Tag: فیاض الحسن چوہان

  • ضرورت پڑنے پر نواز شریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاجاسکتاہے ،فیاض الحسن  چوہان

    ضرورت پڑنے پر نواز شریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاجاسکتاہے ،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوسروسزاسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ضرورت پڑنے پر ان کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاجاسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عجائب گھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ ملی ہے، انسانی ہمدردی کےتحت نوازشریف کے لئے 3 میڈیکل بورڈ بنائے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوسروسز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، مسلم لیگ ن کے رہنماسروسز اسپتال پر بھی اعتراض اٹھا رہے ہیں ، سروسز اسپتال میں نوازشریف کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    مریم نوازاورآل شریف پروپیگنڈاکررہےتھےکہ بہترسلوک نہیں کیاجارہا

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا پی آئی سی سروسز کے بالکل ساتھ ہے، ضرورت پڑنے پر وہاں منتقل کیاجاسکتاہے ، مریم نوازاورآل شریف پروپیگنڈا کررہے تھے کہ  بہترسلوک نہیں کیاجارہا، نوازشریف کو کھانے پینے اور ملنے جلنے سمیت تمام سہولتیں دی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےایک فیصدبھی تعصب کامظاہرہ نہیں کیا، سروسزاسپتال میں نوازشریف کےتمام ٹیسٹ کرائےجائیں گے اور ان کو رو بصحت ہونے پر دوبارہ جیل منتقل کیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکی منظوری دے دی

    خیال رہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے‌‌۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ٹیسٹ سروسز اسپتال میں ہوں گے، انہیں کچھ دیر میں سروسز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، سینئر پروفیسرز کی رپورٹ پر نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب تک ان کے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ اہسپتال میں ہی رہیں گے۔

    نواز شریف کی سروسز ہسپتال منتقلی کے احکامات جاری ہوتے ہی پولیس نے نواز شریف کیلئے مختص کمرے کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کی حکمت عملی بھی طے کرلی ہے۔

    یاد رہے سابق وزیر اعظم دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں، ای سی جی، کارڈیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ کی تسلی بخش رپورٹ نہ آنے پر اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

  • نوازشریف بالکل نارمل ہیں، یہ لوگ عوام کونارمل نہیں سمجھتے‘ فیاض الحسن چوہان

    نوازشریف بالکل نارمل ہیں، یہ لوگ عوام کونارمل نہیں سمجھتے‘ فیاض الحسن چوہان

    لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ محترمہ مریم بی بی سے درخواست ہے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف قومی مجرم ہیں ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے طبیعت بگڑے۔

    پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا کہ دل بڑھنے کی بیماری میں کوئی اسپیشل ٹریٹمنٹ درکارنہیں ہوتا، ایسی بیماری نہیں کہ اسپتال داخل کیا جائے، بس پرہیزکرنا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف کے لیے گھرسے کھانا آتا ہےانہیں مکمل پروٹوکول دیا جا رہا ہے، حکومت کی طرف سے نوازشریف پرکوئی قدغن نہیں ہے۔

    پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف بالکل نارمل ہیں، یہ لوگ عوام کونارمل نہیں سمجھتے، جھوٹ بے نقاب ہوجاتا ہے، سب سچ سامنے آجاتا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ محترمہ مریم بی بی سے درخواست ہے جھوٹ بولنا چھوڑدیں،پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا گیا،عوام سے جھوٹ بولا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جولوگ پاکستان کے خلاف بات کریں گے عوام ان کی زبان کاٹ دیں گے، انشااللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ہرشعبہ میں ترقی کرے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ نوازشریف کی زندگی کو خطرہ ہے، نوازشریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔

