیریوں کو370 اے اور 35 اے دبا نہیں سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازمنی لانڈرنگ اورکرپشن کےالزام میں پکڑی گئی ہیں، احسن اقبال نے تاثر دیا مریم کشمیر کی تحریک شروع کرنے لگی تھیں، مریم صفدر چوہدری شوگر مل کی ٹی ٹی کا جواب نہیں دے سکیں، اربوں ایک ٹی ٹی میں نواز شریف کے اکاؤنٹ میں آتے ہیں، لوٹ مار کا بازار لگانے پر انہیں بلایا جاتا تھا، بلائے جانے پر یہ لوگ آنکھیں دکھاتے ہیں۔

    مودی تمام قوانین روندتے ہوئے مریم صفدر کی بیٹی کی شادی میں آیا تھا

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہتے ہیں مودی کے یار آپ لوگ ہیں، مودی کے یار، مودی کے دلدار اور شراکت دار آپ لوگ ہیں، مودی تمام قوانین روندتے ہوئے مریم صفدر کی بیٹی کی شادی میں آیا تھا، اس سے پتہ چلتا ہے مودی یار کس کا ہوا۔

    وزیر کالونیز کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں 8 وکیل پیش کیے لیکن کسی کے پاس ثبوت نہ تھے، پکڑے کرپشن الزام پر جاتے ہیں اورنعرے کشمیر سے متعلق لگاتے ہیں، گزشتہ کئی سالوں سے بھارتی چینل بڑے غور سے دیکھ رہا ہوں، کوئی ایک بھارتی چینل بتا دیں، جس نے مریم نواز کا تذکرہ کیا ہو، آپ لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں۔

    ن لیگ بکھرگئی اسکوبگاڑنےمیں مریم صفدر کا بڑا حصہ ہے

    انھوں نے کہا عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو امانت دار قرار دیا تھا، آپ کے والد کو سپریم کورٹ نے چور اور ڈاکو قرار دیا تھا، کل بلاول بھٹو نے زندگی میں پہلی دفعہ پرچی دیکھے بغیرگفتگو کی، گفتگو میں بھی بلاول نے بتا دیا وہ کیاہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ بکھرگئی اس کو بگاڑنے میں مریم صفدر کا بڑا حصہ ہے، مریم نواز کے انداز سے شہباز شریف بھی بچا کرتے تھے، مریم نواز کی گرفتاری سے شہباز شریف کو زیادہ خوشی ہے، ن لیگ 1سال تک تین حصوں میں تقسیم ہوجائےگی۔

  • شہبازشریف نےچارسوبیسی دکھائی اور صرف ڈیلی میل کو شکایت کی، فیاض الحسن چوہان

    شہبازشریف نےچارسوبیسی دکھائی اور صرف ڈیلی میل کو شکایت کی، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر کالونیز پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے کہا شہبازشریف نےچارسوبیسی دکھائی اور ڈیلی میل پر کیس کے بجائے صرف شکایت کی ، جس کو سزا ہو وہ  مجرم ہوتا ہے، ،بیگم صفدر اعوان اور کوٹ لکھپت جیل کےقیدی 420نوازشریف بھی مجرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل چارسوبیسی نظرآئی ، شہبازشریف نےکہاڈیلی میل پرکیس کروں گا، شہبازشریف نے صرف ڈیلی میل کو شکایت کی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہزاد اکبر نے بھی کہا لندن کی عدالت میں کیس کریں، وہاں جانے کی ا ن کی جرات اورہمت نہیں ہوئی ، لوگوں کو دکھانے کیلئے ایک میل کردی۔

    مولانا فضل الرحمان سے روزگاری کا دکھ ان سے برداشت نہیں ہورہا

    صوبائی وزیر نے کہا فضل الرحمان اصول کی نظام پروصول کی سیاست کرتے ہیں،وہ آج کل نوازشریف کاپیغام زرداری کوپہنچاتےہیں، آج کل بے روزگار ہیں، بے روزگاری کا دکھ ان سے برداشت نہیں ہورہا۔

    ان کا کہنا تھا بارہ تیرہ سال کے بچوں کوسڑکوں پر سیاست کے بھینٹ چڑھا رہے ہیں، پہلے آپ سرکاری خرچوں پر 40لاکھ کی لسی پیتے تھے، 22 کروڑ کے عوام کی مینڈیٹ کو چیلنج نہیں کرسکتے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا سعودی عرب،ترکی ،یواےای سمیت ہر ملک پاکستان کے ساتھ ہے، یہ سب وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کی وجہ سے ہوا۔

