Tag: فیروز خان

  • شادی کی پہلی سالگرہ، فیروز خان اور ڈاکٹر زینب کی تصویر وائرل

    شادی کی پہلی سالگرہ، فیروز خان اور ڈاکٹر زینب کی تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اپنی دوسری بیوی ڈاکٹر زینب کے ساتھ شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

    سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ آج اداکار اور زینب اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں، تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکار نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور جوڑے کے لیے ہمیشہ خوش اور ایک ساتھ رہنے کی دلی خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس کے علاوہ فیروز خان کی اہلیہ نے انسٹا اسٹوری پر اداکار کی جانب سے سرپرائز کی ایک جھلک بھی شیئر کی جس میں کینڈل لائٹ ڈنر ٹیبل دیکھا جاسکتا ہے ساتھ ہی انہوں نے لکھا "ہیپی اینیورسری پارٹنر” ۔

    واضح رہے کہ اداکار فیروز نے گزشتہ مئی میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی، فیروز کی اہلیہ ڈاکٹر زینب ذہنی صحت کی ڈاکٹر ہیں۔

    یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، فیروز اور علیزہ کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔

  • ہانیہ عامر ایک پنڈی بوائے ہے، فیروز خان

    ہانیہ عامر ایک پنڈی بوائے ہے، فیروز خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر پنڈی بوائے ہیں اور وہ اداکارہ کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔

    برطانیہ میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ آپ مستقبل میں کسی پروجیکٹ میں نظر آئیں گے، اس بات کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو ہانیہ عامر کے ساتھ مجھے کسی پروجیکٹ میں سائن نہیں کیا گیا ہے۔

    فیروز خان نے مزید کہا کہ ہانیہ میرے لیے میرے بھائی کی طرح ہے، ہانیہ ایک لڑکی ہے وہ خود کو پنڈی بوائے کے نام سے پکارتی ہے تو ہم بھی اس کو پنڈی بوائے ہی بولتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ بات چیت کرکے اچھا لگتا ہے وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، ان کی نیچر کافی اچھی ہے اور وہ ایک بہترین لڑکی ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا توخوشی ہوگی۔

    فیروز خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہانیہ عامر، سجل علی، نیلم منیر اور اقرا عزیز کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت مزہ آیا جبکہ کومل میر کے ساتھ میں نے ابھی تک کام نہیں کیا ہے۔

  • فیروز خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

    فیروز خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

    اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے بعد اب برطانوی پارلیمنٹ نے فیروز خان کو بھی ایوارڈ سے نواز دیا۔

    فیروز خان ایک ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے ہٹ ڈراموں میں اپنے مشہور کرداروں کے ذریعے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔

    اداکار فیروز کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے فوراً بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، فیروز خان اب ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں، فیروز خان کو گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    فیروز خان کو ’اسٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب ہاؤس آف لارڈز میں منعقد ہوئی، جہاں اداکار نے اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ہمراہ شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dr Zainab Feroze (@drzainabfk)

    تقریب کا انعقاد بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سہوٹا اور بیرونس الدین کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں دیگر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

    ایوارڈ تقریب میں پاکستانی اور بھارتی نژاد شائقین نے بھی شرکت کی جب کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    فیروز نے ایوارڈ نے تقریب سے خطاب میں برطانوی پارلیمنٹ اور خصوصی طور پر تقریب کا انعقاد کرنے والے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوارڈ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

    ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے برطانوی پارلیمنٹ کے احاطے میں ایوارڈ کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

    واضح رہے کہ فیروز خان کو ’اسٹار آف پاکستان‘ کا ایوارڈ دیے جانے سے قبل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی اسی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

  • ویڈیو: فیروز خان نے اپنی شکست کا ملبہ جج پر ڈال دیا

    ویڈیو: فیروز خان نے اپنی شکست کا ملبہ جج پر ڈال دیا

    معروف اداکار فیروز خان نے یوٹیوبر رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ میں شکست کے بعد ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے۔

