Tag: فیاض الحسن چوہان

  • باکس آفس پرفلم طیارے زمین پرعرصے تک چھائی رہےگی ،فیاض الحسن چوہان

    باکس آفس پرفلم طیارے زمین پرعرصے تک چھائی رہےگی ،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ باکس آفس پرفلم طیارےزمین پرعرصےتک چھائی رہےگی، پاکستان نےایٹمی اورمیزائل ٹیکنالوجی شادی کیلئےنہیں رکھی، مودی میں شرم ہوتودوبارہ چائےکاٹھیلہ لگالے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمرا ہال لاہور میں نجی سکول کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تارے زمیں پر سے بھی زیادہ طیارے زمیں پر کو ہٹ فلم قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان پر حملے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،باکس آفس پرفلم طیارے زمین پر عرصےتک چھائی رہےگی۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی کےاقدامات کی وجہ سےبھارت کوجگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا، بھارتی عوام بھی سوچتے ہیں مودی نےالیکشن مہم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، مودی نےجنگی جنون کی وجہ سےاپنی ہی الیکشن مہم کابیڑہ غرق کردیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا  وزیراعظم عمران خان ملک کی خدمت میں آگےآئے، بھارت نے 10سال پہلے تارے زمین پر بنائی تھی، آج بھارتی طیارے زمین پر ہیں، پاکستانی قوم خون کےآخری قطرے تک اپنےملک کادفاع کرےگی، آئندہ چندسالوں میں پاکستان ایک معاشی مستحکم ملک کےطورپرسامنے آئے گا۔

    طیارے زمین پر فلم کے بعدعمران خان کانام دنیابھرمیں تعریف کیساتھ لیاجاتاہے

    ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان ملک کوسنوارنے آئیں ہے، دنیابھی معترف ہے، طیارے زمین پر فلم کے بعدعمران خان کانام دنیابھرمیں تعریف کیساتھ لیاجاتاہے، حالیہ صورتحال میں پاکستانی قوم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا  ہم نےجذبےکےتحت اس ملک کوآگے لےکرجاناہے، پاکستانیوں نےہرمیدان میں اپنالوہامنوایاہے، ہم کسی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں، رسی جل گئی مگربل نہیں گیا،مودی میں شرم ہوتودوبارہ چائےکاٹھیلہ لگالے۔

    فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا  نریندرمودی پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کی باتیں کرتے کرتے چلبل پانڈے بننے کے بجائے کھل نائیک بن گئے، پاکستان پر حملے کی باتیں کرنے والا سیاست چھوڑ دیں۔

    پاک فوج نےابھی صرف ایک ٹیزردکھایاہے

    انھوں نے مزید کہا  پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے،میزائل ٹیکنالوجی سےلیس ہے، پاکستان نےایٹمی اورمیزائل ٹیکنالوجی شادی کیلئےنہیں رکھی، پاک فوج نےابھی صرف ایک ٹیزردکھایاہے، آدھی بھارتی عوام مودی کولعن طعن کررہی ہے۔

  • عمران خان نے بھارتی پائلٹ دے کر مودی کےدونوں گالوں پرطمانچہ مارا ، فیاض الحسن چوہان

    عمران خان نے بھارتی پائلٹ دے کر مودی کےدونوں گالوں پرطمانچہ مارا ، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان نے بھارتی پائلٹ دے کر مودی کےدونوں گالوں پرطمانچہ مارا، مودی سےکہوں گا شرم ہے تو سیاست چھوڑ کر دوبارہ چائے کا کھوکھا لگالو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ نےپاکستان کوعزت دی، ہم نے مودی سرکار کو پیغام دے دیا جنگ کرو گے تو جواب ملےگا، مودی سے کہوں گاشرم ہے تو سیاست چھوڑ کر دوبارہ چائے کا کھوکھا لگالو۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا عمران خان نے بھارتی پائلٹ دے کر مودی کےدونوں گالوں پرطمانچہ مارا، پاک فضائیہ کےحسن صدیقی کوسلام پیش کرتےہیں، عمران خان نے بھارتی پائلٹ چھوڑ کر صلاح الدین ایوبی کی یاد تازہ کردی۔

