Tag: فیس بک

  • فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا صارفین کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا اعلان

    فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا صارفین کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا اعلان

    سان فرانسسکو : فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں صارفین کی پرائیویسی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اہم اقدام کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سب سے مقبول سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا سائٹ کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا اعلان کردیا۔

    فیس بک کے بانی نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ مستقبل قریب میں فیس بک پر ہونے والی چیٹ اینڈ ٹو اینڈ یوزر تک انکرپٹڈ ہوگی۔

    یہی نہیں بلکہ صارفین کا پروفائل اور پرسنل ڈیٹا بھی انکرپٹڈ کردیا جائے گا، اور اسے صرف وہی لوگ دیکھ سکیں گے جن کے پاس انکرپشن کے حقوق ہوں گے، جبکہ نیوز فیڈ کے لئے اوپن پلیٹ فارم بھی فیس بک کا حصہ بننے جارہا ہے۔

    خیال کیا جارہا ہے کہ ذاتی میسیجنگ کو انکرپٹ کرنے کا آئیڈیا واٹس ایپ پر انکرپشن کے کامیاب تجربے کو مد نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر میں نئی تبدیلیاں

    یاد رہے جنوری میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر ایپ میں نئی تبدیلیاں متعارف کرائی تھیں، فیس بک نے میسنجر میں صرف تین ٹیبز شامل کیے تھے، جن میں فلٹر آپشن دیا گیا، نئے ورژن کے تحت صارف جن لوگوں سے چیٹ کرنا چاہیے گا وہ ہی اُسے پیغام بھیج سکیں گے جبکہ اُس کی مرضی کے بغیر کوئی بھی میسج نہیں بھیج سکے گا۔

    دسمبر 2018 میں اٹلی کے سرکاری ادارے نے شہریوں کا ڈیٹا دوسری کمپنیوں کو فروخت کرنے اور اُس کی حفاظت نہ کرنے پر کمپنی کو جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    خیال رہے گذشتہ سال خیال رہے کہ چند ماہ قبل سامنے آنے والے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کے بعد سماجی رابطے کی ویب سایٹ کو کافی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کی ساکھ کو بھی بہت نقصان پہنچا تھا۔

  • فیس بک میسنجر میں نئی تبدیلیاں

    فیس بک میسنجر میں نئی تبدیلیاں

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر ایپ میں نئی تبدیلیاں متعارف کرادیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک نے گزشتہ برس مئی میں اعلان کیا تھا کہ صارفین کے لیے موبائل میسنجر ایپ میں تبدیلی کی جائے گی جسے آزمائشی طور پر اکتوبر میں متعارف کرادیا گیا تھا۔

    ایک روز قبل فیس بک نے میسنجر ایپ کو اپ ڈیٹ کردیا جس کے بعد تمام صارفین اب آسان میسنجر استعمال کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں: نئے سال کے آغاز پر فیس بک کا صارفین کے لیے تحفہ

    فیس بک نے میسنجر میں صرف تین ٹیبز شامل کیے جبکہ پہلے یہ 9 تھے، یعنی اب صارفین کے لیے ایپ مزید آسان ہوگئی۔

    گزشتہ برس ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی جین مین چن وانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دو علیحدہ علیحدہ تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فیس بک نے مسینجر ایپ میں کی جانے والی متوقع تبدیلیوں کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

    فیس بک کی آزمائشی سروس مخصوص صارفین کے لیے تھی، البتہ اب اس سے عام صارفین بھی استفادہ کرسکیں گے۔

    فیس بک نے میسنجر میں تین ٹیب شامل کیے جن میں فلٹر آپشن دیا گیا، نئے ورژن کے تحت صارف جن لوگوں سے چیٹ کرنا چاہیے گا وہ ہی اُسے پیغام بھیج سکیں گے جبکہ اُس کی مرضی کے بغیر کوئی بھی میسج نہیں بھیج سکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    فیس بک کے دوستوں کے دوست، جن دوستوں نے موبائل نمبر سے فیس بک آئی ڈی بنائی ہے، جو لوگ آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں یا دیگر صارفین سب کو پیغام بھیجنے کے لیے اجازت درکار ہو گی۔

