Tag: فیس بک فیچر

  • فیس بک نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کر دی

    فیس بک نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کر دی

    سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے نیا زبردست فیچر متعارف کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، اس فیچر کے بعد اب صارفین دوسروں کے تبصروں (کمنٹس) کو کنٹرول کر سکیں گے۔

    یہ ایک شان دار فیچر ہے جس کے ذریعے صارف اپنی پوسٹ پر اپنی مرضی کے لوگوں کو کمنٹ کرنے کی اجازت دیں گے، اور وہ دوسروں پر کمنٹ کرنے پر پابندی بھی لگا سکیں گے۔

    صارفین کو اب یہ سہولت بھی میسر ہوگی کہ وہ اپنے دوستوں کے علاوہ دیگر لوگوں کو پوسٹ پر کمنٹ کرنے کی اجازت نہ دیں۔

    واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے یہ فیچر نفرت انگیز مواد پر قابو پانے کے لیے متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارف کمنٹنگ آڈیئنس کو منتخب کر سکے گا۔

    فیس بک کا نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

    اس فیچر کی مدد سے فیس بک صارف کی تمام پوسٹس صرف انھی افراد کو نظر آئیں گی جنھیں صارف نے دیکھنے کی اجازت دی ہوگی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ فیس بک انتظامیہ نے سیاسی و شہری گروپس کی صارفین تک رسائی کو محدود کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

  • فیس بک صارفین سَر ہلائیں، اپنی شناخت کروائیں

    فیس بک صارفین سَر ہلائیں، اپنی شناخت کروائیں

    سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی پرائیوسی، ان کے اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    اس پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس اور مختلف طریقوں سے ہراسانی کے خلاف شکایات کے بعد ایسے فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیں جن کی مدد سے حقیقی اور جعلی اکائونٹس میں تمیز کی جاسکتی ہے۔ اب فیس بک ایسا فیچر متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے صارف کے جعلی یا بوٹ ہونے کا علم ہو سکے گا۔

    اس فیچر کے ذریعے کسی صارف سے ویڈیو سیلفی طلب کی جائے گی اوراسے ایک پیغام موصول ہوگا کہ اپنے چہرے کی ایسی مختصر ویڈیو بھیجے جس میں وہ اپنے سر کو دائیں بائیں جانب حرکت دے رہا ہو۔

    فیس بک کے ترجمان کے مطابق اس فیچر کی مدد سے ہم اپنے حقیقی صارف کو شناخت کرسکیں گے۔ تاہم یہ فیچر کسی صارف کا چہرے کی نشان دہی کے لیے نہیں بلکہ اس کی موجودگی اور دی گئی ہدایات کے مطابق اس کے حرکت کرنے کو شناخت کرے گا۔

    ترجمان کے مطابق یہ فیچر کسی صارف یا پروفائل کے جعلی ہونے کی شکایت پر شارٹ ویڈیو سیلفی کے لیے استعمال ہوگا۔

    فیس بک کی جانب سے کب اس فیچر کا استعمال کیا جائے گا ابھی اس بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=L69Uar7T47w

  • فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    کیا آپ بہت زیادہ فیس بک استعمال کرتے ہیں؟ اب اس چیز کا مشاہدہ کرنے کے لیے کمپنی نے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کا مقصد صارفین کے وقت کو بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا یہ ماننا ہے کہ بہت سارے صارفین اُن کے پلیٹ فارم پر آکر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں۔

    ویسے تو سوشل میڈیا ویب سائٹس اشتہارات حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایسے فیچرز متعارف کراتی ہیں کہ اُن کے پلیٹ فارم کو لوگ متحرک رہیں۔

    مزید پڑھیں: نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا، رپورٹ

    فیس بک نے پندرہ ماہ قبل جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کا قیمتی وقت بچانا چاہتی ہے، اس ضمن میں کمپنی نے ماہرین کی خدمات حاصل کیں اور ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

    سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے اب ایسا فیچر متعارف کرادیا جو صارفین کے وقت کی نشاندہی کرے گا، یعنی صارف نے دن میں کتنے گھنٹے فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔

    صارف اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ایک ہفتے پرانی تفصیل کا تقابلی جائزہ بھی لے سکیں گے کہ انہوں نے کتنی دیر سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔

    فیس بک نے قیمتی وقت کو محفوظ بنانے کے لیے فیچر میں یہ سہولت بھی شامل کی کہ صارف اپنی مرضی کے مطابق یاد دہانی کے لیے ٹائم سیٹ کر دے تو مذکورہ وقت مکمل ہوتے ہی آپ کے سامنے انتباہی پیغام آجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا غیر متعلقہ پوسٹس اور دوستوں سے تنگ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

    کمپنی نے اس فیچر کے ساتھ علیحدہ سے شارٹ کٹ نوٹی فکیشن، نیوز فیڈ ختم کرنے اور نئی فرینڈ ریکویسٹ آنے کی سہولت بھی متعارف کروائی۔

    فیس بک کے سیٹنگز اور پرائیوسی کے ٹیب میں جاکر Your Time on Facebook کو کلک کریں اور اپنے وقت پر خود ہی نظر رکھیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر ابھی مخصوص ممالک میں ہی متعارف کرایا گیا، کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