Tag: فیرس وہیل

  • فیرس وہیل میں لڑکی کے بال پھنس گئے، درد ناک ویڈیو

    فیرس وہیل میں لڑکی کے بال پھنس گئے، درد ناک ویڈیو

    بھارتی ریاست گجرات میں میلے کے دوران فیرس وہیل کی سواری کرتے ہوئے لڑکی کے بال اس میں پھنس گئے، منظر دیکھ کر وہاں موجود ہر کسی کا دل دہل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں ایک میلے میں فیرس وہیل کی سواری کے دوران لڑکی کے بال اس میں پھنس گئے، لڑکی کے چیخنے پر ہنگامی بنیادوں پر فیرس وہیل کو روکا گیا۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ فیرس وہیل پر چند افراد لڑکی کو اس مشکل سے نجات دلانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے چاقو کی مدد سے لڑکی کے پھنسے ہوئے بالوں کو کاٹ دیا۔ جبکہ لڑکی درد سے چیخ رہی تھی۔

    اس ویڈیو کو 23 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے، اس دوران فیرس وہیل کے نیچے موجود لوگ یہ منظر دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے، دو بہادر افراد لڑکی کو اس مشکل سے چھڑانے کی کوشش میں وہیل کے اوپر چڑھ گئے، شروع میں انہوں نے اس کے بالوں کو پہیے سے نکالنے کی کوشش کی لیکن جب یہ ناکام ثابت ہوا تو انہوں نے اس کے بالوں کو چاقو سے کاٹ دیا۔

    اس واقعے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں میں صدمے اور تشویش کو جنم دیا ہے، بہت سے لوگوں نے ایسی سواریوں سے لطف اندوز ہونے کے دوران حفاظتی احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیا۔

    بہت سی خواتین کا کہنا تھا کہ اب وہ اسی طرح کی سواریوں کے دوران اپنے بالوں کو کھلا چھوڑنے کے بارے میں زیادہ محتاط رہیں گی۔ اس واقعے کی وجہ سے ہندوستان بھر کے تفریحی پارکوں میں سخت حفاظتی ضوابط کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

  • فیرس وہیل، 30 منٹ میں شہر کا نظارہ ممکن ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    فیرس وہیل، 30 منٹ میں شہر کا نظارہ ممکن ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    بیجنگ: چین میں دنیا کا سب سے بڑا جھولا ’فیرس وہیل ‘ عوام کے لیے کھول دیا گیا جس میں بیٹھ کر صرف 30 منٹ کے اندر پورے شہر کی خوبصورتی کا نظارہ کرنا ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی علاقے میں واقع ویفینگ سٹی میں واقع بوہائی دریا کے کنارے چینی ماہرین نے 145 میٹر بلند فیرس وہیل تیار کیا جس پر تقریباً ایک کروڑ 74 لاکھ پاؤنڈ کا تخمینہ آیا اور اس میں 4 ہزار 6 سو ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا۔

    فیرس وہیل میں 36 کیبنز (خانے) موجود ہیں جن میں بیٹھنے والے صارفین کو انٹرنیٹ وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے، یعنی اب 745 فٹ کی بلندی پر جانے والے سیاح اور شہری من پسند تصاویر فوری طور پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

    چینی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ جدید فیرس وہیل میں بیک وقت 350 مسافر سفر کرسکیں گے اور وہ دریا کے پُل پر قائم ہونے والے اس بلند ترین جھولے میں بیٹھ کر صرف 30 منٹ کے اندر ہی شہری کی خوبصورتی کا دور دور تک نظارہ بھی کرسکیں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق شیشے سے بنے ہوئے ڈبوں میں اے سی کی سہولت فراہم بھی کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سنگاپور میں دنیا کا بلند ترین گول جھولا تیار کیا گیا تھا جس کی بلندی 6.5 فٹ تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