Tag: فیروز والا

  • وین اور بس کی خوفناک ٹکر، 5 مسافر موقع پر جاں بحق

    وین اور بس کی خوفناک ٹکر، 5 مسافر موقع پر جاں بحق

    فیروز والا : شیخوپورہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے، تیز رفتار بس نے وین کو ٹکر مار دی حادثے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز والا کے قریب موٹروے کوٹ عبد المالک انٹرچینج کے قریب بس اور وین میں تصادم ہوگیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    اس اندوہناک حادثے میں5افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اطلاع ملنے پر فیروز والا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور حادثہ پیش آیا، بد قسمت وین مسافر کوہاٹ سے لاہور جارہے تھے۔

    فیروز والا پولیس کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • دوستوں میں موبائل فون چھیننے کا مذاق جان لیوا ثابت ہوا

    دوستوں میں موبائل فون چھیننے کا مذاق جان لیوا ثابت ہوا

    فیروز والا: دوستوں میں موبائل فون چھیننےکا مذاق جان لیوا ثابت ہوا، موبائل واپس نہ کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطاب پنجاب کے علاقے فیروزوالا میں دوستوں میں موبائل فون چھیننے کے مذاق پر قتل ہوگیا، موبائل واپس نہ کرنے پر ایک دوست نے دوسرے پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوٹ عبدالمالک میں بابر احمد سے عدیل، سوہنی نے موبائل چھینا، واپس نہ کرنے پر جھگڑا ہوا، جھگڑے پر عدیل، سوہنی نے 3 ساتھیوں کو بلا کر فائرنگ کردی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے بابر احمد جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا ذیشان علی معجزانہ طورپربچ گیا، عدیل، سوہنی سمیت پانچوں ملزمان کیخلاف مقتول کے بیٹےکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • لڑائی کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کردی گئی

    لڑائی کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کردی گئی

    فیروزوالا: پنجاب کے شہر فیروزوالا میں لڑائی کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا کی گلی میں لڑائی ہورہی تھی جس پر گھر کی گیلری میں موجود لڑکی نے ویڈیو بنائی تو ایک شخص نے اس پر فائرنگ کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی میں موجود ایک شخص ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کررہا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز  کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور خوش قسمتی سے لڑکی محفوظ رہی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی پر اسٹیٹ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروز والا میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد بچوں نے گھر میں جاکر شکایت کی تو اس میں بڑے بھی ملوث ہوگئے اور جھگڑے میں ملوث ایک گروہ کی جانب سے اسلحہ کا استعمال کیا گیا اور ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کی گئی۔

  • ایبٹ آباد : دوخواتین سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

    ایبٹ آباد : دوخواتین سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

    فیروز والا / ایبٹ آباد : حساس اداروں نے کارروائی کرکے دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے، ملزمان کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے منڈیاں میزائل چوک میں خفیہ اطلاعات پر حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتارکرلیا، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے،.

    ذرائع کے مطابق گرفتارخواتین پر شبہ ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کی سہولت کار نہ ہوں، گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پہلے ہی ایبٹ آباد کے بائیس مقامات کو سیکورٹی کے حوالے سے حساس قرار دے دیا تھا۔

    علاوہ ازیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں نجی یونیورسٹی کے ریکٹر کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی فیروز والا میں چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں نجی یونیورسٹی کے ریکٹر قیصر شہریار کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دہشت گردوں کیلئے سہولت کار کے طور پر سرگرم تھا۔ سی ٹی ڈی نے قیصر شہر یار کو تفتیش  کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