    ویڈیو میں اداکار نے اپنا چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں جیسے پہلے تھا ویسا ہی محسوس کررہا ہوں، میرے چہرے اور ناک پر چھوٹی موٹی خراش آئی ہیں۔

    باکسنگ میچ: رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ناک آؤٹ کردیا

    اداکار نے کہا کہ میں بلکل ٹھیک اور مطمئن ہوں، مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ میں نے اس میچ کے ذریعے اپنی طاقت کو آزمایا ہے، میں میچ کے نتائج سے بھی مطمئن ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ میری اسکونگ کے دوران ججوں میں سے ایک جج متعصب تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    فیروز خان نے ویڈیو میں باکسنگ میچ کے پہلے راؤنڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے راؤنڈ میں ایک پوائنٹ بھی نہیں دیا گیا، لیکن مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ججز کو مجھے اسکوار دیتے ہوئے باریک بینی سے سب معاملات کو دیکھنا چاہیے تھا، میرا حریف بھی بہت مضبوط تھا لیکن ان سب کے باوجود میں خوش اور مطمئن ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکار فیروز خان اور یوٹیوبر رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں اداکار کو شکست ہوئی تھی۔

  • باکسنگ میچ: رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ناک آؤٹ کردیا

    باکسنگ میچ: رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ناک آؤٹ کردیا

    معروف یوٹیوبر رحیم پردیسی نے لاہور میں ہونے والے باکسنگ میچ میں پاکستان کے مقبول اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔

    فیروز خان ایک خوبصورت اور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جو اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے کئی پاکستانی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے جس میں اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل عشقیہ بھی شامل ہے۔

    حال ہی میں اداکار فیروز خان نے 15 فروری کو لاہور میں ہونے والے باکسنگ میچ کی وجہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے تھے، یہ میچ فیروز خان اور ڈیجیٹل تخلیق کار رحیم پردیسی کے درمیان ہوا، جس میں رحیم پردیسی فاتح بن کر ابھرے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ میں 1 کے مقابلے 4 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، دونوں فائٹرز نے5 راؤنڈز کے مقابلے کے دوران سخت محنت کی لیکن فیروز خان ایک موقع پر توجہ کھو بیٹھے جس کا رحیم پردیسی نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس فائٹ کے دوران مکے لگنے کے سبب فیروز خان کو چہرے پر معمولی چوٹ بھی آئی، اداکار کی ناک سے خون بھی بہنے لگا تھا لیکن ان سب کے باوجود دونوں فائٹرز نے ایک دوسرے کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا۔

    اس کے علاوہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں فیروز خان کا پیارا بیٹا سلطان اپنے باپ کی شکست دیکھ کر رونے لگا، جس کے بعد اداکار نے بریک ٹائم میں آکر بیٹے کو چپ کروانے کی کوشش بھی کی۔

  • فیروز خان اور رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ فائٹ سے قبل لفظی جنگ

    فیروز خان اور رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ فائٹ سے قبل لفظی جنگ

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ فائٹ آج لاہور میں ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق باکسنگ فائٹ سے قبل اداکار فیروز خان نے کہا مجھ سے مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کرلو، رحیم پردیسی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بہت سخت ہوگا جسے لوگ دیکھتے رہ جائیں گے۔

    رحیم پردیسی نے کہا اس ایونٹ کا مقصد یہی ہے کہ یوتھ کو پروموٹ کریں اور کرکٹ کی طرح باکسنگ کی بھی پذٰیرائی ہو۔

    سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ جو بھی ہارے یا جیتے کامیابی سب کی ہوگی لیکن پی ایس فائٹ سیریز کی ایک آفیشل بیلٹ بنی ہے وہ فائٹ جیتنے والے کو ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جیتتا وہی ہے جو محنت کرتا ہے ہم دونوں کی ٹریننگ کیمپ اچھی چل رہی ہے، ہمیں ایک اچھا سیلبرٹی چاہیے تھا تو فیروز خان لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے۔

