Tag: فیشن ڈیزائنر

  • کوئی اداکار ایسا نہیں جس نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہو، ایچ ایس وائے

    کوئی اداکار ایسا نہیں جس نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہو، ایچ ایس وائے

    ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے کہا ہے کہ تقریباً تمام اداکاروں نے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔

    ایچ ایس وائے نے گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ناظرین کو اپنے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور ان کے بارے میں آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر ایسی لڑکیاں بھی ہیں جن کے فالوورز 20 ہزار بھی ہوں تو ان کے نخرے ہی ختم نہیں ہوتے، اگر ان سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس لگژری گاڑی، قیمتی تحائف اور مہنگی چیزیں کہاں سے آئیں تو لاعلمی کا اظہار کرتی ہیں۔

    خوبصورتی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوبصورتی انسان کے اندر سے آتی ہے، میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروانے سے خوبصورتی نہیں آتی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ تقریباً ہر پاکستانی شوبز شخصیت نے میک اپ اور پلاسٹک سرجری کروا لی ہے تاہم انہوں نے کسی بھی اداکار یا اداکارہ کا نام نہیں لیا۔

    انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو کوئی بھی ترکیہ یا دبئی سے گھوم کر واپس آتا ہے تو تبدیل نظر آتا ہے اور پوچھنے پر بتاتے ہیں کہ ترکیہ اور دبئی گئے تھے، وہاں کا موسم اچھا تھا، اس لیے وہ خوبصورت ہوگئے۔

  • عروسی لباس کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ معروف ڈیزائنر نے بتا دیا

    عروسی لباس کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ معروف ڈیزائنر نے بتا دیا

    اپنی شادی کے دن سب سے زیادہ خوبصورت اور منفرد نظر آنا ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے جس کیلئے وہ بہت سارے جتن بھی کرتی ہے۔

    عام طور تو ہمارے معاشرے میں شادی کی تقریبات کی تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں لیکن روایتی طور پر ایک شادی کم از کم تین تقریبات پر مشتمل ہوتی ہیں جن میں مایوں، بارات اور ولیمہ شامل ہے۔

    ان تقریبات کیلئے لباس کا انتخاب کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں، خواتین خصوصاً لڑکیاں اس حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں فیشن ڈیزائنر عدنان پردیسی نے دلہن کے عروسی لباس سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسی دلہنیں جن کا قد چھوٹا ہے ان کو چاہیے کہ اپنی قمیض کی لمبائی زیادہ رکھیں، ضروری نہیں کہ جو وہ پہننا چاہ رہی ہے اس پر اچھا بھی لگے بہت سی لڑکیاں ہمارے پاس اپنے آئیڈیاز لے کر آتی ہیں جو ان کی شخصیت کے مطابق نہیں ہوتے تو ہم انہیں سمجھاتے اور صحیح مشورہ دیتے ہیں۔

    عدنان پردیسی نے کہا کہ لال رنگ کی پہچان بھی سب کو نہیں ہوتی کچھ لوگ میرون کے شیڈز کو بھی لال کہہ دیتے ہیں اور لال ایسا رنگ ہے جو تقریباً سبھی پر جچتا ہے۔ تاہم، آج کل میں گرین اور پرپل کلر پر زیادہ کام کررہا ہوں۔

  • معروف فیشن ڈیزائنر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی

    معروف فیشن ڈیزائنر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی

    کراچی : معروف فیشن ڈیزائنر کے خلاف سیلز ٹیکس چوری کا مقدمہ کرلیا گیا، فیشن ڈیزائنر پر اسمگل کپڑا استعمال کرکے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز بنانے کے الزامات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنر انڈسٹری ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی ، معروف فیشن ڈیزائنر کیخلاف ایف بی آر نے سیلز ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔.

    فیشن ڈیزائنر پر اسمگل کپڑا استعمال کرکے جعلی سیلزٹیکس انوائسزسےقومی خزانےکونقصان پہنچانے کا الزام ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ فیشن ڈیزائنر انڈسٹری کے بڑے برانڈز سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیںم معروف فیشن ڈیزائنر کیخلاف ایف بی آر آئی آر انٹلی جنس کراچی کی درج ایف آئی آر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    دستاویزات کے مطابق 83کروڑروپےکی سیل میں 14کروڑکاسیلزٹیکس چھپایاگیا، برانڈز جی بی اور دیگرعلاقوں سےاسمگل شدہ کپڑااستعمال کرتے ہیں۔

    ذرائع آئی آر انٹلی جنس کراچی کا کہنا ہے کہ ملک کے نامور فیشن ڈیزائنر جعلی سیلز ٹیکس انوائسز میں ملوث ہیں، جلد ملک بھر میں معروف فیشن ڈیزائنرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا امکان ہے۔

    مشہور برانڈز گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں سے اسمگل شدہ کپڑا استعمال کرتے ہیں اور معروف فیشن ڈیزائنر نے مقدمہ درج ہونے پر پچاس لاکھ روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری کرالی۔

  • دنیا کا پہلا فیشن ڈیزائنر چارلس فریڈرک ورتھ

    دنیا کا پہلا فیشن ڈیزائنر چارلس فریڈرک ورتھ

    فیشن ڈیزائننگ ایک تخلیقی عمل ہے اور اب اسے آرٹ تسلیم کیا جاتا ہے۔

    کہتے ہیں‌ لباس انسان کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فیشن اور اسٹائل کے ماہر دنیا میں نت نئے رجحانات متعارف کروا رہے ہیں جس میں ہماری ثقافت اور ذوق کو پیشِ نظر رکھا جاتا ہے۔

