Tag: فیروز خان

  • میں بہت خوش نصیب ہوں، مجھے حج سے سب کچھ ملا، فیروز خان

    میں بہت خوش نصیب ہوں، مجھے حج سے سب کچھ ملا، فیروز خان

    کراچی : حج کی سعادت حاصل کرنے والے ممتاز پاکستانی اداکار فیروز خان کا روحانی سفر سے متعلق کہنا ہے کہ ‘میں بہت خوش نصیب ہوں مجھے حج سے بہت کچھ ملا’۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مکہ المکرمہ و مدینۃ المنورہ میں گزرے شب روز سے متعلق گفتگو کی۔

    فیروز خان نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔

    حج پر جانے سے متعلق پروگرام ہوسٹ ندا یاسر کے سوال پر اداکار نے کہا کہ ‘مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کو کہاں جانا ہے، کیونکہ یہ زندگی کوئی چھوٹی سی چیز نہیں ہے جس میں ہمیں اتنی زیادہ ذمہ داریاں دے دیں اور ایسا مقام عطا کردیا کہ لوگ آپ کو دیکھ کر آپ کے نقش قدم پر چلتے ہیں’۔

    فیروز خان نے کہا کہ حج سے مجھے بہت کچھ ملا، میں بہت خوش نصیب ہوں، ندا یاسر کے سوال ‘حج پر جانے کا فیصلہ کیسے کیا’ کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ‘آپ کے اختیار میں مانگا ہوں ہوتا ہے، میں نے بس مانگا تھا اور وہ پہلا مانگا ہی پہلا قدم ہوتا ہے۔

    اس سال میں حج کروں کے جواب میں فیروز خان نے بتایا کہ ہم لوگ مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کےلیے گئے تھے اور میں بلال عباس کے ساتھ باہر کھڑا ہوا تھا۔

    بلال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا روز آخرت جب آپ سے سوال ہوگا کہ آپ کو اس قابل بنایا تھا کہ آپ نے روحانی سفر کیوں نہیں کیا، بس بلال کی یہ بات میرے ذہن میں بیٹھ گئی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے تحت بننے والے مشہور ڈرامہ ‘چپ رہو’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فیروز خان اس سے قبل دو مرتبہ ماہ مبارک رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔

    فیروز خان نے کہا کہ میں نہیں جاتنا کہ وہ واقعتاً اللہ سے قریب ہے یا نہیں، شاید دوسرے لوگ اس سے زیادہ اللہ سے قربت رکھتے ہوں۔


    انہوں نے کہا کہ اللہ نے میری آنکھیں کھول دیں اور کچھ چیزں مجھے ناخوش کرنے لگی اور عبادت میں سکون ملنے لگا خوشی محسوس ہونے لگی۔

    خیال رہے کہ فیروز خان حالیہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ ‘عشقیہ’ میں اداکاری کررہے ہیں۔

  • لاہور سے آگے پریمیئر: کس نے کیا پہنا؟

    لاہور سے آگے پریمیئر: کس نے کیا پہنا؟

    لاہور: اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے اور شائقین کی جانب سے اسے خاصی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

    لاہور میں فلم ’لاہور سے آگے‘ کا شاندار پریمیئر منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں فلمی ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر فنکاروں نے نہایت ہی دیدہ زیب لباس زیب تن کیے۔

    آئیے دیکھتے ہیں پریمیئر میں مختلف فنکاروں نے کیا زیب تن کیا۔

    :صبا قمر

    فلم ’لاہور سے آگے‘ کی مرکزی کردار صبا قمر نے فلم کی تشہیری مہم کے تمام عرصہ میں بہترین اور جدید ملبوسات زیب تن کیے اور اس تقریب میں بھی وہی سب سے عمدہ نظر آئیں۔ البتہ ان کا میک اپ ان کی ساڑھی کے لحاظ سے مزید بہتر کیا جاسکتا تھا۔

    :طوبیٰ صدیقی اور عدیل حسین

    Adeel and Tooba at the #lahoreseageypremier check out HIP for the fashion hits and misses! #karachi #redcarpet

    A photo posted by HIPinPakistan (@hipinpk) on

    اے آر وائی فلمز کی ایک اور کاوش ’دوبارہ پھر سے‘ کی کاسٹ میں شامل عدیل حسین اور طوبیٰ صدیقی نے بھی تقریب میں نہایت عمدہ لباس میں شرکت کی اور سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    :ثروت گیلانی

    Sarwat Gillani at the #lahoreseageypremier check out HIP for the fashion hits and misses! #karachi #redcarpet

    A photo posted by HIPinPakistan (@hipinpk) on

    فلم کے پریمیئر میں معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی شرکت کی اور گو کہ وہ سادہ لباس میں تھیں تاہم ان کا لباس نہایت جدید اور خوبصورت تھا۔

    :فریحہ الطاف

    Frieha Altaf at the #lahoreseageypremier check out HIP for the fashion hits and misses! #karachi #redcarpet

    A photo posted by HIPinPakistan (@hipinpk) on

    معروف فیشن ڈیزائنر اور فیشن کی دنیا کے ایک اہم نام فریحہ الطاف نے بھی ہمیشہ کی طرح متاثر کن اسٹائل کے ساتھ پریمیئر میں شرکت کی۔

    :حریم فاروق

    حریم فاروق اپنی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور فلم ’جانان‘ سے لے کر ہر موقع پر وہ نہایت بہترین انداز میں نظر آئیں۔ اس تقریب میں بھی ان کا سیاہ اور سفید لباس مشرقی اور مغربی امتزاج کا نمونہ تھا تاہم ان کے میرون رنگ کے جوتے لباس کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہوسکے۔