Tag: فیروز جمال شاہ

  • یوٹیوبرعادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، نگراں وزیراطلاعات کے پی

    یوٹیوبرعادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، نگراں وزیراطلاعات کے پی

    پشاور : نگراں وزیراطلاعات کے پی فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ یوٹیوبرعادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، مطالبہ ہے 9 اور 10 مئی کو دہشت گردی کرنیوالوں کے گھربیچ کر ریڈیو پاکستان بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات کے پی فیروز جمال شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9اور10مئی کو دہشتگردی اور بربریت کی گئی، جھوٹے ٹوئٹس کے ذریعے ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

    عادل راجہ کے حوالے سے نگراں وزیراطلاعات کے پی نے بتایا کہ یوٹیوبر عادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے۔

    فیروز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے ان لوگوں کے گھر بیچ کر ریڈیو پاکستان بنایا جائے، یہ ٹیکسیوں اور کرائے کے گھروں میں آئے کروڑوں کما کر چلے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ حساس ادارے اور افواج پاکستان ہمارے ہیں، انہیں پروٹیکٹ کرنا ہمارافرض بنتا ہے، حکومتوں کا فرض بنتا ہے ان کا دفاع کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کو دہشت گردی کرنیوالوں کے گھربیچ کر ریڈیو پاکستان بنایا جائے۔