    ان کا کہنا تھا اپوزیشن آئے جرائم پیشہ لوگ نہ آئیں، جس کو سزا ہووہ مجرم ہوتا ہے ،بیگم صفدر اعوان مجرم ہیں، کوٹ لکھپت جیل کے قیدی 420 نواز شریف  بھی مجرم ہیں۔

    کوٹ لکھپت جیل کے قیدی 420 نواز شریف  بھی مجرم ہیں

    صوبائی وزیر نے مزید کہا جہانگیر ترین الیکشن لڑنے کے حوالے سے نااہل قراردیا ، جہانگیر ترین کو سزا نہیں دی گئی ، انہوں نے 40سال کی منی لارنڈرنگ کویاد کرکے یوم سیاہ منایا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ملک میں امن کےپیچھےوردی ہے ، شہبازشریف کی طرف توجہ دلاناچاہتاہوں ، آل شریف ٹبرقوم سے دھوکا کرتا ہے، شہبازشریف کوکہاتھا جگرہ رکھیں ڈیلی میل کیخلاف مقدمہ کریں ، ورلڈبینک کی رپورٹ بیگم صفدراعوان نےٹوئٹ کی۔

    مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا مولانافضل الرحمان نےاصول کےنام پروصول کی سیاست کی، فضل الرحمان کی کےپی میں سیاست کاعمران خان نےجنازہ نکال دیا، انھیں الرحمان اسلام آبادکی تڑپ رکھتےہیں۔

    دنیاآج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اور بھارت خود تنہا ہوگیا

    پنجاب کے وزیر کالونیز کا کہنا تھا ایک ماہ پہلےکہاگیاآٹےپرٹیکس لگ گیاپھرپتہ چلاایساکچھ نہیں، دنیاآج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اور بھارت خود تنہا ہوگیا، پی ٹی آئی کی کمال سیاست سےدنیاہماری گرویدہ ہوچکی ہے۔

  • کل عوام نے یوم تشکر اور لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا: فیاض چوہان

    کل عوام نے یوم تشکر اور لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا: فیاض چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کل عوام نے یوم تشکر اور لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا.

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں کا منی لانڈرنگ اور ججزکو بلیک میل کرنے پربھی منہ سیاہ ہوگا، یہ سارے کے سارے آل پارٹیز لوٹ مار ایسوسی ایشن ہیں، کل تمام پارٹیوں نے مل کر بھی جلسیاں منعقد کیں.

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لندن اوردبئی میں گھومنے والوں کے لیے بندےاکٹھا کرنا مشکل ہوگیا، ورلڈ بینک نے ن لیگ کے دور سے متعلق رپورٹ تیار کی ہے، محترمہ بی بی سے پڑھنا بھی گوارا نہ ہوا اور جلد بازی میں اسے ہمارےخلاف ٹوئٹ کر دیا.

    فیاض چوہان نے کہا کہ مریم صفدر کے ٹوئٹس نے ہی نوازشریف کو اس حد تک پہنچایا ہے، مریم صفدر کی جعل سازی کی ایک اور خبر صبح سے بریک ہو رہی ہے.

    مزید پڑھیں: مال روڈ پر ریلی ، متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    خیال رہے کہ گزشتہ روز  اپوزیشن کی جانب سے یوم سیاہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، اس موقع پر لیگی کارکنوں نے خوب ہلڑ بازی کی اور قانون کی دھجیاں اڑائیں۔

     مال روڈ پر ریلی نکالنے اور اور جلسہ کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا، ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمرزمان کائرہ سمیت دوہزار رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • پنجاب اسمبلی: فیاض الحسن کے دوبارہ وزیر منتخب ہونے پر مٹھائی تقسیم، اپوزیشن سیخ پا

    پنجاب اسمبلی: فیاض الحسن کے دوبارہ وزیر منتخب ہونے پر مٹھائی تقسیم، اپوزیشن سیخ پا

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فیاض الحسن چوہان کے دوبارہ وزیر منتخب ہونے پر مٹھائی تقسیم کی گئی جس پر اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا، فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی ساری اوقات ایوان میں کھول کر رکھ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فیاض الحسن چوہان کے دوبارہ وزیر منتخب ہونے پر مٹھائی تقسیم کی گئی، اپوزیشن اراکین مٹھائی دیکھ کر سیخ پا ہوگئے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مٹھائی کے ڈبے پر اپنا جوتا رکھ دوں گی پھر اچھا رہے گا؟ ایک اور لیگی رکن اسمبلی مرزا جاوید نے کہا کہ جھوٹے وزیر کی مٹھائی پر لعنت بھیجتے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کی آمد پر اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا اور شدید نعرے بازی کی۔