    دنیا بھر میں فیشن انڈسٹریز فروغ پا رہی ہیں اور یہ ہنر فیشن ڈیزائننگ کہلاتا ہے۔

    فیشن انڈسٹری کا آغاز انیسویں صدی میں ہوا۔ چارلس فریڈرک ورتھ کو پہلا ڈیزائنر تسلیم کیا جاتا ہے جس نے اپنا برانڈ متعارف کروایا تھا۔ یہی وہ شخص ہے جس نے سب سے پہلے خریداروں پر زور دیا کہ وہ لباس منتخب کرنے کے لیے اپنی شخصیت اور مزاج کو اہمیت دیں اور اس ضمن میں ضرور راہ نمائی حاصل کریں۔

    ہمارے ملک میں بھی اب کئی ادارے فیشن ڈیزائننگ میں ڈگری پروگرام اور مختصر مدتی کورسز کروا رہے ہیں۔ ان اداروں میں طلبا کو دورِ جدید میں‌ پیٹرن میکنگ، سیونگ، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، فائونڈیشن ڈیزائننگ اور اس حوالے سے ٹیکنالوجی کی تعلیم اور تربیت دی جاتی ہے۔

    مغربی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی فیشن انڈسٹری میں جدت طراز اور آرٹسٹ آگے آئے ہیں اور نام و مقام بنایا ہے۔ فیشن اور اسٹائل کی دنیا میں‌ قدم رکھنے والے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آزماتے ہوئے اقتصادی ترقی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور کارخانوں سے لے کر بوتیک تک روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

  • دنیا کی مشہور فیشن ڈیزائنر کی پہلی ترجیح ان کا گھر

    دنیا کی مشہور فیشن ڈیزائنر کی پہلی ترجیح ان کا گھر

    آج کل کی مصروف زندگی میں جب والدین بہترین عہدوں پر فائز ہوں تو ان کی زندگی نہایت مصروف ہوتی ہے اور ان کے پاس عموماً اپنے بچوں اور خاندان کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا۔

    یہی حال مشہور شخصیات کا ہوتا ہے۔ وہ اپنے گھر اور خاندان کے تمام امور کے لیے ملازمین رکھ لیتے ہیں۔ حد سے زیادہ سماجی سرگرمیوں کے باعث وہ اپنے اہلخانہ اور بچوں کے ساتھ بہت کم وقت گزار پاتے ہیں اور اس عمل کو باعث شرمندگی یا غلط نہیں سمجھتے۔

    لیکن مشہور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکہم نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا کہ ان کی کوئی سماجی زندگی نہیں اور ان کی پہلی ترجیح ان کے بچے اور شوہر ہیں۔

    victoria-3

    victoria-4

    نوے کی دہائی کے مشہور میوزک بینڈ اسپائس گرلز میں شامل وکٹوریہ بیکہم ماڈل بھی رہیں اور اب وہ دنیا کی ایک کامیاب اور مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ ان کے شوہر ڈیوڈ بیکہم مشہور فٹ بالر ہیں۔ تاہم دونوں کے لیے پہلی ترجیح ان کے بچے ہیں۔

    وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر اور خاندان کو موزوں وقت دیتی ہیں اور کبھی ان کا کیرئیر ان کے خاندان سے دوری کا سبب نہیں بنا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی 5 سالہ بیٹی ہارپر کو روز ڈیوڈ اسکول چھوڑنے جاتا ہے۔ ’ہم ان کاموں کے لیے ملازمین رکھ سکتے ہیں جن سے ہماری زندگی آسان ہوجائے گی، لیکن خود سے یہ کام کرنا ہمارے لیے اہم ہے‘۔

    victoria-2

    وکٹوریہ نے بتایا کہ بچوں کے اسکول میں پیرنٹس ۔ ٹیچر میٹنگ کے دوران وہ ہمیشہ وہاں موجود ہوتی ہیں۔ ’ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ میں اور ڈیوڈ بیک وقت بچوں سے دور ہوں۔ ہم میں سے کوئی ایک بچوں کے قریب ہوتا ہے‘۔

    وکٹوریہ اور ڈیوڈ بیکہم فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ حال ہی میں وکٹوریہ اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایڈز یو این ایڈز کی مہم کے لیے اپنے بیٹے بروکلین کے ساتھ کینیا کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ رواں برس نیویارک فیشن ویک میں اپنے ملبوسات کا کامیاب شو بھی پیش کر چکی ہیں۔

  • بولیویا:انسانی بالوں سے تیارکردہ منفرد ملبوسات کا فیشن شو

    بولیویا:انسانی بالوں سے تیارکردہ منفرد ملبوسات کا فیشن شو

    بولیویا مں جانوروں کے بجائے انسانی بالوں سے تیار کردہ ملبوسات پیش کئے گئے، فیشن شو میں نئے انداز کے کلیکشن دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔

    اگر آپ کے بال گررہے ہیں یا آپ لمبے بالوں سے پریشان ہوکر انہیں کٹوا رہے ہیں لیکن ان بالوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو لیجئے بولیویا کی فیشن ڈیزائنر نے اس پریشانی کا حل نکالا ہے۔

    بیولیوین ڈیزائنر نے کرسمس اور نئے سال کی خوشی میں انسانی بالوں سے تیار کردہ ڈیزائن تخلیق کئے ہیں، ان ڈریسز کی تیاری میں کوکو لیوز اور کوکو ہیئر کے ساتھ انسانی بال استعمال کئے ہیں۔

    فیشن ڈیزائنر کارمن کو یہ خیال جانوروں کے بالوں سے بننے والے فرکوٹ سے آیا، کارمن کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہیئر اسٹائل بناتے بناتے انہی بالوں سے اسکرٹس اور جیکٹس بنانا شروع کیں اور آج اپنا نیا کلیکشن لائونچ کردیا۔