Tag: فیاض الحسن چوہان

  • بیگم صفدر نے کرپشن بولے بھائی کے لیے منی لانڈرنگ کی ہانڈی تیار کی، فیاض الحسن چوہان

    بیگم صفدر نے کرپشن بولے بھائی کے لیے منی لانڈرنگ کی ہانڈی تیار کی، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر نے کرپشن بولے بھائی کو دعوت پر بلا کر کھانے کا انتظام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مریم صفدر کی جانب سے بلاول زرداری کو ظہرانے پر مدعو کرنے اور جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بیگم صفدرنے کرپشن بولے  بھائی کودعوت پر بلایا، بہن نےکرپشن بولے بھائی کےلیے کھانوں کا انتظام کیا جس چکن کک بیک مصالحہ اورمنی لانڈرنگ ہانڈی مینوکاحصہ ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملائی کمیشن بوٹی اوراقرباپروری کے مصالحے کی بنی ہوئی کڑاہی بھی کرپشن بولے بھائی کو پیش کی گئی جبکہ میٹھا فرنٹ مین گجریلا فرنٹ مین مشتاق چینی سےتیار کیا گیا۔

    یاد رہے کہ مریم نواز کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری پی پی وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک، عدلیہ بچاؤ تحریک، نیب میں درج ہونے والے مقدمات پر بات چیت ہوئی۔

    مزید پڑھیں: سلطنتِ شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی سطلنتِ زرداریہ کے ولی عہد سے ملاقات کررہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ذرائع کے مطابق مریم اور بلاول نے نیب کی جانب سےگرفتاریوں اور بجٹ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں دونوں جماعتوں نے ایک ہی بیانیہ پیش کرنے پر بھی غور کیا۔

    دورانِ ملاقات مسلم لیگ ن کے وفد میں رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر شامل تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، حسن مرتضیٰ، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور موجود تھے۔

  • تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، فیاض چوہان کا بلاول اورمریم کی ملاقات پر تبصرہ

    تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، فیاض چوہان کا بلاول اورمریم کی ملاقات پر تبصرہ

    لاہور : سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول اورمریم کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، دونوں ابوبچاؤ مہم پرنکلے ہیں، یہ چاہتے ہیں ابو بچانے میں عوام ہمارا ساتھ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی بلاول بھٹو کو جاتی امرا آنے کی دعوت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول اورمریم نوازکی ملاقات پرایک ہی تبصرہ کروں گا، تبصرہ یہ ہےکہ تیراغم میراغم ایک ہی ہے صنم، یہ دونوں ایک ہی مہم ابو بچاؤ مہم پر نکلے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا یہ چاہتےہیں ابو بچانے میں عوام ہماری مدد کریں اور ساتھ دیں، ابوبچانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا مال بھی بچانا چاہتے ہیں۔

    سابق وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مریم کہتی تھیں عمران خان کوووٹ زرداری کےکھاتےمیں جائے گا ، آج پوچھتا ہوں یہ کس منہ سےایک دوسرے کیساتھ بیٹھ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا مہنگائی کی آگ ن لیگ اورپی پی کی لگائی ہوئی ہے، ان دونوں جماعتوں کی مہنگائی کی آگ ہم بجھارہےہیں، مداری بھی ڈگڈگی بجاکران سےزیادہ لوگ جمع کرلیتاہے، لکشمی چوک اورراجہ بازار ڈگڈگی والا ان سے زیادہ لوگ جمع کرلیتا ہے۔

    خیال رہے پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کر کے جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

    پی پی پی چئیرمین کل اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے، اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔

  • واحد عمران خان کی حکومت میں فضل الرحمان بے روزگار ہیں، فیاض الحسن چوہان

    واحد عمران خان کی حکومت میں فضل الرحمان بے روزگار ہیں، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا مولانا فضل الرحمان نے کوئی حکومت نہیں چھوڑی جس کےاتحادی نہ رہے ہوں،عمران خان کی حکومت  میں فضل الرحمان بے روزگارہیں، ریفرنسزبھی آئیں گےاور گرفتاریاں بھی ہوں گی،کوئی قانون سےبالاتر نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مولانافضل الرحمان نے بھی آئین وقانون سے بغاوت کی ہے، یہ وہی ہیں جو73کے آئین میں74کرپشن کی اقسام نکالتے ہیں، فرعون بھی کہتاتھاکسی کی کیاجرات جومجھ سےسوال پوچھے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا فضل الرحمان کاصرف ایک ہی کام ہے، ن لیگ کاپیغام پی پی کوپہنچناہے، فضل الرحمان نے کوئی حکومت نہیں چھوڑی جس کے اتحادی نہ رہیں، واحد عمران خان کی حکومت میں فضل الرحمان بے روزگار ہیں۔

    انھوں نے کہا مولانافضل الرحمان نےبھی لوٹ مارمیں ہاتھ دھوئےہیں، ریفرنسز بھی آئیں گے اورگرفتاریاں بھی ہوں گی، کوئی قانون سے بالاتر نہیں،سب کا احتساب ہوگا۔