    عمران خان نے بھارتی پائلٹ چھوڑ کر صلاح الدین ایوبی کی یاد تازہ کردی

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہم میں اتفاق اوراتحاد ہوناچاہیے، پاکستان نے بھارت کا پائلٹ چھوڑا، بدلےمیں قیدی کی لاش ملی، پاکستان ذمہ دارملک جبکہ بھارت غیرذمہ دارملک بن کرسامنےآیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اوآئی سی میں جاتاہےاورمسلمانوں کوحقوق دینے کو تیار نہیں۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کی قیادت میں بھارت کو فتح یاب نہیں ہونے دیں گے، فیاض الحسن چوہان

    اس سے قبل پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بھارتی پائلٹ کے جانے سے طوفان آ جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے امن کا پیغام دیا ہے، وہ پاکستان کے ہیرو ہیں، عمران خان کی قیادت میں بھارت کو فتح یاب نہیں ہونے دیں گے، مودی کوبتا دیا وفا کرو گے وفا کریں گے، جفا کرو گے جفا کریں گے۔

    خیال رہے 27 فروری کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

    گذشتہ روز پاکستان کی جانب سے ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

  • جنگ کی طرف گئےتوایساڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے،فیاض الحسن چوہان

    جنگ کی طرف گئےتوایساڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی سرکارکوصرف الیکشن جیتنےکابخارچڑھاہواہے، مشورہ دیتاہوں بھارتی اسٹیبلشمنٹ جنگ کی طرف نہ جائے، جنگ کی طرف گئےتوایساڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھارتی جارحیت پر کہا کہ پے لوڈ اس لیےگرایا جاتا ہے تاکہ بھاگتے ہوئے رفتار اور تیز ہوجائے، پاک فضائیہ کا اتنا خوف تھا کہ بھاگتے ہوئے پے لوڈ گراگئے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکوصرف الیکشن جیتنے کا بخار چڑھا ہوا ہے، بھارت کےعوام بےوقوف نہیں انہیں بھی سب معلوم ہے، مودی سرکار خطے کوجنگ کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

    صوبائی وزیراطلاعات نے کہا مشورہ دیتا ہوں بھارتی اسٹیبلشمنٹ جنگ کی طرف نہ جائے، جنگ کی طرف گئے تو ایسا ڈھول بجائیں گے کہ چلنا بھول جائیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی کیا تھا اب نیا ڈرامہ کیاجارہاہے، بھارت کو اتنا خوف ہے بلی بھی رکشے کے نیچے آتی ہے تو کہتے ہیں پاکستان نے کرایا، پلوامہ حملہ مودی سرکار کا اپنا ڈرامہ تھا اب بھارتی عوام بھی یہی کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی کا حامل مُلک ہے، بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو، جنگ کا جنون بھارتی عوام کو لے ڈوبے گا۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام بھارت کے جنگی جنون کو ٹھکانے لگانے کے لئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی لیکن پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

  • نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، فیاض الحسن چوہان

    نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، نواز شریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانے والا معاہدہ مانگ رہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا عدالت نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیاہے، طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، دنیامیں کوئی ایساقانون نہیں کہ طبی بنیادوں پرضمانت دےدی جائے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری سےمتعلق5میڈیکل بورڈبن چکے ہیں، نوازشریف کی مرضی سےہی یہ بورڈتشکیل دیئےگئے، نواز شریف کی طبیعت کم اور نیب زیادہ خراب ہے۔

    نواز شریف  چاہتےہیں کہ اب وہ لندن کےفلیٹس میں زندگی گزاریں

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا نوازشریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانے والا معاہدہ مانگ رہےہیں، وہ چاہتےہیں کہ اب وہ لندن کےفلیٹس میں زندگی گزاریں، نواز شریف جیل میں خلیفےکی خطائیاں کھارہے ہیں، کیا کوئی دل کامریض خلیفےکی خطائیاں کھائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں گی، ہم ن لیگ والےنہیں پی ٹی آئی والے ہیں، عدالتی فیصلوں کےخلاف احتجاج نہیں کریں گے تسلیم کریں گے۔