    گزشتہ برس فیس بک کے نائب صدر اسٹان نے تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کئی برسوں میں ہماری ٹیم نے میسنجر کے حوالے سے کافی مہارت حاصل کرلی، ایپ میں تبدیلیاں آسان نہیں تھیں البتہ اب ایسا ممکن ہے‘۔

    یاد رہے کہ فیس بک نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسینجر سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کے فیچر پر بھی کام شروع کردیا ہے۔

    دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ فیس بک میسنجر کا ڈارک موڈ فیچر سمیت دیگر سہولیات بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ گرتی ہوئی ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔

  • نئے سال کے آغاز پر فیس بک کا صارفین کے لیے تحفہ

    نئے سال کے آغاز پر فیس بک کا صارفین کے لیے تحفہ

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی اپنی میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک اپنے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے ایپ میں نت نئے فیچر ز شامل کرتا ہے، چونکہ گزشتہ سال مارک زکربرگ اور اُن کی کمپنی کے لیے سیکیورٹی بریچ کے باعث بہت برا ثابت ہوا تھا اس لیے ماہرین نے سال نو کے آغاز پر ہی نئی آزمائشی سروس متعارف کروائی۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی خاتون صحافی جین مین چن وانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دو علیحدہ علیحدہ تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیس بک نے ڈارک موڈ میسنجر ایپ کی آزمائشی سروس مخصوص صارفین اور ممالک کے لیے متعارف کرادی۔

    قبل ازیں فیس بک مسینجر کا رنگ ہلکا نیلا اور  اس کی پشت بالکل سفید رنگ تھا مگر اب یہ سیاہ ہوگا اور دوستوں کے نام سفید رنگ سے لکھے نظر آئیں گے جبکہ آن لائن لوگوں کی نشاندہی نیلے رنگ سے ہوگی۔

    قبل ازیں فیس بک نے گزشتہ برس 24 نومبر کو میسنجر ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے Tabs کو کم  کرنے کا اعلان کیا تھا، اس اقدام کا مقصدر صارفین کے لیے اسے مزید آسانیاں پیدا کرنا تھا۔

    مزید پڑھیں: فیس بک میسنجر میں تبدیلی، آزمائشی فیچرکا تجربہ

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنی والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کمپنی میسنجر ایپ میں 9 کے بجائے تین ٹیبز مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن میں سیکیورٹی فلٹر آپشن دیا گیا ہے، یعنی صارف جن لوگوں سے چیٹ کرنا چاہیے گا اپنی مرضی سے کرے گا بقیہ دیگر اُسے پیغام ارسال نہیں کرسکیں گے۔

    سروس میں فیس بک کے دوستوں کے دوست، جن دوستوں نے موبائل نمبر سے فیس بک آئی ڈی بنائی ہے، جو لوگ آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں یا دیگر صارفین سب کو پیغام بھیجنے کے لیے اجازت کی ضرورت ہے۔

    گزشتہ برس فیس بک کے نائب صدر اسٹان نے تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کئی برسوں میں ہماری ٹیم نے میسنجر کے حوالے سے کافی مہارت حاصل کرلی، ایپ میں تبدیلیاں آسان نہیں تھیں البتہ ہمارے لیے اب سب کچھ ممکن ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

    اسی سے متعلق: فیس بک میسج واپس لینے کا فیچر متعارف

    یاد رہے کہ فیس بک نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسینجر سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کے فیچر پر بھی کام شروع کیا ہوا ہے۔

  • فیس بک پر بھاری جرمانہ عائد

    فیس بک پر بھاری جرمانہ عائد

    روم: اٹلی کی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 11 لاکھ تیس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے سرکاری ادارے نے شہریوں کا ڈیٹا دوسری کمپنیوں کو فروخت کرنے اور اُس کی حفاظت نہ کرنے پر کمپنی کو جرمانے کی سزا سنائی۔

    جمعے کے روز حکام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ فیس بک نے صارفین کے ساتھ آئی  ڈی بنانے کے دوران دھوکا کیا اور بغیر اجازت اُن کی تفصیلات کمرشل معاملات کے لیے استعمال کی۔

    مزید پڑھیں: فیس بک صارفین کو سالوں پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے کی شکایت

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے دھوکا دہی کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا دوسری کمپنیوں کو فروخت کیا جبکہ فیس بک نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اُن کا ڈیٹا کسی غلط کام کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

