Tag: فیس کیلئے 90 ہزار روپے مانگنے والا شخص

  • ریشبھ پنت سے مداح نے فیس کیلئے 90 ہزار مانگے تو کرکٹر نے کیا جواب دیا؟

    ریشبھ پنت سے مداح نے فیس کیلئے 90 ہزار مانگے تو کرکٹر نے کیا جواب دیا؟

    بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت سے ایک مداح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی انجینئرنگ کی فیس بھرنے کے لیے 90 ہزار روپے مانگ لیے۔

    ایک بار پھر بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت اسپاٹ لائٹ میں آگئے ہیں، تاہم اس بار وہ اروشی روٹیلا کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی سخاوت کی وجہ سے خبروں میں ہیں، کارتکے موریا نامی لڑکے نے خود کو چندی گڑھ یونیورسٹی میں زیرتعلیم اور انجینئرنگ کا طالبعلم بتا کر کرکٹر سے امداد کی اپیل کی تھی۔

    کارتیکے موریا نے اپنی انجینئرنگ فیس 90,000 بھارتی رروپے اکٹھا کرنے کے لیے ایک آن لائن فنڈنگ مہم شروع کی تھی، انھوں نے ایکس پر ریشبھ پنت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو سر میں ایک طالب علم ہوں جو اپنی انجینئرنگ کی تعلیم کے لیے فنڈز اکٹھا کررہا ہے۔‘

    لڑکے نے مزید لکھا کہ ’آپ کا تعاون میری زندگی بدل سکتا ہے، براہ کرم میری مہم میں مدد کرنے یا اسے شیئر کرنے پر غور کریں۔ آپ کی مہربانی میرے لی بہت معنی رکھتی ہے۔‘

    اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ریشبھ پنت نے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا جس میں انھوں نے کہا کہ ’اپنے خوابوں کا تعاقب کرتے رہیں، خدا کے پاس بہتر منصوبہ ہے ہمیشہ اپنا خیال رکھیں۔‘

    اس کے بعد موریا نے ایک اور پوسٹ میں اسکرین شاٹس شیئر کیا جس میں پنت نے انھیں 90,000 روپے کا عطیہ دیا تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے موریا کو اس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

    صارفین کا کہنا تھا کہ کارتکے موریا ایک فراڈ ہو جو اس طرح کی حرکتیں کرکے پیسے اینٹھ رہا ہے، تاہم اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے موریا کا کہنا تھا کہ میں تمام پیسے واپس کررہا ہوں میں لوگوں کی نفرت کا سامنا نہیں کرسکتا۔