  • صوبائی اور وفاقی حکومت پانچ سال مکمل کرے گی ،فیاض الحسن چوہان

    صوبائی اور وفاقی حکومت پانچ سال مکمل کرے گی ،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت پانچ سال مکمل کرے گی، چوہدری برادران کے ہوتے ن لیگ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ، مخالفین کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی اسکول کے سپورٹس گالا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا پنجاب اوروفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرےگی، چوہدری برادارن سےزیادہ زیرک سیاستدان اورکوئی نہیں ، عمار یاسر صاحب اگر وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کرلیتے تو معاملہ حل ہوجاتا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نام نہادخادم اعلیٰ نےپنجاب میں کوئی قانون منظورنہیں ہونےدیا، پی ٹی آئی اس سیٹ اپ کاپہلا،چوہدری برادران دوسرا پلر ہیں،  ہمارےمعاملات بہت واضح ہیں،عماریاسرصاحب بھی یہی ہیں، چوہدری برادران جانتےہیں کون دوست ہیں اورکون دشمن۔

    پی ٹی آئی اس سیٹ اپ کاپہلا،چوہدری برادران دوسرا پلر ہیں

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا وزیراعلیٰ اورچوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات میں معاملات حل ہوگئے ہیں، چوہدری برادران کےہوتےن لیگ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور مخالفین کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونےدیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان شائستہ اندازسےملاقات کرتےہیں، چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، عمار یاسر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی مخالفت نہیں، عمار یاسر کا مسلہ بیوروکریسی کے ساتھ ہے۔

    چوہدری برادران کےہوتےن لیگ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی

    فیاض الحسن چوہان نے کہا صوبائی اور وفاقی حکومت پورے 5سال مکمل کرے گی،شریکوں کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی اور ق لیگ اکٹھے ہیں، الگ نہیں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : روز جھوٹ وفریب کو بے نقاب کروں گا، فیاض الحسن چوہان

    یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کا کیس آلِ شریف، آلِ زرداری کے لیے مشعل راہ ہے، خواجہ حارث آلِ شریف سے ڈھائی ارب روپے لے چکے ہیں لیکن یہ پھر بھی کچھ ثابت نہ کرسکے، انہوں نے مزید اعلان کیا کہ روز جھوٹ وفریب کو بے نقاب کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیرجانبدارادارےاحتساب کاعمل کررہےہیں، احتساب کاہم سے حساب نہ مانگیں، پی ٹی آئی حکومت کےخلاف سازش کے تحت منفی خبریں چلائی جارہی ہیں ، فیک نیوز آل شریف اورآل زرداری مہم چلارہےہیں، ایسی مہم قبل مذمت ہے، اس سےکچھ حاصل نہیں ہوگا۔

  • علیمہ خان کا کیس، آلِ شریف، آلِ زرداری کے لیے مشعل راہ ہے، فیاض الحسن چوہان

    علیمہ خان کا کیس، آلِ شریف، آلِ زرداری کے لیے مشعل راہ ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کاکیس آلِ شریف،آلِ زرداری کے لیے مشعل راہ ہے، خواجہ حارث آلِ شریف سےڈھائی ارب روپے لے چکے ہیں لیکن یہ پھر بھی کچھ ثابت نہ کرسکے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ روز جھوٹ وفریب کو بے نقاب کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمدنے میٹھے لہجے میں حکومت پر تنقید کی، ٹھنڈی زبان، میٹھے چہروں سے لوگ اپنی منافقت نہیں چھپاسکتے،حمزہ شہباز نے خود کوسادھو اور پی ٹی آئی کو ناکام کرنےکی کوشش کی ، رانا ثنا اللہ نےپریس کانفرنس میں فوادچوہدری کیخلاف نازیباگفتگوکی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ اورراناثنااللہ کی4 مہینوں کی تمام میڈیا بریفنگ دیکھ لیں، عمران خان، مراد سعید میرے خلاف ذاتی زندگی پر  بات کی گئی، ملک احمد سے پوچھوں گا مخالف کی بہن بیٹی کی عزت کیوں نہیں کرتے، میں، فواد، شیخ رشید، فیصل واوڈا نے ذاتی زندگی پربات کی ہو یاگالی دی ہو تو دکھادیں۔