    فیس بک کو یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ ادارے کو آگاہ کرے کن کمپنیوں کو صارفین کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب فیس بک کے نمائندے نے کمپنی کے اوپر عائد ہونے والے جرمانے اور الزام کو مسترد کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ اکاؤنٹس بلاک کردیے

    یاد رہے کہ فیس بک کو ڈیٹا بریج کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، امریکا کے علاوہ برطانوی حکومت نے بھی کمپنی کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد فیس بک نے اپنی صفائی دی تھی۔

  • فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد روکنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

    فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد روکنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز  مواد روکنے کی ضرورت ہے، جھوٹ، نفرت پر مبنی مواد معاشرے کے لیے خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فیس بک حکام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی زلفی بخاری، افتخار درانی ودیگر حکام ملاقات میں شریک تھے، وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سوشل نیٹ ورک کو پھیلانے کی تعریف کی۔

    [bs-quote quote=” فیس بک کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب لایا جاسکتا ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیس بک نے سوشل میڈیا رابطے کے نظام کو عالمی سطح پر بدل دیا ہے، اہم معاملات پر عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، سماجی ویب سائٹس سے سوشل سروسز میں انقلابی اقدامات اُٹھائے جاسکتے ہیں۔

    عمران خان نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر بھی اظہار تشویش کیا، فیس بک نمائندے سائمن ملر نے وزیراعظم کو فیس بک فیچرز سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم کو دور دراز علاقوں تک فیس بک کے ذریعے رسائی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ فیس بک کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب لایا جاسکتا ہے، عوام میں آگاہی اور شعور پھیلانے میں فیس بک کا بڑا کردار ہے۔

    سائمن ملر نے فیس بک کا غلط استعمال روکنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، خطرے کی صورت حال، ایمرجنسی حالات میں فیس بک کے استعمال پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی روابط کو بڑھانے پر فیس بک انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

  • فیس بک صارفین کو سالوں پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے کی شکایت

    فیس بک صارفین کو سالوں پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے کی شکایت

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فیچر اپ ڈیٹ کے دوران سسٹم میں ایک خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد صارفین کو پرانے ان باکس پیغامات دوبارہ موصول ہونے شروع ہوگئے تھے البتہ اب اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کے صارفین نے شکایت کی کہ انہیں ان باکس پر سالوں پرانے میسج دوبارہ موصول ہونے شروع ہوگئے جو  Unread کے طور پر ظاہر ہو رہے ہیں۔

    فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ’کچھ صارفین کو پرانے پیغامات ملنے شروع ہوئے جس سے ہم پوری طرح آگاہ ہیں اور مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    انہوں نے صارفین سے نئی مشکل پیش آنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’میسنجر کے نئے فیچر کی آزمائش کے دوران ایک غلط کوڈ ڈالنے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آیا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ دراصل یہ مسئلہ الگورتھم کی وجہ سے پیش آیا جس میں خوشی یا غم کی پوسٹوں میں فرق کرنے کا طریقہ درج نہیں تھا۔

    دوسری جانب فیس بک کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعلامیے کے مطابق کمپنی نے سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹ کے دوران پیش آنے والے مسئلے پر قابو پالیا۔

    فیس بک کے ترجمان نے پرانے پیغامات موصول ہونے والے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم اس مشکل گھڑی میں آپ سے معافی کے طلب گار ہیں، آئندہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے’۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ اکاؤنٹس بلاک کردیے

    ٹیکنالوجی کی مشہور ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایک امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اُسے تین سال پہلے مرنے والے ایک دوست کا پرانا پیغام موصول ہوا جس میں اُس نے پوچھا خیریت دریافت کی تھی۔ صارف کا کہنا ہے کہ وہ اس پیغام کو دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا  آخر  ان باکس پر پیغام کس طرح اور کیوں آیا؟۔

    نوجوان صارف کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے رابرٹ (دوست) کے اہل خانہ سے فون کر کے اکاؤنٹ استعمال کرنے کا پوچھا تو انہوں نے صارف انکار کردیا پھر میں نے اپنے والدین کو اس صورتحال سے آگاہ کیا تو وہ بھی خوف زدہ ہوگئے تھے‘۔

  • فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    کیا آپ بہت زیادہ فیس بک استعمال کرتے ہیں؟ اب اس چیز کا مشاہدہ کرنے کے لیے کمپنی نے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کا مقصد صارفین کے وقت کو بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا یہ ماننا ہے کہ بہت سارے صارفین اُن کے پلیٹ فارم پر آکر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں۔

    ویسے تو سوشل میڈیا ویب سائٹس اشتہارات حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایسے فیچرز متعارف کراتی ہیں کہ اُن کے پلیٹ فارم کو لوگ متحرک رہیں۔

    مزید پڑھیں: نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا، رپورٹ

    فیس بک نے پندرہ ماہ قبل جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کا قیمتی وقت بچانا چاہتی ہے، اس ضمن میں کمپنی نے ماہرین کی خدمات حاصل کیں اور ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

    سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے اب ایسا فیچر متعارف کرادیا جو صارفین کے وقت کی نشاندہی کرے گا، یعنی صارف نے دن میں کتنے گھنٹے فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔

    صارف اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ایک ہفتے پرانی تفصیل کا تقابلی جائزہ بھی لے سکیں گے کہ انہوں نے کتنی دیر سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔

    فیس بک نے قیمتی وقت کو محفوظ بنانے کے لیے فیچر میں یہ سہولت بھی شامل کی کہ صارف اپنی مرضی کے مطابق یاد دہانی کے لیے ٹائم سیٹ کر دے تو مذکورہ وقت مکمل ہوتے ہی آپ کے سامنے انتباہی پیغام آجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا غیر متعلقہ پوسٹس اور دوستوں سے تنگ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

    کمپنی نے اس فیچر کے ساتھ علیحدہ سے شارٹ کٹ نوٹی فکیشن، نیوز فیڈ ختم کرنے اور نئی فرینڈ ریکویسٹ آنے کی سہولت بھی متعارف کروائی۔

    فیس بک کے سیٹنگز اور پرائیوسی کے ٹیب میں جاکر Your Time on Facebook کو کلک کریں اور اپنے وقت پر خود ہی نظر رکھیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر ابھی مخصوص ممالک میں ہی متعارف کرایا گیا، کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

  • فیس بک اور انسٹا گرام کا سسٹم ٹھپ، دنیا بھر میں سروس متاثر

    فیس بک اور انسٹا گرام کا سسٹم ٹھپ، دنیا بھر میں سروس متاثر

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا سسٹم اچانک کریش ہوگیا جس کے باعث دنیا بھر کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز  نے بیک وقت فیس بک اور انسٹاگرام کے سسٹم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد لاکھوں صارفین سروس سے محروم ہوگئے۔

    امریکا، برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا، جنوبی امریکا، پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے۔

    مزید پڑھیں: فیس بک کا سسٹم کریش، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی فیس بک کی ویب سائٹ، ایپ اور میسنجر تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد سروس متاثر ہوئی تھی۔

    The global outage has affected users in the US, UK, mainland Europe and parts of Australia and South America 

    انسٹا گرام استعمال کرنے والے صارفین ویب کے ذریعے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہورہی ہے جبکہ موبائل ایپلیکیشن بالکل بھی کام نہیں کررہی۔

    فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کریش ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ براؤزر اور موبائل ایپ پر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی نے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو خرابی کو دور کرنے پر کام کررہے ہیں۔

    Users on both popular platforms have been left unable to load the apps and hundreds of people have been left unable to access their accounts

    فیس بک ترجمان نے امید ظاہر کی کہ جلد خرابی کو دور کردیا جائے گا جس کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے تمام ہی لوگ آئی ڈیز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    علاوہ ازیں انسٹاگرام نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

  • فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: فیس بک پر خوبرو لڑکوں کی تصویریں لگا کر لڑکیوں کو اپنی طرف مائل کرنے اور بلیک میل کرنے والا ملزم سائبر کرائم سیل کی گرفت میں آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم شاہد محمود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکیوں کو دوست بنا کر بلیک میل کرتا تھا، شکایت پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

    [bs-quote quote=”ملزم شاہد لڑکیوں کو شادی کا جھانسا دے کر تصاویر حاصل کرتا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    معلوم ہوا ہے کہ ملزم شاہد محمود کراچی کا ایک جنریٹر آپریٹر ہے، فیس بک پر لڑکیوں کو دوست بنانے کے بعد ان سے تصاویر مانگتا اور پھر لڑکیوں کو ملاقات کے لیے بلاتا۔

