Tag: فیس بک

  • کیا فیس بک صارفین کی جاسوسی کرتی ہے؟؟؟

    کیا فیس بک صارفین کی جاسوسی کرتی ہے؟؟؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ فیس بک ان کی گفتگو سنتی ہے اور ان کی سرگرمیاں نوٹ بھی کرتی ہے، لہٰذاان کی گفتگو کسی سے محفوظ نہیں۔

    یہ دعویٰ امریکا کی ساؤتھ فلوریڈا یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کیلی برنز نے کیا ہے، کیلی برنز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون میں فیس بک ایپ کے ذریعے نہ صرف صارفین بلکہ ان کے اردگرد موجود افراد کی آوازیں بھی ریکارڈ کی جارہی ہیں ۔

    اسمارٹ فون پر فیس بک استعمال کرنے والوں کو ہوشیاراب رہنا ہوگا، کیونکہ اس بات کی اجازت تو خود صارف نے فیس بک ایپ ڈاون لوڈ کرتے ہوئے انتظامیہ کو دی ہے ۔

    فیس بک نے تسلیم توکرلیا ہے کہ ایپ کے ذریعے آوازیں ریکارڈ کی جاتی ہیں لیکن یہ بات ماننے سے انکاری ہے کہ یہ کسی جاسوسی کا حصہ ہے ۔

    فیس بک کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے وہ اپنے صارفین کے رحجانات جانتی ہے، آئی ٹی ماہرین کا کہناہے کہ فیس بک صارفین کی باتیں سنی جاتی ہیں، سرگرمیاں نوٹ ہوتی ہیں، لیکن اس کی جازت خود صارف دیتا ہے لہٰذا اس پر پرائیویسی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

  • فیس بک، 56 سالہ کینیڈین خاتون کو 28 سالہ پاکستانی ہم سفرمل گیا

    فیس بک، 56 سالہ کینیڈین خاتون کو 28 سالہ پاکستانی ہم سفرمل گیا

    بہاول نگر: فیس بک پر56 سالہ بنگلہ دیشی نژاد کینیڈین خاتون کو 28 سالہ پاکستانی ہم سفر مل گیا،خاتون نے پاکستان آکر نوجوان کے ساتھ ’’کورٹ میرج ‘‘ کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے رہائشی 28 سالہ زمان بلوچ کی فیس بک پر 56 سالہ کنیڈین سے دوستی محبت میں بدل گئی، نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر56 سالہ خاتون 21 مئی کو کنیڈا سے لاہور پہنچی، جہاں سے نوجوان کے ہمراہ بہاول نگر سیشن کورٹ پہنچ کر شادی کر لی۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ادارے غیر ملکی خاتون کی آمدورفت سے کئی روز تک بے خبر رہے اور 26 مئی کو بہاولنگرسیکیورٹی برانچ اور تھانہ منچن آباد میں غیر ملکی خاتون کی آمدرجسٹر کی گئی۔

    28 سالہ زمان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ خود سے دوگنی عمر کی خاتون کے ساتھ شادی کر کے بہت خوش ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ محبت کو عمر اور ذات پات سے ماوراء سمجھتے ہیں۔

    بعد ازاں شادی شدہ جوڑا منچن آبا د بہاول نگر میں چند روز گزارنے کے بعد گزشتہ روز ہنی مون کیلئے مری کے برف زاروں کی طرف روانہ ہو گیا۔

    فیس بک پر محبت کی یہ داستان نئی نہیں، سماجی رابطے کی اس ویب سائیٹس کے ذریعے اس سے پہلے بھی کئی جوڑوں کو اپنا شریک حیات مل چکا ہے۔

  • فیس بک اہم خبروں کے لیے سب سے اہم ویب سائٹ قرار

    فیس بک اہم خبروں کے لیے سب سے اہم ویب سائٹ قرار

    واشگنٹن: ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں اہم خبریں حاصل کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد فیس بک کی خبروں کو اہمیت دیتی ہے۔