    فیاض الحسن نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ زلزلہ متاثرین کا پیسہ ہڑپ کر گئے، مسکینوں اور غریبوں کا پیسہ نہیں چھوڑا قوم ان کا چہرہ دیکھ لے۔ رانا ثنا اللہ منشیات فروشوں کے ساتھی ہیں کئی لوگوں کو قتل کیا۔ ایسے شخص کو پروڈکشن آرڈر نہیں ملنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ آرڈر صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو سیاسی قیدی ہوں، شریف برادران کی ساری اوقات ایوان میں کھول کر رکھ دوں گا۔

    فیاض الحسن کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ جاری رہا جس کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

    بعد ازاں اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی میں عجیب و غریب تاریخ دہرائی گئی، فیاض الحسن کی بات سننا ان کے لیے عذاب تھا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ جج ارشد ملک نے اپنے اعترافی حلف میں ناصر جنجوعہ کی بات کی، جیل میں نواز شریف سے ملاقات سے پارٹی رہنماؤں کو روکا گیا۔ کہا گیا نواز شریف نے کہا ہے ان سے اہم شخص ملاقات کر رہے ہیں۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد وہ شخص باہر آیا تو ناصر جنجوعہ تھا۔ شاہد خاقان اور دیگر کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے انتظار کرنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹی ججز کی ویڈیو چلاتی ہے، بیٹے رشوت کا بازار گرم کرتے ہیں۔ سسلین مافیا وہ تھا جو پہلے خریدتا تھا، ناکامی پر بلیک میل کرتا تھا۔ کل برطانوی اخبار نے ایک اسٹوری بریک کی ہے۔ زلزلہ متاثرین کے فنڈ میں خرد برد کی گئی اور رقم ہتھیائی گئی۔ انہوں نے میاں، بیوی، بچوں اور داماد، سمدھی سمیت لوٹ مار کی۔

    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر مخصوص اقدامات کے لیے جاری ہوتے ہیں۔ چور، ڈاکو اور قاتل کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے۔ اپنے 10 سال انہوں نے پروڈکشن آرڈر کا قانون ہی نہیں بننے دیا۔ ان کے منہ سے پروڈکشن آرڈر مانگنا اپنے منہ پر تھوکنے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے سنہ 2005 میں اثاثے 18 کروڑ تھے، اسی شخص کے سنہ 2008 میں اثاثے 40 ارب کیسے ہوگئے۔ برطانوی اخبار نے ان کی کرپشن کے پردے کو چاک کر دیا ہے۔ آمریت میں پلنے والوں کا کریکٹر عوام کے سامنے آچکا ہے۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اسمبلی کا سارا قرضہ اسمبلی کے باہر ڈائس پر چکاتا ہوں، کہا سنا نہیں چھوڑتا مخالفین کو ڈائس پر کھڑے ہو کر جواب دیتا ہوں۔

  • فیاض الحسن چوہان نے مافیا کی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، ماروی میمن

    فیاض الحسن چوہان نے مافیا کی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، ماروی میمن

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا فیاض الحسن چوہان نے مافیا کی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، درست کہا مافیا پہلے خریدتا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا فیاض الحسن چوہان نے مافیاکی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، فیاض الحسن چوہان نےدرست کہامافیا پہلے خریدنےکی کوشش کرتاہے اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے، مافیابلیک میلنگ میں ناکامی کے بعد ختم کر دیتا ہے۔

    یاد رہے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا بیٹی ججز کی ویڈیو چلاتی ہے، بیٹے رشوت کا بازارگرم کرتے ہیں، سسلین مافیا وہ تھا جو پہلے خریدتا تھا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کل برطانوی اخبارنےایک اسٹوری بریک کی ہے، زلزلہ متاثرین کےفنڈمیں خوردبردکی گئی اوررقم ہتھیائی گئی، انہوں نے میاں بیوی بچوں اور داماد سمدھی سمیت لوٹ مار کی، برطانوی اخبارنےان کی کرپشن کےپردے کوچاک کردیاہے، آمریت میں پلنے والوں کا کریکٹر عوام کے سامنے آچکا ہے۔

  • جج کے بیان حلفی کے بعد ثابت ہوگیا کہ شریف خاندان معصوم نہیں: فیاض الحسن چوہان

    جج کے بیان حلفی کے بعد ثابت ہوگیا کہ شریف خاندان معصوم نہیں: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے حلفیہ بیان کے بعد واضح تبدیلی آئی ہے، پتا چل گیا کہ شریف خاندان معصوم نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کیا. فیاض چوہان نے کہا کہ جعلی ویڈیو پیش کرنے کے بعد اندازہ لگا لیں کہ یہ لوگ کیسے ہیں. ثابت ہوگیا ہے کہ یہ انڈر ورلڈ مافیا ہے، دونوں بھائیوں نے مدینہ میں بھی جج کو خریدنے کی کوشش کی.

    صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ بیگم صفدر نے کس طرح سے عوام کواندھا کرنے کی کوشش کی، عدلیہ، نیب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کی ضمانت رد کی جائے.

    مزید پڑھیں: بیگم صفدر نے کرپشن بولے بھائی کے لیے منی لانڈرنگ کی ہانڈی تیار کی، فیاض الحسن چوہان

    10 ماہ میں صرف ایک ہی بات کرتے ہیں کہ ابا کا دل خراب ہے، یہ لوگ جھوٹ، فراڈ اور فریب بار بار کر رہے ہیں، ہر شخص سوچنے پرمجبورہے کہ یہ لوگ اتنا گر سکتے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ مافیا نے جج کو بلیک میل کرنے کے لیے بلو دی بیلٹ ویڈیو بنوائی، بیگم صفدر کا اس سے ان کی ذہنیت کا پتا نہیں چلتا، جج نے پہلے یہ بات کیوں نہیں بتائی، یہ بات وہ خود ہی بتا سکتے ہیں.

  • فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل

    فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل

    لاہور : صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل کرکے وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا ، گذشتہ روز فیاض الحسن چوہان نے بطورصوبائی وزیر حلف اٹھایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل کردیاگیا ، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا فیاض الحسن چوہان کو وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا ہے ، وہ کالونیز کے معاملات کو دیکھیں گے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی، پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بطورصوبائی وزیر حلف اٹھایا تھا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ان سے حلف لیا۔

    مزید پڑھیں : فیاض الحسن چوہان نے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا

    بعد ازاں فیاض الحسن نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے وزارت ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا میں انشااللہ اپنے قائد کی امید پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، زارت کے لیے اپنے قائد عمران خان، بڑے بھائی نعیم الحق اور زلفی بخاری کا شکر گزار ہوں۔

    یاد رہے متنازع بیان دینے پر کچھ ماہ قبل فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات واپس لے لی گئی تھی اور یہ عہدہ لے کر صمصام بخاری کو سونپ دیا گیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔

  • فیاض الحسن چوہان نے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا

    فیاض الحسن چوہان نے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا

    لاہور: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی، پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بطورصوبائی وزیر حلف اٹھا لیا.

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے فیاض‌الحسن چوہان سے حلف لیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسمیت اعلیٰ عہدے دار اس تقریب میں شریک تھے. فیاض الحسن چوہان کومحکمہ جنگلات کا قلم دان ملنے کا امکان ہے.

    خیال رہے کہ پنجاب میں‌ پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہونے کے بعد فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی وزارت سونپی گئی تھی.

    البتہ ان کے ایک متنازع بیان کی وجہ سے ان سے یہ عہدہ لے کر صمصام بخاری کو سونپ دیا گیا.

    ایک عرصے سے انھیں‌دوبارہ وزیر بنانے کی خبریں گرد ش کر رہی تھیں، بالآخر آج انھوں نے بہ طور صوبائی وزیر حلف اٹھایا.

    مزید پڑھیں: مریم صفدر رو رہی ہیں، نواز شریف جیل میں آلو گوشت، کریلے گوشت کھارہے ہیں، فیاض الحسن

    بعد ازاں فیاض الحسن نے ایک ٹویٹ کیا، جس میں انھوں نے وزارت ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا.

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں انشااللہ اپنے قائد کی امید پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا.

    انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت کے لیے اپنے قائد عمران خان، بڑے بھائی نعیم الحق اور زلفی بخاری کا شکر گزار ہوں.

  • فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ، فیاض الحسن چوہان کو وزارت جنگلات کا قلم دان ملنے کا امکان ہے، فیاض الحسن چوہان شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب  کابینہ میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ان کی تقریب حلف برداری شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی، قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہیٰ فیاض الحسن چوہان سے حلف لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو وزارت جنگلات کا قلم دان ملنے کا امکان ہے

    یاد رہے متنازع بیان دینے پر کچھ ماہ قبل فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات واپس لے لی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