    تاہم لڑکیوں کی جانب سے ملاقات سے انکار پر ان کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا، ملزم شاہد دوست بننے والی لڑکیوں کو شادی کا جھانسا بھی دیتا۔

    کہا گیا کہ فیس بک پر لڑکیاں ملزم کی لگائی گئی خوبرو نوجوانوں کی تصاویر دیکھ کر متاثر ہو جاتیں اور پھر اس کے ساتھ دوستی کر لیتیں۔

    ملزم شاہد محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے عمر علی خان کے نام سے کئی فیک آئی ڈیز بنائی تھیں اور فیس بک پر ایک پیج بھی بنا رکھا تھا، جہاں اس نے بہ یک وقت کئی لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانس رکھا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا کر شہری کو بلیک میل کرنے کا الزام میں پشتو گلوکارہ گرفتار


    ملزم شاہد نے مزید بتایا کہ لڑکیاں ملنے سے انکار کر دیتیں تو پھر ماں کی بیماری کا ڈھونگ رچا کر ان سے پیسے مانگتا، نہ دینے پر تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا۔

    ملزم نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر سرکاری ادارے کی وردی میں تصویریں بھی لگا رکھی تھیں۔

  • فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ اکاؤنٹس بلاک کردیے

    فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ اکاؤنٹس بلاک کردیے

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ایک ارب پانچ کروڑ سے زائد اکاؤنٹس نشاندہی کے بعد بلاک کردیے۔

    فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ دو کوارٹرز یعنی 6 ماہ کے دوران 1 ارب پانچ کروڑ سے زائد ایسے اکاؤنٹس بند کیے جو جعلی خبریں پھیلانے میں سرگرم تھے۔

    بانی فیس بک کا کہنا تھا کہ ’ہمارا پلیٹ فارم پر نازیبا تصاویر، اسٹیٹس یا ویڈیوز شیئر کرنے کے لیے نہیں بلکہ اسے درست معلومات کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے‘۔

    اُن کا کہنا تھا ’ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے جانچ پڑتال اور نشاندہی کے بعد مذکورہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا، جعلی خبریں پھیلانے یا سیاسی مقاصد کے لیے فیس بک کو استعمال کرنے والوں کو اب مزید کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی‘۔

    مزید پڑھیں: فیس بک کے کروڑوں صارفین سائبر حملے کی زد میں

    مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیٹ فارم پر متحرک اکاؤنٹس کی تعداد 2 ارب پانچ کروڑ سے زائد ہے جن کے اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ فیس بک کو صرف مثبت سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے متحرک جعلی اکاؤنٹس کے خلاف نشاندہی کے بعد ہی بڑا قدم اٹھایا، ان آئی ڈیز سے غیر ضروری جھوٹی خبریں اور جعلی مہم چلائی جارہی تھی‘۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ انسٹاگرام ، واٹس ایپ سے منسلک اکاؤنٹس کو بھی بلاک کیا گیا جبکہ جعلی آڈیز کو فیس بک مسینجر کے لیے بھی بلاک کردیا گیا۔

    مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ کمپنی آئندہ آنے والے دنوں میں ایسے اکاؤنٹس کو بھی بلاک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو ہمارے پلیٹ فارم پر جعلی خبریں پھیلانے کے پیسے ادا کرتے ہیں یعنی اب اسپانسر کی جانے والی پوسٹیں بھی نگرانی میں رہیں گی۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک اپنے صارفین کو شفاف پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہم نے کچھ پالیسز بنائی ہیں آئندہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک میسنجر میں تبدیلی، آزمائشی فیچرکا تجربہ

    واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی جس میں ادارے نے انکشاف کیا تھا کہ فیس بک نے جعلی اسکینڈلز بنانے والی آئی ڈیز کو پکڑنے کی کوشش کی مگر انہیں اس میں ناکامی کا سامنا رہا۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس بک اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس نے سوشل میڈیا کی مدد سے دخل اندازی کی مگر کمپنی اس بات کو تسلیم کرنے سے ہچکچا رہی ہے۔