    پیو ریسرچ سینٹر کے حالیہ سروے کے مطابق 62 فیصد بالغ افراد خبریں حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں، جن میں سے 18 فیصد کو اکثر ملتی ہیں۔

    سروے کے مطابق خبریں حاصل کرنے کے لیے 66 فیصد فیس بک، 59 فیصد ٹوئٹر اور سات سے 10 فیصد لوگ ریڈ اٹ استعمال کرتے ہیں۔

    سروے میں بتایا گیا ہے امریکہ کی کُل آبادی میں سے 44 فیصد یعنی دو تہائی اکثریت فیس بک استعمال کرتی ہے۔جس کے بعد فیس بک امریکہ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ویب سائٹ شمار ہونے لگی ہے۔

    یہ سروے اس وقت سامنا آیا ہے جب فیس بک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کچھ خاص سیاسی و دیگر موضوعات کو اتنظامیہ کی طرف سے شائع ہونے سے قبل دبا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ہفتے فیس بک انتظامیہ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ اس قسم کے الزامات سے بچنے کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں۔

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کننروٹیو پارٹی کے رہنماء سے ملاقات کے دوران کہا کہا ’’فیس بک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سارے آئیدیاز ملتے ہیں‘‘۔

    نیو پیو کی رپورٹ کے مطابق فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام کے صارفین اُس وقت نیوز حاصل کرتے ہیں جب وہ کسی دوسرے کام سے آن لائن ہوتے ہیں،جبکہ ریڈیٹ، ٹوئٹر اور لنکڈان کے صارفین کو خبریں تلاش کرنی پڑتی ہیں۔

  • ماوں کے عالمی دن کے موقع پر فیس بک کا اسپیشل فیچر

    ماوں کے عالمی دن کے موقع پر فیس بک کا اسپیشل فیچر

    کیلیفورنیا : ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر فیس بک نے صارفین کے لئے شاندار فیچر متعارف کروادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ماں سے محبت کا اظہار کرے۔

    فیس بک کی جانب سے خاص طور پراس دن کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، اس کے مطابق اب ہر فیس بک صارف مدرز ڈے پر اپنی والدہ کو تحفہ بھیج سکتا ہے۔

    یہ نیا فیچر لائیک بٹن میں موجود دیگر جذبات کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فیس بک کی جانب سے اسمارٹ فون میسنجر میں ایک پھولوں بھرا میسج وصول ہوگا۔

    facebook-post

    اس تصویر پر کلک کر کے آپ یہ پھول اپنی پیاری امی جان کو بھیج سکیں گے۔ جبکہ وال پر یہ پھول صرف مخصوص پوسٹ کے نیچے ڈالنے کے لئے موجود ہوگا۔

    اس سے قبل فیس بک نے صارفین کے لئے ایک خاص آن لائن تصویر کا آپشن متعارف کرایا ہے، جس میں ماں سے محبت کے اظہار کے لئے مخصوص الفاظ درج کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے ہر شخص اس دن اپنی والدہ سے مختلف انداز سے محبت کا اظہار کرتا ہے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے یہ مخصوص فیچر کے علاوہ میسنجر کی تھیم کو بھی تبدیل کردیا گیا، جسے صارفین نے بے حد پسند کیا ہے۔
    messenger_mothers_day

  • حکومت نے فیس بک سے پاکستانی صارٖفین سے متعلق ڈیٹا تک رسائی مانگ لی

    حکومت نے فیس بک سے پاکستانی صارٖفین سے متعلق ڈیٹا تک رسائی مانگ لی

    ہوشیار خبردار، حکومت پاکستان نے سماجی ویب سائٹ فیس بک سے پاکستانی صارٖفین سے متعلق ڈیٹا تک رسائی مانگ لی۔

    حکومت پاکستان نے سماجی ویب سائٹ فیس بک کو گزشتہ سال جولائی سے دسمبر تک 706 اکاؤنٹس کے ڈیٹا کی رسائی کے لئے 471 درخواستیں دیں۔