    ن لیگ کے رہنماعدالت جوش سے آئے تھے اور بے ہوش ہوکرگئےہیں

    فیاض الحسن چوہان نے کہانوازشریف پاکستان کےخوردبردوان ہیں، جب یہ لوٹ مارکررہےتھےاس وقت ان کو ان چیزوں کاخیال نہیں آیا، ن لیگ کے رہنماعدالت جوش سے آئے تھے اور بے ہوش ہوکرگئےہیں۔

    صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوطبی بنیادوں پرضمانت ملتی توپاکستان کاہرقیدی عدالت جاتا۔

  • بھارت خود دہشت گردی کرواتا ہے اور الزام پاکستان کے سر ڈالتا ہے: فیاض الحسن چوہان

    بھارت خود دہشت گردی کرواتا ہے اور الزام پاکستان کے سر ڈالتا ہے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بھارت خود دہشت گردی کرواتا ہے اور الزام پاکستان کے سر ڈالتا ہے۔ پلوامہ کا بنیادی ڈراپ سین یہ ہے کہ اس سال الیکشن ہو رہے ہیں۔ مودی کی پارٹی اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بھارت کو عالمی سطح پرفائدہ لینا ہوتا ہے دہشت گردی کرواتا ہے، بھارت خود دہشت گردی کرواتا ہے اور الزام پاکستان کے سر ڈالتا ہے۔

    فیاض چوہان نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ہو یا اڑی ایسے کئی واقعات ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے میں بھی بھارت کے ہی لوگ ملوث تھے۔ بھارت ایسی تنظیموں کا نام لیتا ہے جن کا وجود ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افضل گرو کو پھانسی دی گئی اور الزام لگایا پاکستانی تھا۔ ممبئی دھماکے مخصوص قانون پاس کروانے کے لیے کروائے گئے۔ پلوامہ کا بنیادی ڈراپ سین یہ ہے کہ اس سال الیکشن ہو رہے ہیں۔ مودی کی پارٹی اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 5 ریاستوں میں شکست کے بعد دوبارہ اہمیت حاصل کرنا چاہتے ہیں، مودی حکومت نے واقعہ خود کروایا اور الزام پاکستان پر لگایا۔ وزیر اعظم نے احترام کے ساتھ بھارت سے پوچھا ثبوت دیں، وزیر اعظم نے کہا کہ جارحیت کی تو سوچیں گے نہیں جواب دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے دن کہا تھا احتساب کا کدو کٹے گا اور سب میں بٹے گا، ہم کوشش کر رہے ہیں پولیس کے نظام کو بہتر کیا جائے۔ نواز شریف کا پہلے رونا تھا مجھے کیوں نکالا اب رونا ہے مجھے کیوں سنبھالا۔ ’نواز شریف لندن میں اپنے فلیٹس جانا چاہتے ہیں‘۔

  • نوازشریف کادل اوردماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا،فیاض الحسن چوہان

    نوازشریف کادل اوردماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا،فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ آل شریف کس طرح نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، تمام بورڈز میں ان کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں، دراصل نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر مسلسل واویلا مچایا گیا، قوم دیکھ رہی ہے کہ آل شریف کس طرح نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”شاید لندن فلیٹس میں نواز شریف کی طبعیت زیادہ بہتر ہوسکے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیراطلاعات پنجاب "][/bs-quote]

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے اسپتال پھر جیل، پھر اسپتال میں لے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ نوازشریف کو کارڈیالوجی وارڈ  لایا گیا مگر تین چار کمرے دیکھنے کے بعد انہیں گائنا کالوجی  میں کمرہ پسند آیا، انہیں کس نے تضحیک کا نشانہ بنایا ؟  انہوں نے اپنا مذاق خود بنایا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر پانچ بورڈ بنائے، تمام میڈیکل بورڈز میں ان کی رپورٹس ٹھیک  آئی ہیں، دراصل نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں  لگ رہا، ان کا دل دماغ لندن اور سرور پیلس لگتا ہے، لگتا ہے  لندن کے فلیٹس میں ان کا دل لگے گا، شاید لندن فلیٹس میں ان کی طبعیت زیادہ بہتر ہو سکے۔