    روز جھوٹ وفریب کوبےنقاب کروں گا،فیاض الحسن چوہان کا اعلان

    پنجاب کے وزیراطلاعات نے کہا غیرجانبدارادارےاحتساب کاعمل کررہےہیں، احتساب کاہم سے حساب نہ مانگیں، پی ٹی آئی حکومت کےخلاف سازش کے تحت منفی خبریں چلائی جارہی ہیں ، فیک نیوزآل شریف اورآل زرداری مہم چلارہےہیں، ایسی مہم قبل مذمت ہے، اس سےکچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیااعلان کرنےلگاہوں روزجھوٹ وفریب کوبےنقاب کروں گا، وزیراعلیٰ پنجاب پبلک سرونٹ لائے زرعی اصلاحات لےکرآئے، 40 سال کرپشن اور بدیانتی کی تو ادارے تو سوال کریں گے، عدالتوں کاسامنا نہ کرنا پڑے تو اس وقت سوچیں کرپشن نہ کریں۔

    چمڑی جائےدمڑی نہ جائے
    آلِ شریف وزرداری ایک روپیہ دینےکوتیارنہیں

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آلِ شریف اورآلِ زرداری نے دولت کومقدم رکھاغصہ حکومت پرنکال رہےہیں ، علیمہ خان کیس سےسیکھیں، پہلے پیش ہوئیں،  پھر منی ٹریل بھی پیش کی۔ چمڑی جائےدمڑی نہ جائےآل شریف وزرداری ایک روپے دینےکوتیارنہیں ، خواجہ حارث نوازشریف کیسزکےڈھائی ارب وصول کرچکےہ یں۔

    صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ میری تبدیلی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، میں کہیں نہیں جارہا، نیب آزاد ادارہ ہے، چیئرمین سے لے کر نائب قاصد تک  نیب میں ایک شخص نہیں لگوایا، نوازشریف اورخورشیدشاہ نے چیئرمین نیب لگوایا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا عمران خان نے76 بینک اسٹیٹمنٹ ودیگر دستاویزات عدالت میں دیے اور سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا تھا، سپریم کورٹ، نیب میں پیش ہوئے لیکن ریاستی اداروں کیخلاف بات نہیں کی۔

  • ملک کو لوٹنے والوں کوجیل میں جھاڑو بھی لگانی پڑے گی اورچکی بھی پیسنی پڑے گی، فیاض الحسن چوہان

    ملک کو لوٹنے والوں کوجیل میں جھاڑو بھی لگانی پڑے گی اورچکی بھی پیسنی پڑے گی، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کرپشن نےملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں، لوٹی دولت سب سے برآمدکی جائےگی ، اب ملک کو لوٹنے والوں کوجیل میں جھاڑو بھی لگانی پڑے گی اورچکی بھی پیسنی پڑے گی، نوا زشریف، زرداری کےبعدمولانافضل الرحمن، اسفند یار ولی اور اچکزئی کا نمبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ روزصحافیوں کےجذبات مجروح ہوئےاس پرمعذرت کرتا ہوں، اسمبلی میں بھی دو مرتبہ معذرت کی آج دوبارہ معذرت کرتاہوں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازمعلوم نہیں کہ کہاں سےاعدادشمارلےآئےتھے، حمزہ شہبازنےکہاہمارے دور میں ڈالر یہ اور معیشت وہ تھی،ن لیگ دورمیں صورتحال مصنوعی تھی جس کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”عمران خان پاکستان کامستقبل سنوارنےکیلئےدن رات محنت کررہےہیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیراطلاعات پنجاب "][/bs-quote]