    جنوری سے جون تک کی گئی ایسی درخواستوں کی تعداد 192 تھیں جن کا مقصد 275 فیس بک صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی تھا، جولائی سے دسمبر تک کی گئی درخواستوں میں 145 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    اس ہی سلسلے میں اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر نگہت داد کا کہنا تھا کہ فیس بک کی جانب سے دی گئی وضاحت قابل ستائش نہیں۔

    فیس بک کی جانب سے بتایا گیا کہ 471 درخواستوں میں سے حکام کی جانب سے 66.5 فیصد درخواستوں پر حکومت پاکستان سے تعاون کیا گیا تاہم اس یہ بتانے سے اجتناب کیا کے کس مفہوم کے تحت وہ ڈیٹا کی رسائی دیتے ہیں۔

  • حکومت پاکستان کا فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ

    حکومت پاکستان کا فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ

    کیلیفورنیا : حکومت پاکستان نے فیس بک انتظامیہ سے اکاونٹس کی معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے اکاونٹس کے ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے درخواست دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے امریکہ اور بھارت خفیہ آئی ڈیز کی معلومات مانگنے والے ممالک میں سر فہرست ہیں ۔

      جولائی سے دسمبر 2015 6  ماہ  کے دوران پاکستان کی جانب سے 706 اکاونٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس بک کی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ معلوماتی تبادلے کی حد کو مزید بڑھایا جائے۔

    PAKISTAN FACEBOOK

    سرکار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ صارف کے آئی پی ایڈریس، سمیت آئی ڈی کی تفصیلات اور ہونے والی پوسٹنگ تک رسائی دی جائے۔

    واضح رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  دنیا بھر سے صارفین کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہے ۔تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک انتظامیہ کی جانب سےواضح کیا گیا ہے بڑھتی ہوئی عالمی درخواستوں کی پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صارف کی معلومات کا تبادلے کا حتمی فیصلہ اتنظامیہ کی جانب سے کیا جائیگا۔

  • فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    کراچی: فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم کے دو گانوں پر تنقید کرڈالی۔

    اداکارحمزہ علی عباسی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ کا حصہ ہیں لیکن ایک ہفتے بعد جاری ہونیوالے فلم کے ٹریلر سے انہیں نکالے جانے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے، حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم سے خود ہی دوری اختیار کرلی ہے ۔

    Hamza Ali Abbasi

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حمزہ علی عباسی نے لکھاکہ فلم کے گانے اور مناظر نہایت نامناسب اور قابل اعتراض ہیں اور بم گرائے جانے کے مناظر کی موجودگی میں وہ فلم کی پروموشن کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر یہ دونوں پارٹ گانے فلم سے نکالے جاتے ہیں تو وہ پروموشن ٹیم کا حصہ ہوں گے ورنہ پرہیز ہی کریں گے ۔

    Hamza Ali Abbasi

     ان کا کہنا تھا کہ  آپ تمام لوگوں نے جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلر تو دیکھ ہی لیاہوگااور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتاہوں کہ فلم 100فیصد مزاحیہ اور سکرپٹ میں کوئی بھی غیرمناسب لفظ نہیں لیکن اس میں دوگانے شامل ہیں جو ان کے نزدیک مناسب نہیں ۔