    رحیم پردیسی نے کہا کہ ہم دونوں کا مقصد یوتھ کو اچھا پیغام دینا تھا۔

    سوشل میڈیا اسٹار نے بتایا کہ ہم 72 کلو گرام کی گیٹگری میں فائٹ کررہے ہیں، دونوں کا وزن زیادہ ہے تو ہم نے اپنا وزن بھی کم کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ فائٹ کے لیے 15 فروری کا دن اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس دن کوئی کرکٹ میچ نہ ہو، جو انس علی اور رجب نے میچ کیا تھا وہ جعلی تھا یا اصلی تھا میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن ہمارا میچ اس سے مختلف ہوگا، ہمارے میچ میں پاکستان باکسنگ کونسل شامل ہے ان کے ججز اور ریفری شامل ہیں۔

  • حمائمہ ملک بھائی فیروز خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

    حمائمہ ملک بھائی فیروز خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

    اداکار فیروز خان کی خاتون صحافی سے بحث پر اداکارہ حمائمہ ملک بھائی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ کوئی بھی اداکار، اسٹار، ٹک ٹاکر، یوٹیوبر ہو، ہمیں میڈیا نہیں بناتا میڈیا ایک ذریعہ ہوتا ہے جہاں سے ہم لوگوں تک پہنچتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے مداح بناتے ہیں، آپ لوگ یہ بات مانتے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں انہیں اپنے آئندہ باکسنگ میچ کے لیے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی تاہم وہ پریس کانفرنس میں 2.5 گھنٹے تاخیر سے پہنچے تھے۔

    دیر سے پریس کانفرنس شروع ہونے پر لاہور سے تعلق رکھنے والی صحافی نے اداکار فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    خاتون نے کہا تھا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔

    خاتون صحافی نے کہا تھا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے ساتھ ساتھ مداحوں اور میڈیا کی سپورٹ سے ملتی ہے،جس پر اداکار فیروز خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کیا میڈیا اسٹار بناتا ہے؟ میڈیا تو پچھلے تین سال سے میرے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

    صحافی نے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا تھا کہ فینز اسٹار بناتے ہیں لیکن میڈیا ہی فنکاروں کو سپورٹ اور پروموٹ کرتا ہے، مگر یہاں موجود افراد پچھلے ڈھائی گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں۔

    جواب میں فیروز خان نے تاخیر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں گرم پانی نہیں آ رہا تھا۔

  • فیروز خان کی تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل

    فیروز خان کی تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوگئی۔

    اپنے تنازعات اور غیر متوقع رویے کے لیے مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہیں، لاہور میں انہیں اپنے آئندہ باکسنگ میچ کے لیے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی تاہم وہ پریس کانفرنس میں 2.5 گھنٹے تاخیر سے پہنچے تھے۔

    دیر سے پریس کانفرنس شروع ہونے پر لاہور سے تعلق رکھنے والی صحافی نے اداکار فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    خاتون نے کہا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔

    خاتون صحافی نے کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے ساتھ ساتھ مداحوں اور میڈیا کی سپورٹ سے ملتی ہے،جس پر اداکار فیروز خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کیا میڈیا اسٹار بناتا ہے؟ میڈیا تو پچھلے تین سال سے میرے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

    صحافی نے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ فینز اسٹار بناتے ہیں لیکن میڈیا ہی فنکاروں کو سپورٹ اور پروموٹ کرتا ہے، مگر یہاں موجود افراد پچھلے ڈھائی گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں۔

    جواب میں فیروز خان نے تاخیر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں گرم پانی نہیں آ رہا تھا، جس پر خاتون صحافی نے اس جواز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں، اور کسی کو اتنی دیر انتظار کروانا ایک غیر پیشہ ورانہ وریہ ہے۔

  • فیروز خان کی والدہ کا بیٹے کے ماضی سے متعلق بڑا انکشاف

    فیروز خان کی والدہ کا بیٹے کے ماضی سے متعلق بڑا انکشاف

    پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک  نے اپنے بیٹے کے ماضی میں اداکارہ سجل علی کے ساتھ رومانوی تعلق کی تصدیق کی ہے۔