    ریفرنسز سے  گھبرانے والا نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان


    یاد رہے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جتنے ریفرنسز بنانے ہیں بنالیں، واضح کردوں کہ ریفرنسز سے  گھبرانے والا نہیں ہوں، انصاف کے قتل کرنے والوں سے انصاف کی توقع نہیں، اگر کسی نے جرات کی تو انکے ریفرنسز انکے منہ پر ماروں گا۔

    انھوں نے کہا تھا فیصلہ کیا ہے کہ جون کے آخر میں آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے گی، اب وقت آگیا ہے کہ عوامی مسائل کے لئے میدان میں اترنا ہوگا۔

    وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رات گئے خطاب کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی، وزیر اعظم کو اپنے الفاظ پر کنٹرول نہیں ہے، خطاب کو بھی سینسر کرنا پڑا۔

  • حمزہ شہباز تو کہتے تھےگرفتاری سےنہیں ڈرتے، اب کیا ہوا، فیاض الحسن چوہان

    حمزہ شہباز تو کہتے تھےگرفتاری سےنہیں ڈرتے، اب کیا ہوا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے حمزہ شہباز تو کہتے تھےگرفتاری سے نہیں ڈرتے، اب کیا ہوا، جوطریقہ اپنایا جارہا ہے اس کو آمرانہ طرز عمل کہتےہیں، حمزہ شہبازکو چاہیے فوری نیب کوگرفتاری دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا فیملی کےہی2ملازمین تھےجنہوں نے انکشاف کیا، نیب نےگزشتہ روزحمزہ شہبازکوگرفتارکرنےکی کوشش کی، آج پھرنیب کےاہلکارحمزہ شہبازکوگرفتارکرنےآئےہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا یہ لوگ دکھاوے کی سیاست کرتےہیں، ویسےبڑی باتیں کرتےہیں آج گرفتاری سےبھاگ رہےہیں، علیم خان کوبھی گرفتار کیا گیا، انہوں نےوزارت سےاستعفیٰ دیا۔

    ویسےبڑی باتیں کرتےہیں آج گرفتاری سےبھاگ رہےہیں

    سابق وزیراطلاعات پنجاب نے کہا حمزہ شہبازجوطریقہ اپنارہےہیں اس کوآمرانہ طرزعمل کہتےہیں، یہ لوگ چھتربھی کھائیں گےاورگرفتاریاں بھی دیں گے، یہ لوگ اپنی ذلت کامزیدسامان پیداکررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا اب کارکنان کوبھی جمع کرناشروع کردیاگیا ہے، اہلکارگرفتاری کیلئےآئے،بےگناہ ہیں توعدالت میں ثابت کریں، حمزہ شہبازکوبڑی بڑی باتیں کرتے تھے آج کیاہوگیا، وہ توکہتے تھےگرفتاری سےنہیں ڈرتے۔

    مزید پڑھیں : نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

    فیاض الحسن چوہان نے کہا گزشتہ6ماہ سےحمزہ شہبازکی تربیت کررہاہوں، یہ سمجھ رہےتھےمیں نےاستعفیٰ دیاہےتوانہیں چھوڑدوں گا، میں ان لوگوں کو چھوڑوں گا نہیں، حمزہ شہبازکوچاہیےفوری نیب کوگرفتاری دیں۔

    خیال رہے نیب ٹیم آج دوسرے روز بھی قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو  گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ 96ایچ پہنچ گئی ہیں، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو ہر صورت گرفتارکریں گے۔

    حمزہ شہبازکی رہائش گاہ کےباہرن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے اور کارکنان نے رہائش گاہ کےسامنےکھڑے ہوکر دیوار بنادی ہے اور  پولیس کوہٹانےکی کوشش کررہےہیں جبکہ  شدید نعرے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اپنی زندگی کی 3محبتیں ہیں پاکستان، پاکستان اورپاکستان،فیاض الحسن چوہان

    اپنی زندگی کی 3محبتیں ہیں پاکستان، پاکستان اورپاکستان،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کی 3محبتیں ہیں پاکستان، پاکستان اور پاکستان، اپنا ایک ہی نعرہ ہے، صلح ہوکہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو، سب ہمیں پسند ہےخون ہوکہ رنگ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا اظہار یکجہتی کرنے والے لاکھوں چاہنےوالوں کوسلام، اپنی زندگی کی 3محبتیں ہیں پاکستان،پاکستان اورپاکستان۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپنے بھی اور شریکے والے بھی سن لیں اپنا ایک ہی نعرہ ہے، صلح ہوکہ جنگ ہوعمران خان کے سنگ ہو سب ہمیں پسند ہے خون ہوکہ رنگ ہو، پاکستان زندہ باد، عمران خان زندہ باد۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔

    بعد ازاں پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ہندو کیمونیٹی کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر مستعفی ہو گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر لئے جانے والے استعفی کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظور کیا تھا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکافیصلہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایسے بیان کی اجازت نہیں دے سکتے، جس سے اقلیتی برادری کو تکلیف ہو۔

  • فیاض الحسن چوہان سے متعلق پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتاہوں، رمیش کمار

    فیاض الحسن چوہان سے متعلق پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتاہوں، رمیش کمار

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن سےمتعلق پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، پارٹی کے فوری ایکشن سے اچھا تاثر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لئے جانے پر کہا فیاض الحسن چوہان کوکئی بارخبردارکرچکاہوں، پارٹی کے فوری ایکشن سے اچھا تاثرگیا۔

    رمیش کمار کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان سےمتعلق مجھ پر پریشر تھا، کچھ دوستوں نے کہا انہیں معافی دی جائے لیکن پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتاہوں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔

    بعد ازاں پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ہندو کیمونیٹی کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر مستعفی ہو گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر لئے جانے والے استعفی کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظور کیا تھا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکافیصلہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایسے بیان کی اجازت نہیں دے سکتے، جس سے اقلیتی برادری کو تکلیف ہو۔

  • صمصام بخاری کو نیا وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ، کل حلف اٹھائیں گے

    صمصام بخاری کو نیا وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ، کل حلف اٹھائیں گے

    لاہور: فیاض الحسن چوہان سے پنجاب کی وزارتِ اطلاعات واپس لیے جانے کے بعد قلم دان صمصام بخاری کو دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر سید صمصام شاہ بخاری کو نیا وزیرِ اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں صمصام بخاری کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

    [bs-quote quote=”گورنر پنجاب چوہدری سرور کل صمصام بخاری سے حلف لیں گے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ صمصام بخاری پنجاب کے آئندہ وزیرِ اطلاعات ہوں گے، گورنر پنجاب چوہدری سرور کل صمصام بخاری سے حلف لیں گے۔

    ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان وزیرِ اطلاعات پنجاب کو لے ڈوبا، فیاض الحسن چوہان کا استعفا منظور کر لیا گیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب ہاؤس کے ذرائع نے بھی تصدیق کر دی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ہندو برادری سے متعلق غیر مناسب بیان پر وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کو آج ہی ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے انھیں استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ اس نوع کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں، کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں کی جائے گی، وزیرِ اعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی وزرا کو ایسے معاملات پر محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی۔

    سابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے استعفے کی خبروں کے آنے کے باوجود میڈیا پر استعفیٰ دینے کی خبر کی تردید کی، جس کے بعد ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے انھیں استعفیٰ دینے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج ہی ایکشن لینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی۔

    وزیر اعظم کی ہدایت


    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس نوع کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں.

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ  کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نے تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا موقف


    ترجمان وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکافیصلہ کیا۔ 

    شہباز گل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایسے بیان کی اجازت نہیں دےسکتےجس سے اقلیتی برادری کو تکلیف ہو۔

    مزید پڑھیں: وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    تجزیہ کاروں کے مطابق صمصام بخاری کو  پنجاب کا نیا وزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان قومی امکان ہے، البتہ کوئی اور نام بھی سامنے آسکتا ہے.

    یاد رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب ابتدا ہی سے اپنے بیانات کے باعث تنازعات کا شکار رہے. ماضی میں‌ بھی انھیں‌ ایک اداکارہ سے متعلق اپنے غیر محتاط بیان پر معافی مانگنی پڑی تھی.

  • وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے ہندوبرادری سےمتعلق بیان پرمعذرت کرتے ہوئے کہا میرا مخاطب بھارتی وزیراعظم، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھا، پاکستان میں ہندو اقلیت نہیں۔

    .تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری سے متعلق متنازعہ بیان گلے پڑگیا، پارٹی قیادت کا نوٹس وزیر کو معافی کو معافی مانگی پڑگئیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے اقلیتی برادری کے خلاف بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا پاکستان میں ہندوؤں کی دل آزادی ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، بھارتی افواج اور انڈین میڈیا کو مخاطب کیا تھا، میرے مخاطب پاکستان میں موجود ہندواقلیت نہیں تھے۔

    مزید پڑھیں : اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

    یاد رہے فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیزگفتگو پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

    نعیم الحق نے ٹوئٹ میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    خیال رہے  وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مودی کےاقدامات کی وجہ سےبھارت کوجگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا، بھارتی عوام بھی سوچتے ہیں مودی نے الیکشن مہم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، مودی نے جنگی جنون کی وجہ سےاپنی ہی الیکشن مہم کابیڑہ غرق کردیا ہے۔

  • اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

    اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

    اسلام آباد : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی، اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیز گفتگو پر پارٹی قیادت نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیز بیان پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: باکس آفس پرفلم طیارے زمین پرعرصے تک چھائی رہےگی ،فیاض الحسن چوہان

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مشاورت کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا جائے۔