     اُنہوں نے لکھاکہ ان گانوں کا علم اُنہیں فلم کی شوٹنگ کے بہت بعد میں ہوااوراگر میں نے اس کی حمایت کی تو میرے بہت سے دوستوں کیلئے کئی مشکلات ہوسکتی ہیں ، کسی کو بھی کسی کی ذاتی زندگی پر اعتراض نہیں ہوتالیکن یہ فلم پبلک پراپرٹی ہے اور اس کا معاشرے پر اثر ہوگااور میں اپنے پراجیکٹس میں ایسی چیزوں کی مخالفت کرتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  جو بھی وجوہات تھیں ، میں ایسی چیز کا حصہ رہاجس کی مخالفت کرتاہوں اور اپنی ہی تنقید کا خود نشانہ بنتارہا، میں نے پی ٹی آئی کلچرل سیکشن آفس سے استعفیٰ دیا ، معذرت کی اور اس کیخلاف بھی آوازاٹھائی،فلمیں ہی آپ کی کلچرل شناخت اور معاشرتی روایات کی وضاحت کرتی ہیں اور یہ آپ لوگوں پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کی پاکستانی فلم دیکھنا اوراس کی حمایت کرناچاہتے ہیں ۔ پاکستانی سینماءکی قسمت آپ کے ہاتھ میں ہے اور عقل مندبنیں ۔

    Hamza Ali Abbasi

    حمزہ کے اس بیان پر سی ای او اے آروائی ڈجیٹل نیٹ ورک جرجیس سیجا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ حمزہ علی عباسی کے رائے کی قدر کرتے ہیں لیکن انہوں حمزہ علی عباسی کو مشورہ دیا کہ حمزہ کو اپنے دوستوں کے کام پر تنقید نہیں کرنا چاہیئے۔

    Hamza Ali Abbasi

    پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھی حمزہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ پرسکون ہو جاؤ اور بات جانے دو۔

  • فیس بک پر گالیاں دینے پر استاد کا طالب علم پر تشدد

    فیس بک پر گالیاں دینے پر استاد کا طالب علم پر تشدد

    گوجرانوالہ: فیس بک پر گالیاں دینے پر استاد کا طالب علم پر تشدد،طالب علم کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    فیس بک پر گالیاں دینے پر نجی سکول کے استاد اشدرمحمود کا طالب علم سترہ سالہ فیضان علی پر وحشیانہ تشدد بچے کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    طالب علم کے مطابق سکول ٹیچر ارشد آج اسے راستے میں ملا اور بہانے سے سکول لے کیا جہاں جا کر اسے ڈنڈوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا فیضان علی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے دوسری طرف تھانہ جناح روڈ نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • فیس بک پر بادشاہ کی توہین کرنے پر 30سال کی سزا

    فیس بک پر بادشاہ کی توہین کرنے پر 30سال کی سزا

    بنکاک: تھائی لینڈ میں فیس بک پر ’بادشاہ‘ کی توہین کرنے پر ایک شخص کو 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی اور یہ اب تک دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔

    بنکاک کی فوجی عدالت میں 48 سالہ پونگساک کیخلاف فیس بک پر بادشاہ کی توہین پر مبنی چھ پوسٹس کرنے پر مقدمہ چلایا گیا اور30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تھائی لینڈ میں بادشاہ کی توہین کرنے پر سزا کا قانون موجود ہے اور اسی قانون کے تحت گزشتہ ماہ بھی ایک ذہنی مریض کو پانچ سال قیدکی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انسانی حقوق کے ادارے اس قانون کے حوالے سے مسلسل تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

     واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں فوجی جنرل کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس نوعیت کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

  • دنیا کے پسماندہ علاقوں کیلئے فیس بک کا انٹرنیٹ ڈرون بنانے کا اعلان

    دنیا کے پسماندہ علاقوں کیلئے فیس بک کا انٹرنیٹ ڈرون بنانے کا اعلان

    نیویارک : فیس بک نے دنیا کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ ڈرون بنانے کا اعلان کردیا۔

    دنیا کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ ڈرون بنانے کا اعلان کردیا ہے، پسماندہ علاقوں کے لیے فیس بک کا انٹرنیٹ ڈرون اس سال کے آخر میں تجرباتی طور پر متعارف کروادیا جائے گا۔

    یہ ڈرون نوے دن تک فضأ میں رہنے اور دس جی بی کی رفتار سے انٹرنیٹ کی سروس فراہم کر سکے گا، اس ڈرون کے پر بوئنگ سیون تھری سیون جیسے ہیں اور یہ نوے ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے فیس بک کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