    مزید پڑھیں : شریف فیملی این آر او کیلئے تڑپ رہی ہے ، فیاض الحسن چوہان

    یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی این آر او کے لئے تڑپ رہے ہیں،یہ طیب اردوگان نہیں بلکہ خوردگان ہیں، شریف برادرن سپریم کورٹ کے مطابق سیرٹیفائڈ، سیسی لین مافیا اورگاڈ فادر ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا نواز شریف کی بیماری کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، صحت پر چار بورڈز بنائے گئے جسکو تسلیم نہیں کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں علاج ہو سکتا ہے۔

  • مودی کو جتوانے کیلئے را بھارت میں خود دہشت گردی کروا رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

    مودی کو جتوانے کیلئے را بھارت میں خود دہشت گردی کروا رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے آئندہ انتخابات میں نریندر مودی کو جتوانے کیلئے بھارتی ایجنسی را خود دہشت گردی کروا رہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے الحمرا اوپن ائیر تھیٹر میں راول رنگ پٹھوار ثقافتی میلے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہندوستان خطے میں چانکیہ سیاست کو فروغ کر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے اور ممبئی حملوں کی طرح اب بھی صرف الزام تراشی کی جارہی ہے، دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد ملک پاکستان نہیں بلکہ انڈیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اب فنکاروں کی بہبود کیلئے مختص پیسہ ان ہی کو ملے گا کیونکہ حکومت اصل فنکاروں کی سرپرستی کررہی ہے منی لانڈرنگ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں فنکا روں کی نہیں۔

    مزید پڑھیں: فیاض چوہان کا پنجاب میں پی اے سی رکن بننے کا عندیہ، بھارت پر طالبان کی حمایت کا الزام

    فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر اطلاعات اسے پہلے پٹھورای خطے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ وزیراطلاعات نے نمایاں فنکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

  • شریف فیملی این آر او کیلئے تڑپ رہی ہے ، فیاض الحسن چوہان

    شریف فیملی این آر او کیلئے تڑپ رہی ہے ، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی این آر او کے لئے تڑپ رہے ہیں،یہ طیب اردوگان نہیں بلکہ خوردگان ہیں، شریف برادرن سپریم کورٹ کے مطابق سیرٹیفائڈ، سیسی لین مافیا اورگاڈ فادر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا دل کی بات یہ ہے کہ پتلی گلی سےلندن جاناہے، ہم آپ کی دل کی بات پوری نہیں کرسکتے، یہیں علاج کرائیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آل شریف کیلئےروزانہ نئی قیامت برپاہوتی ہے، ان  کےتمام حواری نجومی بن گئے ہیں، وفاق اور صوبوں کی حکومتیں 5سال پورے کریں گی، شہباز شریف کو 2 طریقوں سے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

    آل شریف کیلئےروزانہ نئی قیامت برپاہوتی ہے

    پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا پچھلے دس سال سے پنجاب کے نام نہاد وزیر اعلی نے عوام کے لاکھوں روپے لگائے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عمرہ پر روانہ ہوئے جسکا میڈیا سے پتہ چلا، عثمان بزدار نے اپنے خرچ پر بغیر پروٹوکول کےپر سفر کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ این آراوکیلئے یہ لوگ تڑپ رہےہیں، یہ طیب اردوگان نہیں بلکہ خوردگان ہیں، شریف برادرن سپریم کورٹ کے مطابق سیرٹیفائڈ، سیسی لین مافیا اورگاڈ فادرہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا نواز شریف کی بیماری کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، صحت پر چار بورڈز بنائے گئے جسکو تسلیم نہیں کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں علاج ہو سکتا ہے۔

