Tag: فیس بک

  • فیس بک ایک سیکنڈ میں 407 ڈالر (40 ہزار روپے) کماتا ہے

    فیس بک ایک سیکنڈ میں 407 ڈالر (40 ہزار روپے) کماتا ہے

    نیویارک : آج کل کے جدید دور میں ہر شخص فیس بک کا استعمال کرتا ہے تاکہ اپنے دوستوں اور احباب کے قریب رہ سکے لیکن امریکی کمپنی اس قربت کے بھی بہت زیادہ پیسے کمارہی ہے۔

    آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ فیس بک ایک سیکنڈ میں 407 ڈالر (40 ہزار روپے) کمار ہی ہے, ہم سب جانتے ہیں کہ فیس بک کو تمام عمر کے لوگ استعمال کرتے ہیں اور یہ تصاویر، چیٹ، گیمز اور دیگر چیزوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس چیز کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی کمپنیاں فیس بک پر اپنی میڈیا کمپین اور اشتہارات چلاتی ہیں اور فیس بک انتظامیہ کو ہر سیکنڈ میں 40 ہزار روپے آمدنی ہوتی ہے۔

    آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی فیس بک کریش ہوتا ہے تو اس کے ایکسپرٹ فوراً سے پہلے اس کی بحالی کے لئے کام شروع کرتے ہیں کیونکہ انہیں علم ہوتا ہے کہ ہر لمحہ کمپنی کے لئے قیمتی ہوتا ہے۔

  • فیس بک نے نیوزفیڈ کنٹرول کرنے کا طریقہ متعارف کرادیا

    فیس بک نے نیوزفیڈ کنٹرول کرنے کا طریقہ متعارف کرادیا

    کراچی (ویب ڈیسک) – سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین کی ضروریات کو ہمیشہ مدِ نظر رکھتا ہے اوریہی وجہ اس کی عوامی مقبولیت کا سبب ہے۔

    اگرآپ فیس بک کے صارف ہیں تو یقیناً آپ اپنی نیوزفیڈ میں آنے والی غیر متعلقہ تصاویراوردیگر لنکس سے الجھن کا شکار ہوتے ہوں گے آپ کی اسی الجھن کو دور کرنے کے لئے فیس بک نے نیوزفیڈ کو کنٹرول کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے۔

    اب آپ نیوزفیڈ میں جائیے اور کسی بھی دوست کے لئے ’’سی لیس‘‘ یعنی کم دیکھئے کا آپشن منتخب کیجئے یعنی کہ اب آپ کو کسی بھی دوست کو ان فالو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    اس کے ساتھ ہی فیس بک نے ایک ماسٹر کنٹرول بھی متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی شخص گروپ یا پیج کی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی چیزوں کونہ صرف یہ کہ فالو یا ان فالو بھی کرسکتے ہیں بلکہ کنٹرول بھی کرسکتے ہیں۔

    ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کم دیکھئے کا آپشن منتخب کرنے کے بعد فیس بک کس طرح آپ کے دوستوں کی جانب سے آنے والی نیوز فیڈ کو کنٹرول کرنے کا کیا معیار اپنائے گا لیکن یہ بات طے ہے کہ وہ دوست جو بہت زیادہ پوسٹ شیئر کرتے ہیں ان کی جانب سے آنے والی نیوز فیڈ کی تعداد کم ہوجائے گی۔

  • ملتان: فیس بک دوستوں کے ہاتھوں 2 لڑکیاں اغوا

    ملتان: فیس بک دوستوں کے ہاتھوں 2 لڑکیاں اغوا

    ملتان میں فیس بک پر دوستی کر کے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، لڑکیاں پرائیویٹ کالج کی طالبات ہیں۔

    فیس بک پر دوستی کا جھانسہ ، ملاقات اور پھراغواہ ، ملتان پرانا شجاع آباد کی رہائشی نجی کالج کی طالبات عائشہ اورتحریم ، جو۔گھر سے نکلیں تھیں کالج جانے کے لئے، لیکن اپنے فیس بک دوستوں سے ملنے چلی گئیں، اور پھر گھر نہ لوٹیں، یہ دونوں لڑکیاں فیس بک دوستوں کے ہاتھوں اغوا کر کے راولپنڈی بھیج دی گئیں۔

    جب لڑکیاں گھر نہ لوٹیں تو والدین نے رابطہ کیا، پولیس نے موبائل فون کے زریعے حسن پروانہ سے دونون ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرارہوگئے، راولپنڈی پولیس نے دونوں لڑکیوں کی بازیابی کے بعد وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ امیر گھرانوں کی لڑکیوں کو فیس بک کے ذریعے دوستی کا جھانسہ دیتے رہے ہیں، تفتیش ابھی جاری ہے مزید اغواہ کی وارداتوں کے انکشافت کا خدشہ ہے۔