    حال ہی میں اداکار فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے ایک یوٹیوب انٹرویو دیا جہاں انہوں نے فیروز خان اور سجل علی کے درمیان ان کے تعلق سے متعلق انکشاف کیا۔

    اداکار فیروز خان اور اداکارہ سجل علی کے بارے میں افواہیں کچھ سال پہلے کی تھیں، دونوں نے ایک ساتھ کام کیا اور مداح انہیں ایک ساتھ پسند کرتے تھے۔

    ’تیز آواز میں بات کرنا تشدد نہیں ہوتا‘ فیروز خان کی والدہ کا سابقہ بہو کے الزامات پر ردعمل

    صوفیہ ملک نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ ان کے بیٹے فیروز اور سجل علی تعلق میں تھے لیکن یہ ان کے نصیب میں نہیں تھا جس کے بعد دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔

    صوفیہ ملک نے مزید کہا کہ سجل ایک بہت پیاری بچی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن دونوں کے درمیان بات آگے نہیں بڑھ سکی تو انہوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    فیروز خان کی والدہ نے اپنی سابقہ بہو علیزہ سلطان کے الزامات پر کہا کہ میرے بیٹے کی طلاق کے وقت ’عورت کارڈ‘ کا استعمال کیا گیا، جس سے فیروز کو نشانہ بنایا گیا، اور کسی نے ان کے حق میں بات نہیں کی، اس دوران میرے خاندان نے کافی مشکلات کا سامنا کیا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں فیروز خان اور سجل علی کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا، دونوں نے متعدد ڈرامہ سمیت ایک ٹیلی فلم میں بھی کام کیا۔

  • ’تیز آواز میں بات کرنا تشدد نہیں ہوتا‘ فیروز خان کی والدہ کا سابقہ بہو کے الزامات پر ردعمل

    ’تیز آواز میں بات کرنا تشدد نہیں ہوتا‘ فیروز خان کی والدہ کا سابقہ بہو کے الزامات پر ردعمل

    پاکستانی اداکار و ماڈل فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے سابقہ بہو کی جانب سے بیٹے پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فیروز خان اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں، وہ اکثر اپنی والدہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہیں اور انہوں نے کئی بار انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کے پورے کیریئر میں ان کی والدہ نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

    2023 میں فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، سابقہ اہلیہ نے اداکار پر تشدد کا الزام بھی عائد کیا تھا ، تاہم اب حال ہی میں اداکار فیروز خان کی والدہ نے ایک انٹرویو میں اس کے بارے میں بات کی ہے۔

    والدہ صوفیہ ملک نے کہا کہ بیٹے کی طلاق کے بعد لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، میں اگر باتیں سامنے لاؤں تو بہت ساری باتیں ہیں لیکن میں کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    انہوں نے کہا کہ سماج میں ویسے بھی عورت کی باتوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، ایسا سمجھا جاتا ہے کہ مرد پتھر کا بنا ہوتا ہے، وہ لوہے کا ہوتا ہے، اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک کا کہنا تھا کہ بہت سارے مرد غصہ والے ہوتے ہیں، وہ تیز آواز میں بات کرنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن تیز آواز میں بات کرنے کا مطلب تشدد نہیں ہوتا، میرا بیٹا بہت غصے والا ہے پورا گھر اس سے ڈرتا ہے لیکن وہ بہت پیار کرنے والا جان نچھاور کرنے والا ہے، بہت رحم دل ہے۔

    اداکار کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کی طلاق کے وقت عورت کارڈ چل رہا تھا، ہر کوئی میرے بیٹے پر الزام لگا رہا تھا، کسی نے میرے بیٹے کا ساتھ نہیں دیا، کسی نے بھی فیروز کے حق میں ایک لفظ نہیں بولا۔

    یاد رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان کی 2018 میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ ہے۔

    2023 میں دونوں شخصیات کی جانب سے اپنی طلاق کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا جبکہ طلاق کے 2 سال بعد 2024 کے وسط میں فیروز خان نے دوسری شادی کر لی تھی۔