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کرپشن نےملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں ، سپریم کورٹ نےحمزہ شہباز کے چچا کو چور اور ڈاکو قرار دیاہے اور نواز شریف کے خلاف عدالت نے فیصلہ اس میں میرا کیا قصور ہے، عمران خان پاکستان کامستقبل سنوارنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک بھی پاکستان کی نئی قیادت پراعتمادکررہی ہے، میاں منشا  نوازشریف کی فیملی اوروزرا کی فوج قطر لے جاتے تھے، سعودی عرب اور ترکی کے دوروں پر  حکومتی فوج جایا کرتی تھی، آج سعودی عرب اورترکی کی حکومتیں حیران ہیں، وہ دیکھتے ہیں پاکستان کی نئی قیادت 6 افراد کے ساتھ دورے پر آئی۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا آج کی نئی قیادت ملیحہ لودھی کوپیچھےبٹھاکر اپنے تعلقات نہیں بناتی، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اورپنجاب ترقی ضرور کرے گا، ساڑھے  4 ماہ میں  6 ممالک پاکستان کیلئے فرنٹ فٹ پر آئے،  ابوظہبی کے ولی عہد12 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف سمجھتے تھےترکی والےان کےرشتےدارہیں، ترکی اورچین سمیت تمام ممالک نےپاکستان کی نئی قیادت پرا  عتمادکیا، اہمیت شخصی تعلقات یاکاروبارنہیں اہمیت ریاست رکھتی ہے۔

    انھوں نے کہا نئی قیادت منی لانڈرنگ کےذریعےملک سےپیسہ نہیں لےجائےگی، نئی قیادت پاکستانی عوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کرےگی، سپریم کورٹ نے انہیں چور اور ڈاکو قرار دیا ہے، ہم نےکچھ نہیں کہا، ان کو ڈراؤنے خواب فیاض الحسن چوہان کی صورت میں آتے ہیں۔

  • دو ماہ بعد  پیپلزپارٹی کی حالت بھی نون لیگ والوں جیسی ہو گی،  فیاض الحسن چوہان

    دو ماہ بعد پیپلزپارٹی کی حالت بھی نون لیگ والوں جیسی ہو گی، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر پیپلزپارٹی والے بھنگڑے ڈال رہے ہیں، دو ماہ بعد ان کی حالت بھی نون لیگ والوں جیسی ہوگی، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی کڑوی گولی عمران خان نے مشکل سے نگلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جعلی اکاؤنٹس پر فیصلہ آیا ہے تو اس پر پیپلزپارٹی والے بھنگڑے ڈال رہے ہیں، میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کر کے عمران خان حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی یہ حکومت کے ماتحت تھی نہ ہوگی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا حکومت نے نہیں دیا سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ نیب دو ماہ میں کام مکمل کرے، خواجہ آصف اور چودھری طلال سمیت نون لیگ والے جے آئی ٹی پر لڈیاں ڈالتے رہے تھے، دو ماہ بعد شہلا رضا کی حالت بھی مریم اورنگزیب جیسی ہو جائے گی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خوشیاں ایسی ہیں، جیسے زرداری اور انور مجید کو کلین چٹ مل گئی ہو اور انہیں سادھو قراردیدیا گیا ہو، آصف زرداری اور انور مجید کی طرف کوئی نہیں آرہا، واقعی بلاول بچہ ہے، اصل فنکار زرداری، انور مجید و فریال ہیں۔

    [bs-quote quote=”شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی کڑوی گولی عمران خان نے مشکل سے نگلی ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد تو منظور وسان کو بھی خواب نظر نہیں آ رہا،  انہوں نے کہا کہ بلاول معصوم ہے، زرداری اور فریال تالپور نے کرپشن کی ہے، خورشید شاہ اور زرداری نے گھڑے کی مچھلی کی طرح نیب چئیرمین لگایا، ہمارا کیا تعلق ہے نیب سے، نیب تو آزاداور خود مختار ادارہ ہے، ہم نے تو کوئی نائب قاصد بھی بھرتی نہیں کروائے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا بسنت پر عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ قبول کریں گے، سندھ میں گورنر راج کی کوئی بات نہیں ہوئی، افتخار درانی یا فواد چودھری نے کہیں نہیں کہا کہ گورنر راج لگے گا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ پیپلزپارٹی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کرے، عدالت نے آصف زرداری، انور مجید، فریال تالپور کو بری نہیں کیا، عدالت نے نیب کو کیس بھیجا ہے، وزیر آل پاکستان لٹ مار ایسوسی ایشن جتنا مرضی اکٹھا ہو جائیں، اب ان کو اپنی جیب سے کھانا پڑے گا۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی کڑوی گولی عمران خان نے مشکل سے نگلی ہے، چئیرمین پی اے سی کے معاملے  پر پنجاب اسمبلی میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت کے2ترجمان ہیں، فواد چوہدری اور افتخاردرانی، میں صوبائی حکومت کا اور شہبازگل وزیراعلیٰ کے ترجمان ہیں، جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ کو 172ناموں کی تجاویز بھیجیں، سپریم کورٹ نے رولنگ میں جے آئی ٹی کا حوالہ دیا ہے، حکومت سےمتعلق کوئی رولنگ نہیں دی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا سپریم کورٹ اورچیف جسٹس قوم کےوالدکی حیثیت رکھتے ہیں، والد اولاد کو برا بھلا کہتے ہے لیکن اس کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