    اسپتال سے جیل اور جیل سے اسپتال کا چکر صرف این آر او کیلئے کیا جا رہا ہے

    صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سموسوں پکوڑوں سے دل کے مریض کی خاطر تواضح کی گئی ، اسپتال سے جیل اور جیل سے اسپتال کا چکر صرف این آر او کیلئے کیا جا رہا ہے ، قومی مجرم ہونے کے باوجود ہمارا فرض ہے کہ آپ کو کوئی ذاتی شکایت نہ ہو۔

  • اگلے ماہ سے وائس آف پنجاب کے انعقاد کا اعلان

    اگلے ماہ سے وائس آف پنجاب کے انعقاد کا اعلان

    لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے وائس آف پنجاب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں نئے گلوکاروں کو سامنے لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 2 مارچ سے وائس آف پنجاب کا انعقاد ہوگا۔ گلوکاری اور میوزک کے شعبے میں سریلے اور نئے چہروں کی تلاش کریں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بہتر انداز میں وائس آف پنجاب پروگرام کریں گے، پنجاب میں ہر جگہ سے عام آواز تلاش کریں گے۔ نئی نور جہاں، نیا نصرت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان تلاش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سو فیصد میرٹ پر کام ہوگا۔ 2، 3 اور 4 مارچ کو 4 زونز میں آڈیشنز ہوں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے نہایت سرگرم ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کیے جاچکے ہیں۔

    چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے فیسٹیول کے انعقاد کی منظوری بھی دی تھی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے انعقاد سے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔

    دوسری جانب ملکی سطح پر خطے کے 3 ہزار سالہ تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    ایک اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو ملک بھر میں 15 ثقافتی تقاریب کے انعقاد کا شیڈول پیش کیا گیا تھا جس کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی تھی۔

    ان ثقافتی تقاریب میں قوالی فیسٹیول، پاکستان کلچرل کارنیول، شندور پولو فیسٹیول، کرتار پور فیسٹیول، چولستان جیپ ریلی، فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول، فلم فیسٹیول، جشن اقبال اور فوک فیسٹیولز شامل ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور عوام کو معیاری تفریح کے مواقع میسر ہوں گے۔

  • نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے، نیت خراب ہے: فیاض الحسن چوہان

    نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے، نیت خراب ہے: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ٹھیک ہیں صرف پتھری ہے۔ میں سمجھتا ہوں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے نیت خراب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مکمل پروٹوکول میں رکھا گیا ہے، ملاقات کے دن کے علاوہ بھی نواز شریف سے آل شریف ملتے رہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے میڈیکل بورڈ نے رپورٹس پیش کیں، دوسرے پر مطمئن نہیں۔ چیلنج کرتا ہوں گزشتہ 6 ماہ کا ریکارڈ نکال لیں اگر میں نے ایک بھی گالی دی ہو یا کسی کی فیملی یا ذاتی زندگی پر بات کی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا صرف ایک ماہ کا ریکارڈ نکال کر چیک کرلیں کتنی گالیاں دیں، رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز بھی شیخ رشید صاحب کو گالی دی تھی۔ گالیاں یہ لوگ دیتے ہیں اور تنقید ہم پر کرتے ہیں۔ پہلے آپ ان لوگوں کا ریکارڈ چیک کریں پھر ہم پر تنقید کریں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ رپورٹ سامنے آرہی ہے نواز شریف ٹھیک ہیں صرف پتھری ہے، رپورٹ میں کہا گیا نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ماضی میں نہیں ہوا۔ میں سمجھتا ہوں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے نیت خراب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں اور اب اسپتال میں بھی پروٹوکول میں رکھا گیا ہے، آخری بورڈ نے بتایا نواز شریف کے صرف گردے میں پتھری ہے۔ نواز شریف کی طبیعت سے متعلق ایشو نیب کا ہے اور کچھ نہیں۔

    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ حیران ہوں احسن اقبال پڑھے لکھیں جاہل ہیں، جیل سے پیغامات آئے ہیں نواز شریف کو پروٹوکول دیا تو ہمیں بھی دو۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بانہوں میں بانہیں ڈال کر اسمبلی آرہے ہیں۔