  • زرداری اور شریف سن لیں کہ علی بابا جاگ گیا ہے اور اب کرپشن کے چور نہیں بچیں گے، فیاض الحسن چوہان

    زرداری اور شریف سن لیں کہ علی بابا جاگ گیا ہے اور اب کرپشن کے چور نہیں بچیں گے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا جس کی کرپشن پر پاؤں رکھو اس کو جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، آل زرداری اور شریف سن لیں کہ علی بابا جاگ گیا ہے اور اب کرپشن کے چور نہیں بچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا علم کےبغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، علم کےحصول کے لیے کتاب بہترین ذریعہ ہے، وزیراعظم پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے کھڑے ہیں۔

    [bs-quote quote=”جس کی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھو تو جمہوریت یاد آجاتی ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیراطلاعات پنجاب”][/bs-quote]

    صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب آزادادارہ ہے،چیئرمین ن لیگ و پیپلزپارٹی نے بنایا، ہم نے نیب کا چپڑاسی تک بھرتی نہیں کیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا جمہوریت کے خطرے کی بانسری بجارہے ہیں، جس کی کرپشن کی دم پر پاؤں رکھو تو جمہوریت یاد آجاتی ہے، نیب کو کالا قانون کہنے والوں کو ڈوب کے مرجانا چاہیئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آل زرداری اور شریف سن لیں کہ علی بابا جاگ گیا ہے اور اب کرپشن کے چور نہیں بچیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی بن گئی ہے رانا ثناءاللہ اور شہباز شریف پھانسی کے پھندے پر لٹکیں گے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا اپوزیشن کو درد ہے کہ معیشت کا جو حال وہ کرگئے ہیں، عمران خان سنبھال نہ لیں، چالیس سال سے کرپشن کی بارات مفاہمت کی بس پر سوار تھی 2018 کے الیکشن میں یہ بس کھائی میں جاگری ہے، آل شریف سمجھتے ہیں ترکی اور چین والے ان کے رشتہ دار ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں، عمران خان شاہین صفت رہنما ہیں۔ عمران خان کبھی پاکستان کا نام ڈوبنے نہیں دے گا۔

    مزید پڑھیں :  کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا: فیاض الحسن چوہان

    ان کا کہنا تھا کہ کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا، کرپشن کی بارات مفاہمت کی ٹرین میں سوار تھی، چور، ڈاکو اور نو سر بازوں کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔

    اس سے قبل بھی فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور خود حمزہ جیل، حوالات اور عدالت کےچکرلگا رہے ہیں، اس پرکہتےہیں عمران خان صاحب اناڑی ہیں،  احتساب سب کا ہورہا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما بھی پیشیاں بھگت رہے ہیں، ہم ن لیگی نہیں پی ٹی آئی والے ہیں، ہر عدالتی فیصلہ قبول کریں گے۔

  • کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا: فیاض الحسن چوہان

    کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا، کرپشن کی بارات مفاہمت کی ٹرین میں سوار تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں، عمران خان شاہین صفت رہنما ہیں۔ عمران خان کبھی پاکستان کا نام ڈوبنے نہیں دے گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو پوری دنیا میں عزت و وقار دلائے گا، وہ پاکستان کا مستقبل سنوارنے آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں احتساب جاری رہے گا، کرپشن کی بارات مفاہمت کی ٹرین میں سوار تھی۔ چور، ڈاکو اور نو سر بازوں کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔

  • نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں: فیاض چوہان

    نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں: فیاض چوہان

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض‌ الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آصف زرداری سے بچ کر رہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےشہبازشریف کے کان میں کہا ہے کہ زرداری نے پہلے بھی ہمیں‌نقصان پہنچایا.

    فیاض‌الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 100 دن کی کارکردگی پیش کی، تو سب کی آنکھیں کھل گئیں، ورنہ شہازشریف 1200 ارب روپے کا مقروض صوبہ ہمیں دے کر گئے تھے. یہ 10 سال پنجاب کے خزانے لوٹتے رہے.

    وزیر اطلاعات پنجاب ہے کہ کرپشن کی دم پرنیب نے پاؤں رکھا ہے، تو یہ سب ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھوم رہے ہیں، ایک ہوگئے ہیں، یہ کتنا ہی شور کر لیں، احتساب ضرور ہوگا.


    مزید پڑھیں: عمران خان کا مقصد تمام مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کا فروغ ہے، فیاض چوہان


    فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ‌کیا کہ حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں ایم پی ایزکو اشارے سے کہتے ہیں کہ مخالفین پر حملہ کرو، حالاں کہ یہ اس دن پتلی گلی سے بیرون ملک بھاگنے والے تھے.

    انھوں نے خواجہ سعد رفیق پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوہے کے چنے، چکن چھولے بن گئے، کرپٹ اور بددیانت آدمی کبھی ریاست کو آنکھیں نہیں دکھا سکتا، چھولے والی سرکار کی پہلےدن ہی چیخیں نکل گئیں کہ آملیٹ نہیں ملا.

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سعدرفیق، آپ کرپشن کے کیس میں بند ہیں، سال گرہ منانے نہیں آئے.

  • لاہوریوں کے لیے خوشخبری، حکومت پنجاب نے بسنت منانے کی اجازت دے دی

    لاہوریوں کے لیے خوشخبری، حکومت پنجاب نے بسنت منانے کی اجازت دے دی

    لاہور: حکومت پنجاب نے فروری کے دوسرے ہفتےمیں بسنت منانے کی اجازت دے دی.

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہوریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ بسنت منانے کی اجازت دی جائے.

    [bs-quote quote=” اپنی پٹواری سوچ کی وجہ سے ہمارے بچوں کے مستقبل کو تباہ نہ کریں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیاض الحسن چوہان”][/bs-quote]

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاہورکےعوام اس بار اپنا پسندیدہ فیسٹیول منائیں گے، وزیر اطلاعات کے مطابق کمیٹی بسنت سے متعلق سفارشات پیش کرے گی، بسنت سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ کمیٹی میں لیا جائے گا.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عوام بہ خوبی جانتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں ہم نے کتنے درخت لگائے، پہلی مرتبہ ملک بھرمیں شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے، خیبرپختونخوامیں درخت لگانے کے اقدامات کو عالمی اداروں نے سراہا.


    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے قومی شجر کاری مہم میں حصہ لینے والے بچوں کی تصاویر شیئر کر دیں


    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مشاہد اللہ خان کو درخت لگانے کے پروجیکٹ پراعتراض نہیں کرنا چاہیے، مشاہداللہ پٹواری سوچ چھوڑیں، درخت ہمارے مستقبل کے لئے ہیں، اپنی پٹواری سوچ کی وجہ سے ہمارے بچوں کے مستقبل کو تباہ نہ کریں.

    وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں درخت لگانےکا مہم جاری رہے گا، آپ اپنا کام جاری رکھیں.